سیلز مین شپ کی تعریف

سیلز مین شپ کی تعریف ذیل میں سیلز مین شپ کی چند مستند تعریفیں پیش کی جارہی ہیں۔  – وائٹ ہیڈ کے خیال میں سیلز مین شپ کسی شے کو ا طرح پیش کرنے کا فن ہے کہ متوقع خریدار نہ صرف شیشے کی ضرورت محسوس کرنے لگتا ہے بلکہ اسے پسند بھی کر لیتا ہے۔ یوں باہمی افہام و تفہیم سے تسلی بخش فروخت جنم لیتی ہے۔ 2 ایک ماہر نے سیلز مین شپ کی تعریف اس طرح کی ہے کہ یہ گاہک کی ضرورت کو پورا کرنے اور خریدار اور فروخت کار کے درمیان مسلسل اور منافع بخش تعلق جوڑنے کے فن کا نام ہے3 ڈی ڈی کوچ کا کہنا ہے کہ سیلز مین شب وہ علم ہے جو مستقبل کے خریدار کے دل میں شے کے حصول کی لگن پیدا کرتا ہے۔ کا فیڈ بیک کہتے ہیں کہ سیلز مین شپ جن در نکات پرمشتمل ہے ان میں اول کا ہی کا اعتاد حاصل کرنا اور دوئم اسے مستقل گاہک بنا لینا شامل ہیں۔

سیلز مین شپ کی تعریف

سیلز مین شپ کا مفہوم

او پر پیش کی گئی کم و بیش تمام تعریفوں سے یہ امر واضح ہوتا ہے کہ ترغیب سازی سیلز مین شپ کی اولین خصوصیت ہے۔ سیلز مین شپ کا مقصد کسی شے کی طلب پیدا کرنا، اسے قائم رکھنا اور مزید فروغ دینا ہے۔ فروخت کے سلسلے میں کی جانے والی کوششیں اسی وقت ثمر آور ہوتی ہیں جب سیلز مین شے کے تمام حمله فوائد پرکشش انداز میں گاہک کے گوش گزار کر دے۔ فی الواقع شے کو گاہک کے سامنے نفاست سے پیش کرنا ، اس کے خدو خال دیانتداری سے نمایاں کرتا سیلز مین شپ کے اولین کام ہیں ۔ فروخت کے مرحلے میں مثالی باتیں یہی ہیں کہ گاہک کی زیادہ سے زیادہ تسکین کر دی جائے اور فروخت کار کو مناسب منافع دے دیا جائے ۔ ان مقاصد کے حصول کی خاطر سیلز مین پیشہ ورانہ علمیت کا اظہار کرتا ہے اور ایک باوقار انداز اختیار کرتا ہے۔ اس ضمن میں اس بات کا بار بار اعادہ کیا جاتا ہے کہ سیلز مین کا کام گاہک کے اندر شے کے حصول کی شدید خواہش کا پیدا کرنا ہے۔ سیلز مین میں جس قدر تخلیقی اور تقابلی صلاحیتیں موجود ہوں گی ۔ اسی قدر فروخت میں وسعت آئے گی ۔ سیلز مین کا مقصد یہ ہے کہ شے کی نہ صرف طلب پیدا کی جائے بلکہ اسے دل کش بنایا جائے ۔ نیز یہ کہ شے کو تیز رفتاری کے ساتھ بڑی مقدار میں فروخت کیا جائے ۔ اس سلسلے میں گاہک کی تسلی اور اس کی خدمت ایک سیلز مین کے لیے رہنما اصول ثابت ہوتے ہیں۔

سیلز مین شپ کی اہمیت

پہلے پہل یہ غلط نہی عام تھی کہ سیلز مین شپ کے ذریعے سادہ لوح گاہکوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے۔ حیلہ سازی سے انہیں غیر معیاری شے فروخت کر دی جاتی ہے۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ تصور باطل ثابت ہوا ۔ اب سیلز مین شپ کی اہمیت کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جانے لگا ہے۔ اس فروخت کے عمل کو سرعت اب اہمیت دنیابھرمیں کیا جانے لگا اسی فروخت کے عمل کو مشکلات نے کے لیے ناگزیر خیل کیا جائے گا اور ایک بات ان کو کہا جاتا ہے اے سے علی سے واقفیت حاصل کر لی جاتی ہے۔ ان کے ازالہ کے لیے گاہکوں کی آراء اعتراضات اور شکایات کوششیں عمل میں لائی جاتی ہیں۔ لہذا یہ بجا طور پر کہا جاسکتا ہے کہ سیلز مین شے کے مالک اور اس کے ہے۔ یہ سیلز مین ہی کا کام ہے کہ وہ گاہک کی بے خبری کو دور گاہک کو ایک دوسرے کے روبرو لا کھڑا کرتا ۔ کرتا ہے۔ شے کے معیار اور مقدار کے بارے میں اس کی علمیت میں اضافہ کرتا ہے۔

سیلز مین شب کی افادیت

سیلز مین شپ کی افادیت کا تعین کرنے کے لیے مندرجہ ذیل باتیں ذہن میں رکھنی چاہیں ۔    اگر سیلز مین نے کی مناسب طلب وجود میں لائیں گے جب بی پیانہ پیدائش میں توسیع کی جائیگی۔  مور سیلز مین شپ سے پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے روزگار کے مواقع بڑھتے ہیں۔ سیلز مین کی کوشش سے خستہ حالی کا سد باب کیا جاتا ہے۔ سیلز مین کا اصل مقصد فروخت کو توسیع دینا ہے۔ جس سے منافع کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔ سیلز مین حضرات منڈی میں تعیشات کی طلب پیدا کرتے ہیں، جس سے لوگوں کے معیار زندگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ سیلز مین کاروباری شخصی اور گاہک کے درمیان رابطہ کا کام دیتے ہیں اور ان کی اطلاعات کاروباری طبقہ کے لیے بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ شے کے معیار کو بلند کرنے میں کارگر ثابت ہوتی ہیں۔ سیلز مین شپ ایک منفعت بخش پیشہ ہے۔ اس میں نو جوان کے لیے ایک اچھے مستقبل کی ضمانت موجود ہے۔ سفری سیلز مین نئے لوگوں سے ملتے اور نئے مقامات پر جاتے ہیں ان کے تجربے میں گرانقدر اضافہ ہوتا ہے۔ یہ تجربہ انہیں اچھا کاروباری بننے میں مدد دیتا ہے۔

فروخت کے سلسلے میں کی جانیوالی منصوبہ بندی

فروخت شعبے کے سربراہ کا فرض اولین یہی ہے کہ وہ اشیاء کی فروخت سے متعلق ایک واضح پالیسی ترتیب دے۔ تا کہ اشیاء کو تقابلی بنیادوں پر فروخت کیا جا سکے۔ اسے چاہئے کہ حکمت عملی وضع کرتے وقت ناظم کی تحقیق و تجربے کو کام میں لایا جائے۔ یہ حکمت عملی لچکدار ہونی چاہیے اور اس میں تازہ ترین اعداد و شمار شامل کئے جانے چاہئیں۔ ایک اچھی حکمت عملی ایک طرف تو زیادہ سے زیادہ گا ہک ڈھونڈ نکالتی ہے۔ اور دوسری طرف سیلز مین طبقہ کے لئے رہنمائی کا کام دیتی ہے۔ اس کی روشنی میں سیلز مین اپنے فرائض بطور احسن انجام دیتے رہتے ہیں۔ فروخت کے سلسلے میں وضع کی جانے والی کوئی بھی حکمت عملی مندرجہ ذیل امور کی جانب اشارہ کرتی ہے۔

طریقہ فروخت

سب سے پہلے یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ آیا شے کو گاہکوں کے ہاتھ براہ راست فروخت کیا جائے، پر چون نرخوں کے ذریعے بیچا جائے تھوک فروشوں کے وسیلے سے بیچا جائے ۔ یا کاروباری دلالوں کے حوالے سے فروخت کیا جائے۔

شرائط فروخت

شرائط فروخت میں شے کی قیمت اور قیمت کی ادائیگی کے وقت طریقہ کا تعین کیا جاتا ہے۔ نیز نیاز پالیسی صارفین کو بے کی پائیداری کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔ یہ ضمانت بالعموم قیمتی اشیاء جیسے گھڑی .ریڈیو، ٹائپ رائٹرز وغیرہ کے بارے میں ہوتی ہے۔ اگر پیچیدہ مشینری فروخت کی جارہی ہے، بعد از فروخت مرمت کی سہولت بھی بہم پہنچائی جاتی ہے۔ فروخت کار مشینری کی مرمت کے لئے کاریگر بھیجتا ہے۔ مرمت کی سہولتیں بلا معاوضہ پیش کی جاتی ہیں۔

ضمانت و خدمت

بعد از فروخت مرمت کی سہولت گاہک کو شے سے پورا پورا استفادہ کرنے کا موقع دیتی ہے۔ اس سے گاہک کے دل میں فرم کی ساکھ بڑھتی ہے۔ اسے احساس ہو جاتا ہے کہ فروخت کنندہ گاہک کے آرام کے لئے فکر مند ہے۔ اس طرح گا ہک آئندہ بھی کاروباری فرم کو فراموش نہیں کرتا۔ اس طرح شے کی فروخت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ فروخت کی حکمت عمل وضع کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھا جانا چاہیے کہ بعد از فروخت مرمت کے اخراجات بہت زیادہ نہ ہوں۔ اور نہ ہی وہ شے کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ کے باعث نہیں۔ یہ بھی خیال رکھنا چاہیے کہ بعد از فروخت مرمت کی سہولت تمام گاہکوں کو یکساں دستیاب ہیں۔ اس سلسلے میں ان میں کوئی تفریق روا نہیں رکھی جانی چاہئے ۔ ضرورت پڑنے پر گاہک کو یہ خدمات فی الفور مہیا کی جانی چاہئیں۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو "سیلز مین شپ کی تعریف"  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                 

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

MUASHYAAAT.COM

Leave a comment