آبپاشی کا وقت اور وقفہ ⇐ پودے کی پانی کی ضرورت کا اندازہ بآسانی کیا جا سکتا ہے ۔ عام طریقہ یہ ہے کہ شام کے وقت اگر پتے مرجھا جائیں تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ پودوں کو پانی دینا چاہیے۔ ورنہ پودے کی صحت ، طاقت ، پھل کی خاصیت اور مقدار پر بڑا اثر ہوگا۔
Irrigation time and interval The water requirement of a plant can be easily estimated. The general rule is that if the leaves wilt in the evening, this is an indication that the plant needs to be watered. Otherwise, the health, vigor, and fruit quality and quantity of the plant will be greatly affected.
پودے کی زندگی
زمین زیادہ عرصہ کے لیے خشک رہے تو پتے نہ صرف شام کے قریب ہی مرجھائے ہوئے ہوں گے بلکہ رات گزرنے اور اگلی صبح کے وقت بھی مرجھائے ہوں گے۔ یہ علامت اس امر کی نشان دہی کرتی ہے کہ پودے کی زندگی خطرے میں ہے۔
Plant Life
If the soil remains dry for a long time, the leaves will not only wilt towards evening, but also wilt during the night and the next morning. This is a sign that the plant’s life is in danger.
معدنی اجزا
اس کے برعکس جس زمین میں ضرورت سے زیادہ آبپاشی کرنے سے پانی کھڑا ر ہے، جڑیں پوری ہوا نہ ملنے سے کام بند کر دیتی ہیں اور نائٹروجن فاسفورس پوٹاشیم اور دیگر معدنی اجزائے خوراک حاصل کر کے اوپر نہیں بھیجتیں اور نتیجتاً پودا مرجھا جاتا ہے۔ لہذا زیادہ آبپاشی بھی نہیں کرنی چاہیے۔ خصوصاً مالٹا سنگترہ اور آم کی کاشت میں زیادہ احتیاط کرنی چاہیے۔ آبپاشی کے در میان اتنا وقفہ ہو کہ زمین قدرے خشک ہو جائے ۔ پودے خود پانی کی کمی اور زیادتی کو ظاہر کرتے ہیں۔
Mineral elements
On the contrary, in the land where water stagnates due to excessive irrigation, the roots stop working due to lack of air and do not receive nitrogen, phosphorus, potassium and other mineral elements and send them up, and as a result, the plant withers. Therefore, excessive irrigation should not be done. Especially in the cultivation of Malta orange and mango, more care should be taken. There should be enough time between irrigations so that the soil becomes slightly dry. The plants themselves show the lack of water and excess.
نازک مرحلے
جن ایام میں پودوں کو پھول آ رہے ہوں۔ پانی کی مقدار کم کر دینی چاہیے۔ ورنہ پھول جھٹر کردینی جائیں گے لیکن خیال رہے کہ زمین بالکل خشک نہ ہو جائے۔ پھل بننے پر پہلی آبپاشی ملکی اور دوسری موزوں ہونی چاہیے مثلاً میدانی علاقوں میں مالٹا سنگترہ اور آم کے پودوں کوعموماً ماہ مارچ میں پھول آتے ہیں اور وسط اپریل تک پھل بن جاتا ہے۔
Critical stage
During the days when the plants are flowering. The amount of water should be reduced. Otherwise, the flowers will be wilted, but keep in mind that the soil should not dry out completely. When the fruit is formed, the first irrigation should be domestic and the second should be suitable. For example, in plain areas, Malta, orange and mango plants generally flower in the month of March and the fruit is formed by mid-April.
کورے کا اندیشہ
مارچ کے مہینہ میں صرف ایک ہی آبپاشی کافی ہوگی۔ اگر بارش ہو جائے تو ایک آبپاشی بھی ضروری نہیں۔ کورے سے بہت پودوں کو نقصان پہنچتا ہے جس رات کو کورے کا اندیشہ ہو پودوں کو پانی دینا مفید ہے۔
Frost risk
In the month of March, only one irrigation will be sufficient. If it rains, then even one irrigation is not necessary. Frost causes damage to many plants. It is useful to water the plants on the night when there is a risk of frost.
پتوں کا سائز
مئی جون میں پانی کی کمی کی وجہ سے پھل جھڑ جاتا ہے اور باقی ماندہ اندر سے خشک ہو جاتا ہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے پتے اپنی ضروریات پورا کرنے کے لیے پھل سے رطوبت حاصل کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ اسی طرح پھل کو نقصان پہنچتا ہے۔ نیز پانی کی کمی سے پھل اور پتوں کا سائز بھی چھوٹا ہوتا ہے۔
Leaf size
Due to water shortage in May-June, the fruit falls off and the remaining ones dry up from the inside. Due to water shortage, the leaves start getting moisture from the fruit to fulfill their needs. Similarly, the fruit gets damaged. Also, due to water shortage, the size of the fruit and leaves also becomes small.
وقفہ
عام اصول کے مطابق موسم گرما میں پودوں کی قسم اور عمر کے مطابق آٹھ یا دس روز کے بعد پانی دینا چاہیے۔ بارہ روز سے زیادہ تاخیر پودوں کو نقصان دہ ہوتی ہے۔ موسم سرما میں دو سے تین ہفتہ بلکہ چار ہفتہ کے بعد پانی دیا جا سکتا ہے۔ موسم برسات میں آبپاشی کا انحصار بارش پر ہوگا۔ زیادہ بارش کی صورت میں پانی کا اخراج مفید ہوگا ۔ اکتوبر نومبر میں وقفہ دو ماہ کا رکھنا چاہیے۔
Interval
As a general rule, in summer, watering should be done after eight or ten days depending on the type and age of the plants. A delay of more than twelve days is harmful to the plants. In winter, watering can be done after two to three weeks or even four weeks. During the rainy season, irrigation will depend on the rainfall. In case of heavy rainfall, water drainage will be beneficial. In October-November, an interval of two months should be kept.
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “آبپاشی کا وقت اور وقفہ” کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ




