عملی گوشواره یا کاغذ کار

عملی گوشواره یا کاغذ کار ⇐ آزمائشی تختہ باقیات ( آزمائشی بقایا نامہ) کیسے بنایا جاتا ہے اور بعد ازاں اختتامی حسابات بنانے سے پہلے مختلف تطبیقاتی اندراجات کیسے کئے جاتے ہیں اور پھر اختتامی حسابات کے دو اہم گوشوارے یعنی گوشوارہ نفع ونقصان اور گوشوارہ اثاثہ جات و واجبات کیسے تیار کئے جاتے ہیں یہ تمام عمل بکھرے ہوئے مقامات پر ہوتے ہیں ۔

عملی گوشواره یا کاغذ کار

آزمائشی تختہ باقیات

ضرورت اس بات کی ہے کہ آزمائشی تختہ باقیات اور ہند کی تطبیقات کو یک جا کر کے یہ دیکھا جائے کہ کون سی رقم نقصان کے گوشوارے میں جائے گی اور کون سی تختہ واصل باقی میں ۔

کارآمد ذریعہ

اس مقصد کے لئے ایک عملی گوشوارہ یا کاغذ کار بہت کارآمد ذریعہ ہے۔

اس گوشوارے کا خا کہ دیا گیا ہے۔

اس گوشوارے کے 12 کالم ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

کالموں کی تفصیل

کالم 1اور 2ان میں آزمائشی بقایا نامہ کی رقوم دین اور لین کے کالموں میں الگ الگ دکھائی جاتی ہیں۔

تطبیقات کے لئے وقف

کالم 3 اور 4 یہ دو کام تطبیقات کے لئے وقف ہیں اس میں بھی دین اور لین الگ الگ دکھائے جاتے ہیں۔

بقایا نامہ

کالم 5 اور  6اب آزمائشی بقایا نامہ اور تطبیقات کے کالموں کی رقوم کو لا کر دین کالم 5 میں اور لین کالم 6 میں لکھ کر تیار کیا جاتا ہے۔

بقایا نامہ

تجارتی کھاتے

کالم 7 اور 8 یہ کالم تجارتی کھاتے ٹریڈنگ اے سی کے لئے وقف ہیں۔

کالم 5 اور 6 ہے مندرجہ ذیل کھاتوں کی رقوم ان کالموں میں منتقل کر دی جاتی ہے۔

کالم 7   ٹریڈنگ اکاؤنٹڈیبٹ سائیڈ میں

سیلز ریٹرن                                                       خریداریاں                                                           اوپننگ اسٹاک

اجرت وغیرہ                                                   گاڑی اندر کی طرف

کالم 8 میں مندرجہ ذیل کھاتوں کی رقوم درج ہوں گی۔

بند ہونے والا اسٹاک                                           خریداری کی واپسی 3۔                                                       فروخت

کالم 9 اور 10 ان کالموں میں نفع اور نقصان کے کھاتوں کی رقوم درج ہوں گی۔

چانچہ

کالم 9میں تمام اخراجات کا اندراج ہوگا۔

کالم 10 میں ہر طرح کی آمدنی کی رقوم درج ہوں گی۔

کالم 11 میں تمام اثاثہ جات کی رقوم درج ہوں گی۔

کالم 12 میں سرمایہ، گنجائش، قرضہ جات اور دوسرے واجبات کا اندراج ہوگا۔

نوٹ

یہ مثالیں سمجھنے کے لئے دی گئی ہیں رقم خود سے فرض کی گئی ہیں۔

احمد اینڈ کمپنی ورک شیٹ ختم ہونے والے سال کے لیے

عملی گوشوارے یا کاغذ کی افادیت

یہ گوشواره علم حسابات کے دوہرے اندراج کے اصولوں کی بنیاد پر تیار کیا جاتا ہے۔ اختتامی بقایا جات تیار کرنے کا ایک موثر اور بہترین ذریعہ ہے۔ اس کی مدت سے گوشوارہ نفع ونقصان اور تختہ واصل باقی کے لئے تمام مواد مہیا ہو جاتا ہے۔

عملی گوشوارے یا کاغذ کی افادیت

مثال نمبر 10

سندھ سار کمپنی کا 30 جون 2018 تک کا ٹرائل بیلنس ذیل میں دیا گیا ہے۔

مندرجہ ذیل اضافی معلومات بھی دستیاب ہیں:

30 جون 2018 کو بند ہونے والا اسٹاک 450,000 روپے ہے۔

. چارج فرسودگی 10% پر؛

پلانٹ اور مشینری

فرنیچر

مختلف قرض دہندگان کے 5% پر خراب اور مشکوک قرضوں کا انتظام کریں۔

انشورنس کے حساب سے 1,500 روپے پری پیڈ ہیں۔

حل

سندھ ساگر کمپنی

تجارت، منافع اور نقصان کا اکاؤنٹ

30 جون 2018 کو ختم ہونے والے سال کے لیے

بحیرہ سندھ تک

بیلنس شیٹ

30 جون 2018 کو

مثال 11

مندرجہ ذیل ٹرائل بیلنس 31-12-2018 کو سلمان ٹریڈرز کی کتابوں سے نکالا گیا تھا۔

ایڈجسٹمنٹس

31-12-2018 کو بند ہونے والے اسٹاک کی قیمت 40,000 روپے ہے۔

سرمایہ کاری پر 10% سالانہ شرح پر سود قابل وصول ہے۔

3-ایم سی بی سے قرض پر سود 12% فی سال قابل ادائیگی ہے۔

مارچ 2011 کے لیے ٹیلی فون کا خرچ اب بھی 8,000 روپے قابل ادائیگی ہے،

پلانٹ اور فرنیچر پر قیمت میں 10% چارج کریں۔

مطلوبہ

ٹریڈنگ اور منافع اور نقصان A/C تیار کریں، اور

31-12-2018 کو مالی پوزیشن کا بیان

12مثال نمبر

چوہدری اینڈ کمپنی کے درج ذیل ٹریل بیلنس سے، آپ کو 31 دسمبر 2017 کو ختم ہونے والے سال کے لیے ٹریڈنگ اور منافع اور نقصان کا اکاؤنٹ اور اس کے مطابق ایک بیلنس شیٹ تیار کرنے کی ضرورت ہے

ایڈجسٹمنٹ

بند ہونے والے اسٹاک کی قیمت 100,000 روپے تھی۔

10% کی قیمت میں کمی، زمین اور عمارت

قرض دہندگان سے 4,800 روپے کے خراب قرضوں کو معاف کریں اور مشکوک قرضوں کے لیے 8 فیصد پر ریزرو رکھیں

منیجر اس طرح کے کمیشن وصول کرنے کے بعد خالص منافع پر 10% کمیشن کا حقدار ہے۔

دفتری سامان ہاتھ میں 1,200 روپے

حل

چوہدری اینڈ کمپنی

تجارت، منافع اور نقصان کا اکاؤنٹ

اکتیس دسمبر 2018 کو ختم ہونے والی مدت کے لیے


اختتامی یا انتقالی اندراجات

مختلف تطبیقات کے بعد آزمائشی تختہ باقیات کے ذریعہ درست ثابت شدہ بقایا جات بہی کھاتے سے کھاتہ تجارت و نفع نقصان کو منتقل کر دیئے جاتے ہیں۔ مختلف اخراجات کو گوشوارہ نفع ونقصان کی دین طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔ جیسا کہ کاغذ کار سے ظاہر ہے۔ اس طرح فروخت اور اختتامی ذخیرے کو گوشوارہ نفع ونقصان کی لین طرف پر منتقل کر دیا جاتا ہے۔

اختتامی یا انتقالی اندراجات

کھاتوں کے بقایا جات

اس طرح بہی کھاتے کے رسمی کھاتوں کے بقایا جات تجارتی کھاتے اور گوشوار ونفع ونقصان کو منتقل ہو جاتے ہیں۔ اس انتقال کے لئے روز نامچہ میں کچھ اندراجات کئے جاتے ہیں ان کو “بند اندراجات” یا اختتامی اندراجات کہتے ہیں۔ ان کا مقصد رسمی کھاتوں کو بند کرنا ہوتا ہے۔

اصول

اخراجات تجارتی اور نفع نقصان کے گوشوارے کو دین کئے جاتے ہیں اور متعلقہ خرچ کے کھاتے کولین کئے جاتے ہیں اس طرح ہر خرچ کے کھاتے کا بقایا صفر ہو جاتا ہے اور وہ کھاتہ بند ہو جاتا ہے۔

بہی کھاتے میں آمدنی

آمدنی اور آخری ذخیرہ مال کے کھاتوں کے بقایا جات ، کھاتہ تجارت کو لین کئے جاتے ہیں اور بہی کھاتے میں آمدنی اور آخری ذخیرہ مال کے کھاتوں کو دین کر کے بند کر دیا جاتا ہے۔

تجارتی کھاتہ

کھاتہ تجارت کو دین کر کے مجموعہ نفع گوشوارہ نفع و نقصان کولین کر دیا جاتا ہے۔ اس طرح تجارتی کھاتہ بھی بند ہو جاتا ہے۔ اگر مجموعہ نقصان ہو تو تجارتی کھاتہ کولین اور گوشوارہ نفع و نقصان کو دین کیا جاتا ہے۔

اصولوں کا عملی اطلاق

خالص نفع (خالص منافع) کی صورت میں گوشوارہ نفع و نقصان دین کھاتہ سرمایہ لین کیا جاتا ہے۔ خالص نقصان کی صورت میں اس کے بالکل الٹ یعنی گوشوارہ نفع و نقصان لین اور کھاتہ سرمایہ کو دین کیا جاتا ہے۔ اس طرح گوشوارہ نفع و نقصان بھی بند ہو جاتا ہے۔ مندرجہ ذیل اصولوں کا عملی اطلاق مندرجہ ذیل مثالوں سے ہو گا۔

مثال نمبر 1

گزشتہ مثال میں ہم نے تجارتی اور نفع ونقصان کا گوشوارہ تیار کرکے یا تطبیق شدہ بنایا جات کالے تھے ان کے اختتامی اندراجات تیار کیجئے۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کوعملی گوشواره یا کاغذ کار  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

    MUASHYAAAT.COM

  ……..عملی گوشواره یا کاغذ کار   …….

Leave a comment