ایم ایس ایکسل کے ماحول کو ایکسپلور کرنا ⇐ ربن مینو کمانڈزکا ایک شارٹ کٹ ہے جس کے ذریعے آپ ایکسل میں ہر قسم کے آپشنز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ نے ایم ایس ایکسل کے پچھلے ورژن ربن مینو کمانڈزکا ایک شارٹ کٹ ہے جس کے ذریعے آپ ایکسل میں ہر قسم کے آپشنز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ نے ایم ایس ایکسل کے پچھلے ورژن کو استعمال کیا ہے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ رہن کا نظام روایتی مینو کی جگہ لے لیتا ہے ۔
مائیکرو سافٹ آفس بٹن
رہن کے اوپر بائیں کونے میں مائیکرو سافٹ آفس بٹن ہوتا ہے ۔ یہاں سے آپ نئی ورک شیٹ بنانا محفوظ کرنا ، کسی دوسرے نام سے ورک شیٹ کو محفوظ کرنا اور پرنٹ جیسے اہم آپشنز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ بطور ڈیفالٹ فوری رسائی کی ٹول بار مائیکرو سافٹ آفس کے بٹن کے ساتھ ہی ہوتی ہے جس میں کسی کام کو کالعدم کرنا یا پھر سے کرنا جیسے آپشنز تک رسائی شامل ہے۔ اسپریڈ شیٹ کے نیچے بائیں حصے میں ورک شیٹ کے ٹیب موجود ہوتے ہیں ۔ بنیادی طور پر جب آپ نئی درک بک سٹارٹ کریں گے تو آپ کو تین ٹیب ملیں گے ۔ سپریڈ شیٹ کے نیچے، دائیں حصے پر آپ کو صفحے کو دیکھنے کے بارے میں آپشنز ، زوم، اور افقی سکرول بار ملے گا۔
زوم ان اور زوم آؤٹ کرنا
ایم ایس ایکسل کے ماحول کو ایکسپلور کرنا نیچے دائیں کونے میں زوم بار کو تلاش کریں۔ زوم بار پر موجود پینل کو دائیں یا بائیں لے جاکر سپر یڈشیٹ ڈسپلے کے پل کو چھوٹایا ہوا یا جاسکتا ہے۔
ورک شیٹ کو افقی سکرول کرنا
نیچے دائیں کونے میں افقی سکرول بار کو تلاش کریں۔ بار کے اوپر بائیں کلک کریں اربایاں سے دائیں جانب منتقل کریں۔
صفحہ کے مناظر کو تبدیل کرنا
نیچے، دائیں کونے میں صفحہ دیکھنے کے مختلف آپشنز کو تلاش کریں ۔ اس میں عمومی بیج ترتیب اور صفحہ توڑنے کے آپشنز شامل ہیں۔ ان میں سے کسی ایک کو منتخب کر کے ماؤس کا بٹن کلک کریں۔
فوری رسائی کی ٹول بار میں آپشنز کو شامل کرنا
فوری رسائی کی ٹول بار کے اوپر دائیں تیر پر کلک کریں۔ ڈراپ ڈاؤن فہرست میں سے جس کمانڈ کو آپ شامل کرنا چاہتے ہیں اس کا انتخاب کریں ۔ یہ کمانڈ فوری رسائی کی ٹول بار میں ظاہر ہو جائے گی ۔ مینو میں سے مزید کمانڈ کو منتخب کریں ایک ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا۔ جس کمانڈ کو آپ شامل کرنا چاہتے ہیں اسے منتخب کریں۔ ایڈ کے بٹن پر کلک کریں۔ او کے کے بٹن پر کلک کریں۔
ایک نئی ورک بک بنانا
مائیکرو سافٹ آفس کے بٹن پر کلک کریں۔ نئی کو منتخب کریں ۔ نیا ورک بک ڈائیلاگ باکس کھلے گا اور ڈیفالٹ میں عملی کتاب منتخب ہوگی ۔ تخلیق کریں کیرایٹ“ کے بٹن پر کلک کریں۔
متن داخل کرنا
ورک شیٹ پر ہر مستطیلی خانے کو ایک سیل کہا جاتا ہے جو قطار اور کالم کا ایک تقاطع ہے۔ جیسے ہی آپ ایک سیل کو منتخب کریں، سیل کا ایڈریس نام کے باکس میں ظاہر ہوتا ہے۔ ایک سیل کو منتخب کرنے کے لئے سیل پر کلک کریں۔سیل میں اپنے کی بورڈ کو استعمال کرتے ہوئے متن درج کریں۔ متن سیل میں اور فارمولا بار میں ظاہر ہوتا ہے۔ ہر سیل کا ایک نام اور ایڈریس ہوتا ہے جس کا دار و مدارسیل کے کالم اور قطار پر ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر یہ سیل سی تین ہے۔ کیونکہ یہ کالم اور قطار تین کے تقاطع کے مقام پر ہے۔
ورک بک کو محفوظ کرنا
مائیکروسافٹ آفس کے بٹن پر کلک کریں۔ محفوظ کریں۔ سیو یا کسی اور نام سے محفوظ کریں ۔سیو از کی آپشن پر کلک کریں فائل کے نام اور جگہ کا انتخاب کریں۔ محفوظ کریں کے بٹن پر کلک کریں۔
کالمز ،قطاریں، اور سیل کی ترمیم
جب آپ ایک نئی ، خالی ورک بک کھولتے ہیں ، تو سیل ، کالم ، اور قطار کا ایک سائز ہوتا ہے ۔ سپریڈ شیٹ آپ کو سائز کو تبدیل کرنے اور نئے کالم ، قطار اور سیل داخل کرنے کی سہولت مہیا کرتا ہے ۔
کالم کی چوڑائی میں ترمیم کرنا
کالم ہیڈنگ میں کالم کی لائن پر کر سر کولائیں۔ ایک ڈیل تیر کا نشان نظر آئے گا۔ماؤس کا بایاں بٹن کلک کریں اور کالم کی چوڑائی کو کم کرنے کے لئے بائیں یا کالم کی چوڑائی بڑھانے کے لئے دائیں طرف کھینچیں۔ ماؤس بٹن کو چھوڑ دیں۔ کالم ہیڈنگ میں مطلوبہ کالم پر، جس کالم کے سائز میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں ، اس پر ماؤس کا بایاں بٹن کلک کریں۔ پورا کالم اجاگر ہو جائے گا۔ کمانڈ ہوم کے ٹیب پر سیل گروپ میں فارمیٹ کی کاٹ پر کلک کریں۔ایک مینو ظاہر ہوگا۔کالم کی چوڑائی کا انتخاب کریں۔ اور ایک مخصوص کالم کی پیمائش داخل کریں۔ یا خودموزوں کالم کی ایڈ جسٹمنٹ منتخب کریں تا کہ تمام متن خود سے ہر سیل میں ایڈ جسٹ ہو جائے ۔
قطار کی اونچائی میں ترمیم کرنا
قطار، جس کی اونچائی میں آپ ترمیم کرنا چاہتے ہیں، اس کے اوپر کر سکول میں، ایک ڈبل تیر کا نشان نمودار ہوگا۔ ماؤس کا بایاں بٹن کلک کریں ا اور صف کی اونچائی کو کم کرنے کے لئے اوپر یا بڑھانے کے لئے نیچے کی طرف کھینچیں۔ ماؤس بٹن کو چھوڑ دیں۔ ہوم کے ٹیب پر سیل گروپ میں فارمیٹ کی کمانڈ پر کلک کریں۔ ایک مینو ظاہر ہوگا۔ قطار کی اونچائی کا انتخاب کر کے ایک مخصوص پیمائش داخل کریں۔ خودموزوں قطار کی ایڈ جسٹمنٹ منتخب کریں اور تمام متن خود سے ہر سیل میں ایڈ جسٹ ہو جائے گا۔
قطاریں داخل کرنا
جہاں آپ نئی قطار داخل کرنا چاہتے ہیں اس قطار کا انتخاب کریں۔ ہوم کے ٹیب پر سیل کے گروپ میں داخل کریں کی کمانڈ پر کلک کریں۔ نئی قطار داخل ہو جائے گی نئی قطار ہمیشہ منتخب شدہ قطار سے اوپر ظاہر ہوتی ہے۔
نیا کالم داخل کرنا
جس کالم کے دائیں طرف کالم داخل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کا انتخاب کریں۔ ہوم کے ٹیب پر سیل کے گروپ داخل کریں ‘ انسرٹ کی کمانڈ پر کلک کریں۔ کالم ظاہر ہو جائے گا۔
قطار اور کالم خارج یا حذف کرنا
قطار یا کالم جسے آپ خارج یا حذف کرنا چاہتے ہیں، کو منتخب کریں۔ – ہوم کے ٹیب پر سیل کے گروپ میں حذف کریں ڈیلیٹ کی کمانڈ پر کلک کریں
متن کی وضع کاری
ایک بار جب آپ ایک سپریڈ شیٹ میں معلومات کو درج کرلیں، تو آپ کو اس کی وضع کاری فار میٹنگ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔
متن کو بولڈ کرنا یا ترچھی وضع کاری کرنا
ماؤس کی مدد سے مطلوبہ سیل یا سیلوں کا انتخاب کریں۔ بولڈ یا ترچھی کمانڈ پر کلک کریں۔ آپ تمام کالم اور قطار یا مخصوص سیل کا انتخاب کر سکتے ۔
کالم ہیڈنگ
جو پورے کالم منتخب کرنے کے لئے ، صرف کالم ہیڈنگ پر ماؤس کا بایاں بٹن کلک کریں، پورا کام منتخب ہو جائے گا۔ مخصوص سیلوں کو منتخب کرنے کے لئے ، صرف ایک سیل پر ماؤس کا بایاں بٹن کلک کریں اور دوسرے سیلوں کو منتخب کرنے کے لئے اپنے ماؤس کو کھینچیں۔ اس کے بعد ، ماؤس بٹن کو چھوڑ دیں۔
متن کو خط کشیدہ کرنا
سیل یا سیلوں کو منتخب کریں۔ خط کشیدہ کمانڈ کے ساتھ تیر کی کمانڈ پر کلک کریں۔ اب آپ سنگل خط کشیده یا ڈبل خط کشیدہ کی آپشن کو منتخب کر سکتے ہیں۔
فونٹ سٹائل تبدیل کرنے کے لئے
سیل یا سیلوں کو فارمیٹنگ کے لئے منتخب کریں۔ ہوم کے ٹیب پر فونٹ کے طرز باکس کے ساتھ ڈراپ ڈاؤن تیر پر کلک کریں۔ فہرست میں سے ایک فونٹ سٹائل منتخب کریں۔
فونٹ سائز میں تبدیلی کرنا
سیل یا سیلوں کو فارمیٹنگ کے لئے منتخب کریں۔ ہوم کے ٹیب پر فونٹ سائز باکس کے آگے ڈراپ ڈاؤن تیر پر کلک کریں۔ فہرست میں سے ایک فونٹ سٹائل منتخب کریں۔
متن کا رنگ تبدیل کرنا
سیل یا سیلوں کو فارمیٹنگ کے لئے منتخب کریں ۔ متن کا رنگ کی کمانڈ کے ساتھ ڈراپ ڈاؤن تیر پر بایاں کلک کریں۔ ایک رنگ پلیٹ نظر آئے گی ۔ پلیٹ میں سے ایک رنگ منتخب کریں۔ مزید رنگ کو منتخب کریں۔ ایک ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا اس میں سے ایک رنگ منتخب کریں۔ او کے بٹن پر کلک کریں۔
بارڈر شامل کرنا
میل یا سیلیوں کو فارمیٹنگ کے لئے منتخب کریں۔ ہوم کے ٹیب پر بارڈر کمانڈ کے ساتھ ڈراپ ڈاؤن تیر پر کلک کریں۔ فہرست میں سے ایک آپشن کو کلک کریں۔
نوٹ
آپ سرحد کے لائن سٹائل اور رنگ بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔
نمبر اور تاریخ کی وضع کاری
سیل یا سیلوں کو وضع کاری کے لئے منتخب کریں۔ نمبر وضع کاری باکس کے ساتھ ڈراپ ڈاؤن تیر پر ماؤس کا بایاں بٹن کلک کریں۔ فارمیٹنگ کی آپشنز میں سے کسی ایک کو منتخب کریں۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “ایم ایس ایکسل کے ماحول کو ایکسپلور کرنا“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ
…………..ایم ایس ایکسل کے ماحول کو ایکسپلور کرنا……………