آب و ہوا کے لحاظ سے پاکستان میں پھلدار پودوں کے علاقے

آب و ہوا کے لحاظ سے پاکستان میں پھلدار پودوں کے علاقے      ⇐آب و ہوا کی ضرورت کے لحاظ سے مختلف پھلدار پودوں کو کئی حصوں میں تقسیم کیا جا جاسکتا سکتا ہے۔ یہ امر باعث خوشی ہے کہ پاکستان میں ہر قسم کے پھل پیدا کرنے کے لیے موزوں آب و ہوا موجود ہے۔

Fruit growing regions in Pakistan according to climate Different fruit growing regions can be divided into several parts according to climate requirements. It is a matter of joy that Pakistan has a suitable climate for producing all types of fruits.

آب و ہوا کے لحاظ سے پاکستان میں پھلدار پودوں کے علاقے

پاکستان کو آب و ہوا کے لحاظ سے درج ذیل خطوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

پہاڑی علاقہ 

اونچا پہاڑی علاقہ

 کم اونچا پہاڑی علاقہ ۔

دامن کوہ کا علاقہ ۔

میدانی علاقہ ۔

گرم اور خشک میدانی علاقہ ۔

Pakistan can be divided into the following regions according to climate.

  • Hill region
  • High hill region
  • Low hill region
  • Foothill region
  • Plain region
  • Hot and dry plain region

اونچا پہاڑی علاقہ

اس میں چار ہزار سے آٹھ ہزارفٹ کی بلندی تک کے مقامات شامل ہیں۔ مثلاً تحصیل مری کا بیشتر علاقہ، کوئٹہ، زیارت، آزاد کشمیر، گلگت، سکردو، چترال ، سوات کا کچھ حصہ، اونچے پہاڑی علاقہ میں سیب، ناشپاتی، اخروٹ، پرسیمین( جاپانی پھل ) اور چیری جیسے پہاڑی پھل دار پودوں کے لیے موزوں آب و ہوا ملتی ہے۔

High mountain region

This includes places with an altitude of 4,000 to 8,000 feet. For example, most of the Murree Tehsil, Quetta, Ziarat, Azad Kashmir, Gilgit, Skardu, Chitral, and some parts of Swat. The high mountain region provides a suitable climate for growing mountain fruit trees such as apples, pears, walnuts, persimmons (Japanese fruit) and cherries.

کم اونچا پہاڑی علاقہ

اس میں ایسے علاقے شامل ہیں۔ جن کی بلندی ڈیڑھ ہزار سے چار ہزارفٹ تک ہو۔ اس میں کو ہستان نمک سون وادی کلر کہار، چوہا سیدن شاہ ، ہری پور، آزاد کشمیر، کیمبل پور، جہلم راولپنڈی، کوئٹہ، قلات، پشاور، قبائلی ایجنسیوں کے حصے شامل ہیں۔ ان علاقوں کی آب و ہوا آڑو، آلوچہ، خوبانی، بادام، لوکاٹ ، ایم کیڈو، پرسیمین کی چند اقسام اور سٹرابری کی کاشت کے لیے نہایت موزوں ہے۔

Lowland Hilly Region

This includes areas with an altitude of 1,500 to 4,000 feet. It includes Kohistan Namak Son Valley, Kallar Kahar, Choha Syedan Shah, Haripur, Azad Kashmir, Campbellpur, Jhelum Rawalpindi, Quetta, Kalat, Peshawar, and parts of the tribal agencies. The climate of these areas is very suitable for the cultivation of peaches, plums, apricots, almonds, loquats, mangoes, some varieties of persimmons, and strawberries.

دامن کوہ کا علاقہ

اس میں دو علاقے شامل ہیں جو پہاڑ کی تلہٹی میں واقع ہیں ان کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ دامن کوہ کے وہ علاقے جہاں سالانہ بارش تقریباً 30 سے 140 انچ تک ہوتی ہے۔ آبپاشی کنوؤں سے ممکن ہے اور جہاں پر شدت کی گرمی نہیں پڑتی ۔ مثلا سیالکوٹ، گجرات ، جہلم، راولپنڈی، چترال، دیر، سوات اور آزاد کشمیر کے بیشتر علاقے دامن کوہ کے اس علاقے میں لوکاٹ ، امرود ہنگتر و، مالٹا، مٹھا، کاغذی لیموں ، آڑو،آلوچہ وغیرہ وغیرہ۔ ان علاقوں میں جہاں پانی کافی مقدار میں موجود ہو زمین گہری اور زرخیز ہو، کور از یادہ نہ پڑے تو آم بھی کامیابی سے کاشت کیا جا سکتا ہے۔

Daman Koh region

It includes two areas located at the foot of the mountain and can be divided into three parts. The areas of Daman Koh where the annual rainfall is about 30 to 140 inches. Irrigation is possible from wells and where there is no intense heat. For example, Sialkot, Gujarat, Jhelum, Rawalpindi, Chitral, Dir, Swat and most areas of Azad Kashmir. In this area of Daman Koh, loquat, guava, hangtar, malta, matha, paper lemon, peach, plum, etc. etc. In these areas where there is sufficient water and the soil is deep and fertile, mango can also be successfully cultivated if there is no core.

کاشت

دامن کوہ کے وہ علاقے جہاں بارش درمیانی یعنی 20 سے 30 انچ یا بعض حالات میں 35 انچ ہوتی ہے، وہاں ناشپاتی ، آڑو، آلوچہ، خوبانی، بادام ، سٹرابیری، رس بھری نگتر و ، مالٹا جیسے پھل کامیابی سے کاشت کیے جاتے ہیں۔ اس حصہ میں مندرجہ ذیل علاقے شامل ہیں۔ پشاور، سوات، دیر، چترال، قبائلی ایجنسیاں اور آزاد کشمیر کے بیشتر علاقے۔

Cultivation

In the areas of Daman Koh where rainfall is moderate i.e. 20 to 30 inches or in some cases 35 inches, fruits like pear, peach, plum, apricot, almond, strawberry, juicy nectarine, and malta are successfully cultivated. This part includes the following areas: Peshawar, Swat, Dir, Chitral, tribal agencies and most areas of Azad Kashmir.

کاشت

گرم خشک موسم 

دامن کوہ کے وہ علاقے جہاں بارش 10 سے 15 انچ تک ہوتی ہے اور موسم گرمیوں میں گرم خشک اور سردیوں میں سخت سر خشک رہتا ہے۔ ان علاقوں میں ڈیرہ اسماعیل خاں، ڈیرہ غازی خاںاور کوہستان نمک کے نشیبی علاقے بھی شامل ہیں ۔ کھجور ، لوکاٹ ، امرود سنگترہ، مالٹا اور کاغذی لیموں جیسے پھل کاشت کیے جاسکتے ہیں۔

Hot and Dry Weather

Areas in the Daman Mountains where rainfall is 10 to 15 inches and the weather is hot and dry in summer and very dry in winter. These areas include the lowlands of Dera Ismail Khan, Dera Ghazi Khan and Kohistan Namak. Fruits like dates, loquat, guava, orange, malta and paper lemon can be cultivated.

میدانی علاقہ

اس میں زیادہ تر نہری اور چاہی علاقہ شامل ہے۔   دوسرے علاقے مثلاً حیدر آباد، میر پور، گدو بیراج ، غلام محمد بیراج اور نواب شاہ کے علاقے آم اور کیلا کے لیے مشہور ہیں۔

Plains

This includes mostly canal and riverine areas.Other areas such as Hyderabad, Mirpur, Guddu Barrage, Ghulam Muhammad Barrage and Nawabshah are famous for Mango and Banana.

گرم خشک میدانی علاقہ

اس علاقہ میں شدت کی گرمی اور سردی پڑتی ہے ۔ آب و ہوا گرمیوں میں گرم اور سردیوں میں سردخشک ہوتی ہے۔ بارش شاذ و نادر ہی ہوتی ہے۔ ایک اندازہ کے مطابق اس علاقہ کی سالانہ بارش 6 انچ سے لے کر 10 تا 12 انچ تک شمار کی گئی ہے۔ اس خطہ میں ملتان ، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، میانوالی، بہاول نگر ، مکران ، خیر پور ڈویژن ، کوئٹہ ڈویژن کے کچھ علاقے بہاولپور ڈویژن کا چولستان کا علاقہ شامل ہے۔ اس علاقہ میں سخت جان اور کم نمی چاہنے والے پودے کامیاب ہیں ۔

Hot and Dry Plains

This region experiences extreme heat and cold. The climate is hot in summer and cold and dry in winter. Rainfall is rare. According to one estimate, the annual rainfall of this region ranges from 6 inches to 10 to 12 inches. This region includes Multan, Muzaffargarh, Dera Ghazi Khan, Mianwali, Bahawalnagar, Makran, Khairpur divisions, some areas of Quetta division, and the Cholistan region of Bahawalpur division. Hardy and low-humidity plants thrive in this region.

گرم خشک میدانی علاقہ

دریاؤں کا قریبی حصہ

مثلاً امرود، بیر، انار، چھوٹا سیب وغیرہ۔ تاہم اس علاقہ میں جہاں نہری پانی میسر ہے دریاؤں کا قریبی حصہ، آبی علاقہ نیز جہاں کنوئیں اور ٹیوب ویل کامیاب ہیں یا سیلاب کا پانی کافی مقدار میں مل سکتا ہے۔ زیر زمین پانی دس بارہ فٹ کی بلندی پر ہے ۔ وہاں آم ، کھجور، فالسہ اور سٹرس خاندان کی چند اقسام کامیابی سے کاشت کی جاسکتی ہیں، ان علاقوں میں آم اور کھجور کی کامیابی کی اہم وجہ دریاؤں کا نزدیک ہونا ۔ طغیانی کا پانی کثرت سے مہیا ہو جانا زرخیز اور گہری زمین ، ہوا میں موزوں نمی ، کنوئیں اور ٹیوب ویل لگانے کے لیے نیچے سے پانی کا موزوں ہونا جیسے امور شامل ہیں۔

Near rivers

For example, guava, plum, pomegranate, small apple, etc. However, in this area where canal water is available, near rivers, water areas, as well as where wells and tube wells are successful or flood water can be found in sufficient quantity. The groundwater is at a height of ten to twelve feet. Mango, date palm, falsa and some varieties of citrus family can be successfully cultivated there. The main reason for the success of mango and date palm in these areas is the proximity of rivers. The availability of flood water in abundance, fertile and deep soil, suitable humidity in the air, and the suitability of water from below for planting wells and tube wells are included.

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “آب و ہوا کے لحاظ سے پاکستان میں پھلدار پودوں کے علاقے  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

    MUASHYAAAT.COM  👈🏻  مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *