تمباکو کی فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑے ⇐ تمباکو کے پتے نرم، نازک اور ملائم اور جسامت میں لمبے اور چوڑے ہوتے ہیں جو مختلف کیڑوں کی خوراک فراہم کرانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ تمباکو کوئی فصل پر پنیری کو منتقل کرنے سے لیکر برداشت ( آخری چنائی ) تک کسی نہ کسی کیڑے کا حملہ ہوتا رہتا ہے۔ اس فصل پر مندرجہ ذیل کیڑے حملہ کرتے ہیں۔
- چورسنڈی
- شگوفہ کی سنڈی
- تیلہ
پہچان
سنڈی مٹیالے رنگ کی ہوتی ہے۔ اس کے جسم کے دونوں طرف چھوٹے چھوٹے سیاہ رنگ کے نشان ( دھبے ) ہوتے ہیں۔ اگر آپ چور سنڈی کو انگلی یا کسی تنکے وغیرہ سے چھیڑیں تو یہ گول دائرے کی شکل بنا لیتی ہے۔
نقصان کرنے کا طریقہ
یہ کیڑا تمباکو کوئی فصل کے علاوہ مکئ، چنا، چقندر، بھنڈی اور بہت سی سبزیوں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ اس کا حملہ تمباکو کو ئی پنیری کھیت میں منتقل کرنے کے فورا بعد شروع ہو جاتا ہے۔ چور سنڈی تمباکو کوئی فصل کو مارچ اپریل کے مہینوں میں نقصان پہنچاتی ہے۔ اس کیڑے کا حملہ کرنے کا طریقہ دوسرے کیڑوں سے کچھ مختلف ہوتا ہے۔ سنڈی دن کے وقت زمین میں پودوں کے نزدیک چھپی رہتی ہے اور رات کے وقت وہاں سے نکل کر نرم اور نازک ہر دوں کو جڑا اور تنے کے جوڑ سے زمین کی سطح کے برابر کاٹ دیتی ہے۔ در اصل یہ کیڑا کھا تا کم ہے۔ پودوں کو کاٹ کر نقصان زیادہ کرتا ہے۔ چور سنڈی رات کے علاوہ گھنے بادلوں والے دن میں پودوں پر حملہ کر کے کاٹ دیتی ہے کیونکہ چور سنڈی ایسے تاریک بادل والے دن ( موسم ) کو رات ہی سمجھتی ہے۔ اگر آپ کو صبح کے وقت کھیت میں کئے ہوئے پودے دکھائی دیں تو آپ چور سنڈی کی موجودگی اور اس کے حملے کو آسانی سے پہچان سکتے ہیں۔
روک تھام
چور سنڈی کی روک تھام کیلئے مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک زہر کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ برلین گرینیول ، فیصد ۴۰۵ کلوگرام ۰۰۴ ہیکٹر فی ایکڑ کھیت میں پودوں کے اردگرد بکھیر دیں اور فصل کو فوراً آبپاش کردیں۔ یا تھائیوڈین ۳۵ ای سی ۵ کلوگرام ، بیکر (نی ایکٹر) کے حساب سے فصل کو پانی دیتے وقت قطرہ قطرہ پانی میں ملالیں۔ یا سیون ڈست و افیصد ۲۵۰ کلوگرام ، سیکٹر فی ایکٹر کھیت میں گوڈی کرتے وقت پودوں کے گرد مٹی میں ملا دیں اور فصل کو آبپاش کریں۔ لارسبین جی بحساب کے کلوگرام کھیت میں بکھیر دیں اور فصل کو آپاش کر دیں۔ سالویریکس، افیصد دانے دار ز ہر چور کیڑوں کی تلفی کیلئے وسط فروری سے مارچ کے شروع تک تمباکو کی پور (نرسری) پنیری اصل کھیت میں منتقل کرنے سے پہلے کھیت تیار کرتے وقت زمین میں تیرا انچ کی اوپر کی سطح میں ملادیں۔ اگر ایسا کرناممکن نہ ہو تو پنیری منتقل کرنے کے بعد پودوں کی جڑوں کیساتھ ساتھ بکھیر دیں اور فصل کو آبپاش کر دیں۔ سالویر یکس زہر کی مقدار ۵ کلوگرام ، ہیکر فی ایکڑ ) تجویز کی جاتی ہے۔
پہچان
مکمل پروانہ بھورے رنگ کا ہوتا ہے اگلے پروں کی نچلی طرف گردے کی شکل کا بڑا سیاہ دھبہ پایا جاتا ہے۔ پچھلے پر پروں کا رنگ زردی مائل بھورا ہوتا ہے مکمل سنڈی گہرے سبز رنگ کی ہوتی ہے اور اس کا سرزرد رنگ کا ہوتا ہے۔ شگوفہ خور سنڈی کی ایک خصوصی پہچان یہ بھی ہے کہ یہ رینگنے کے دوران اپنی کمر اٹھا کر نیم دائرے کی شکل نہیں بناتی۔
نقصان کرنے کا طریقہ
تمباکو کے علاوہ یہ کیڑا چند دوسری فصلوں سے بھی اپنی خوراک حاصل کرتا ہے جن میں کپاس شفتل، بھنڈی اور دیگر سبزیاں شامل ہیں ۔ خاص کر تمباکو کوئی فصل کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ سنڈیاں مئ اور جون کے مہینوں میں پودوں کے اوپر کے پتوں پر حملہ کرتی ہیں۔ پتوں اور شگوفوں کو کاٹتی ہیں اور اس طرح اپنی خوراک حاصل کرتی ہے۔ شگوفہ خور سنڈیوں کے حملے سے تمباکو کے پتوں میں سوراخ ہو جاتے ہیں جس کے نتیجے میں پتے کیوننگ کے قابل نہیں رہتے۔
روک تھام
شگوفہ خور سنڈی کے خلاف مندرجہ ذیل زہریں استعمال ہوتی ہیں ۔ ان میں سے کوئی سی ایک زہر کو استعمال کیا جا سکتا شگوفہ خور سنڈیوں کی تلفی کیلئے ان دواؤں کے علاوہ مندرجہ ذیل زہروں کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ سمیش .. الی لیٹرز ہر کو، ۶ لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں۔ ایماٹوس ۵۷ ای سی یا میلا تھیان ۵۷ الی ہی یا میلا تھیان ۵۷ الی ہی کو ۲۰۰ سے ۸۰۰ ملی لیٹر ۴ء . ہیکٹر (فی ایکڑ) کیڑوں کے نظر آتے ہی سپرے کریں۔
پہچان
یہ کیڑا جوں سے کافی ملتا جلتا ہے۔ یہ سبز رنگ کا بغیر پروں کا کیڑا ہوتا ہے۔
نقصان کرنے کا طریقہ
تمباکو کے علاوہ تیلہ بہت سی دیگر فصلوں اور سبزیوں پر بھی پایا جاتا ہے۔ یہ پتوں پر رینگتے رہتے ہیں۔ عام طور پر پودے کے نرم اور سبز پتوں پر حملہ کرتے ہیں اور پتوں کا رس چوستے ہیں۔ تیلے کے منہ میں ایک بار یک سوئی جیسی سونڈ ہوتی ہے جس کو پتوں کے نرم نازک حصے میں چھبو کر رس چوس لیتا ہے۔رس چوسنے کے دوران تیلہ ایک طرح کا لیس دار مادہ خارج کرتا ہے۔ جو پتوں کی سطح پر گرتا ہے۔ حملہ شدہ پتے گوند کی طرح چپچپے ہو جاتے ہیں جن پر گردمٹی وغیرہ کی تہ جم جاتی ہے۔ ایسے پتے گھٹیا قسم کے سمجھے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں منڈی میں پسند نہیں کئے جاتے۔
روک تھام
تیلا کی تلفی کیلئے مندرجہ ذیل میں سے کوئی سی ایک زہر استعمال کی جاسکتی ہے۔ تیلا کی تلفی کیلئے ایماٹوس۵۷ ای سی (میلا تھیان ۵۷ ای سی ) ۲۰۰ سے ۸۰۰ ملی لیٹر ۴ ۰۰ ہیکٹر ( فی ایکٹر ) زہر پانی کی مناسب مقدار میں ملالیں اور کیٹروں کے نظر آتے ہی سپرے کریں۔ تمباکو کے مختلف ضررر رساں کیڑوں (تیلا، چور سنڈی، شگوفہ خور سندی) کی تلفی کیلئے ایکالکس فیصد ای سی پیری کی منتقلی کے بعد پہلا پانی لگانے سے پہلے سپرے کریں
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو "تمباکو کی فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑے" کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ