جوان افراد کیلئے معیاری مینو تشکیل دینا ⇐ جوان افراد کو دو گروہوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ نیم بالغ یا بالغ اور پھر ان کی عمروں کے مطابق مینو تشکیل دیئے جاتے ہیں ۔
نیم بالغ افراد کی غذائی ضروریات کے مطابق مینو پلان کرنا
اس گروہ میں 12-14 سال کی عمر کے افراد آتے ہیں۔ گوشوارہ سے ان کی غذائی ضروریات کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ نو عمری میں بچوں میں بہت زیادہ نفسیاتی جذباتی اور معاشرتی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ بچے ان تبدیلیوں سے خصوصاً جسمانی تبدیلیوں سے پریشان اور چڑ چڑے ہو جاتے ہیں۔ اس کا اثر ان کی غذائی عادات اور ہانے پر پڑتا ہے۔ اس عمر میں لڑکے اور لڑکیوں کے قد اور وزن میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ توانائی اور دیگر غذائی اجزاء کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ لڑکیوں کو تقریبا 2200-2500 حرارے روزانہ درکار ہوتے ہیں اور لڑکوں کو 3300-3400 تک۔ لڑکوں کی غذائی عادات قدرے بہتر ہوتی ہیں لڑکیاں اپنے جسم کو مناسب رکھنے کیلئے کم کھانا کھاتی ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ چپٹی غذا ئیں زیادہ شوق سے کھاتی ہیں جس سے ان کو پوری غذائیت بھی نہیں ملتی ۔ نیز ماہواری کے شروع ہونے کے باعث وہ اکثر خون کی کمی کا شکار ہو جاتی ہیں۔ یہ انتہائی ضروری ہے کہ غذائی منصوبہ بندی کرتے وقت غذا کے بنیادی گروہ اور ان کی مقررہ مقدار کو ذہن میں رکھا جائے ( اس گروہ کی غذائی ضروریات بالغ افراد کی غذائی ضروریات کے ساتھ درج ہیں۔ کھانے کے درمیانی وقفے میں کچھ غذائیں مثلاً دودھ پھل، پھل کا عرق خشک پھل پیر یا کچی سبزیاں دے کر غذاؤں کی مقدار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ لڑکیوں کی فولاد کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ان کو گوشت انڈا پھل ، مچھلی، کلیجی، سالن اناج، دالیں، پھلیاں، ملک میوہ وغیرہ دیا جا سکتا ہے
نیم بالغ افراد کیلئے ایک دن کا مینو
ناشتہ
مالٹا یا کینیو (ایک عدد)تلا ہوا انڈا یا رات کا سالن (انڈو ایک عدد سالن 1/2 پیالی)
دس بجے
موسمی پھل (ایک عدد) کھجور (2 عدد)
دو پہر کا کھانا
سلاد (1/2 پیالی) شلجم گوشت کا سالن ( گوشت 100 گرام) چپانی (2 عدد)
شمام
پکوڑے 3 عدد دودھ (ایک پیالی)
رات کا کھانا
گو بھی، مٹر، آلو کا سالا لو کا سالن (1/2 پیالی) مونگ کی دال (30) گرام) چپاتی (ایک عدد) گجریلا (1/2 پیالی)
بالغ افراد کی غذائی ضروریات کے مطابق مینو پلان کرنا
اس گروہ کے افراد کو صحت اور توانائی برقرار رکھنے کیلئے ایسی غذا منتخب کرنی چاہیے جو تمام ضروری غذائی اجزاء مناسب مقدار میں فراہم کریں اس لئے عام افراد کی آسانی کیلئے عام غذاؤں کو مختلف گروہوں میں ان کی غذائیت کے لحاظ سے تقسیم کیا گیا ہے تا کہ غذائی منصوبہ بندی میں آسانی ہو۔ چار گروپ پر مشتمل ایک خاک تیار کیا گیا اور جی کی گئی ہے کہ ہر گروہ میں کچھ خاص مقدار میں غذائی جائے تاکہ متوازن غذا حاصل کی جاسکے۔ بالغ افراد کیلئے مینو کی ترتیب چار بنیادی غذائی گروہ کے پیش نظر کی جانی چاہیے۔ ہر گروہ کی غذاؤں سے تقریبا ایک ہی قسم کے غذائی اجزاء حاصل ہوتے ہیں لیکن ہر غذا میں ان کا تناسب مختلف ہوتا ہے۔ دودھ اور اناج کے گروہ میں یہ فرق اتنا نمایاں نہیں جتنا کہ پھلوں سبزیوں اور گوشت کے گردہ میں ہوتا ہے۔ مثلاً گوشت کے گروہ میں سے اگر گوشت کی جگہ پھلیاں اور دالیں استعمال کی جائیں تو پروٹین کی اوسطاً مقدار حاصل کرنے کیلئے ان کو کافی زیادہ کھاتا ہوگا۔ ان کو حیوانی پروٹین کے ساتھ ملا کر کھانے سے ہر کمی پوری ہو سکتی ہے۔ مثلا اناج کے ساتھ دودھ کا استعمال دالوں کے ساتھ دہی، گیہوں کی روٹی کا استعمال ملی جلی لحمیات مہیا کرتا ہے۔ بالغ افراد کو روزانہ تین وقت کھانا کھانا چاہیے اور پورے دن میں مکمل پروٹین کے تناسب کا خیال رکھنا چاہیے۔ غذا منتخب کرتے وقت اپنے وزن اور جسمانی کام کاج اور موسم کا خیال رکھنا چاہیے۔ ان کا وزان قد کی مناسبت سے ہونا چاہیے۔ ذیل میں درج کئے گئے مینو سے یہ اپنے وزن کا تناسب برقرار رکھ سکتے ہیں
بالغ افراد کیلئے ایک دن کا مینو
ناشتہ
مالٹا یا کینو (ایک عدد) تلا ہوا انڈا (ایک عدد) چپاتی (2 عدد) چائے (ایک پیالی )
دو پہر کا کھانا
سلاد (1/2 پیالی) سرسوں کا ساگ (1/2 پیالی) مکئی کی روٹی (ایک عدد) لسی (ایک گلاس) سیب یا کیلا (ایک عدد)
شمام
بسکٹ (2 عدد) چائے (ایک پیالی)
رات کا کھانا
ملی جلی سبزی کا سلاد ( 1/2 پیالی) ابلے ہوئے چاول (1/2-1 پیالی ) دال (1/2 پیالی) دودھ (ایک پیالی)
نیچے دیئے گئے گوشوارے کی مدد سے لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے قد کی مناسب سے معیاری وزن معلوم کیا جا سکتا ہے۔
قد کی مناسبت سے معیاری وزن معلوم کرنا
جوان افراد کیلئے مینو ترتیب دینے سے متعلق مفید مشورے
ملی جلی غذا کا انتخاب کریں ایک وقت میں صرف گوشت یا ساری نشاستہ دار غذاؤں کا انتخاب غلط ہے۔ بہت زیادہ مٹھاس، مرچ مصالحے اور مرغن غذا سے اجتناب کریں۔ لڑکیوں کیلئے غذا میں فولاد کی مقدار زیادہ ہونی چاہیے۔ جوانی میں کام کی نوعیت کے مطابق زیادہ حراروں والی غذا در کار ہوتی ہے۔ لڑکیوں کی نسبت لڑکوں کو ان کے قد اور وزن کی مناسبت سے زیادہ حراروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس عمر میں یکسانیت سے دل اکتا جاتا ہے اس لئے مینوتر تیب دیتے وقت مختلف طریقوں سے پکی ہوئی غذا میں شامل کرنی چاہئیں۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو "جوان افراد کیلئے معیاری مینو تشکیل دینا" کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ