ان پٹ آلات ⇐ ایسے آلات جو باہر سے ڈیٹا اور ہدایات حاصل کر کے سی پی یوکو پہنچاتے ہیں ۔ سی پی یو دی گئی ہدایات کے مطابق ڈیٹا پر اسیس کرتا ہے۔ ان آلات کو ان پٹ آلات کہتے ہیں۔
آؤٹ پٹ آلات
ایسے آلات جو پراسیس کئے گئے ڈیٹا کو کمپیوٹر کی میموری سے حاصل کر کے ہماری سمجھ میں آنے والی شکل میں پیش کرتے ہیں آؤٹ پٹ آلات کہلاتے ہیں۔
کی۔ بورڈ کی کون کونسی اقسام ہیں
کی۔ بورڈ کی مندرجہ ذیل اقسام ہیں
- ٹوگل کیز والے کی ۔ بورڈ
- میڈیا کنٹرول بٹن والے کی۔ بورڈ
- یو ایس پی پورٹس والے کی۔ بورڈ
- وائرلیس کی ۔ بورڈ
- ارگانومک کی۔ بورڈ
ماؤس کو پوائنٹ ڈیوائس کیوں کہا جاتا ہے
ماؤس کو پوائنٹ ڈیوائس اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ صارف کو سکرین پرکنٹرول مہیاکرتا ہے اور کسی ایک جگہ کو پوائنٹ کرنے کی سہولت مہیا کرتا ہے۔
مانیٹر زکون کونسی اقسام میں پائے جاتے ہیں
مانیٹرز کی درج ذیل اقسام ہیں
- ایل سی ڈی مانیٹرز
- پلازما مانیٹرز
- سی آرٹی مانیٹرز
پرنٹرز کی خصوصیات واضح کریں
پرنٹرز کی چارا ہم خصوصیات درج ذیل ہیں۔
- رنگ پرنٹ رنگین یا بلیک اینڈ وائٹ ہو سکتے ہیں۔
- ریزولوشن پرنٹ کی کوالٹی کو ظاہر کرتا ہے۔
- سپیڈ ایک منٹ میں کتنے کا غذ پرنٹ کیے جاسکتے ہیں۔
- میموری جو گنجائش میں کم یا زیادہ ہوسکتی ہے۔
ان پٹ اور آؤٹ پٹ
ان پٹ سے مراد ڈیٹا یا ہدایات کا مجموعہ ہے جو کمپیوٹر کو مہیا کیے جاتے ہیں۔ کمپیوٹر اس ڈیٹا اور ہدایات پر عمل کاری انجام دیتا ہے۔ عمل کاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والی نئی معلومات کو آؤٹ پٹ کہا جاتا ہے۔ ان پٹ کے ذریعے کمپیوٹر کو خام معلومات مہیا کی جاتی ہے۔ اس خام معلومات کے ساتھ ضروری ہدایات سے کمپیوٹر کو یہ بتایا جاتا ہے کہ خام معلومات پر کس قسم کی عمل کاری کی جاتی ہے۔ کمپیوٹر ان ہدایات کی روشنی میں عمل کاری کا کام سر انجام دیتا ہے۔ عمل کاری کے نتیجے میں ڈیٹا ایک مفید شکل یا معلومات کی شکل میں ظاہر ہو جاتا ہے۔ اس تمام عمل میں ان پٹ اور آؤٹ پٹ بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ لہذا ان پٹ اور آؤٹ پٹ کے لئے ضروری آلات یا ڈیوائسز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جنہیں ان پٹ ڈیوائس اور آؤٹ پٹ ڈیوائس کہا جاتا ہے۔
ان پٹ ڈیوائسز
ان پٹ ڈیوائسز ایسے خاص آلات ہیں جو کمپیوٹر کو خام معلومات یا ڈیٹا اور ہدایات دینے کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں ۔ ان پٹ ڈیوائسز کی مشہور اقسام میں کی۔ بورڈ اور ماؤس شامل ہیں۔
کی۔ بورڈ
کی۔ بورڈ سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ان پٹ ڈیوائس ہے جو مختلف کیز پر مشتمل ہوتی ہے۔ صارف کی۔ بورڈ کو استعمال کرنے کے لئے اس پر موجود کیز کا استعمال کرتے ہیں۔ مطلوبہ کی کو دبا کر ڈیٹا یا معلومات کمپیوٹر میں داخل کیے جاسکتے ہیں۔ کی بورڈ کی۔ بورڈ میں کچھ اضافی کیز بھی مہیا کی جاتی ہیں جس میں مندرجہ ذیل شامل ہیں ۔
- فنکشن کیز 12
- کنٹرول کیز2
- متبادل کیز2
- سمتی کیز
فنکشن کیز
فنکشن کیزایف 1سے لےایف12 کر تک مہیا کی جاتی ہیں یہ کیز مختلف پروگرام میں مختلف اقسام کے فنکشن اور معانی رکھتی ہیں۔ اکثر صارف ان کیز کو دوسری اسپیشل کیز کے ساتھ ملا کر مختلف قسم کے کام لے سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر کنٹرول + آلٹ + ڈیلیٹ ایک ساتھ دبا کر ونڈوز کے ٹاسک منیجر پروگرام کو کھولا جا سکتا ہے۔
ٹاسک منیجر
ٹاسک منیجر موجودہ چلنے والے پروگرامز کے بارے میں معلومات مہیا کرتا ہے۔ مختلف کیز کے مجموعہ کو شارٹ کٹ کمانڈ بھی کہا جاتا ہے۔
ٹوگل کیز
تقریبا ہر کی۔ بورڈ پر ٹوگل کیز بھی ہوتی ہیں جو دوسٹیسٹ میں تبدیل ہوتی رہتی ہیں مثلاً جب ہم عددی کی پیڈ سے تم لاک دباتے ہیں تو عددی کیز کو لاک لگ جاتا ہے اس طرح ہم اگر دوبارہ نم لاک دبائیں تو لاک کھل جاتا ہے۔ بہت سارے کی بورڈ ز پر ٹوگل کیز کے لئے لائیٹ لگی ہوتی ہے جو ہمیں ٹوگل کی پوزیشن کا بتاتی ہے۔
کی۔ بورڈ کی اقسام
آج کل کی ۔ بورڈ پر میڈیا کنٹرول بٹن بھی ہوتے ہیں جو میڈیا پلیئرز کو کنٹرول کرنے کے کام آتے ہیں۔ کی۔ بورڈ پر انٹرنیٹ کنٹرول بٹن بھی ہوتے ہیں جو انٹرنیٹ کے استعمال کے لئے سہولت مہیا کرتے ہیں ۔
کی۔ بورڈ والے
خاص کی۔ بورڈز پر فنگر پرنٹ ریڈرز بھی ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ گیمنگ کی ۔ بورڈ خاص طور پر تم گیم کھیلنے کے لیے بنایاجاتاہے۔
وائرلیس کی بورڈ
جدید کی۔ بورڈ میں ایک اور جدت وائرلس کی۔ بورڈ کی بھی ہے۔ اس میں کی۔ بورڈ کو کمپیوٹر سے جوڑنے کے لئے کیبل کی ضرورت نہیں۔
ارگانومک کی بورڈ
اکثر کی۔ بورڈ مستطیلی شکل کے ہوتے ہیں جن پر کیز بھی سیدھی، افقی قطاروں میں لگی ہوتی ہیں۔ اس طرح کے کی۔ بورڈ پر زیادہ دیر بیٹھنے والے لوگ اکثر تھکاوٹ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لئے بہت کمپنیاں اب ارگانومک کی بورڈ پیش کر رہی ہیں۔ اس کی۔ بورڈ کو اس طرح ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ ہاتھوں اور کلائیوں کو آرام دہ حالت میں رکھا جا سکے۔
مختلف ڈیوائسز کے ساتھ منسلک کی۔ بورڈز
مختلف ڈیوائسز کے ساتھ مختلف طرح کے کی۔ بورڈ ز منسلک ہوتے ہیں۔ کچھ ڈیوائسز کے ساتھ بالکل مختصر کی بورڈز لگے ہوتے ہیں جیسے موبائل ڈیوائسز وغیرہ کی۔ بورڈ کی صلاحیت کا انحصار ڈیوائس پر ہوتا ہے کہ ڈیوائس کو کتنی طرح اور کتنی تعداد میں فنکشن درکار ہیں۔ اگر ہم مائیکرو ویواووں کو دیکھیں تو اس پر صرف گنتی کے چند بٹن ہوتے ہیں جبکہ اگر بڑی کمپیوٹنگ ڈیوائس کو دیکھیں تو اس پر بہت سارے بٹن لگے ہوتے ہیں یہ سارے ان کے کاموں کی تعداد اور نوعیت کے مطابق ہوتے ہیں
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “ان پٹ آلات“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ
…………..ان پٹ آلات ………….