انجمن امداد باہمی کی تعریف

انجمن امداد باہمی کی تعریف امداد باہمی کی تعریف بطور تجارتی تنظیم کے مختلف مصنفین نے درجہ ذیل طریق سے کی ۔ ہے۔ امداد باہمی کی سوسائٹی ایسی امداد باہمی کی سوسائٹی ہے جو کہ ایکٹ نمبر 1912 کے تحت رجسٹرڈ ہوئی یا وقتی طور پر کسی ریاست میں کسی قانون کے تحت جاری ہوئی۔ یہ نا توانوں کی ایک جماعت ہے جو کہ مشترکہ اقتصادی ضرورت کے تحت اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ اور تجارتی تنظیم کے ذریعے غربت سے نجات پانے کی کوشش کرتے ہیں۔ امداد باہمی کا نظریہ اس طرف اشارہ کرتا ہے۔ کہ تنہا اور کمزور آدمی جماعت کے ساتھ مل کر اخلاقی ترقی اور باہمی امداد سے ایسا نفع کما سکتا ہے جو کہ دولت مند اور طاقت مند کماتے ہیں۔

انجمن امداد باہمی کی تعریف

امداد باہمی کے مقاصد

امداد باہمی کے لفظی معنی آپس میں ایک دوسرے کی مدد کرنا یاکسی کام کو باہمی تعاون سے کرتا ہے۔ جب بعض اشخاص اپنی کسی مشترک اقتصادی غرض پوری کرنے کے لئے انفرادی کوشش کی بجائے اجتماعی اور منظم کوشش کرتے ہیں اور ان کا مقصد کاروبار میں منافع جوئی کی بجائے شرکاء کار کی اقتصادی ضروریات پورا کرنا ہو تو ان کی اس جدو جہد کو ہم امداد باہمی کے نام سے موسوم کرتے ہیں ۔ فنی یا محکمانہ اصطلاح میں امداد باہمی ایک ایسا طریقہ تنظیم ہے جس میں اشخاص بحیثیت انسان اپنی رضا مندی سے مساوات کے اصول پر اپنی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے لئے شمولیت اختیار کرتے ہیں۔ امداد باہمی کے دس اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں۔ اخوت اور مساوات تحریک امداد باہمی کی جان ہیں ممبران کو اپنے اداروں کے کاروبار میں پوری دلچسپی لینی چاہئے۔ 3- اپنے اقتصادی مسائل حل کرنے کے لئے مل جل کر سعی کیجئے۔ انفرادی کوشش کی بجائے تنظیم پر بھروسہ کرنا بہتر ہے۔ ممبران کو اصولات امداد باہمی کی خوب تعلیم دیجئے۔ جمہوری نظم و ضبط کو موثر اور مقبول بنائیے۔ زیادہ قوی اور عظیم بنے کی کوشش کی جائے۔ ایک دوسرے کے کام آنا سیکھئے۔ و 10 اراکین انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ انی کار کر دگی و خوب سے خوب تر بنائیں۔ سرمایہ کے منصفانہ استعمال سے مالیت کو زیادہ محکم بنائیے ۔

تحریک امداد باہمی کی ابتداء کیوں اور کیسے

تحریک امداد باہمی موجودہ صدی کے آغاز میں متحدہ ہندوستان میں شروع ہوئی نے اس وقت لوگ بالخصوص کاشتکار طبقه بری طرح قرضہ کے بوجھ تلے دبا ہوا تھا۔ ساہوکار معیشت پر پوری طرح چھایا ہوا تھا۔ حکومت وقت کو بھی احساس تھا کہ کاشتکار کو ساہوکار کے چنگل سے آزاد کرایا جائے ۔ مقروضیت کو ختم کیا جائے ۔ کاشتکار کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل بنایا جائے ۔ زراعت کو ترقی دی جائے ۔ محدود ذرائع کے لوگوں کی مالی حالت بہتر کرنے کے لئے حالات سازگار بنائے جائیں۔ پیداوار کی قیمت زیادہ سے زیادہ کا شتکار کو ملے اور زرعی اجناس کی قیمت زیادہ ہو۔ چنانچہ دیہی معیشت کو درست کرنے کے لئے۔ عام کا شتکار کی حالت بہتر بنانے کے لئے۔ عوام کو سا ہو کار کے ظلم سے نجات دلانے کے لئے۔ مقروضیت ختم کرنے کے لئے۔ محدود ذرائع والے طبقہ کو اپنی مدد آپ کے اصولوں پر آمدن میں اضافہ کرنے کے لئے محمد ہندوستان میں حکومت کی مدد سے مندرجہ بالا مقاصد کے حصول کے لئے تحریک امداد باہمی کا آغاز ہوا اور اسے قانونی شکل اور تحفظ دینے کے لئے 1904ء میں پہلا کواپریٹو سوسائیٹیز ایکٹ بنا۔ اس ایکٹ کے تحت صرف قرضہ کی انجمنیں رجسڑی ہو سکتی تھیں ۔ وقت اور حالات کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ یا حساس ہوا کہ قرضہ کے علاوہ دیگر اقسام کی انجمنوں کا اجراء مذکورہ مقاصد کے حصول کے لئے ضروری ہے لہذا 1912ء میں دوسرا کواپریٹو سوسائٹیز ایکٹ پاس ہوا جو 29 اپریل 1965 ء تک نافذ ہوا، جس کا مقصد مشترک معاشی ضروریات والے زراعت پیشه ور دیگر اشخاص میں جذ بہ کفایت شعاری ، مدد، ذاتی اور انجمن باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے انجمنوں کی تشکیل اور طریقہ کار کو ہل کرنا ہے۔

انجمن کی تشکیل کا طریقہ کار

انجمن امداد باہمی کا بنیادی مقصد اصولات امداد باہمی کے مطابق ممبران کی اقتصادی حالت بہتر جاتا ہے ۔ ہمارا ملک ایک زرعی ملک ہے جس کی بیشتر آبادی بالواسطہ یا بلا واسطہ زراعت سے مسلک کسان کے پاس اتنا سرمایہ ہر وقت موجود نہیں ہوتا۔ ضروری سرمایہ کا انتظام اگر بروقت نہ ہو سکا اس کی سارے سال کی محنت ضائع ہونے کا احتمال ہوتا ہے۔ ان حالات میں کا شکار زرعی ضروریات اور بعض اوقات بنیادی ضروریات زندگی کے لئے قرضہ لینے پر مجبور ہوتا ہے۔ کا شکار کی ایسی ہی ضروریات پورا کرنے میں انجمن ہائے امداد باہمی اتہائی موثر کردار ادا کر دی ہیں۔ یہ واضح رہے کہ تحریک امداد باہی ہی سے استفادہ حض کا شکار پیشہ اشخاص تک ہی محدود نہیں بلکہ شہراور دیہات میں رہنے والے دیگر میٹیوں سے متعلق افراد مثلاً دستکار، چھوٹے صنعت کار اور خواتین بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔

انجمن امداد باہمی کے قیام کی ضرورت

اس تحریک سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے قانون کے تحت انجمن امداد باہمی کا قیام ضروری ہے امداد جس کے لئے کم از کم دس بالغ اشخاص جنہیں ایک جیسا اقتصادی مسئلہ در پیش ہو۔ مثلا کا شکار کے لئے جیسا زندگی ضروریات کی فراہمی یا دستکاریوں کے لئے خام مال کی خرید کے لئے قرضہ کی فراہی وغیرہ تو وہ امی مشاورت سے کو اپر پیوسوسائیٹیرا ایکٹ مجریہ 1925ء کے تحت ایک انجمن بناسکتے ہیں۔ ایسی انجمن کی تشکیل کے سلسلہ میں انہیں اپنی تحصیل کے اسٹنٹ رجسٹرار کو ایک درخواست دینا ہو گی یا وہ اپنے ہوں وہ تھانہ کے اسپکٹ کو اپریٹو سوسائٹیز یا یونین کونسل کی سطح پر تعینات سب انسپکٹر کواپریٹو سوسائیٹر سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ محکمہ امداد باہمی کا متعلقہ عملہ ایسی درخواست موصول ہونے پر متعلقہ گاؤں میں پہنچ کر پر درخواست دہندگان سے رابطہ قائم کرے گا۔ عملہ کا فرض ہے کہ وہ درخواست دہندگان کو امداد باہمی کے الصولات فوائد اور انجمن کے طریق کار کے بارے میں آگاہ کرے۔ علاوہ ازیں وہ درخواست دہندگان کے پیش کردہ کو الف کی جانچ پڑتال کرے گا۔ جمله درخواست دہندگان کی موجودگی میں انجمن کے کوائف جنہیں بائیل از انجمن کہا جاتا ہے بتائے جائیں گے جو کہ عام طور پر رجسٹرار کواپریٹو سوسائٹیز کے منظور کردہ نمونہ کے مطابق ہوتے ہیں جو پراونشل کواپریٹو بنک کی شاخوں سے کتب انجمن کے ہمراہ قیمتاً دستیاب ہیں اس کے بعد انجمن کی باقاعدہ رجری کے لئے مطلوبہ دیگر کا غذات تیار کروائے گا اور انہیں متعلقہ انسپکٹر کی معرفت اور اسٹنٹ را ارسال کردے گا اور اگر اسٹنٹ ہٹا صاحب علم ہو کہ جو ہوا جس نے قانونی شرائط پوری کی ہیں تو وہ انجمن اور اس کے بائیلاز رجسٹری کر دیتے ہیں جس کے بعد انجمن ایک قانونی ادارہ محصور ہوگی جو اپنے قواعد کے مطابق کام کر سکے گی۔

انجمن کے کام کرنے کا طریقہ

رحمن نے اپنے رجسٹری شدہ بائیلاز کے مطابق کام کرنا ہوتا ہے۔ انجمن کا دائرہ کار دو انتظامیہ کمیٹی کے سپر د ہوتا ہے جسے تمام ممبران اجلاس عام میں منتخب کرتے ہیں۔ میٹی عام طور پر ایک سال کے لئے منتخب ہوتی ہے۔ بائیکلاز انجمن میں اجلاس عام کے لئے مخصوص فرائض کے علاوہ جملہ کاروبار انجن انتظامیہ کمیٹی کے سپر د ہوتا ہے۔ کاروبار انجمن سے متعلق فیصلے باقاعدہ کتاب کار روائی انجمن میں تحریر ہوتے ہیں۔ تحریری کام کے لئے انتظامیہ کمیٹی سیکرٹری کا تقرر کرتی ہے، جو تنخواہ دار یا اعزازی بھی ہو سکتا ہے۔ ایک زرعی انجمن قرضہ میں مبران کی ضروریات قرضہ کا تخمینہ بنک کی معرفت زرعی اشیاء کا حصول ممبران میں حد قرضہ تک اور سحر اصول تجارت (346) انٹر میڈیٹ ان کے مطالہ کے مطابق تیم ص کے مقام پر مولی قرضہ نا ہندی کی صورت میں قانونی کاروائی ک لئے تحریک اور واپسی قرضہ بن وغیرہ انتظامی کمیٹی کے فرائض میں شامل ہے۔

انجمن کے فرائض

عدد ذاتی اور باہمی تعاون کے ذریعے محدود ذرائع کے اشخاص میں ان کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لئے تحریک امداد باہمی کا فروغ۔ لوگوں کو نظریہ و اصولات امداد باہمی اور کاروباری طریقہ کار سے روشناس کرانا۔ 3- انجمنوں کی رجسٹری ، نگرانی، پڑتال معائنہ وغیرہ کرنا تا کہ انجمنیں اصولات امداد باہمی کی خلاف ورزی نہ کریں اور ممبران و انتظامیہ انجمنوں سے ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔ ترقیاتی پروگراموں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد میں انجمنوں کی رہنمائی کرنا۔ حکومت اور دیگر اداروں سے مالی امداد اور دیگر ضروریات کے حصول میں انجمنوں کی مدد کرتا۔ دائرہ امداد باہمی سے متعلقہ ترقیاتی سکیموں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کرنا۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو "انجمن امداد باہمی کی تعریف"  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                 

MUASHYAAAT.COM 👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

MUASHYAAAT.COM

Leave a comment