آلو کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں کے نام

آلو کا سست تیلہ

آلو کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں کے نام آلو کا سست تیلہ قد میں تقریبا سر کی پتوں کے برابر ہوتا ہے۔ اس کیڑے کے بچے کا رنگ سبزی مائل ہوتا ہے۔ مکمل بالغ کیڑا سیاہی مائلر سبز رنگ  کا ہوجاتا ہے آلو کا سست تیلہ جسامت میں سرکی پتوں کے برابر ہوتا ہے اس لئے اس کیڑے کو پودوں کی پتوں ” بھی کہتے ہیں۔ بالغ کیڑے پر دار اور بغیر پروں کے دونوں حالتوں میں پائے جاتے ہیں۔

آلو کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں کے نام

 نقصان کرنے کا طریقہ

اس کیڑے کے بچے  اور جو ان دونوں ہی پتوں کی نچلی طرف گچھوں کی شکل میں چپک جاتے ہیں اور اسے چوستے رہتے ہیں۔ یہ کیڑے فروری مارچ کے مہینوں میں بہت زیادہ تعداد ( آبادی) میں پائے جاتے ہیں۔ اس لئے آلو کی بہار کے موسم کی فصل پر شدید قسم کا حملہ ہوتا ہے۔ رس چوسنے  کے ساتھ ساتھ یہ تیلہ ایک طرح کا مادہ خارج کرتا ہے جو پتوں پر گرتا ہے۔ جس کی وجہ سے پھپھوندی کی تہ جم جاتی ہے۔ پتے کالے رنگ کے ہو جاتے ہیں اور اس طرح پودوں کی نشو ونما میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے۔ آلو کے سست تیلے کے پیٹ کے پچھلے حصے کے نزدیک دو چھوٹی چھوٹی نالیاں ” کور نیکلز  پائی جاتی ہیں جن سے ایک طرح کا مادہ خارج ہوتا رہتا ہے۔

 روک تھام

احتیاطی تدابیر کے طور پر دانے دارز ہر استعمال کی جاسکتی ہے اس مقصد کیلئے آلو کی کاشت سے پہلے یا کاشت کے دوران پودوں کی قطاروں کے ساتھ ساتھ اور پودوں پر مٹی چڑھاتے وقت مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک زہر کو کھیت میں ڈال کر پانی لگا دیں۔

  • ڈائی سسٹان  افیصد ۱۵ کلوگرام فی ہیکڑیا
  • تھمٹ – ۱ فیصد ۱۵ کلوگرام فی ہیکڑیا
  • سالویر یکس، فیصد ۱۵ کلوگرام فی ہیکڑیا
  • فیوراڈان ۳ فیصد ۲۵ کلوگرام فی ہیکٹر

او پر دی گئی دانے دار زہروں کے استعمال کے باوجود فصل پر تیلے کا حملہ ظاہر ہونے پر مندرجہ ذیل میں سے کوئی سی ایک زہر بطور سپرے استعمال کی جاسکتی ہے۔

  • ڈائمیکر ان ۱۰۰ فیصد ۷۵۰ ملی لیٹر فی ہیکڑیا
  • نوکران ۴۰ فیصد یا
  • میلا تھیان ۵۷ فیصد ۲۰۵ لیٹر فی ہیکڑیا
  • فالیڈال ۵۰ فیصد یا
  • میٹا سٹاکس ۲۵ فیصد ۱۸۰۰ ملی لیٹر فی ہیکٹر

ان کے علاوہ تیلے کے ظاہر ہونے پر سو متھیان  ۱۵۰ ای سی ۱۰۵ ۲۰۰۵ لیٹر دوائی ۱۱۳۵ لیٹر پانی میں ملا کر فی ہیکٹر سپرے کریں۔

 آلو کا چست تیلہ

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ کیڑے پودوں کے پتوں کے ذرا سے ہلنے اور کھڑ کھڑانے سے بڑی پھرتی سے ادھر ادھر حرکت کرنا شروع کر دیتے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں چست تیلہ کہتے ہیں۔

 آلو کا چست تیلہ

پہچان

مکمل پر دار کیڑا سفیدی مائل سبز رنگ کا ہوتا ہے۔ اگلے پروں پر دو سیاہ رنگ کے دھبے ہوتے ہیں۔ سر کی چوٹی پر بھی سیاہ رنگ کے دو دھبے پائے جاتے ہیں۔ اس کیڑے کے بچوں کا رنگ سبزی مائل زرہ ہوتا ہے۔

 نقصان کرنے کا طریقہ

بالغ پردار کیڑے اور بچے دونوں ہی پتوں  کی نچلی سطح سے رس چو ستے رہتے ہیں۔ رس چو ستے  کی وجہ سے پتے کمزور پڑ جاتے ہیں اور فصل جھلسی ہوئی دکھائی دیتی ہے اور پیداوار میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ آلو کے چست تیلہ کے حملے سے پودوں کے پتوں  کے کنارے اوپر کی طرف مڑ جاتے ہیں اور کپ کی شکل کے ہو جاتے ہیں جس سے اس کیڑے کے حملے کے پہچاننے میں مددملتی ہے۔

 روک تھام

چست تیلے کی روک تھام کیلئے بھی وہی زہریں استعمال کی جاسکی میں جن کا ذکر سست تیلے کے بارے میں کیا گیا ہے۔

پہچان

مکمل پر دار کیڑا قد میں بہت ہی چھوٹا ہوتا ہے۔ اس کا جسم سفید سفوف سے ڈھکا رہتا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ کیڑا چاندی کی طرح سفید دکھائی دیتا ہے۔ اس کیڑے کے بچوں کا رنگ ہلکا زردی مائل ہوتا ہے اور یہ بیوی (لمبوتری) شکل کے ہوتے ہیں۔

 نقصان کرنے کا طریقہ

سفید مکھی آلو کے علاوہ دوسرے پودوں پر بھی حملہ کرتی ہے جن میںگوبھی خربوزہ  اور کپاس وغیرہ شامل ہیں مکمل پردار کیڑے اور بچے دونوں ہی پتوں  سے رس چوستے رہتے ہیں اور بہت زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں۔

سفید مکھی پودوں کے پتوں  سے رس چوسنے کے دوران اپنے پیٹ سے ایک طرح کا لیس دار مادہ خارج کرتی ہے جس کے پتوں  پر گرنے سے سیاہ رنگ کی پھپھوندی لگ جاتی ہے اور اس طرح پودوں کی نشو نما میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے۔

 روک تھام

سفید مکھی کی تلفی کیلئے وہی تجویز کردہ زہریلی دوائیں استعمال کی جاتی ہیں جن کے بارے میں آپ سست اور چست تیلہ کی روک تھام کے تحت پڑھ چکے ہیں۔

آ لو کا چور کیڑا

اس کیڑے کا پروانہ خیالے بھورے رنگ کا ہوتا ہے۔ اگلے پروں پر چوڑائی کے رخ سیاہ رنگ کی دو دھاریاں ہوتی ہیں۔ پروں پر گردے کی شکل سے ملتا جلتا ایک سیاہ  رنگ کا چھوٹا سا نشان ہوتا ہے۔ مکمل چور سنڈی کا رنگ گہرا سیاہی مائل مٹیالہ یا سبز ہوتا ہے اس کے جسم پر لمبائی کے رخ گہرے بھورے رنگ میں دو دھاریاں پائی جاتی ہیں۔

آ لو کا چور کیڑا

نقصان کرنے کا طریقہ

اس کیڑے کی سنڈی ہی پودوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔ سنڈی دن کے وقت پودوں کے نزدیک زمین کےنیچے درزوںاور ڈھیلوں وغیرہ میں چھپی رہتی ہ رات کو وہاں سےپودوں کی نرم و نازک شاخوں کو زمین کی سطح  کے برابر کاٹ دیتی ہے۔ یہ موڈی سنڈی کھاتی کم ہے لیکن پودوں کو کاٹ کر نقصان زیادہ کرتی ہے۔ اگر آپ پودوں کے ارد گرد گوڈی کرتے وقت چور سنڈی کو انگلی یا کسی تنکے سے چھیڑیں تو یہ گول دائرے کی شکل اختیار کر لیتی ہے جب زمین میں آلو بنے لگتے ہیں تو سنڈیاں ان پر حملہ آور ہو کر کھانا شروع کر دیتی ہیں جس کے نتیجے میں آلو اندر سے کھو کھلے ہو جاتے ہیں اور اس طرح پیداوار بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

اگر آپ کو آلو کے کھیت میں پودوں کے نزدیک کئی ہوئی شاخیں دکھائی دیں تو آپ چور کیڑے کے حملے کی موجودگی کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں۔

 روک تھام

چور سنڈیوں کی تلفی کیلئے زہریلا طعمہ (زہریلی خوراک) زیادہ مفید رہتی ہے۔ اس موذی کیڑے کا حملہ شروع ہونے پر مندرجہ ذیل زہروں کی مدد سے زہر یلی خوراک

  • بی ایچ ی. ۱ فیصد آدھا کلو گرام
  •  ڈائی ایلڈرین ۲۰ فیصد ۲۵ الیسٹر

۱۰ کلوگرام چھان بورے میں اچھی طرح ملالیں اور شام کے وقت کھیت میں جگہ جگہ بکھیر دیں۔ اس زہر یلی خوراک کے علاوہ فصل میں آبپاشی کے ساتھ ۵ لیٹر ایڈرین یا ہپٹا کلور فی ہیکڑ ملا دیں۔ اس عمل سے زمین میں چھپی ہوئی موجود سنڈیاں تلف ہو جاتی ہیں۔

آلو کا پروانہ 

اس کیڑے کے پروانے کا رنگ سرخی مائل بھورا ہوتا ہے۔ پروں کے کنارے جھالر کی طرح ہوتے ہیں۔ اس کی سندی سبزی مائل مٹیالہ رنگ کی ہوتی ہے اور سر کا رنگ گہرا بھورا ہوتا ہے۔

 نقصان کرنے کا طریقہ

یہ کیڑا آلو کی فصل کے علاوہ سرخ مرچ سے بھی خوراک حاصل کرتا ہے اور آلو کے گوداموں میں عام پایا جاتا ہے۔ اس کی مادہ پروانہ مارچ کے مہینے میں آلو کی آنکھوں پر انڈے دیتی ہے۔ انڈوں سے سنڈیاں نکل کر آلوؤں میں داخل ہو جاتی ہیں انہیں کھاتی رہتی ہیں۔ ان کے اندر سرنگیں بنالیتی ہیں جس کے نتیجے میں آلو کھو کھلے ہو جاتے ہیں۔ متاثرہ آلوگل سڑ جاتے ہیں اور ان میں سے ایک طرح کی بد بو سی  آنے لگتی ہے۔ آلو کے پروانہ کی حملے سے متاثرہ آلوؤں کو نہ تو بیج کے طور پر رکھا جا سکتا ہے اور نہ ہی یہ کھانے کے قابل رہتے ہیں۔

روک تھام

آلو کی فصل تیار ہونے پر آلوؤں کو کھیت سے باہر نکالنے کے بعد انہیں کھلے نہیں چھوڑنا چاہیے ۔ بلکہ ان کو بوریوں ، گھاس اور لکڑی کے برادے وغیرہ سے ڈھانپ دینا چاہیے تا کہ مادہ پروانوں کو انڈے دینے کا موقع نہ مل سکے۔ متاثرہ آلوؤں کو چن کر زمین میں دبا دیں۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو "آلو کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں کے نام"  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                 

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

MUASHYAAAT.COM

………آلو کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں کے نام  …………

Leave a comment