بنک کا کیفیت نامہ تطابق

بنک کا کیفیت نامہ تطابق ⇐ یکم جون کو اعز از کار پوریشن (تاجر) کی کیش بک کے بنگ کالموں کا بیلنس لیجر میں اس کے کھاتہ کا بیلنس برابر تھا، یعنی دونوں کتب میں دیا گیا بیلنس 340,000 روپے تھا لیکن یکم جون کے برعکس 30 جون کو ایسا نہ تھا۔ بلکہ یہ بیلنس مندرجہ ذیل تھا۔

بنک کا کیفیت نامہ تطابق

1مثال

دو لاکھ ایک ہزار روپے ڈیبٹ                                                                          کیش بک میں بنک بیلنس

کریڈٹ ایک لاکھ اٹھہترہزار روپے                                                          بنک لیجر میں تاجر کے کھاتہ کا بیلنس

فرق 230,000 روپے کیش بک میں زائد ڈیبٹ

اعزاز کار پوریشن

دونوں کتب میں ایک ہی کھاتہ میں یہ فرق کیوں اور کیسے ہوا ؟ اگر ہم مثال میں دیئے گئے معاملات کا بغور مطالعہ کریں تو پتہ چلتا ہے کہ اعزاز کار پوریشن نے مندرجہ ذیل ادائیگیاں بذریعہ چیک کیں اور بنک کو اس سلسلہ میں کریڈٹ بھی کر دیا حالانکہ بنک نے ابھی تک ان چیک پر کوئی ادائیگی نہیں کی کیونکہ یہ چیک ابھی بنک کو ادائیگی کے لئے موصول ہی نہیں ہوئے۔

2مثال

سات لاکھ پچاس ہزار روپے ایس بیدو لاکھ چھہتر ہزار سات سو پچانوے         بائیس جون فیصل برادرز کے نام چیک نمبر

دو لاکھ چھہتر ہزار سات سو اٹھانوےبیس ہزار روپے                     بنک لیجر میں تاجر کے کھاتہ کا بیلنس

پچانوےہزار  روپے (+) زائد کریڈٹ

وصولیات

اعزاز کار پوریشن نے مندرجہ ذیل وصولیات بذریعہ چیک کیں اور بنک کو اس سلسلہ میں ڈیبٹ بھی کر دیا حالانکہ بنک نے ابھی تک اس چیک پر کوئی وصولی نہیں کی اور کھا تیدار کے اکاؤنٹ کو کریڈٹ نہیں کیا۔ 28 جون جنرل سٹورز کراچی سے بذریعہ چیک ادائیگی وصول کی 125,000 روپے

رائل اینڈ کمپنی

ایک لاکھ پچیس ہزار روپے (-) زائد ڈیبٹ

چوبیس جون رائل اینڈ کمپنی لاہور سے وصول شدہ چیک پر معاوضہ

بنک(بنک چارجز) جس کا تاجر نے کوئی کریڈٹ نہیں دیا۔ ایک ہزار روپے (-) کم کریڈٹ

تیس جون بنک نے اعزاز کار پوریشن کو آٹھ ہزار روپے کریڈٹ کیا

لیکن تاجر نے کیش بک میں بنک کو ڈیبیٹ نہیں کیا۔ آٹھ ہزار روپے  کم ڈیبٹ

کم کریڈٹ کرنا یا زائدایک ڈبیٹ کرنا ایک ہی چیز ہے اس لئے

(- )ایک لاکھ پچیس ہزار+ایک لاکھ چھبیس ہزار روپے

کم ڈیٹ کرنا یا زائد کریڈٹ کرنا ایک ہی چیز ہے اس لئے (-)

پچانوے ہزار+آٹھ ہزار=ایک لاکھ تین ہزار (+) روپے

فرق تئیس ہزار روپے

3مثال

درج ذیل تفصیلات سے، کا بینک مفاہمت کا بیان تیار کریں۔ مسٹر خالد 30 اپریل 2018 کو نظر ثانی شدہ کیش بک کی مدد سے۔ 16,000/- کے چیک بینک میں جمع کرائے گئے تھے جن میں سے صرف 10,000/- روپے کے چیک 30 اپریل 2018 تک جمع کیے گئے تھے۔

3مثال

 بینک سٹیٹمنٹ

اپریل میں جاری کیے گئے 12,000/- روپے کے چیکس میں سے صرف 7000/- روپے کے چیک ہی ادائیگی کے لیے پیش کیے گئے۔  بینک سٹیٹمنٹ میں ظاہر ہونے والے بینک چارجز 700 روپے کیش بک میں درج نہیں تھے۔

 بینک سٹیٹمنٹ

کیش بک کے مطابق بیلنس

کیش بک کے مطابق بیلنس روپے 50000/-۔ بینک اسٹیٹمنٹ کے مطابق بیلنس 60,000/- روپے۔ مسٹر حمزہ نے براہ راست 11,200/- روپے کی رقم جمع کرائی۔ بینک نے سود 500/- روپے اکاؤنٹ میں جمع کر دیا۔

حل

نظر ثانی شدہ کیش بک (کیش بک کا صرف بینک کالم) مسٹر خالد بینک مصالحتی بیان۔ 30 اپریل 2018 کو کیش بک کے مطابق بیلنس (ایڈجسٹڈ) کم غیر کریڈٹ شدہ چیک  شامل کریں  غیر پیش کردہ چیک بینک اسٹیٹمنٹ کے مطابق بیلنس

کیفیت نامہ تطابق کی ضرورت واہمیت

مندرجہ بالامثال بہت سادہ اور سہل تھی۔ عملی زندگی میں جہاں تجارتی ادارے روزانہ سینکڑوں چیک جاری کرتے ہیں اور تقریبا اتنے ہی وصول کرتے ہیں، تاجر اور بنک کے درمیان لین دین بہت پیچیدہ ہوتا ہے اور ساتھ ہی کیش بک اور بنک لیجر کے متعلقہ کھاتوں میں فرق مٹانا بھی آسان نہیں رہتا۔ بہر حال کیش بک کے بنک بیلنس اور بنک لیجر یا پاس بک میں تاجر کے کھاتہ کے بیلنس میں مصالحت و تطابق پیدا کرنے کے لئے ہم بنک کا کیفیت نامہ تطابق بناتے ہیں۔ لیکن پیشتر اس کے کہ ہم اس کی تیاری کا مطالعہ کریں۔ یہ از حد ضروری ہے کہ ان عوامل کی نشاندہی کریں جن کی وجہ سے یہ فرق پیدا ہوتا ہے۔ اس سلسلہ میں مندرجہ ذیل وجوہات بیان کی جاسکتی ہیں۔

لیجر اور کیش پک میں مطابقت نہ ہونے کی وجوہات

جب تاجر اپنے لین داروں کو چیک کے ذریعہ ادائیگی کرتا ہے یا کسی اور مقصد کے لئے کسی پارٹی کو چیک دیتا ہے یا کوئی ادائیگی چیک کے ذریعہ کرتا ہے تو اس وقت اس چیک کا اندراج کیش بک کی ادائیگی کی جانب (ادائیگی کریڈٹ سائیڈ) میں بنک کالم میں بھی کرتا ہے۔ یعنی دوسرے لفظوں میں تاجر اپنے بنک کے حساب سے رقم کم کر دیتا ہے لیکن یہ ضروری نہیں کہ بنک بھی اپنے لیجر میں تاجر کے کھاتہ سے اتنی ہی رقم کم کر دے۔

ادائیگی کا اندراج

بنک تو تاجر کے کھاتہ میں ادائیگی کا اندراج اس وقت کرے گا جب وہ تاجر کے جاری شدہ چیک پر واقعہ ادائیگی کرے۔ لیکن یہ ضروری نہیں چونکہ بعض دفعہ تاجر کے جاری کردہ چیک کئی کئی دن تک بنک میں ادائیگی کے لئے پیش ہی نہیں کئے جاتے ۔ ایسی صورت میں تاجر کی کیش بک میں بنک کے کھاتہ کا بیلنس بنک کے لیجر میں تاجر کے کھانہ کے بیلنس کے مقابلہ میں جاری کردہ چیکوں کی رقم کے برابر کم ہوتا ہے۔

ادائیگی کا اندراج

ڈیبٹ سائیڈ

جب تاجر اپنے دین داروں سے چیک وصول کرتا ہے اور اسے بنک میں وصول کے لئے جمع کرواتا ہے تو اسی وقت اس چیک کا اندراج کیش بک کی وصولی کی جانب(رسیدیں ڈیبٹ سائیڈ) میں بنک کالم میں بھی کرتا ہے۔ یعنی دوسرے لفظوں میں تاجر اپنے بنک کے کھاتہ میں اپنی اتنی رقم جمع کر دیتا ہے۔ اس کے برعکس تاجر کے حساب میں وصولی کا اندراج اس وقت کرے گا جب وہ تاجر کے اس جمع شدہ چیک پر وصولی مکمل کرے گا کیونکہ تاجر کے بنک میں چیک جمع کروانے اور بنک کے اس چیک پر وصولی کرنے کے درمیان کئی کئی دن کا وقفہ ہو سکتا ہے اس لئے اس عرصہ میں کیش بک کا بنک کالم کا بیلنس ، بنک لیجر میں تاجر کے کھاتہ کے بیلنس کے مقابلہ میں زیادہ ہوگا۔

تاجر

اگر تاجر نے بنک سے زائد برداشتہ لیا ہو تو بنک تاجر سے مقررہ سود اور اخراجات بنک وصول کرے گا۔ بنک یہ سود اور اخراجات تاجر کے کھاتہ میں خود بخو وڈیبٹ کر دے گا۔ البتہ تاجر اپنی کیش بک میں ان کا اندراج اس وقت کرے گا جب بنک اس کی اطلاع تاجر کو بھیجے گا اس درمیانی عرصہ میں کیش بک میں بنک بیلنس بنک لیجر میں تاجر کے کھاتہ کے بیلنس کے مقابلہ میں زیادہ ہو گا۔

منافع

بعض اوقات بنک تاجر کے کھاتہ میں منافع کریڈٹ کر دیتا ہے اور اس کی اطلاع تاجر کو کافی دیر بعد مہیا کی جاتی ہے۔ اس درمیانی عرصہ میں کیش بک میں بنک بیلنس کم ہوتا ہے اور بنک لیجر میں تاجر کے کھاتہ کا بیلنس زیادہ ہوتا ہے۔

ہدایات کے مطابق

اگر تاجر نے بنک کو کسی ادائیگی کے متعلق مستقل ہدایات دی ہوئی ہوں تو بنک ان ہدایات کے مطابق ادائیگی کر دیتا ہے۔ لیکن تاجر اس ادائیگی کا اندراج بنک کے کھاتہ میں اس وقت کرے گا جب اس کو بنک سے اس ادائیگی کی اطلاع مل جائے گی ۔ ظاہر ہے کہ اس درمیانی عرصہ میں کیش بک کی ادائیگیوں اور تاجر کے کھاتہ میں بنک کی طرف سے کی گئی ادائیگی میں فرق ہوگا۔

خدمت کا معاوضہ

جب بنک تاجر کے لئے کوئی وصولی کرتا ہے یا اس کی طرف سے کوئی ادائیگی کرتا ہے تو وہ تاجر سے اپنی اس خدمت کا معاوضہ وصول کرتا ہے اور اس کے لئے وہ تاجر کے کھاتہ کوڈییٹ کر دیتا ہے۔ لیکن تاجر اپنی کیش بک میں بنک کو کریڈٹ اس وقت دیتا ہے جب بنک اسے اس سلسلہ میں مطلع کرتا ہے۔

خدمت کا معاوضہ

مطابقت

مندرجہ بالا عوامل کی وجہ سے بنک لیجر میں تاجر کے کھاتہ کا بیلنس اور تاجر کی کیش بک میں بنک کے کھاتہ کے بیلنس میں عام طور پر مطابقت نہیں ہوتی ۔ ان دونوں کتب کے کھاتوں میں مطابقت پیدا کرنے کے لئے ہم بنک کا کیفیت نامہ تطابق تیار کرتے ہیں۔ اس کی تیاری کا طریقہ حسب ذیل ہے۔

بنک کے کیفیت نامہ تطابق کی تیاری

بنک پاس بک دراصل بنک لیجر میں تاجر کے کھانہ کی نقل ہوتی ہے۔ اس لئے سب سے پہلے تاجر بنک میں پاس بک بھجوا کر اسکا اندراج مکمل کروائے گا۔ اگر کسی بنک میں پاس بک کا طریقہ کار رائج نہ ہو تو بنک سے لین دین کا گوشوارہ یا سیمنٹ (بینک اسٹیٹمنٹ)حاصل کی جاتی ہے۔

رقوم

تاجر کیش بک میں اندراج کا موازنہ پاس بک یا بنک سٹیٹمنٹ میں اندراج سے کرے گا۔ کیش بک میں بنک میں جمع کردہ چیک و رقوم کے اندراج کا موازنہ پاس بک میں جمع شدہ چیک و رقوم کے اندراج سے کیا جائے گا اور ان تمام رقوم کوعلیحدہ کر کے ان کا ٹوٹل کیا جائے گا جو کہ تاجر نے بنک میں جمع کے لیکن ابھی تک بنک پاس بک میں ان کا کوئی ذکر نہیں۔

کالم

تمام ان چیکوں کا جو تاجر  نے ادائیگی کیلئے جاری کئے ہوں، پاس بک میں ادائیگی کے کالم میں اندراج کیا۔ جائیگا اور ان چیکوں کی رقوم کو علیحدہ ٹوٹل کر لیا جائے گا ابھی تک بنک کو ادائیگی کیلئے پیش نہ کئے گئے ہوں۔

واجبات

اگر بنک نے از خود تاجر کے کھاتہ کو کیش یا واجبات وغیرہ سے ڈیبٹ کر دیا ہو اور تاجر کو بھی تک اس کی اطلاع نہ دی ہو تو انہیں علیحدہ کر لیا جاتا ہے۔

کیش بک

اگر بنک نے تاجر کے کھاتہ کو منافع یا سود وغیرہ سے کریڈٹ کیا ہو اور تاجر کی کیش بک میں اس کا کوئی اندراج نہ ہو تو انہیں بھی علیحدہ کر لیا جائے گا۔

اس موازنہ کے بعد تاجر کے پاس چار قسم کی رقوم ہوں گی

وہ چیک جن کو تاجر نے اپنے کیش بک میں ادائیگی ظاہر کیا۔ لیکن بنک کے حساب میں ان کا کوئی ذکر نہیں یعنی ان کی ادائیگی نہیں ہوئی۔

بنک کا حساب

وہ چیک جن کو تاجر نے اپنی کیش بک میں وصولی ظاہر کیا۔ لین بنک کے حساب میں ان کا کوئی ذکر نہیں یعنی ان کی وصولی نہیں ہوئی۔

کریڈٹ

وہ رقوم جو بنک نے  تاجر کے کھاتہ کو ڈیبٹ کیا لیکن تاجر کے پاس ان کا کوئی اندراج نہیں۔ وہ رقوم جنہیں بنک نے تاجر کے کھاتہ کو کریڈٹ کیا، لیکن تاجر کی کیش بک میں اس کا ابھی تک کوئی ذکر نہیں۔ بینک کی کیفیت نامہ تطابق تیار کرنے کے دو طریقے ہیں

طریقه اول                                                                                        کیش بک کے بنک بیلنس سے شروع کرکے

طریقہ دوم                                                                                                 پاس بک کے بیلنس سے شروع کر کے

ہم أمید کرتے ہیں آپ کوبنک کا کیفیت نامہ تطابق  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

    MUASHYAAAT.COM

…….بنک کا کیفیت نامہ تطابق   ……..

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *