تجارتی ڈائریکٹری

تجارتی ڈائریکٹری ⇐ تجارتی ڈائریکٹری کسی ملک کی معیشت کی آئینہ داری ہوتی ہے۔ اس کے مطالعہ سے ملک کے اندر ضروریات زندگی مہیا کرنے والے اداروں اور ان کی کارکردگی کی رفتار کا پتہ چلتا ہے ۔ اس میں دی گئی اطلاعات معتبر اور ہر لحاظ سے جامع ہوتی ہے۔ ہر تجارتی شاخ کے کام اور اس کی تنزلی اور ترقی کا پتہ چل جاتا ہے۔ کوئی ملک جب تک خود کفیل نہ ہو اس وقت تک ترقی یافتہ نہیں کہا جا سکتا۔

تجارتی ڈائریکٹری

ٹریڈ ڈائریکٹری

ٹریڈ ڈائریکٹری سے معیشت کے مشاغل اور مقابلتا اضافہ کے اعداد و شمار ملتے ہیں جن سے پاکستان کا ہر شہری اپنے ملک کے مختلف شعبوں میں ترقی سے روشناس ہو سکتا ہے۔ مزید براں وہ اپنی پسند کا شعبہ تلاش کر کے ملازمت کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اگر وہ تاجر ہے تو بھی اس کی واقفیت کا افق وسیع ہوتا چلا جائے گا۔ وہ اپنے کاروبار کے بارے میں جان سکتا ہے۔ اور کاروبار کو فروغ بھی دے سکتا ہے۔ چونکہ تجارتی ڈائریکٹری میں کسی نہ کسی طرح ہر دفتر سے متعلق معلومات کا ذخیرہ موجود ہوتا ہے  اس لئے ہر دفتر میں اس کا رکھا جانا ضروری ہے۔

تجارتی ڈائریکٹری کے مشمولات

پاکستان میں پیدا ہونے والی تمام فصلوں کی پیداوار کا موازنہ کیا جاتا ہے۔ پیداوار میں کی یا اضافہ کی وجوہات بیان کی جاتی ہیں۔ پیداوار کی ترقی دکھانے کے ساتھ ساتھ اس سے متعلقہ ذرائع بار برداری اور ذرائع مواصلات کی ترقی و ترویج کی ضرورت واضح کی جاتی ہے۔

مصنوعی کھاد

اچھے بیج اور مصنوعی کھاد کی کمی پر بحث کی جاتی ہے۔ تحقیق کے منصوبے بیان کئے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اچھی منڈیوں کی تلاش کا ذکر ہوتا ہے۔ اور پیداوار کو برآمد کر کے زرمبادلہ میں اضافہ کے طریقے اور امکانات بیان کئے جاتے ہیں۔ مچھلی پالنے اور جنگلات بڑھانے کی طرف توجہ بھی دی جاتی ہے۔ کیونکہ ان پر کم محنت سے بہت زیادہ نفع کمایا جا سکتا ہے۔

 صنعت اور کان کنی 

پچھلے چند سالوں میں پاکستان نے صنعت اور کان کنی میں خاطر خواہ ترقی کی ہے۔ صارفین سے متعلقہ ضروری سامان بنانے میں پاکستان خود کفیل ہی نہیں ہوا بلکہ بہت سا سامان برآمد کرنے کے بھی قابل ہو گیا ہے ۔

ہر قسم کی پیداوار

ہر قسم کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ اب پاکستان میں چینی ،  بناسپتی گھی سگریٹ ، ریان کے کپڑے، گتہ، کاغذ، بلیڈ ماچس اور کیمیائی کھاد وغیرہ کی صنعت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

سرمایہ کاری

 کان کنی کی رفتار ترقی حوصلہ افزا نہیں ہے۔ اس شعبہ میں سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کیا جاتا ہے ۔ پرائیویٹ آجروں کو سرمایہ کاری کی اجازت اسی منصوبہ کے تحت دی جاتی ہے۔ ملک میں صنعت کے قیام کے لئے پرائیویٹ آجروں کو قرضہ کی سہولت مہیا کی جاتی ہے۔ اور ان کی صنعت کو تحفظ بھی دیا جاتا ہے۔ اس طرح صنعت کے فروغ کے لئے چھوٹی صنعتوں کی طرف بھی توجہ دی جاتی ہے۔

سرمایہ کاری

تجارتی پالیسی

ملک میں موجودہ ذرائع سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے بعد برآمد و در آمد کی یہ پالیسی وضع کرنے کے سلسلہ میں غور و خوض کیا جاتا ہے ۔ درآمدات کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام اور قومی بجٹ کو پیش نظر رکھا جاتا۔ ڈائریکٹری میں اس پالیسی کی تفصیل مل جاتی ہے کہ مالیات کے ذرائع کون کون سے ہوں گے۔

درآمدات کی مطابقت

درآمدات کی مطابقت کسی طرح کی جائے گی ۔ کون سا سامان منگوایا جائے گا اور کیوں  درآمدی لائسنس جاری کرنے کا کیا طریق کار ہوگا ۔ لائسنس کہاں سے دستیاب ہوں گے۔ اس طرح برآمدات کے بارے میں بھی پالیسی وضع کرنے کی رہنمائی ملتی ہے نیز ان ایجنسیوں کی بھی نشاندہی کی جاتی ہے جو اس سلسلہ میں ترقی کے لئے قائم کی جاتی ہیں۔

سرکاری مالیات

ڈائریکٹری کے اس حصہ میں حکومت کے ذرائع آمدنی تفصیل سے بیان کئے جاتے ہیں ۔ بجٹ کی پوری تفصیل ہوتی ہے۔ ایکسائز ڈیوٹی محصول ، کسٹم اور انکم ٹیکس کے نرخ وغیرہ کے متعلق وضاحت ہوتی ہے۔

ترقیاتی منصوبے

ڈائریکٹری کے اس حصہ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کیا جاتا ہے۔ پہلے منصوبے کی ناکامی ، دوسرے کی کامیابی کی وجوہات بیان کی جاتی ہیں۔

 زر اور بنکاری

اس عنوان کے تحت زر کے پھیلاؤ ، زر کی رسد، زر کی گردش، بنک کے قرضوں، سرمایہ کاری اور زر کی منڈی کی مکمل تفصیل سال دار گوشواروں کی شکل میں دستیاب ہوتی ہے

 زر اور بنکاری

ملکی معیشت کا خاکہ

جس سے ملکی معیشت کا خاکہ سامنے آجاتا ہے۔ بینکوں کی ترقی اور ان کی وسعت کے متعلق اشارات ملتے ہیں۔ قرضہ مہیا کرنے والے اداروں کی کارکردگی کی وضاحت کی جاتی ہے۔ ان اداروں میں ڈی بی پی، ایچ بی ایف، اے ڈی بی پی وغیرہ شامل ہیں

متفرقات

تجارتی ڈائریکٹری میں قومی آمدنی کو سال دار اعداد و شمار کی شکل میں دیا جاتا ہے ۔ معرض وجود میں آنے والی کمی یا بیشی کی وجوہات معلوم کی جاتی ہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کی وجوہات

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کی وجوہات کو واضح کیا جاتا ہے۔ اجرتوں کے متعلق بھی اشارات ملتے ہیں۔ سٹاک مارکیٹ اور بونس ووچر ،، بیمہ کاری کے قوانین، بنگ کاری کے قوانین ، مزدوری کے قوانین ، انکم ٹیکس، اسٹیٹ ڈیوٹی ایسے موضوعات زیر بحث لائے جاتے ہیں۔

پاکستان کے ممالک

پاکستان کے دوسرے ممالک کے ساتھ فضائی بار برداری اور جہاز رانی کے معاہدے، ان ممالک کے نام جن کے ساتھ پاکستان تجارت کرتا ہے دیئے جاتے ہیں ۔ تمام پیشہ وروں صنعت کاروں کے نام اور ان کے پتے درج ہوتے ہیں۔

درآمدات اور برآمدات

کسی بھی ضروریات زندگی مہیا کرنے والے ادارے کا سراغ لگایا جا سکتا ہے۔ درآمدات اور برآمدات کرنے والے اداروں کے نام دیئے جاتے ہیں۔ مشہور تاجروں صنعت کاروں ، تنظیموں کے عہدہ داروں اور تجارت .  داروں اور تجارت کے میدان میں شہرت رکھنے والی شخصیتوں کا تعارف بھی تحریری شکل میں موجود ہوتا ہے۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کوتجارتی ڈائریکٹری  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

    MUASHYAAAT.COM

………..تجارتی ڈائریکٹری   ……….

Leave a comment