تعلیمی رہنمائی ⇐ہر فرد مختلف صلاحیتوں اور قابلیتوں کا مالک ہوتا ہے۔ تعلیمی میدان میں اس کی اس طرح رہنمائی کی جائے کرده اپنی تعلیمی قابلیت کو سمجھ سکے۔ اپنی خامیوں کا احساس کرے اور اس کے مطابق تعلیمی رہنمائی کے عمل میں مضامین کے انتخاب، مطالعے کے بہتر طریقے، نا کامی اور الجھن سے بچنے کے ذرائع غرض یہ تعلیمی اور غیر تعلیم تمام اعمال کو اس طرح یہ واضح کرنا شامل ہے کہ ان پر کار بند ہونے سے بچہ تعلیمی میدان میں پیچھے ندر ہے۔
Educational Guidance Every individual possesses different abilities and skills. In the field of education, he should be guided in such a way that he can understand his educational abilities. He should realize his shortcomings and accordingly, the process of educational guidance includes the selection of subjects, better methods of study, means of avoiding failure and confusion. This includes making all educational and non-educational actions clear in such a way that by stopping work on them, the child will lag behind in the field of education.
پیشہ ورانہ ر ہنمائی
ہر انسان کو یہ فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ وہ اپنے مستقبل میں کسی پیشے سے وابستہ ہو لہذا پیشہ ورانہ رہنمائی ایک ایسا عمل ہے جس کی بدولت فرد کو کسی پیشے کے چناؤ میں مدد دی جاتی ہے۔ پیشہ ورانہ انتخاب کے دو اہم مقاصد ہیں
Career Guidance
Every person has to decide whether to pursue a career in his future, so career guidance is a process through which an individual is helped in choosing a career. There are two main objectives of career choice:
فرد کی فلاح و بہبود
معاشرے کی فلاح و بہبود
کسی ملک کی معاشی حالت اس وقت بہتر ہو سکتی ہے جب افراد کو ایسے کار آمد کاموں میں لگایا جائے جن کیلئے وہ موزوں ہوں اور جن سے انہیں اطمینان حاصل ہو۔ پیشہ ورانہ رہنمائی میں فرد کی صلاحیتوں ، رجحانات اور رویوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ ہر پیشے کی ضروریات کے مطابق ان کا مثبت تعلق معلوم کیا جاتا ہے۔ اس طرح طالب علم کو مخلف پیشوں اور ان سے متعلق دوسرے کوائف کے بارے میں معلومات بہم پہنچا کر ان کو از خود پیشے کے انتخاب کیلئے تیار کیا جاتا ہے۔ فرد کی صلاحیت معلوم کرنے کیلئے مختلف قسم کے طریقے اختیار کیے جاتے ہیں۔ جن میں عام انٹرویو سے لے کر نفسیاتی آزمائشوں کا استعمال بھی شامل ہے۔
Individual well-being
- Social well-being
The economic condition of a country can improve when individuals are employed in useful jobs for which they are suitable and which give them satisfaction. In vocational guidance, the abilities, tendencies and attitudes of the individual are studied. Their positive relationship is found out according to the requirements of each profession. In this way, the student is prepared for the choice of profession by providing information about different professions and other related data. Various methods are adopted to determine the ability of the individual. These include the use of general interviews and psychological tests.
معاشرتی رہنمائی
معاشرتی رہنمائی کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ بچے کی نشو ونما میں اس طرح تبدیلی لائی جائے کہ وہ معاشرے کیلئے کارآمد فرد بن سکے۔ اس میں مختلف اوصاف، رویے اور عادات کی تبدیلی شامل ہے۔ رہنمائی میں فرد، اس کے مسائل ، اس کی مطابقت اور اس کی ترقی کو زیادہ اہمیت دینی چاہیے۔ فرد میں اپنی ذات کے بارے میں سمجھ بوجھ پیدا کرنا ماحول کے بدلتے تقاضوں سے ہم آہنگی پیدا کرنا اور جہاں تک ہو سکے ، معاشرے میں اپنی جدا گانہ حیثیت منوانے میں رہنمائی مددگار ہو سکتی ہے۔ بچے کی اس طرح رہنمائی کرنا کہ وہ ماحول کو اپنے آپ سے الگ نہ سمجھے، اس کی صحت مند شخصیت کی نشو نما کیلئے ضروری ہے ۔ معاشرتی رہنمائی کیلئے گروہی مباحثے ، معاشرتی ثقافتی سرگرمیاں ، اجتماعی کھیل اور گروہی تھراپی وغیرہ عمل میں لائے جاتے ہیں۔ بوائے اسکاؤٹ اور گرل گائیڈ کی تنظیموں کو معاشرتی رہنمائی کے کام کے سلسلے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
Social Guidance
The aim of social guidance is to bring about a change in the development of the child in such a way that he becomes a useful individual for the society. This includes changing various attributes, behaviors and habits. Guidance should give more importance to the individual, his problems, his compatibility and his development. Guidance can help in creating an understanding of himself in the individual, creating harmony with the changing demands of the environment and, as far as possible, in asserting his separate status in the society. Guiding the child in such a way that he does not consider the environment as separate from himself is essential for the development of his healthy personality. Group discussions, socio-cultural activities, group games and group therapy, etc. are implemented for social guidance. Boy Scout and Girl Guide organizations can be used in the work of social guidance.
رہنمائی
رہنمائی سے مراد رہنمائی سے مراد کسی فرد کو اپنے آپ کو سمجھنے کے سلسلے میں مددفراہم کرنا ہے۔ ایک تعریف کے مطابق رہنمائی ایسی معاونت ہے جو بچے کو اپنے آپ کو ، اپنے ماحول کو، مدرسے کو اور اپنی تہذیب کو مکمل طور پر سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔ جونز (جونز) کے الفاظ میں رہنمائی سے مراد کسی دوسرے فرد کی اس طرح سے اعانت کرتا ہے کہ وہ فیصلہ کر سکے کہ وہ کہاں جانا چاہتا ہے اور کس طرح اپنے مقصد کو حاصل کر سکتا ہے۔
Guidance
Guidance refers to helping an individual understand themselves. According to one definition, guidance is the support that helps a child to fully understand themselves, their environment, their school, and their culture. In the words of Jones, guidance refers to helping another person decide where they want to go and how to achieve their goal.
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “تعلیمی رہنمائی” کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ
https://muashyaat.com/بچوں-میں-ذہنی-نش…ا-کے-مختلف-مدارج/
