تجارتی سامان کی ترسیل ⇐ جدید دور میں کام کی نوعیت کے لحاظ سے ہر ذریعہ آمد ورفت کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ایک کاروباری ادارے کی انتظامیہ فرض ہے کہ اشیاء کی نوعیت کے لحاظ سے وہ کوئی ذریعہ آمد ورفت اپنائے ۔ کونسا ذریعہ کسی قسم کی ترسیل کیلئے موزوں ہے یہ بات تجارتی اشیاء کی نوعیت پر مختصر ہوتی ہے۔ مثلاً : اگر چیزیں جلد ضائع ہو نیوالی ہوں، فاصلہ کم ہو، راستہ پیچیدہ ہو تو بسوں اور ٹرکوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ اگر سامان بھاری ہو، راستہ طویل ہو، اشیاء پائیدار ہوں تو ریل گاڑیوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ اگر سامان بہت زیادہ مقدار میں ہو، فوری ضرورت کا نہ ہو، موسمی اثرات سے ضائع ہونے والا نہ ہو تو بحری جہازوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ اگر سامان قیمتی اور ہلکا پھلکا ہو، نازک نوعیت کا ہو، جلد پہنچانا مقصود ہوتو ہوائی جہازوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔
شرح کرایہ کا تعین
آمد و رفت کے مختلف ذرائع کے کرایوں کے تعین کے مختلف اصول ہیں لیکن عام طور پر کرایہ کا تعیین کرتے وقت مندرجہ ذیل اصولوں کو ذہن میں رکھا جاتا ہے۔
اشیاء کی مالیت
جس قد را اشیاء کی قدر و قیمت زیادہ ہوگی ، اسی قدر کرایہ زیادہ ہو گا ۔
اشیاء کی زیاں پذیری
جس قدر اشیاء جلد ضائع ہونے والی ہوں گی ان کا کرایہ بھی زیادہ ہوگا ۔ اشیاء کا وزن: گرایہ کا تعین کرتے وقت بھاری بھر کم اشیاء کا کرایہ زیادہ تعین کیا جاتا ہے۔
اشیاء کی نزاکت
جو چیز میں نوعیت کے اعتبار سے نازک ہوں ان کا کرایہ بھی اکثر زیادہ ہوتا ہے۔
اشیاء کا پھیلاؤ
اشیاء خواہ وزن میں کم ہوں، لیکن اگر پھیلا ؤ زیادہ ہو تو ان کا کرایہ بھی زیادہ ہو گا مثلاً روئی کو اگر گانٹھوں کی شکل میں لوڈ نہ کیا جائے تو اس کا کرایہ پھیلاؤ کی وجہ سے اصل سے بہت زیادہ ہوگا۔ جو چیز پھیلاؤ کی وجہ سے زیادہ جگہ گھیرتی ہے اس کا کرایہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔
6- خصوصی توجہ کی ضرورت
جن اشیاء کی منتقلی میں خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے، ان کا کرایہ بھی زیادہ متعین کیا جاتا ہے۔
مکمل مقابلہ کی حالت
جب اشیاء کی منتقلی کے لیے اور ذرائع بھی دستیاب ہوں تو پھر کرایہ مقابلتا کم مقرر کیا جاتا ہے۔ لیکن اگر متبادل ذرائع دستیاب نہ ہوں تو پھر زیادہ کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ تاجر حضرات کو اشیاء کی نقل وحمل کے لیے بڑی سمجھ سے ذریعہ نقل و حمل چنا چاہیے۔ کیونکہ مہنگا ذریعہ چنے کی وجہ سے اشیاء کی خرید کے مصارف میں اضافہ ہو سکتا ہے اور اس طرح یہ حالات بھی پیدا ہو سکتے ہیں کہ منڈی میں مکمل مقابلہ کی صورت میں آجر کو نقصان ہو جائے۔
ہائی ویز کی خصوصیات
کم اخراجات
سڑکوں پر چلنے والوں کو سڑکوں کی حفاظت اور تعمیر کے لیے کم خرچ کرنا پڑتا ہے۔
براہ راست لوڈنگ
اشیاء براہ راست سڑکوں وغیرہ پر لا دی جاسکتی ہیں اس طرح منزل مقصود پر بھی براہ راست پہنچائی جاسکتی ہے۔
کم خطرات
ترکوں پر بال لادنے میں خطرات بھی کم ہوتے ہیں۔ اشیاء کو راستے میں تبدیل نہیں کیا جاتا۔
اوقات مقرر نہیں
سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کے اوقات مقرر نہیں ہوتے ۔ تاجر لوگ اپنی سہولت کے لیے جب چاہیں ان کے ذریعے مال منتقل کر سکتے ہیں۔
غیر متعین راستے
سڑکوں وغیرہ کے راستے بھی متعین نہیں ہوتے۔ تاجر اپنی مرضی کے مطابق جس راستے کو چاہیں اپنا سکتے ہیں۔
گھر گھر جگہ جگہ
ٹرکوں کی مدد سے مال گھر گھر ، اور جگہ جگہ آسانی سے پہنچایا جا سکتا ہے۔ جس سے تاجر کو بہت سہولت رہتی ہے۔
پیکنگ کے اخراجات میں کمی
ٹرکوں کے ذریعہ مال بھجوانے میں پیکنگ وغیرہ کے اخراجات بھی نسبتا کم ہوتے ہیں۔
تھوڑے فاصلے کے لیے
تھوڑے فاصلے پر اشیاء پہنچانے کے لیے یہ ذرائع بے حد مفید ہوتے ہیں۔
زیاں پذیر اشیاء
جو اشیاء جلد خراب ہونے والی ہوں ان کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لیے ٹرک اور دیگن سروس بہت موزوں ہے۔
دیہاتی علاقوں کے لیے
دیہاتی علاقوں سے خام مال یا فصلیں شہروں تک لانے کے لیے یہ سب سے اعلیٰ ذریعہ ہے اور نسبتا ستا بھی ہے۔
ریلوے کے لیے مفید
سڑکوں پر چلنے والے ذرائع ریلوے کو بھی بہت سہولتیں مہیا کرتے ہیں۔ یہ مال کو دور دراز علاقوں سے سیشن تک پہنچاتے ہیں۔
پھلوں سبزیوں اور دودھ مکھن کے لیے
روزمرہ کی اشیاء مثلاً پھل ، سبزی، دودھ، مکھن، انڈے، گوشت اور موسمی اشیاء کو تیزی سے ایک علاقے سے دوسرے علاقے تک پہنچانے میں ان ذرائع سے کوئی بہتر نہیں۔
کم کرایہ
ریلوے کا کرایہ نسبتا کم ہوتا ہے۔
یکساں نوعیت
ریلوے کی خدمات زیادہ تیز اور یکساں نوعیت کی ہوتی ہیں۔
مسلسل اور یقینی
ریلوے کی خدمات زیادہ مسلسل اور یقینی ہوتی ہیں۔
زیادہ محفوظ
اشیاء کا بذریعہ ریل بھیجتا نسبتا زیادہ محفوظ ہوتا ہے۔
بھاری بھر کم اشیاء
بھاری بھر کم اشیاء کے لیے یہ ذریعہ بہت زیادہ موزوں ہے۔
اشیاء کی مقدار
اشیاء اگر زیادہ مقدار میں ہوں تو اس ذریعہ کو بلا امتیاز خصوصیت حاصل ہے۔
لمبا فاصلہ
لیے فاصلے پر اشیاء بھجوانے کے لیے اس ذریعہ کو ہائی ویز پر فوقیت حاصل ہے۔ کیونکہ لیے سفر کے لیے اس کی خدمات زیادہ اطمینان بخش اور محفوظ ہیں۔
مزدوروں کی منتقلی
ریلوے کے ذریعہ کی وجہ سے محنت زیادہ تغیر پذیر ہوگئی ہے۔ دنیا کے ہر علاقے میں انہیں ذرائع کی وجہ سے سیا ہوا ہے۔
محنت کی منتقلی
کچھ ملکوں میں مزدوروں کی تعداد دافر ہوتی ہے۔ اور کچھ کم ۔ چنانچہ جن علاقوں میں مزدوروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہاں تک مزدور اپنے ذرائع کی بدولت پہنچتے ہیں۔
تجارت کی ترقی
اندرونی اور بیرونی دونوں اقسام کی تجارت جو پھیلا ہم آج کل دیکھ رہے ہیں وہ ذرائع نقل وحمل کی وجہ سے ہوا ہے۔
انسانی خدمات میں کمی
ان ذرائع کی بدولت قحط ، بیماری اور قدرتی آفات کی وجہ سے انسان کو جو خدشات تھے وہ کم ہو گئے ہیں کیونکہ ایسی صورت میں اشیاء ضرورت کے علاقوں میں منتقل کر دی جاتی ہیں۔
قیمتوں پر کنٹرول
اگر ملک میں ذرائع نقل و حمل عام ہوں گے اور جائے پیدائش سے جائے صرف تک اشیاء پہنچانا آسان ہوں گی اور ملک میں مقابلہ کی حالت برقرار رہے گی جس سے قیمتیں کنٹرول میں رہیں گی۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو "تجارتی سامان کی ترسیل" کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ