تشهیر

تشهیر شہر ایک ایسائی ہے جس کے ذریعے کسی اس شے یا خدمت کے بارے میں لوگوں کو معلومات انداز سے پیش کی جاتی ہیں کہ عوام کے دلوں میں اسے حاصل کرنے کی خواہش پیدا ہو، موجودہ دور میں کاروبار کا بہت حد تک دارد مدار مور تشہیر پر بھی ہے اس لئے کئی کاروباری ادارے اس پر ہزاروں روپیہ ماہانہ خرچ کرتے ہیں تا کہ صارفین میں اشیاء کی مانگ پیدا کی جاسکے۔ بعض اوقات غیر معیاری اور گھٹیا پیدا بعض اوقات غیر معیاری اور کیا اشیاء بھی تشہر کی وجہ سے مقبول ہو جاتی ہیں۔ لیکن تھوڑے ہی عرصہ بعد ان اشیاء کے متعلق عوام کی رائے غلط ہو جاتی ہے۔ اور اس کی طلب ختم ہو جاتی ہے لیکن اگر کوئی عمدہ اور معیاری شے ہو تو تشہیر کے ذریعے ایک طویل عرصہ تک مارکیٹ میں اس کی مانگ پیدا کی جاسکتی ہے۔

تشهیر

تشہیر کی اہمیت

تشہیر کا اہم مقتصد مال کی فروخت میں اضافہ کر کے کاروبار کو کامیابی سے ہمکنار کرتا ہے۔ کاروبار کی کامیابی کے لئے تشہیر کی اہمیت مندرجہ ذیل نکات سے واضح ہو جاتی ہے۔ 1- تشہیر کی بدولت صارفین کو نئی اشیاء کے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس طرح ان اشیاء کی فروخت کے لئے گاہک پیدا کئے جاسکتے ہیں۔ 2- تشہیر کی بدولت اشیاء کی طلب میں کمی کے رجحان پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ی بدولت تشہیر ے فروخت میں اضافہ ہوتا ہے۔ جسے کاروبار کافع بڑھتا ہے۔ تشہیر سے اشیاء کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے اس بڑھتی طلب کو پورا کرنے کے لئے آجر پیداوار میں اضافہ کرتا ہے۔ اشیاء کی وسیع پیمانے پر پیدائش کی جاتی ہے۔ تقسیم کار کا اصول اپنایا جاتا ہے جس سے کاروبار کو داخلی اور خارجی کفائتیں حاصل ہوتی ہیں۔ اس طرح اشیاء کے مصارف پیدائش میں کمی ہوتی ہے صارفین کو اشیاء ستے داموں ملتی ہیں جس میں اشیاء کی طلب میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس طرح تشہیر کا روبار کی ترقی اور کامیابی کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

تشہیر کے اوصاف

اچھی تشہیر کے اہم اوصاف مندرجہ ذیل ہیں۔ کے جس چیز کی تشہر کی جاری ہو اس کی چیدہ چیدہ خوبیاں اشتہار میں درج ہونی چاہئیں ۔ اشتہار جاذب نظر ہونا چاہیے تا کہ پڑھنے والا خود بخود اس کی طرف متوجہ ہو جائے ۔ اشتہار کی تحریر مختر مگر جامع ہونی چاہئے۔  اشتہار کی زبان سادہ اور عام فہم ہونی چاہئے ۔ اشتہار میں جس موجود ہونا چاہئے تا کہ ہر ایک پڑھنے والے کے دل میں مکمل اشتہار پڑھنے کی خواہش پیدا ہو۔ ممکن ہو تو اشتہار کو پرکشش بنانے کے لئے تشہیر کر دو شے کی خصوصیات تصویروں سے واضح کیجئے۔

تشہیر کے ذرائع

اشیاء کی تشہیر کے لئے مندرجہ ذیل ذرائع اختیار کیے جاسکتے ہیں۔

ریڈیو اور ٹیلی ویژن

آج کل ریڈیو اور ٹیلی ویژن اشیاء کی تشہیر کے لئے وسیع پیمانے پر استعمال ہو رہے ہیں۔ ریڈ یوتو گھر گھر پہنچ چکا ہے۔ اس لئے تشہیر کا یہ ذریعہ کاروباری اداروں میں بہت مقبول ہو رہا ہے۔ پاکستان میں ہر ریڈیو اسٹیشن سے کمرشل سروس کا اجراء ہو چکا ہے۔ جس کا مقصدا لیے تاجروں کو خدمت فراہم کرنا ہے جو صارفین کو اپنی اشیاء کا تعارف کروانا چاہتے ہیں۔ ٹیلی ویژن میں بھی مؤثر طریقے سے اشتہار دے کر اشیاء کی طلب میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ بعض کا روباری ادارے ٹیلی ویژن اپنے خاص پروگرام مثلاً ڈرامہ اور انعامی مقابلہ وغیرہ پیش کر کے اپنی مصنوعات کی وسیع پیمانے پر تشہیر کر سکتے ہیں۔ تشہیر کا یہ ذریعہ بہت مہنگا ہے لیکن بہت زیادہ موثر ہے۔

اخبارات

روزتا ہے اور ہفتہ وار اخبارات تشہیر کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ تشہیر کے اس ذریعہ کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے کیوں کہ اخباروں کو روزانہ ہزاروں ، لاکھوں افراد باقاعدگی سے پڑھتے ہیں۔ اخبارات کی بدولت بہت سی اشیاء صارفین میں مقبول ہو جاتی ہیں۔ تشہیر کا یہ ذریعہ کافی سنتا ہے۔ لیکن اس کا نقصان یہ ہے کہ اشتہارات کے لئے جگہ محدود ہوتی ہے اشیاء کی مکمل تفصیل نہیں دی جا سکتی ۔ مزید برآں کچھ کی جا ہے لوگ خبروں کو دلچسپی سے پڑھتے ہیں لیکن اشیاء کے اشتہارات پر کوئی خاص توجہ نہیں دیتے۔ تشہیر کا یہ ذریعہ ان پڑھ صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے بھی مفید ثابت نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ وہ اخبار پڑھتے ہی نہیں۔

رسائل

اشیاء کی تشہیر رسائل کی بدولت بھی کی جاسکتی ہے۔ رسائل تشہیر کا مفید ذریعہ ہیں کیونکہ رسائل لوگوں کے پاس کافی عرصے تک پڑے رہتے ہیں اور وہ اپنے فارغ اوقات میں ان کا گہری دیچیپسی اور غور سے مطالعہ کر سکتے ہیں۔ تشہیر کا یہ ذریعہ اگر چہ مہنگا نہیں لیکن رسائل کو پڑھنے والوں کی تعداد محدود ہوتی ہے اس لئے رسائل میں اشتہارات کی بدولت زیادہ لوگوں میں اشیاء کی طلب پیدا نہیں کی جاسکتی۔ بعض متقی اور کاروباری ادارے اپنی اشیاء کی تشہیر کے لئے اپنے خصوصی رسالے بھی شائع کرتے ہیں۔ ان رسبالوں میں کاروباری ادارے اپنی اشیاء کی وسیع پیمانے پر شہیر کر سکتے ہیں۔ اور اپنی اشیاء کی خصوصیات واضح طور پر بیان کر کے اشیاء کی طلب میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

کیلنڈر اور دستی اشتہارات

بعض ادارے اپنی اشیاء کی تشہیر کے لئے مختلف سائز کے خوبصورت کیلنڈر چھپوا لیتے ہیں۔ ان پر اشیاء کی خوبصورت تصویر یں اور خوبیاں تفصیل کے ساتھ درج ہوتی ہیں۔ کیلنڈر صارفین اور عام لوگوں میں مفت تقسیم کئے جاتے ہیں ۔ صارفین کیلنڈر کو اپنے گھروں میں یا کسی اور موزوں جگہ پر لٹکا دیتے۔ ہیں۔ اس طرح اشیاء کی سارا سال تشہیر ہوتی رہتی ہے۔ کیلنڈر تیار کروانے پر اخراجات زیادہ آتے ہیں۔ اس لئے چھوٹے چھوٹے کاروباری ادارے جو ان اخراجات کو برداشت نہیں کر سکتے وہ ان دی اشتہارات کو کوئی ملازم کسی مصروف سڑک یا جگہ پر کھڑا ہو کر آنے جانے والے لوگوں میں تقسیم کر دیتا ۔ بعض لوگ ان دیتی اشتہارات کو پکڑ لیتے ہیں اور بعض لوگ ان کو لینے سے انکار کر دیتے ہیں ۔

پوسٹر اور نمائشی بورڈ

اشیاء کی تشہیر کے لئے پوسٹر بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ ان کی بدولت بڑے بڑے حروف میں اشیاء کا تعارف کروایا جاتا ہے۔ اور پوسٹروں پر اشیاء کی چیدہ چیدہ خصوصیات بھی درج کر دی جاتی ہیں۔ پوسٹر کو دیواروں پر چسپاں کر دیا جاتا ہے تا کہ آنے جانے والے لوگ ان کو پڑھ سکیں ۔ بعض اوقات پوسٹروں پر کسی اور ادارے کا اشتہار لگا دیا جاتا ہے جس سے ساری محنت ضائع ہو جاتی ہے۔ اور اس سے کوئی خاص فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔ بعض کا روباری ادارے اپنی اشیاء کی تشہیر کے لئے نمائشی بورڈ بھی استعمال کرتے ہیں۔ نمائشی بور ڈ اہم گزرگاہوں چوراہوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر لگا دیئے جاتے ہیں۔ تا کہ آنے جانے والے لوگوں کی نظر ان پر آسانی سے پڑ سکے۔ نمائشٹی بورڈ بڑے بڑے حروف اور شوخ رنگ میں لکھے جاتے ہیں ۔

فہرستیں اور کشتی خطوط

سائز اوران کی قیمتیں درج ہوتی ہیں۔ جب کوئی خریدار اشیاء کی تفصیل جانا چاہتا ہے تو اسکی فرمائش پر بھی تجارتی اور اپنی اشیا کی ہولتیں بھی شائع کر دیتے ہیں ان سہولتوں میں اشیاء کی اقسام خبرا سے ارسال کر دی ۔ ارسال کردی جاتی ہے۔ انسانوں کا یہ فائدہ ہی ہے کہ خریدار برس سے دیکھ کر کچھ ایسی نہیں اشیاء کے آرڈر کی بک کر دیتا ہے۔ جو پہلے اس کے ذہن میں نہیں ہوتیں۔ بعض اوقات ایسے خطوط پھیلے لیے جاتے ہیں جن میں اشیا کی مکمل تفصیل درج ہوتی ہے۔ یہ خطوط جنہیں گشتی مراسلے کہتے ہیں متوقع خریداروں کو بذریعہ اک روانہ کردیئے جاتے ہیں۔ تشہیر کے اس ذریعہ کا دائرہ بہت محدود ہوتا ہے ایسے ج خطوط کا فائدہ ایسے اداروں انکہ صرف اپنے کاروباری اداروں کو ہو سکتا ہے۔ جن کا صارفین سے پہلے رابطہ ہو۔

سینماؤں میں سلائیڈیں

آج کل سینماؤں کو بھی اشیاء کی تشہیر کے لئے وسیع پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے ۔ فلم شروع ہونے سے پہلے ، وقفے کے دوران اور فلم کے انتقام پر ایک دو منٹ کی سینما سلائیڈ اشتہاری فلم  دکھا دی جاتی ہے جس میں اشیاء کی تیاری کا طریق کار اور خصوصیات مختصر طور پر بتائی جاتی ہیں۔ تشہیر کا یہ طریقہ صرف ان اشیاء کی تشہیر کے لئے کافی مفید ہے جن کا استعمال صرف ایسے لوگ کرتے ہوں جو سینما میں ہوں ۔ بعض بڑے بڑے اداروں نے اپنی اشیاء کی تشہیر کے لئے فلم یونٹ مقرر کیے ہوتے ہیں۔ جو مختلف مقامات پر جا کر اشیاء کو فلم کے ذریعے متعارف کراتے ہیں۔

متحرک روشنیاں

اشیاء کی تشہیر کے لئے ایسے بورڈ بھی استعمال کیے جارہے ہیں جن میں مختلف قسم کے رنگین بلب اس طریقے سے لگائے جاتے ہیں جو خود بخود جلتے بجتے رہتے ہیں اس طرح غیر ارادی طور پر بھی لوگوں کی توجہ ان بورڈوں کی طرف مرکوز ہو جاتی ہے۔ یہ بورڈ اہم شاہراہوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر لگائے جاتے ہیں جہاں لوگوں کا اکثر آنا جانتا ہو۔

نمائشیں

اشیاء کی تشہیر کے لئے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف صنعتی نمائشیں منعقد ہوتی ہیں۔ ان نمائشوں میں مختلف صنعتی اور زرعی اشیاء کی تشہیر کا موقع ملتا ہے۔ ان نمائشوں میں مختلف تجارتی ادارے اپنی اشیاء کے سٹال لگاتے ہیں۔ جہاں لوگوں کو اشیاء کی خوبیاں تفصیل سے بتائی جاتی ہیں۔

ہوائی جہاز

تشہیر کا یہ طریقہ ترقی یافتہ ممالک میں کافی مقبول ہے۔ اس طریقہ کے تحت ہوائی جہاز ، شہری علاقوں میں نیچی پرواز کر کے اشتہار گراتے ہیں۔ لوگ ان اشتہاروں کو پکڑ کر دچپی سے پڑھتے ہیں۔ یہ طریقہ اگر چہ بڑا پرکشش ہے مگر بہت مہنگا ہے۔ اس لئے چھوٹے چھوٹے کا روباری ادارے اسے اختیار نہیں کر سکتے۔

نمائشی تحائف اور ایجنٹس

مختلف بعض کاروباری ادارے اپنی اشیاء کی تشہیر کے لئے استعمال کی مختلف چیزیں مثلاً چابی کی key ring)، ایش ٹرے، چھوٹے پرس ، وغیرہ بنا کر اپنے کرم فرماؤں کو بطور تحفہ تقسیم کرتے ہیں۔ رنگ ( ان اشیاء پر کاروباری ادارے کا نام اور اشیاء کی مختصر تفصیل درج ہوتی ہے۔ یہ مستقل قسم کی تشہیر ہوتی نام کی ہے۔ لوگوں کے پاس جب تک تحفہ کے طور پر دی ہوئی اشیاء موجود رہتی ہیں اشیاء کی تشہیر ہوتی رہتی ہے۔ بعض فر میں مختلف شہروں اور قصبوں میں اپنے ایجنٹ بھی مقرر کر دیتی ہیں جو فرم کی اشیاء کو دور دراز علاقوں میں مشتہر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

جوکر

بعض اوقات اشیاء کی تشہیر جو کروں کے ذریعے بھی کی جاتی ہے۔ جو عجیب قسم کی شکل و صورت بنائے ، رنگ برنگ لباس پہنے ہوتے ہیں جن کے آگے پیچھے متعلقہ ادارے کے اشتہار لگے ہوتے ہیں۔ جوکر ڈھول وغیرہ کے ساتھ ناچتے پھرتے ہوتے ہیں۔ بعض اوقات یہ لوگ پیدل چلتے ہیں اور بعض اوقات ٹانگوں ، رکشوں، اور دیکھوں پر ہوتے ہیں اگر یہ رکشوں اور ویگنوں پر ہوں تو لاؤڈ سپیکر کے ذریعے آوازیں لگا کر لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو تشهیر  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔

افادہ

رسد

معاشیات کی نوعیت اور وسعت

MUASHYAAAT.COM 👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

MUASHYAAAT.COM

Leave a comment