آڑو کی بیماریاں

آڑو کی بیماریاں ⇐ لیف کرل یا پتوں کا مڑنا کا اثر پتوں  ٹہنیوں، پھول اور پھیل پر ہوتا ہے۔ یہ بیماری اس وقت شروع ہوتی ہے ۔جب پتیاں نئی نئی نکلتی ہیں پتوں پر جالا ظاہر ہوتا ہے اور پتیاں مڑی ہوئی ہوتی ہیں۔ آڑو کے علاوہ یہ بیماری پلم اور چیری کے پودوں پر بھی پائی جاتی ہے ۔

Peach diseases  Leaf curl affects the leaves, shoots, flowers and buds. This disease begins when the leaves are newly emerging, webs appear on the leaves and the leaves are curled. Apart from peach, this disease is also found on plum and cherry plants.

آڑو کی بیماریاں

متاثرہ حصے کا رنگ

پتوں کی رگیں پھول جاتی ہیں اور پتی کی ڈنڈی بدشکل ہو جاتی ہے۔ متاثرہ حصے کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے۔ پتیاں بدشکل ہو کر کافی مڑجاتی ہیں جو بعد میں سوکھ کر پھر ہری ہو جاتی ہیں متاثر حصوں پر ہماری کے ہی ظاہر ہوتے ہیں۔ دوبارہ جونئی پتیاںنکلی ہوئی پتیوں پرچھوٹے چھوٹے چھالے نکل آتے ہیں اور و ہ مڑنے لگتی ہیں۔

Color of the affected area

The veins of the leaves swell and the leaf stalk becomes deformed. The color of the affected area changes. The leaves become deformed and curl up, which later dry up and turn green again. The affected areas appear as small blisters. Again, small blisters appear on the newly emerged leaves and they start curling.

پھلوں میں شگاف

متاثرہ شاخیں بھی موٹی ہو جاتی ہیں اور بد شکل نظرآتی ہیں۔ بیمار شدہ شاخیں خشک ہو جاتی ہیں۔ پھول بھی خشک ہو جاتے ہیں۔ بیماری کی وجہ سے پھل خراب اور بدشکل ہو جاتے ہیں۔ پھلوں میں شگاف اور درزیں پڑ جاتی ہیں اور بعد میں گر جاتے ہیں۔ لیف کرل   سے پیداوار کم ہو جاتی ہے شدید حملے کی صورت میں فصل بالکل ختم ہو جاتی ہے۔ پتوں  کے گرنے کی وجہ دوسرے سال بھی بہت کم پھل لگتا ہے ۔ ایسے پھل پکنے سے پہلے درخت کے کمزور ہونے کی وجہ سے گر جاتے ہیں۔

Cracks in fruits

The affected branches also become thick and look deformed. The diseased branches dry up. The flowers also dry up. Due to the disease, the fruits become damaged and deformed. The fruits get cracks and fissures and later fall off. Leaf curl reduces the yield and in case of severe attack, the crop is completely destroyed. The reason for the fall of the leaves is that the second year also very few fruits are produced. Such fruits fall off before ripening due to the weakness of the tree.

پھلوں میں شگاف

علاج

متاثرہ شاخیں اور پتے جمع کر کے جلا دیں۔

چشمے پھوٹنے سے پہلے سردی میں 50 : 5 : 5 بور ڈو مکسچر کا سپرے کریں۔

Treatment

  • Collect and burn affected branches and leaves.
  • Spray with 50:5:5 Bordeaux mixture in the winter before bud break.

 آڑو کی زرد کنگی

آڑو کے پتوں کی نچلی سطح پر چھوٹے چھوٹے زرد رنگ کے داغ نظر آتے ہیں جو اوپر کی سطح سے دیکھا جائے تو بے رنگ دھبہ نظر آتے ہے۔ جیسے جیسے دھبوں کی تعداد زیادہ ہوتی جاتی ہے۔ پتوں کا رنگ زردہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ پتے بعد میں درخت سے گر جاتے ہیں ۔ یہ اسپور زیا بیماری کے بیج ہیں جو مزید بیماری کو پھیلاتے ہیں ۔ پتوں کے گرنے سے شاخیں ننگی ہو جاتی ہیں۔ پھل پر بیماری دھبوں کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے۔ جن میں بیماری کے بیج پائے جاتے ہیں۔

Peach Yellow Spot

Small yellow spots appear on the lower surface of peach leaves, which appear as colorless spots when viewed from the upper surface. As the number of spots increases, the leaves turn yellow. The leaves later fall from the tree.  These spores are the seeds of the disease that spread the disease further. The branches become bare as the leaves fall. The disease appears on the fruit in the form of spots. In which the seeds of the disease are found.

سبب 

یہ ایک فنگس کی وجہ سے پھیلتی ہے جسے ٹرٹرانس شیلیا پرونی سپا ئینو سی ہتے ہیں ۔ موسم بہار میں موسم کے سازگار ہونے پر ان متاثر  ہ شاخوں پر اسپورز بجنے لگتے ہیں جونئی نکلتی ہوئی پتیوں پرحملہ آور ہوتے ہیں اور انہیں بیمار  کر دیتے ہیں۔ موسم گرما میں بتدریج بیماری بڑھتی رہتی ہے اور کافی پھیلتی ہے۔

Cause

It is caused by a fungus called Tritranschilia prunispino. In the spring, when the weather is favorable, spores begin to germinate on the affected branches, which attack the newly emerging leaves and make them sick. The disease gradually increases in the summer and spreads quite widely.

علاج

موسم سرما میں شاخ تراشی کریں اور تمام متاثرہ شاخوں کو کاٹ کر جلا دیں۔ کیپٹان زائیتیب یا تھائیرم ان میں سے کسی ایک کا 910 گرام (2 پونڈ ) محلول 454 لیٹر (100) گیلن ) پانی میں حل کر کے 20 دن کے وقفہ سے آڑو کے باغ میں سپرے کریں۔

Treatment

Cut off branches in winter and burn all affected branches. Spray peach orchards with a solution of 910 grams (2 pounds) of either Captan, Xylem or Thiam in 454 liters (100 gallons) of water at 20-day intervals.

 آڑو کی پھپھوندی 

آڑو پر ملڈیو اکثر حملہ کرتی ہے۔ شدید حملے کی صورت میں پتیاں اور پھول گر جاتے ہیں۔

Peach Mildew

Peach is often attacked by mildew. In severe cases, leaves and flowers fall off.

 آڑو کی پھپھوندی 

علامات

اس بیماری کی علامات تقریبا وہی ہیں جو سیب کی ملڈ یو بیماری میں بیان کی گئی ہیں ۔ بیماری چھوٹے چھوٹے دھبوں کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔ یہ دھبے بعد میں بڑے ہو جاتے ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آٹا پڑا ہوا ہے۔ بیماری سے کونپلیں ، شاخیں، پھل اور پھول بھی متاثر ہوتے ہیں اور پیداوار میں کافی کمی آجاتی ہے۔ متاثرہ دھبوں میں بیماری کے بیج یا سپورز پیدا ہوتے ہیں جو تندرست پتوں کو نئے سرے سے بیمار کرتے ہیں بیماری کی وجہ سے پتیاں گر جاتی ہیں۔

Symptoms

The symptoms of this disease are almost the same as those described for apple mildew. The disease appears as small spots.

  • These spots later enlarge and appear to be covered with flour.
  • The disease also affects shoots, branches, fruits and flowers, and the yield is significantly reduced.

The affected spots produce disease seeds or spores, which infect healthy leaves again. The disease causes the leaves to fall.

 

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “آڑو کی بیماریاں”  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

        MUASHYAAAT.COM 👈🏻  مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *