جڑی بوٹیاں ⇐ ہر وہ پودا جو اصل کاشت کی ہوئی فصل کے علاوہ ہو اور خود بخود بغیر کسی کی مدد کے اُگ آئے ۔ اس کو جڑی بوٹی کا نام دیا جاتا ہے۔ زرعی نقطہ نظر سے زمینی زرخیزی کی حفاظت کے ضمن میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کو بھی بہت اہمیت حاصل ہے۔
Weeds Any plant that is not a cultivated crop and grows spontaneously without any help is called a weed. From an agricultural point of view, the destruction of weeds is also very important in protecting soil fertility.
اصول
زراعت کا سارا کاروباری اس اصول مبنی ہے۔ جڑی بوٹیاں ہماری فصلوں کی سب سے بڑی دشمن ہیں اور روئیدگی کی دوڑ میں ہماری فصلوں، باغوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیز ہیں۔ ان کو جب تک زمین سے ختم نہ کیا جائے فصلیں اچھی طرح پھل پھول نہیں دے سکتیں۔
Principle
The entire business of agriculture is based on this principle. Weeds are the greatest enemies of our crops and are much faster in the race of growth than our crops and gardens. Unless they are eradicated from the soil, the crops cannot flourish properly.
فصلوں کے حصے
یہ نہ صرف فصلوں کے حصے کی خوراک اورنمی کو چوس کر ان کے دانے کو کمزور کر دیتی ہیں۔ بلکہ اجناس کی پیداوار میں جڑی بوٹیوں کے بیج کی ملاوٹ ہوتو اس جنس کا دام بھی منڈی میں کم ملتا ہے۔ جڑی بوٹیاں ان بے شمار کیڑوں مکوڑوں اور بیماریوں کے جراثیم کے لیے پناہ گاہ میں ثابت ہوتی ہیں جو فصلوں اور باغوں کے لیے ایک مستقل خطرے کا باعث بنتے ہیں۔
Crop Parts
Not only do they suck the nutrients and moisture from the crop parts and weaken their grains. But if weed seeds are mixed in the production of commodities, the price of that commodity is also lower in the market. Weeds prove to be a haven for countless insects and disease germs that pose a constant threat to crops and gardens.
جڑی بوٹیوں کی تلفی
جڑی بوٹیوں کی تلفی میں ایک بڑی مشکل یہ ہے کہ ایک تو یہ عام فصلوں کے مقابلے میں زیادہ سخت جان ہوتی ہیں اور دوسرے ان کی بڑھوتری اتنی تیزی اور جلدی کے ساتھ اور اتنے بڑے پیمانے پر ہوتی ہے کہ علیحدہ علیحدہ کوشش کر کے نہیں مکمل ختم کرنا ناممکن ہے۔
Weed Control
A major difficulty in weed control is that, on the one hand, they are more resilient than normal crops, and on the other hand, their growth occurs so rapidly and on such a large scale that it is impossible to completely eliminate them without making separate efforts.
کھیت کی جڑی بوٹی
جب تک کسی علاقے میں انہیں وسیع پیمانے پر تلف نہ کیا جائے تو ایک کھیت کی جڑی بوٹیوں کے بیج دوسرے کھیتوں میں پہنچتے رہتے ہیں اور جڑی بوٹیاں وہاں بدستوراگتی رہتی ہیں لہذا زیادہ سے زیادہ پیداوار اور پودوں کو یکساں خوراک کے لیے ضروری ہے کہ فصلیں اور باغات جڑی بوٹیوں سے پاک رکھے جائیں اور ہر سال جڑی بوٹیوں کو ختم کرنے کے لیے مہم چلائی جائے اور انہیں تلف کرنا چاہیے۔
Field weeds
Unless they are eradicated on a large scale in an area, the seeds of weeds from one field continue to reach other fields and the weeds continue to grow there. Therefore, for maximum production and uniform nutrition of plants, it is necessary to keep crops and gardens free from weeds and a campaign should be launched every year to eradicate weeds and destroy them.
موسم ربیع کی جڑی بوٹیاں
یہ جڑی بوٹیاں کھیتوں میں سردی کے موسم میں ستمبر سے اپریل تک دکھائی دیتی ہیں۔ اس موسم کی مشہور جڑی بوٹیاں مندرجہ ذیل ہیں۔ باتھو پونڈ پوہلی پیاذی مینا مینی لیلی ریواڑی لیہ شاہترہ ( پت پاپڑا ) چھتری بوٹی ، تکلہ ۔
Herbs of Rabi Season
These herbs appear in the fields during the cold season from September to April. The famous herbs of this season are as follows: Batho Pond Pohli Pyaazi Meena Mini Laili Rewari Laya Shahitra (Pat Papra) Chhatri Boti, Takla.
موسم خریف کی جڑی بوٹیاں
موسم خریف کی جڑی بوٹیاں اپریل سے ستمبرتک خریف کی فصلوں اور باغوں میں دکھائی دیتی ہیں۔ اس قسم کی مختلف جڑی بوٹیاںمندرجہ ذیل ہیں دب کھبل بروگھاس ڈیلا موٹھا بھکڑا چولائی سوانک ہزاردانی اٹ سٹ تاندلا آکاس بیل۔
Herbs of Kharif Season
Herbs of Kharif season appear in Kharif crops and gardens from April to September. The different types of herbs of this type are as follows: Dab Khabal Broghas Della Motha Bhakra Cholai Swank Hazardani At Sat Tandla Akas Bell.
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “جڑی بوٹیاں” کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ
