بالیدگی

بالیدگی⇐  کسی خاص علاقے اور مدت میں خواتین کی بچے پیدا کر نیکی صلاحیت اور تعداد کو بالیدگی کہتے ہیں۔ اور ہم یہ تعریف ایسے بھی کر سکتے ہیں۔ کسی معاشرے میں بچے پیدا کرنے کی تعداد اور متعلقہ رویہ کو بالیدگی کہتے ہیں۔بالیدگی کسی آبادی میں بچوں کی پیدائش کی تعداد ہے۔

بالیدگی

ڈیموگرافی

بالیدگی کی درج بالا تعریفوں سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ڈیموگرافی میں عورت کے بچے پیدا کرنے کی صلاحیت کو بالیدگی نہیں کہا جاتا ہے بلکہ یہ حقیقی تعداد ہوتی ہے

خاندان

جوکسی بھی معاشرے میں عورت بچے پیدا کرتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر میں عام کہیں کسی معاشرے میں عام طور پر بڑے خاندان پائے جاتے ہیں اور اوسطا عورتوں میں زیادہ بچے پیدا کرنے کارجحان ہے تو وہاں بالیدگی کی شرح زیادہ ہوگی ۔

چھوٹے خاندان کا رواج

جب کہ دوسری طرف اگر کہیں عام طور پر چھوٹے خاندان کا رواج ہے اور اوسطا بچے پیدا کرنے کارجحان بہت کم ہے تو وہاں کی بالیدگی کی شرح کم ہوگی۔ اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں لیا جا سکتا

صلاحیت

جہاں بالیدگی کی شرح زیادہ ہے وہاں شاید عورتوں کی جسمانی اور بچے پیدا کرنے کی صلاحیت زیادہ ہے اور دوسری طرف عورتوں کی کم ہو سکتا ہے

بالیدگی کارجحان

حقیقت اس کے برعکس ہو۔ کیونکہ بالیدگی کارجحان بچوں سے متعلق معاشرتی عقائد اور رویوں سے اثر انداز ہوتا ہے۔ جو تصور عورتوں کی قدرتی حیاتیاتی صلاحیت کی بات کرتا ہے اسےفیکنڈیٹی کہتے ہیں۔

پیدائش کے اعداد و شمار کی اہمیت

  1. ایک ڈیموگرافر کے لئے آبادی کا مطالعہ کرتے ہوئے پیدائش کے اور اس کے متعلق اعداد و شمار ہیں معاشرے میں بالیدگی سے متعلق رویوں کو سمجھنے میں مدد دیتے ہیں
  2. اور معاشرے کی موجودہ اور آئندہ وقت کی ضروریات کا تخمینہ لگانے کے قابل بناتے ہیںپیدائش کے اعداد و شمار کی اہمیت

مخصوص تعداد کی اموات

کسی معاشرے میں اگر ایک مخصوص تعداد کی اموات واقع ہوئیں اور کچھ لوگ نقل مکانی کر کے چلے گئے جب کہ دوسری طرف کچھ نئے لوگ آگئے تو ان معلومات کے ساتھ اگر ہمیں پیدائش کے اعداد و شمار دستیاب ہوں تو ہم باآسانی آبادی میں ہونے والی تبدیلی کو جان سکتے ہیں ۔ ہم یہ بتا سکتے ہیں کہ کسی تعداد میں آبادی میں اضافہ یا کمی ہوئی۔ پیدائش کے اعداد وشمار کی اہمیت درج ذیل میں بھی بیان کی گئی ہے جیسے

رجحانات

ہمیں پیدائش کے اعداد و شمار سے معاشرے میں لوگوں کے رجحان اور اس میں وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیوں کا پتہ چلتا ہے۔ پیدائش سے متعلق اعداد وشمار ہمیں ملک کے اندر مختلف علاقوں میں رجحانات کے فرق کو واضح کرتے ہیں اور اس فرق کی وجوہات جاننے میں مدد کرتے ہیں۔

آبادی کنٹرول

ان اعداد و شمار کی مدد سے ہم آبادی کنٹرول کرنے والے پروگراموں کی کامیابی یا نا کامی کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ ہمیں موجودہ اور آئندہ سکول جانے والے بچوں کی تعداد کا اندازہ ہوتا ہے جس سے متعلق ضروریات پورا کرنے کی بہترین پلاننگ کی جاسکتی ہے۔

سہولیات

پیدائش کے اعداد و شمار میں موجودہ بلکہ خاص طور پر مستقبل کی صحت، رہائش سہولیات اور روزگار کے مواقع کی ضروریات کا صحیح اندازہ لگانے میں مدد

دیتے ہیں۔

بجٹ سازی

پیدائش و اموات کے اعداد و شمار حکومتی محکموں کو بجٹ سازی بہتر بنانے میں معاون ہو سکتے ہیں۔


بالیدگی کے مطالعے کا مفہوم

آبادی سے متعلق اعداد و شمار کا جاننا کئی حوالے سے اہم ہے۔

یہ ایک عام فہم بات ہے کہ جب تک کسی ملک یا علاقے میں موجود افراد کی تعداد

 عمر کے لحاظ سے تقسیم کا درست علم نہیں ہو گا

تب تک اس علاقے یا ملک کی ضروریات کا بہتر انداز ہ لگانا ممکن نہیں۔

ہم ایک گھر کو دیکھیں تو جب تک ہمیں کل افراد اور ان کی عمر کا پتہ نہیں ہو گا

بالیدگی کے مطالعے کا مفہوم

پیدائش اور اس کے رجحانات

ہم یہ اندازہ نہیں لگا سکیں گے کہ کسی ایک وقت ان کی خوراک کیا ہیں

یعنی کتنی مقدار میں روٹی اور سالن چاہیے۔

اسی طرح کسی عمر کے کتنے نئے کپڑے خریدے جائیں ان چیزوں کا علم ہو گا تو سب کی ضروریات پوری ہو جائے گی وغیرہ۔ بالکل اسی طرح پیدائش اور اس کے رجحانات کا جاننا بھی اس لئے بہت ضروری ہے کہ یہ ہمیں وقت کے ساتھ ساتھ ہونے والے آبادی میں اضافہ سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے ۔

پیدائش کی شرح

پیدائش کی شرح یہ اندازہ لگانے میں مدد دیتی ہے کہ آبادی کسی رفتار سے بڑھ رہی ہے اور مستقبل کی ضروریات کیا ہوں گی۔ اس کے علاوہ مختلف ممالک کا بالیدگی پیدائش سے متعلقہ ریکارڈ ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ کن حالات میں اور کن وجوہات پر دنیا کے مختلف ممالک میں شرح پیدائش کم ہوئی یا اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

 پیدائش بالیدگی زرخیزی اور متعلقہ تصورات 

بالیدگی بنیادی طور پر کسی جاندار کی اپنی نسل بڑھانے یعنی بچے پیدا کرنے کی صلاحیت سے جڑے رویوں کے مطالعہ کا نام ہے۔ کسی بھی جاندار میں اپنی نسل کی بقا کے لئے یہ صلاحیت بہت اہم سمجھی جاتی ہے۔ پیدائش بالیدگی کے بارے میں جاننا اس لئے بھی ضروری ہے کیونکہ یہ ایک اہم عام طور پر وقوع پزیر ہونے والا اور مسلسل عمل ہے۔

معاشرتی عوامل

جہاں جہاں انسان بستے ہوں گے وہاں اس عمل کی موجودگی ضروری ہے۔ مختلف ادوار میں دیگر معاشرتی عوامل کی وجہ سے پیدائش کے رجحان میں فرق ہو سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کہیں عام طور بچے پیدا کرنے کا رجحان زیادہ ہو جب کہ دوسری جگہ کم ۔ ان تمام عوامل کا حصہ ہوتا ہے۔

معاشرتی عوامل

پیدائش سے متعلقہ رجحانات

اس کے علاوہ پوری دنیا میں پیدائش سے متعلقہ رجحانات ماپنے کے لئے مختلف پیما نے استعمال کئے جاتے ہیں ماپنے کے طریقہ ہائے کار پیمانوں کے علم کے بغیر کوئی شخص ڈیموگرافر نہیں کہلا سکتا اور نہ ہی وہ آبادی کے سائنسی مطالعہ کا دعوی کر سکتا ہے۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کوبالیدگی  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

    MUASHYAAAT.COM

…….بالیدگی   …….

Leave a comment