جراثیم کسی طرح جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں 

جراثیم کسی طرح جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں  ⇐کچھ جراثیم بافتوں کو تباہ کرتے ہیں۔ مثلاًٹی بی کا جرثومہ بعض ایک ایسے زہریلے مادے خارج کرتے ہیں جو جسم میں خون کے ذریعے پھیل جاتے ہیں اور نقصان پہنچاتے ہیں۔ یہ بافتوں کو توڑ پھوڑ دیتے ہیں۔

Germs damage the body in some way  Some germs destroy tissue. For example, some TB germs release toxins that spread through the blood and cause damage. These break down tissue.

جراثیم کسی طرح جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں 

خناق کا جرثومہ 

اعضا کے فعل میں خلل ڈالتے ہیں۔ خناق کا جرثومہ حلق میں ہوتا ہے لیکن اس کا خارج کردہ زہر یلا مادہ خون میں شامل ہو کر سارے جسم میں پھیل جاتا ہے اور اعصاب اور دل کے فعل میں خلل ڈالتا ہے۔

Diphtheria germs

Disrupt the function of organs. The diphtheria germs are in the throat, but the poison or substance they release enters the blood and spreads throughout the body, disrupting the function of the nerves and heart.

ہیپاٹائیٹس

ہیپاٹائیٹس جگر کی سوزش کا نام ہے جس سے جگر سے خلیے تباہ ہو جاتے ہیں۔ اس طرح جگر اپنے افعال سر انجام نہیں دے سکتا۔ بھوک کم لگنا ، تھکاوٹ ، بخار، پیٹ میں درد، بد ہضمی، جسم کی رنگت کا پیلا ہونا وغیرہ اس مرض کی نمایاں علامات ہیں۔

Hepatitis

Hepatitis is the name of the inflammation of the liver, which destroys liver cells. Thus, the liver cannot perform its functions. Loss of appetite, fatigue, fever, abdominal pain, indigestion, yellowing of the body color, etc. are the prominent symptoms of this disease.

شناخت

یہ مرض متعدی بھی ہو سکتا ہے اور غیر متعدی بھی۔ متعدی یرقان جگر کے خلیوں پر وائرس (جراثیم) کے حملہ آور ہونے سے ہوتا ہے۔ یہ وائرساے، بی، سی، ڈی اور ای کے نام سے شناخت کیے جاتے ہیں ۔

Identification

  • This disease can be both infectious and non-infectious. Infectious jaundice is caused by viruses (germs) attacking the liver cells. These viruses are identified as A, B, C, D and E.

متاثرہ غذاؤں

اسی مناسبت سے اس مرض کو ہیپاٹائٹس اے، بی، سی، ڈی اور ای کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ یہ بیماری متاثرہ غذاؤں اور گندے پانی کے استعمال ، متاثرہ خون کے عطیہ مریض کی استعمال شدہ سرنج ٹوتھ برش ، تولیہ اور دیگر اشیاء کے استعمال سے پھیلتی ہے۔

Infected foods

  • Accordingly, the disease is named as Hepatitis A, B, C, D and E. This disease is spread through consumption of infected foods and dirty water, infected blood donation, use of syringes, toothbrushes, towels and other items used by the patient.

ہیپاٹائٹس سے بچنے کیلئے ضروری

ہیپاٹائٹس سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم روز مرہ زندگی میں احتیاط برتیں اور اس کی بروقت تشخیص اور علاج کیلئے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ورنہ ہیپاٹائٹس جگر کے کینسر کا باعث بھی بن سکتا ہے جو جان لیوا ہوتا ہے۔

Essential to avoid hepatitis

  • To avoid hepatitis, it is important that we take precautions in our daily lives and consult a doctor for timely diagnosis and treatment. Otherwise, hepatitis can also lead to liver cancer, which is fatal.

ہیپاٹائٹس سے بچنے کیلئے ضروری

ایڈز

ایڈز ایکوائرڈ امیون ڈیفیسینسی سنڈرومایڈ  کا مخفف ہے۔ یہ بیماری انسانی ایچ آئی وی امیونو وائرس نامی وائرس سے ہوتی ہے۔ یہ وائرس سفید خلیوں کی ایک خاص قسم کوختم کر دیتا ہے۔ انہی سفید خلیوں کی غیر موجودگی مدافعتی نظام کی تباہی کا باعث بنتی ہے۔ اس طرح جسم بہت سے دوسرے جراثیوں کے حملوں کا مقابلہ نہیں کر پاتا اور بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

AIDS

AIDS is an abbreviation for Acquired Immune Deficiency Syndrome. This disease is caused by a virus called HIV, the human immunodeficiency virus. This virus destroys a certain type of white blood cell. The absence of these white blood cells leads to the destruction of the immune system. Thus, the body is unable to fight off attacks from many other germs and becomes susceptible to diseases.

ناقص خوراک کے باعث ہونے والے امراض

متوازن غذا کھانی چاہیے یہ اس لیے ضروری ہے کہ غیر متوازن غذا جس میں چکنائی ، کاربو ہائیڈ رٹیس، پروٹین ، معدنی نمکیات ، حیاتین اور پانی مناسب مقدار اور صحیح تناسب میں موجود نہیں ہوتی ، بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔ مثلا وٹامن سی کی کمی سے سکروی کیلشیم کی کمی سے آسٹیوپوروسس وغیر ہ لاحق ہو جاتی ہیں۔

Diseases caused by poor diet

It is important to eat a balanced diet because an unbalanced diet, which does not contain fats, carbohydrates, proteins, mineral salts, vitamins and water in the right quantity and proportion, causes diseases. For example, scurvy due to lack of vitamin C, osteoporosis due to lack of calcium, etc.

غذا کی کمی

دراصل غذا کی کمی اور زیادتی دونوں صحت کیلئے نقصان دہ ہیں۔ حفظان صحت کے اصولوں سے ناواقفیت کی وجہ سے ہم لوگ خوراک کھانے اور پکانے میں خیال نہیں کرتے، زمین پر گری ہوئی چیز اٹھا کر پھونک مار کر کھا لیتی ، بغیر یہ سوچے کہ زمین پر سب چلتے ہیں تھوکتے ہیں، اس پر گری ہوئی چیز میں ہزار قسم کے جراثیم شامل ہو جاتے ہیں جو صرف پھونک مار لینے سے مر نہیں جاتےمکھیوں بھری ریڑھی کی چاٹ سے کتنے ہی جراثیم ہوں گے ۔

Lack of food

Actually, both lack of food and excess of food are harmful to health. Due to ignorance of the principles of hygiene, we do not take care in eating and cooking food, we pick up something that has fallen on the ground, blow on it and eat it, without thinking that everyone walks on the ground and spits on it, thousands of types of germs are added to the thing that has fallen on it, which do not die just by blowing on it. How many germs will there be from licking a cart full of flies?

غذا کی کمی

کھلی رکھی ہوئی اشیاء

ہم سبزیاں خوب دھو کر پکائیں اور کھائیں۔ کھلی رکھی ہوئی اشیاء نہ کھائیں تو کئی امراض سے بچ سکتے ہیں۔ کیونکہ خوراک کو ٹھیک طرح سے دھونے اور اچھی طرح پکانے سے کئی جراثیم مر جاتے ہیں۔ خوراک صاف ستھری اور مناسب مقدار میں کھانی چاہیے۔

Open-sourced items

We should wash and cook vegetables thoroughly before eating them. If we do not eat open-sourced items, we can avoid many diseases. Because washing and cooking food properly kills many germs. Food should be eaten cleanly and in appropriate quantities.

 

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “جراثیم کسی طرح جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

    MUASHYAAAT.COM  👈🏻  مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *