بچوں کی نشوونما کے ارتقائی مدارج

بچوں کی نشوونما کے ارتقائی مدارج ⇐ ارتقائی مدارج سے مراد ہے عمر کے ساتھ ساتھ ایک مخصوص انداز سے جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کا بڑھنا اور نشو ونما پانا۔ فرد کی وراثتی خوبیاں وقت کے ساتھ ساتھ پھلتی پھولتی ہیں۔ وہ اپنی عمر اور وقت کے ساتھ بڑھتا ہے۔

Developmental Stages of Child Development  Developmental stages refer to the growth and development of physical and mental abilities in a specific way with age. An individual’s hereditary qualities flourish over time. He grows with his age and time.

بچوں کی نشوونما کے ارتقائی مدارج

ارتقائی مدارج کا عمل 

ذرا غور کیجئے کہ شروع میں نطفہ جو عام آنکھ سے بھی نظر نہیں آسکتا کیونکر بڑا ہوا اور بعد میں اس نے کیسے ایک بھر پور اور منفر د شکل اختیار کی۔ یہ سب وقت اور ارتقائی مدارج کا عمل ہے۔ قدرت نے نطفے میں تمام خوبیاں پوشیدہ رکھی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی چلی جاتی ہیں۔

The process of evolutionary stages

Just consider how the sperm, which is invisible to the naked eye, grew in size and later took on a full and unique form. All this is a process of time and evolutionary stages. Nature has hidden all the qualities in the sperm and they continue to grow with time.

اجزائے جسم ذہانت

نو ماہ ماں کے شکم میں رہنے اور پیدا ہونے کے بعد بچہ ارتقائی مدارج سے گزر کر ذہنی اور جسمانی طور پر بڑا ہوتا چلا جاتا ہے اور ایک مخصوص شکل، رنگ، قد اور ذہن وغیرہ کا مالک بن جاتا ہے۔ اور اس طرح اس کے اجزائے جسم ذہانت، دماغ ، غدودیں اور نظام اعصاب ارتقاء یانشو ونما کے عمل سے گزرتے ہیں ۔

Body parts, intelligence

After being born and living in the mother’s womb for nine months, the child goes through developmental stages, grows mentally and physically, and becomes the owner of a specific shape, color, height, mind, etc. And thus its body parts, intelligence, brain, glands, and nervous system go through the process of development and growth.

 ارتقائی مدارج کی تعلیمی اہمیت

ابتدائی دور میں پڑھنے کی رفتار تیز ہوتی ہے۔ چنانچہ ابتدائی دور میں بچہ آسانی سے پڑھنا لکھنا سیکھ سکتا ہے کیونکہ اس دور میں نظام اعصاب کے علاوہ ذہنی طور پر سیکھنے اور سمجھنےکی قوت تیز ہوتی ہے اور بعد میں یہ قوت کمزور ہوتی چلی جاتی ہے۔ ابتدائی دور میں بچے کے نظام اعصاب میں لچک ہوتی ہے ، اس لیے ان کی سیکھنے سمجھنےکی قوت تیز ہوتی ہے۔

Educational Importance of Developmental Stages

The speed of reading is fast in the early period. Therefore, in the early period, a child can easily learn to read and write because in this period, in addition to the nervous system, the power of mental learning and understanding is strong and later this power weakens. In the early period, the child’s nervous system is flexible, so their power of learning and understanding is fast.

 ارتقائی مدارج کی تعلیمی اہمیت

تجسس اور کھیل کود کی رغبت

اس کے علاوہ بچے میں تجسس اور کھیل کود کی رغبت زیادہ ہوتی ہے۔ چنانچہ ابتدائی برسوں میں ماحول کی مدد سے وراثتی خوبیاں بہتر طور پر اجاگر کی جاسکتی ہیں بچے کو دلچسپ کھلونو ں، رنگوں اور عملی کھیلوں سے خوب پڑھایا اور لکھایا جاسکتا ہے۔ یہ ضرور خیال رکھا چاہیے کہ بچے پراس کی عمر اور ذہانت سے بڑھ کر یاکم بوجھ نہ ڈالیں مثلاً اگر آٹھ سال کے بچے کو ڈاروں کا نظریہ سمجھانے لگیں  تو وہی توبے بسی کاشکار ہو جائے گا یا تعلیم سے متنفر ہو جائے گا۔

Curiosity and Playfulness

In addition, children have a high level of curiosity and playfulness. Therefore, in the early years, hereditary qualities can be better highlighted with the help of the environment. The child can be taught and written well with interesting toys, colors and practical games. It must be taken care that the child is not burdened more or less than his age and intelligence. For example, if you start explaining the theory of darts to an eight-year-old child, he will become helpless or will hate education.

کم تر معیار کی تعلیم

اس طرح اگر ایک خاص عمر سےبہت کم تر معیار کی تعلیم  بچے کو دیجائے تو وہ جلد سکھ کر اپنی ذہانت اور استعداد کو غیر ضروری حرکات میں استعمال کرے گا۔ یہی وجہ ہے کہ ذہین وفطین بچے عام بچوں کی نسبت جلد سیکھ لیتے ہیں اور اپنا وقت شرارتوں اور غیر ضروری حرکات میں گزارتے ہیں۔

Low quality education

Thus, if a child is given a very low quality education from a certain age, he will quickly learn and use his intelligence and talent in unnecessary activities. This is why intelligent and intelligent children learn faster than ordinary children and spend their time in mischief and unnecessary activities.

اساتذہ

چنانچہ والدین اور اساتذہ کو بچےکےارتقائی  مدارج کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں پڑھانا چاہیے اور انہیں ہر طرح کے بوجھ سے آزاد رکھنا چاہیے۔ کھیل کود اور تفریحات کی مدد سے انہیں بہتر طور پر پڑھایا جا سکتا ہے۔

Teachers

Therefore, parents and teachers should teach the child keeping in mind the developmental stage and keep him free from all kinds of burdens. He can be taught better with the help of games and entertainment.

اساتذہ

 ارتقائی مدارج کے دوران ضروری احتیاطیں

ارتقائی مدارج کے دوران مندرجہ ذیل احتیاطیں ضروری ہیں۔

بچے کی خوراک لباس ، صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

بچے کے نفسیاتی تقاضوں کو پورا کرنا چاہیے۔

ماحول یعنی گرد ونواح کے واقعات و حالات میں تجسس  پیدا کر کے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانا چاہیے۔

دلچسپیوں اور شخصی خوبیوں کو منفرد طور پر عمر کے حساب سے بڑھنے کے مواقع دینے چاہئیں۔

 

 

 

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو بچوں کی نشوونما کے ارتقائی مدارج”  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔

    MUASHYAAAT.COM  👈🏻  مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ

 

https://muashyaat.com/بچوں-میں-ذہنی-نش…ا-کے-مختلف-مدارج/

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *