ایصال حرارت ⇐ کسی دھات کے بیچ کا ایک سرا گرم پانی میں رکھیے تو جلد ہی دوسرا سرا گرم ہو جاتا ہے یعنی حرارت چچے میں سے گزر سکتی ہے۔ اگر یہ لکڑی کا ہو تو اس کا دوسرا سرا بہت دیر میں گرم ہو گا ۔
Reasonable answers
Heat transfer If you put one end of a metal rod in hot water, the other end will soon become hot, meaning that heat can pass through the rod. If it is made of wood, the other end will heat up very quickly.
مالیکیول کی حرکت
ہم کہہ سکتے ہیں کہ حرارت دھات اور لکڑی دونوں میں سے گزرسکتی ہے تا ہم لکڑی کی نسبت دھات میں سے حرارت جلدی گزرتی ہے۔ ہوتا یہ ہے کہ حرارت سے ایک سرے کے مالیکیول کی حرکت تیز ہو جاتی ہے اور یہ اپنے ہمسایہ مالیکیول سے ٹکرا کر انہیں بھی تیز کر تے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹھوس اشیاء میں موجود آزاد الیکٹران ایصال حرارت کا باعث بنتے ہیں۔
Molecular motion
We can say that heat can pass through both metal and wood, but heat passes through metal faster than wood. What happens is that the heat accelerates the movement of molecules at one end and they collide with their neighboring molecules, accelerating them as well. In addition, the free electrons present in solids cause conduction of heat.
حرارت کا ٹھوس اشیاء
حرارت کا ٹھوس اشیاء میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچنا ایصال حرارت کہلاتا ہے۔ وہ اشیاء مثلاً دھاتیں جن میں ایصال حرارت نسبتاً تیز رفتار ہوتی ہے ۔ اچھی موصل کہلاتی ہیں۔ وہ اشیاء جن میں ایصال حرارتنسبتاً سست ہوتی ہے۔
Heat in solids
The transfer of heat from one place to another in solids is called heat conduction. Those materials, such as metals, in which heat conduction is relatively fast are called good conductors. Those materials in which heat conduction is relatively slow are called
غیر موصل
غیر موصل کہلاتی ہیں۔ مثلا لکڑی ، کپڑا، پلاسٹک، جب غیر موصل کو ایصال حرارت روکنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے تو اسے حاجز بھی کہتے ہیں۔ مثلادیگچے کے چمچے کی گرفت اکثر لکڑی کی بنی ہوتی ہے تا کہ ہاتھ نہ جلیں ۔
Non-insulator
Non-insulators are called non-insulators. For example, wood, cloth, plastic. When a non-insulator is used to prevent heat transfer, it is also called a barrier. For example, the handle of a cooking spoon is often made of wood so that the hands do not burn.
اونی کپڑے
تمام گیسیں بمعہ ہوا اچھی حاجز ہیں بشرطیکہ حرکت میں نہ ہوں ۔ یہی وجہ ہے کہ اونی کپڑے ہمیں گرم رکھتے ہیں ان کے روؤں میں ہو ا مفید ہوتی ہے جو جسم کی حرارت کو ایصال کے ذریعے ضائع ہونے سے روکتی ہے۔
Woolen fabrics
All gases, including air, are good barriers, provided they are not moving. This is why woolen fabrics keep us warm. Their fibers contain air, which prevents body heat from being lost through conduction.
حمل حرارت
حرارت کا ٹھوس جسم سے مائع یا گیس میں منتقل ہونا حمل حرارت کہلاتا ہے۔ حمل حرارت میں حملی رو اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دراصل ہوتا یوں ہے کہ گرم ہونے سے مائع یا گیس پھیلتی ہے۔
Heat conduction
The transfer of heat from a solid to a liquid or gas is called heat conduction. Heat conduction plays an important role in heat conduction. Basically, the liquid or gas expands when heated.
کثافت
اس کی کثافت کم ہوتی ہے یعنی اس کا وزن فی حجم کی اکائ کم ہوتا ہے لہذا وہ اوپر کو اٹھتی ہے اس کی جگہ آس پاس کا ٹھنڈا مائع یا گیس لیتی ہے۔ اسی طرح حرارت مائع یا گیس کے ساتھ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتی ہے۔
Density
Its density decreases, meaning its weight per unit volume decreases, so it rises and is replaced by the surrounding cooler liquid or gas. Similarly, heat is transferred from one place to another with the liquid or gas.
روزمرہ زندگی میں اہم کردار
حمل حرارت کا ہماری روزمرہ زندگی میں اہم کردار ہے۔ مثلا ہواؤں کا رخ تعین کرنے میں جو مختلف علاقوں میں بارش برسانے کا باعث بھی بنتی ہیں دراصل سور ج کی حرارت سے زمین جلدی اور پانی آہستہ گرم ہوتا ہے ۔
Important role in daily life
Heat transfer plays an important role in our daily life. For example, in determining the direction of winds, which also cause rain in different areas, the sun’s heat actually heats the earth quickly and the water slowly.
سمندر کی ہوا
ز مین کے اوپر ہوا زیادہ گرم ہوکر اوپر اٹھتی ہے جب کہ سمندر کی ہوا نسبتاً ٹھنڈی اور بھاری ہونے کیوجہ سے اس کی جگہ لیتی ہے۔ چنانچہ گرمیوں میں سمندر کے قریب مثلا کراچی میں ہوا کا رخ سمندر سے زمین کی طرف ہوتا ہے۔
Sea breeze
The air above the land rises as it warms, while the sea air, being relatively cold and heavy, takes its place. Therefore, in summer, near the sea, such as in Karachi, the wind direction is from the sea to the land.
مرطوب ہوا
گرمیوں کے عروج پر جب زمین اور سمندر کی تپش میں بہت فرق ہوتا ہے۔ سمندر کی مرطوب ہوا اندرون ملک تک پہنچ کر بارشیں لاتی ہے۔ سردیوں میں زمین جلدی ٹھنڈی ہوتی ہے لہذا ہوا کا رخ زمین سے سمندر کی جانب ہوتا ہے۔
Humid air
At the height of summer, when there is a big difference between the temperature of the land and the sea, the humid air from the sea reaches the interior and brings rain. In winter, the land cools quickly, so the wind blows from the land to the sea.
نمی کیسے ہوتی ہے
آبی ذخائر (سمندروں، جھیلوں) سے بخارات یا پودوں سے نکلنے سے ہوا میں نمی بڑھ جاتی ہے۔
جب مرطوب ہوا ٹھنڈی ہو جاتی ہے (مثال کے طور پر، سرد محاذ سے بڑھنا یا ملنا)، گاڑھا ہونا بادلوں یا بارش کی صورت اختیار کرتا ہے۔
How Humidity Occurs
- Evaporation from water bodies (oceans, lakes) or transpiration from plants adds moisture to the air.
- When humid air cools (e.g., rising or meeting a cold front), condensation forms clouds or precipitation.
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو "ایصال حرارت" کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ