نقل مکانی کا تخمینہ لگانے کے طریقے

نقل مکانی کا تخمینہ لگانے کے طریقے ⇐ نقل مکانی عموماً دو بنیادی اقسام پر مشتمل ہوتی ہے جس میں اندرون ملک میں نقل مکانی (اندرونی ہجرت)اور بین الاقوامی نقل مکانی(بیرونی ہجرت) شامل ہیں۔ ان دو طرح کی نقل مکانی کی کئی ذیلی اقسام ہیں اور ان سب اقسام کا تخمینہ (پیمائش)لگانے کے مختلف طریقے ہیں جو درج ذیل ہیں۔

نقل مکانی کا تخمینہ لگانے کے طریقے

اندرون ملک نقل مکانی کا تخمینہ لگانے کے طریقہ ہائے کار

اندرونی ملک نقل مکانی کا تخمینہ لگانے کے لیے دو قسم کے طریقے استعمال ہوتے ہیں۔

بلا واسطہ طریقے براہ راست طریقے

یہ ایسے طریقے ہیں جن کا انحصار اعداد و شمار پر ہوتا ہے اور جن کا تعلق براہ راست نقل مکانی کرنے والے ایسے افراد سے ہے جو ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل ہو جاتے ہیں۔

بالواسطہ طریقے

ایسے طریقے ہیں جن میں نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد کا اندازہ بالواسطہ طور پر ان اعداد و شمار کی مدد سے لگایا جاتا ہے جن کا تعلق فطری افزائش (قدرتی اضافہ) کی شرح اور ایک معینہ مدت کے دوران ہونے والے فرق سے ہوتا ہے۔

بالواسطہ طریقے

بلا واسطہ طریقے

مختلف ممالک میں تخمینہ لگانے کے لیے جو بلا واسطہ (براہ راست طریقے) طریقے عموماً اختیار کئے جاتے ہیں ان کی بنیاد جائے پیدائش کے اعداد و شمار (پیدائش ڈیٹا)اور موجودہ رہائش کے اور اردگار (موجودہ مقامات پر ڈیٹا) کے تقابلی مطالعے سے ہوتی ہے۔ اس طرح ایک معینہ مدت کے دوران ہونے والی نقل مکانی کی مقدار کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔

آبادی کی آمد ورفت

نیز ان سے دو مقامات کے درمیان آبادی کی آمد ورفت اور خالص نقل مکانی (نیٹ ہجرت)اور اس مقام سے نقل مکانی کر کے جانے والوں (باہر-ہجرت) کی تعداد کے علاوہ نقل مکانی کرنے والوں کی دیگر خصوصیات بھی معلوم کی جاسکتی ہیں۔ اس طریقے کو بروے کار لا کر اندرون ملک کے اعداد و شمارکی بنیادکی نقل مکانی سے پیدا ہونے والے مسائل او نقل مکانی کے دیگر محرکات کا اندازہ لگانے میں مدد ملتی ہے یہ اعدادو شمار نقل مکانی سے پیدا ہونے والے مسائل کے تدراک کے لیے مختلف پروگرام کی منصوبہ بندی کے علاوہ نقل مکانی کے اسباب اور معاشرے پر اس کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے بھی اہم تصور کئے جاتے ہیں۔

شرح نقل مکانی 

شرح نقل مکانی سے مراد یہ ہے کہ کسی معینہ مدت کے دوان ہونے والے واقعات یا کسی خاص قسم کے افراد کی تعداد کا کل آبادی سے باہمی تناسب کیا ہے

معینہ مدت

 پس شرح نقل مکانی کسی خاص مقام سے کسی معینہ مدت کے دوران نقل مکانی کر کے جانے

آنے والوں کی کل تعداد اور اس مقام کے باہمی تناسب کو ظاہر کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔

شرح نقل مکانی کا فارمولا درج ذیل ہے۔

m=M × k

p

m=کسی معینہ مدت کے دوران شرح نقل مکانی

M=کسی معینہ مدت کے دوران نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد

P=کسی معینہ مدت کے دوران کل آبادی

K=(1000 مستقل اکائی (100 یا

نقل مکانی کر کے آنے والوں کی شرح 

اس شرح سے مراد یہ ہے کہ کسی معینہ مدت کے دوران کسی خاص مقام پر نقل مکانی کر کے آنے والوں (ان-مائیگریشن)کی تعداد کا اس مقام کی کل آبادی سے باہمی تناسب کیا ہے؟ یہ شرح معلوم کرنے والوں کا فارمولا درج ذیل ہے۔

in = migration(IR) = I R x K 

P

IR کسی مقام پر معینہ مدت کے دوران نقل مکانی کر کے آنے والوں کی تعداد

کسی مخصوص سال میں کسی علاقے میں ہجرت کی تعداد

P =کسی علاقے کے کل اوسط آبادی

کسی علاقے کی وسط سال کی آبادی

(1000 مستقل اکائی (100 یا    =    K

نقل مکانی کر کے آنے والوں کی شرح 

 نقل مکانی کر کے جانے والوں کی شرح

اس سے مراد یہ ہے کہ کسی معینہ مدت کے دوران کسی خاص مقام سے نقل مکانی کر کے جانے والوں (کٹ-ہجرت) کی تعداد کا اس مقام کی کل آبادی سے ہا ہمی تناسب کیا ہے ۔ یہ شرح معلوم کرنے کا فارمولا درج ذیل ہے۔

(Out-Migration (OR)=-O R x K

P

جبکہ

OR = کسی معینہ مدت کے دوران کسی مقام سے نقل مکانی کر کے جانے والوں کی تعداد

ایک مقررہ سال میں کسی علاقے میں نقل مکانی کی تعداد

P=کسی علاقے کی وسط سال کی آبادی

(1000 مستقل اکائی (100 یا      =     K

خالص نقل مکانی کی شرح

اس شرح سے مراد یہ ہے کہ کسی خاص مقام سے کسی معینہ مدت کے دوران نقل مکانی کر کے جانے والوں(باہر ہجرت) اور اس مقام پر نقل مکانی کر کے آنے والوں (اندر ہجرت) کے باہمی فرق (نیٹ اثر) کا اس جگہ کی کل آبادی سے کیا تناسب ہے۔ اس شرح کا تخمینہ لگانے کا فارمولا درج ذیل ہے۔

Net-migration rate (NMR) = IR-OR x K

P

OR NMR=IR-OR

نقل مکانی کی خام شرح

نقل مکانی کی خام شرح سے مراد یہ ہے کہ کسی مقام سے کسی معینہ مدت کے دوران نقل مکانی کر کے جانے والوں (کٹ-ہجرت)اور اس مقام پر نقل مکانی کر کے آنے والوں (اندر ہجرت) کی مجموعی تعداد(کل نمبر)کا اس مقام کی کل آبادی سے باہمی تناسب کیا ہے؟ یہ شرح معلوم کرنے کا فارمولا ہے۔

Gross-migration Rate (GMR)= I R+O R ×K

P

 OR     GMR = IR OR

ہم نقل مکانی سے متعلقہ مختلف اقسام کی شرحیں اس وقت معلوم کر سکتے ہیں جب شمار کنندہ سے سب نما آبادی کے ایک اہم ذیلی گروہ سے  تعلق رکھتے ہوں   مزید برآں ان شرحوں کے علاوہ بھی کئی مخصوص قسم کی شرح معلوم کی جاسکتی ہیں۔ جن کی بنیاد پر نقل مکانی کر کے بر آنے والوں کو ہم بلحاظ جنس عمر ازدواجی حیثیت تعلیمی رتبہ پیشہ آمد و دیگر امور مختلف درجوں میں تقسیم کرسکتے ہیں۔

خالص نقل مکانی کی شرح

  بلاواسط طریقے کی خامیاں

بلا واسطہ طریقوں میں مندرجہ ذیل خامیاں پائی جاتی ہیں۔

نقل مکانی کا تخمینہ لگانے کا وقت غیر معینہ (غیر متعین)ہوتا ہے کیونکہ ہر شخص کی عمر دو سرے سے مختلف ہوتی ہے۔ ان طریقوں سے صرف خالص اور طویل المیعاد نقل مکانی کر کے جانے اور آنے والوں کا شمار ممکن ہوتا ہے

مردم شماری

 ان میں وہ لوگ شامل نہیں ہوتے جو کم عرصے کے لیے نقل مکانی کرتے ہیں۔ اور بوقت مردم شماری جائے پیدائش پر واپس آچکے ہوتے ہیں۔

مردم شماری

ان طریقوں سے لگائے گئے تخمینوں میں صرف وہی لوگ شامل ہوتے ہیں جو بوقت مردم شماری زندہ ہوں اور اس وقت نقل مکانی کر کے جانے اور آنے والوں میں شمار کئے جاسکتے ہوں ۔

تخمینوں

 درمیانی وقفے میں وفات پا جانے والے لوگ ان میں شامل نہیں کئے جاسکتے۔ ان تخمینوں میں ان لوگوں کا شمار بھی نہیں کیا جا سکتا جن کی پیدائش اپنے وطن سے باہر ہوئی ہو اور وہ بیرونی ممالک میں ایک مقام سے دوسرے مقام پر تقل، کانی کرتےرہتے ہوں

ہم أمید کرتے ہیں آپ کونقل مکانی کا تخمینہ لگانے کے طریقے  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

    MUASHYAAAT.COM

…………نقل مکانی کا تخمینہ لگانے کے طریقے   ………….

Leave a comment