تمسکات

تمسکات تمسکات سرمایہ حاصل کرنے کے لئے کمپنی کے پاس یہ دوسرا ذریعہ ہے۔ یہ تمسکات ایک مقررہ ضابطہ کے تحت جاری کئے جاتے ہیں۔ ان تمسکات کو تجارتی اور غیر تجارتی ادارے جاری کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔ تمسکات در اصل عوام سے حاصل کرنے کا طریقہ ہے جو لمبی مدت کے بعد ادا کیا جاتا ہے۔ کمپنی اپنے کاروبار کو وسعت دینے کی غرض سے یہ قرضے حاصل کرتی ہے۔ کمپنی مقررہ اوقات کے بعد ایک خاص شرح سے مالکان کو نفع ادا کرتی ہے۔ جب تک کہ انہیں اصل رقم ادانہ کر دی جائے ۔ تمسکات ایک قسم کی دستاویز ہوتی ہے۔ جس سے کمپنی مقروض ہونے کا اقرار لیتی ہے ۔ اس تجاویز کی پشت پر رقم کی ادائیگی اور منافع سے متعلق تفصیلات موجود ہوتی ہیں۔ کمپنی مخصوص حد تک تمسکات جاری کر سکتی ہے۔ کیونکہ آئین میں قرضہ حاصل کرنے کے اختیارات مقرر کر دیے جاتے ہیں۔

تمسکات

ساده تمسکات

ساده تمسکات دار کی حیثیت ایک ضمانتی قرض خواہ کی کسی ہوتی ہے۔ کمپنی کی تنسیخ کے وقت سادہ تمسک دار ک کمپنی پر کس قسم کے دعوے کا حق نہیں ہوتا۔ سادہ تمنک دار کو رقم کی واپسی کا وعدہ تو دیا جاتا ہے۔ ساده تمسک دارے تمسک واپس لینے کا وعدہ تو لیا جاتا ہے۔ لیکن رقم واپس کرنے کی ضمانت نہیں دی جاتی۔

مکفول تمسکات

کنائی تمسکات وہ تمسکات ہوتے ہیں جن کے قابضین اثاثہ جات پر خصوصی حقوق رکھتے ہیں۔ جینی قرض واپس ملنے کی صورت میں تمسک داراثاثہ جات کا دعوئی کا حق رکھتے ہیں۔

رجسٹری شده تمسکات

ان تمسکات کارکنی رجسٹروں میں اندراج ہوتا ہے۔ ان تمسکات کی منتقلی کے لئے باقاعدہ طور پر کاروائی عمل میں لانی پڑتی ہے۔ ان تمسکات کی رقم صرف انہی کو ادا کی جاتی ہے جن کے نام تمسکات کے رجسٹر میں درج ہوں۔

غیر رجسٹری شده تمسکات

غیر رجسٹری شده تمسکات ایسے تمسکات ہوتے ہیں جن کا اندراج رجسٹر میں نہیں ہوتا ۔ ان نکات کی منتقلی کے لئے کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔ اس صورت میں تمسکات کے حقوق کی قسم کسی بھی حامل کے حق میں منتقل ہو سکتے ہیں۔ اس تبدیلی کے لئے کمپنی کو کسی قسم کی اطلاع کی ضرورت د کر نہیں ہوتی تمسک دار کو پن پیش کر کے سود حاصل کر سکتا ہے۔

قابل واپسی تمکسات

دارم یر و تمسکات ہوتے ہیں جن کی رقم مخصوص مدت کے انقضاء پر تمسک دار کو ادا کر دی جاتی ہے۔ با قاعدہ وقفوں پران پر سود ادا کیا جاتا ہے اور موجودہ مدت کے بعد اصل رقم بھی واپس کر دی جاتی ہے کمپنی تمسکات جاری کرتے وقت اقرار نامہ اسے دیتی ہے، کہ رقم شرائط کے مطابق ادا کر دی جائے گی۔ قابل واپسی تمسکات دوسرے شخص کو انہیں شرائط پر دوبارہ فروخت کیجا سکتے ہیں۔

نا قابل واپسی تمسکات

وہ یہ وہ تمسکات ہیں جن کی اصل رقیم کمپنی کے قائم رہنے تک واپس نہیں کی جاتی ۔ ان کو مسلسل تمسکات بھی کہتے ہیں ۔ ان تمسکات کی رقم صرف اسی شکل میں ادا کی جاتی ہے جب کمپنی کا اختتام وقوع پذیر ہو۔ تمسک دار کمپنی کو تمسکات واپس دینے کے لئے مجبور نہیں کر سکتا ۔ ان تمسکات کی رقم کمپنی کی حیات تک واپس نہیں کی جاتی

کمپنی کے اجلاس

ذمہ داروں کے اجلاس تین قسم کے ہوتے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

آئینی اجلاس

عمونا آئینی اجلاس کمپنی کا پہلا اجلاس ہوتا ہے۔ اس کے انعقاد کا مقصد حصہ داران کو کمپنی کے امور سے روشناس کرانا ہوتا ہے۔ ماسوائے پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے یہ اجلاس کا روبار کا تصدیق نامیل : جانے کے جہاد کے درد اور بہایا جاتاہے۔ یہ پابندی کمپنی ایکٹ کی رو سے عائد کی گئی ہے۔ اجلاس کی ? چھے جویز کردہ تاریخ سے ایکس ہم پہلے میری ہرحصہ دار کو موت نامہ بھیجتا ہے جس کے ہمراہ ایک رپورٹ بھی ہوتی ہے۔ اس رپورٹ پر کم از کم دو نظماء یا صدرنشین سے اختیار حاصل کرنے والے ناظم اور تنقیع کار کے دستخط ثبت ہوتے ہیں۔ یہ رپورٹ بہت ہی احتیاط سے تیار کی جاتی ہے۔ اس رپورٹ کو آئینی رپورٹ کے نام سے پکارا جاتا ہے جس کے مشمولات درج ذیل ہیں۔ الات شدہ حصص اور وصول کردہ رقم کی تفصیل ۔

  1.  ابتدائی اخراجات کا تخمینہ
  2. – کتنے خصص ضمانت کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔
  3. ایسا معاہدہ جس میں تبدیلی لانی نا گزیر ہے۔
  4. نظماء تحقیع ساز، انتظامی ناظم معتمد اور میجر کے نام اور پتے ۔
  5. میجر، انتظامی نمائندے یا نظماء کی زیر کفالت حصص کی رقوم۔
  6. عہدہ داران کو خصص کی فروخت پر دیا گیا کمیشن۔

مندرجہ بالا کو الف رجسٹرار کے دفتر میں داخل کروائے جاتے ہیں۔ اگر یہ اجلاس مقررہ وقت کے اندر نہ بلایا جائے یا آئینی رپورٹ رجسٹرار کے دفتر میں داخل نہ کروائی جائے تو کوئی نمبر بھی عدالت کی وسالت سے کمپنی کوختم کرانے کے لئے قدم اٹھا سکتا ہے۔ عدالت کی کوشش سے اجلاس بلایا بھی جاسکتا سے ہے اور قصور دار شخص کو ایکٹ کے مطابق جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

سالانہ اجلاس

سالانہ اجلاس حصہ داران کا عمومی اجلاس ہوتا ہے۔ آغاز کار کا اجازت نامہ مل جانے کے ڈیڑھ سال کے اندر اندر اجلاس بلانا ضروری ہوتا ہے۔ بعد ازاں ہر مالی سال کے ختم ہونے کے بعد 9 ماہ کے اندر اندر اجلاس بلایا جاتا ہے۔ اس اجلاس کے مقاصد درج ذیل ہیں۔ قواعد کمپنی درج شدہ امور کا فیصلہ کرنا۔ نظماء اور تحقیق ساز کی رپورٹ پیش کرنا۔ نے نظماء کا انتخاب تحقیق ساز کا تقر ر اور معاوضہ کا فیصلہ۔ آئینی اجلاس میں تحقیع سازوں کی تقرری نظماء کرتے ہیں۔ جو پہلے سالانہ اجلاس عام تک کام کرتے رہتے ہیں بعد ازاں تحقیق سازوں کی تقرری ہر سال حصہ داروں کی رضا مندی سے وقوع پذیر ہوتی ہے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ تحقیع سازوں کی تقرری عمل میں نہ آئے۔

ہنگامی اجلاس

عام اجلاس سالانہ اجلاس کے علاوہ جب کسی مخصوص مسئلہ پر بحث کرنا ہو تو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جاتا ہے۔ حادثاتی قسم کا واقعہ پیش آئے تو اس کی نوعیت کے حساب سے جلد ہی اجلاس طلب کر لیا جاتا ہے۔ اجلاس میں حصہ دار اسی کی منظوری کے لئے رضا مندی کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ اجلاس کمپنی کے ناظم کو درخواست دے کر بلایا جاتا ہے۔ اگر ناظم اکیس دن کے اندر اجلاس بلانے میں ناکام رہے تو حصہ داروں کو خود اجلاس بلانے اجازت ہوتی ہے۔ اجلاس کے طلب کرنے میں جو اخراجات انھیں انہیں کمپنی ہی ادا کرے گی۔ اس طرح جو اجلاس بھی بلایا جاتا ہے اس کا ریکارڈ کرنا ضروری ہے۔ اگر اس اجلاس میں کوئی قرارداد پیش کرنے کا منصوبہ ہوتو اراکین کو اٹھائیس دن پہلے دعوت نامہ جاری کیا جاتا ہے۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو "تمسکات"  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                 

MUASHYAAAT.COM 👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

MUASHYAAAT.COM

Leave a comment