ڈائیگران ⇐ ڈائیگران ایم ۔ اے گندم کی چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں خصوصاً دنبی گھاس ،، جنگلی جئی لیلی ، رواڑی ، جنگلی پالک وغیرہ کو تلف کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ 700 سے 900 گرام درمیانی زمینوں کے لیے 900 سے ایک کلو گرام (بھاری زمینوں کے لیے ) فصل کے 4 سے 6 پتے بننے پر جب کھیت گیلا ہوز ہر پاشی کریں۔
Daigran Daigran MA is used to control broadleaf weeds of wheat, especially lamb’s grass, wild oats, lily, wild spinach, etc. 700 to 900 grams (for medium soils 900 to one kilogram (for heavy soils) When the crop has 4 to 6 leaves, spray every time the field is wet.
پتوں والی جڑی بوٹیوں
بکڑل ایم گندم جو وغیرہ کی چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں مثلاً باتھو، مینا، کرنڈ وغیرہ کو تلف کرنے کے لیے استعمال کریں ۔ 1/12 سے 3/4 لیٹر فی ایکڑ فصل کے 3 سے 4 پتے بننے پر جب کھیت میں کافی وتر ہو سپرے نہایت مفید ہے۔ ہر بٹ گندم کے نا خواستہ پودوں کو ختم کرنے کے لیے 1/2 لیٹرفی ایکڑ فصل ہونے سے پہلے دوائی استعمال کریں۔
Leafy weeds
Use Bakral M to control broadleaf weeds such as Batho, Meena, Karand etc. of wheat, barley etc. Spray at 1/12 to 3/4 liter per acre when 3 to 4 leaves of the crop are formed when there is enough moisture in the field. To eliminate unwanted plants of every wheat crop, use the medicine at 1/2 liter per acre before the crop is harvested.
سٹامپ گندم
سٹامپ گندم میں اگنے والے نا خواستہ پودوں کو تلف کرنے کے لیے 3/4 سے ایک لیٹر فی ایکڑ دوائی فصل بونے سے پہلے استعمال کریں۔ اوپر بیان کی گئی زہروں کے استعمال میں چند اصول بیان کیے جاتے ہیں جن پر غور کرنا ضروری ہے۔ جس دوائی کی شرح مقدار کا پتا نہ ہو اسےہرگز استعمال نہیں کرنا چاہے۔ دوائی کو بندڈبوں اور بوتلوں کو خشک جگہ پر رکھنا چاہیے۔
Stamp Wheat
To destroy unwanted plants growing in stamp wheat, use 3/4 to 1 liter of the drug per acre before sowing the crop. There are some rules in the use of the above-mentioned poisons that must be considered. The drug whose dosage is not known should never be used. The drug should be kept in closed containers and bottles in a dry place.
ادویات
ادویات کو بند ڈبوں میں خریدنا چاہیے۔ ان پر عموم دوائی کی مقدار، طاقت اور دوائی کی شرح مقدار ان ممالک کی زرعی تحقیق کی بنیاد پر درج ہوتی ہے۔ لیکن ہمارے ملک میں آب و ہوا فصلوں کی اقسام، زمین کی طبعی اور کیمیائی خصوصیات میں کافی فرق ہے۔
Medicines
Medicines should be purchased in sealed containers. The dosage, strength, and rate of the medicine are usually listed on them based on the agricultural research of those countries. But in our country, there are considerable differences in climate, crop types, and physical and chemical properties of the soil.
ماہرین کے مشورے سے دوائی کا استعمال کرنا
ان وجوہات کی بنا پر بات مشاہدے میں آئی ہے کہ دوائی کے ڈبے پر لکھی ہوئی شرح مقدار ہمارے حالات میں اصل فصل کو بھی متاثر کرتی ہے اور اس کے پتے جل جاتے ہیں۔ بعض دفعہ پورا پرداختم ہو جاتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ماہرین کے مشورے سے دوائی کا استعمال کرنا چاہیے ۔ بھاری زمینوں کی نسبت ریتلی زمینوں میں دوائی کی شرح کم رکھنی چاہیے۔
Use the medicine with the advice of experts
For these reasons, it has been observed that the dosage rate written on the medicine box also affects the actual crop in our conditions and its leaves get burnt. Sometimes the entire crop is destroyed. Therefore, it is important to use the medicine with the advice of experts. The dosage of the medicine should be kept lower in sandy soils than in heavy soils.
سپریئر
سپرے ہاتھ سے چلانے والے سپریئر سے کیا جائے ۔سپریئر کو استعمال سے پہلے اور بعد میں صاف پانی سے اچھی طرح دھو لینا چاہیے۔ جوسپریئر کیڑے مار دوائیوں کے لیے استعمال کیا جائے ۔ اس سے جڑی بوٹیوں کی دوائی کا چھڑکاؤ نہیں کرنا چاہیے۔
Sprayer
Spraying should be done with a hand-held sprayer. The sprayer should be thoroughly washed with clean water before and after use. The sprayer should be used for insecticides. It should not be used to spray herbicides.
دوائی کا محلول
دوائی کا محلول تیار کرنے کے لیے پانی کی مقدار مناسب اور صحیح ہونی چاہیے۔ کھیت میں سپرے کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ زمین وتر حالت میں ہو۔ خشک کھیت میں سپرے کرنے سے فصل پر مضر اثرات پڑتے ہیں اور دوائی کا اثر بھی کم ہوتا ہے۔
Drug solution
The amount of water used to prepare the drug solution should be appropriate and correct. While spraying in the field, special care should be taken that the soil is in a wet state. Spraying in a dry field has harmful effects on the crop and also reduces the effectiveness of the drug.
دوائی پڑنے کا خطرہ
زیادہ دھوپ اور تیز ہوا کے وقت سپرے نہیں کرنا چاہیے۔ تاہم اگر معمولی ہوا چل رہی ہو تو سپرے کرنے والے کو سپرے کرتے وقت ہوا کی سمت ہی رہنا چاہیے۔ سپرے کے وقت سپریئر کی پھوار زمین کی طرف ہونی چاہیے۔ اور اوپرنہیں ہونی چاہیے ورنہ اصل فصل اور کارکن پردوائی پڑنے کا خطرہ ہے۔
Risk of pesticide splash
Spraying should not be done during high sun and strong wind. However, if there is a moderate wind, thezirected towards the ground while spraying. It should not be directed upwards, otherwise there is a risk of pesticide splashing on the actual crop and workers.
جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے والی دوائیاں
اگر چہ جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے والی دوائیاں اصل فصل کو نقصان نہیں پہنچا تی تا ہم جب فصل کے اگنے کے بعد سپرے کی جائے تو کوشش کرنی چاہیے کہ دوائی لائنوں کےدرمیان کی جگہ سپرے کیا جائے۔ تا کہ جڑی بوٹیاں زہرسے اچھی طرح بھیگ جائیں اور اصل فصل کے پودوں پر جہاں تک ممکن ہو دوائی کم پڑے۔
Herbicides
Although herbicides do not harm the main crop, when sprayed after the crop has grown, we should try to spray the herbicide between the rows so that the weeds are well soaked with the poison and as little of the herbicide as possible falls on the main crop plants.
کھیت
دوائی کا سپرے کھیت میں بالکل یکساں ہونا چاہیے۔ کوئی جگہ خالی نہیں ہونی چاہیے۔ اگر دوائی کا محلول کچھ مقدار میں بچ جائے تو کھیت کے کچھ حصہ پر دوبارہ سپرے نہیں کرنا چاہیے۔ کیونکہ اس طرح دوائی کی شرح زیادہ ہو جائے گی جس سے فصل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
Field
The spray of the medicine should be completely uniform in the field. There should be no empty space. If some amount of the medicine solution is left, do not spray again on some part of the field. Because in this way the rate of medicine will be high, which can damage the crop.
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “ڈائیگران” کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ




