اضافہ آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی

اضافہ آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی پاکستان 1950ء میں 37 ملین آبادی کے ساتھ دنیاکے تیرہویں نمبر پر سب زیادہ آبادی والا ملک تھا۔ حالانکہ پاکستان ایشیاء کا پہلا ملک ہے 

جس نے بین الاقوامی امداد سے فیملی پلاننگ پروگرام شروع کیا

 شرح بالیدگی (زرخیزی) میں کمی

دیگرہمسایہ ممالک کی نسبت مسلسل کم رہی۔

موجودہ صورت حال 2013ء میں یہ ہے

 پاکستان تقریبا 180 ملین کی آبادی کے ساتھ دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔

اضافہ آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی

پاکستان کا بہبود آبادی کا پروگرام

پاکستان کا بہبود آبادی کا پروگرام ، سماجی ترقی کے لئے جاری جدو جہد پر مبنی ایک پروگرام ہے جو قومی سطح پرقواعد وضوابط کے مطابق ہے اور گزشتہ تین دہائیوں سے قومی سطح پر آبادی کو کنٹرول کرنے میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

آبادی اور ترقیاتی منصوبوں

اس پروگرام کا محور آبادی اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے اختیار کی جانے والی حکمت عملی ہے

معیار زندگی کو بہتر

اس کا مقصد عوام کے معیار زندگی کو بہتر اور معیاری بنانے کے لئے چھوٹے کنبے کے رواج کو فروغ دینا

وقفے کی ترغیب

انہیں رضا کارانہ طور پر پیدائش میں وقفے کی ترغیب دینا ہے جس کا نتیجہ بالآخر استحکام آبادی کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔

آبادی کے لحاظ سے ملکی صورت حال کا جائزہ

پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔ شرح افزائش تقریباً 2.1 فیصد سالانہ ہے۔ یعنی آبادی میں سالانہ تقریباً 3 ملین کا اضافہ ۔

آبادی کے لحاظ سے ملکی صورت حال کا جائزہ

سماجی اور اقتصادی ترقی

غربت کے بدترین چکر کو توڑنے کے لئے پاکستان کو سماجی اور اقتصادی ترقی کے شعبے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

سماجی و اقتصادی ترقی

سماجی و اقتصادی ترقی کی سست رفتار کے پس منظر کے حوالے سے آبادی میں یہ سالانہ اضافہ نہ صرف ترقیاتی کوششوں پر اثر انداز ہو رہا ہے

محدود وسائل

بلکہ محدود وسائل پر بھی نا قابل برداشت بوجھ ثابت ہو رہا ہے۔ پاکستان کے آبادی کی ایک واضح اکثریت جوانوں (نوجوان آبادی) پر مشتمل ہے۔

پاکستان کی شرح افزائش

ایک اندازے کے مطابق موجودہ تقریباً 180 ملین کی آبادی کے ساتھ اگر پاکستان کی شرح افزائش یہی رہی تو 2050ء میں پاکستان کی آبادی 275 ملین سے تجاوز کر جائے گی

پاکستان آبادی

آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن جائے گا۔ پاکستان آبادی کی دو تہائی اکثریت میں سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے۔

پاکستان کی معیشت

تاہم جن کی عمریں 15-24 سال کے درمیان ہے وہ ایک اندازے کے مطابق 2020ء تک 20 فیصد اضافہ آبادی کا سبب بنیں گے۔ آنے والی دہائیوں میں پاکستان میں کئی ملین لوگ روزگار کی عمر میں داخل ہو جائیں گے

نا قابل برداشت بوجھ

جو پاکستان کی معیشت کے لئے ایک نا قابل برداشت بوجھ کی صورت اختیار کرے گا۔

اضافے کی رفتار اور رحجان

اگر آبادی میں اضافے کی رفتار اور رحجان یہی رہا تو ملکی اقتصادی حالت بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہوگی ۔

اضافے کی رفتار اور رحجان

معیار زندگی

معیار زندگی میں بہتری لانے کا تو تصور ہی نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اتنی آبادی کے ساتھ تو بہترین حالات میں بھی معیار زندگی کو بہتر بنانا مشکل ہو گا

مجموعی ترقیاتی منصوبہ بندی

اضافہ آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی

یہ معاملہ نہایت توجہ طلب ہے کیونکہ مجموعی ترقیاتی منصوبہ بندی کے تناظر میں یہ نہ صرف مرکزی مسئلہ ہے

خاندانی منصوبہ بندی کا قیام

انسائیکلو پیڈیا پاپولیشن میں بہبود آبادی  خاندانی منصوبہ بندی کے تصور کی وضاحت ان الفاظ میں کی گئی ہے۔ خاندانی منصوبہ بندی سے مراد ایسا عمل ہے جس کے ذریعے خواتین و حضرات اور شادی شدہ جوڑے اپنی مرضی کے مطابق بچے پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔

عارضی ضبط تولید

اس اصطلاح کا تعلق عارضی ضبط تولید کے طریقوں سے  ہے را جرز  نے خاندانی منصوبہ بندی کی تعریف اس طرح کی ہے۔

اسقاط حمل

یہ ایک ایسا تصور، پروگرام یا عمل ہے جس کے ذریعے پیدائش کو روکنے یا ان پیدائشوں کے نتائج سے بچنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اسقاط حمل کو بھی خاندانی منصوبہ بندی کا ایک حصہ سمجھا جا سکتا ہے

خاندانی منصوبہ بندی کے تصور

اس کو اکثر شامل نہیں کیا جاتا ۔ مندرجہ بالا تعریفوں کی روشنی میں خاندانی منصوبہ بندی کے تصور کی وضاحت ان الفاظ میں کی جاسکتی ہے

عارضی

جس کے ذریعے خاندان کے سائز کو مناسب رکھنے کے لئے عارضی مانع حمل ذرائع کا استعمال کرتے ہیں۔  

بچوں کی تعداد

خاندان سے مراد ایک ایسا نیوکلیائی کنبہ (جوہری خاندان)ہے جس میں میاں بیوی اور ان کے بچے شامل ہوں جب کہ خاندانی منصوبہ بندی سے مراد والدین کا وہ فیصلہ ہے جو وہ اپنے بچوں کی تعداد کے بارے میں کرتے ہیں۔

بچوں کی تعداد

بہبود آبادی کے مختلف نام

مختلف ممالک میں خاندانی منصوبہ بندی بہبود آبادی کو جو مختلف نام دیئے جاتے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔

(برتھ کنٹرول)  ضبط تولید

(پیدائش کی منصوبہ بندی)  منصوبہ بندی تولید

(پیدائش کی حد) تحدید تولید

(پیدائش کی روک تھام)  انقطاع تولید

(بچہ بولنا ) وقفہ بین الاطفال

(زرخیزی کنٹرول) ضبط بالیدگی

(فرٹیلیٹی پیگولیشن) ضابطہ افزائش

(منصوبہ بند والدینیت ) منضبط پدریت

(آبادی کی منصوبہ بندی ) منصوبہ بندی آبادی

بہبود آبادی

(ذمہ دار والدینیت) ذمہ داری پدریت

ایسے پروگرام دور حاضر کے تقریب کثیر آبادی والے ممالک میں یکساں طور پر مقبول ہیں۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کواضافہ آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

    MUASHYAAAT.COM

……….اضافہ آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی ……….

Leave a comment