حادثاتی بیمہ کی تعریف

حادثاتی بیمہ کی تعریف حادثاتی بیمہ سے مراد فریقین کے درمیان ایک ایسا معاہدہ ہے جس کی رو سے ایک فریق دوسرے فریق سے وعدہ کرتا ہے کہ کسی حادثہ کی صورت میں اس کی جان یا مال کو جو نقصان پہنچے اس کی ( بعوض پریمیم ) تلافی کر دے گا۔ ایسا معاہدہ حادثاتی بیمہ کہلاتا ہے۔

حادثاتی بیمہ کی تعریف

 حادثاتی بیمہ کی اقسا م
بیمہ کی اس قسم کے تحت ان بیمہ جات کا شمار ہوتا ہے جن کا تحفظ آگ، زندگی اور بحری بیمہ کے تحت نہیں دیا جا سکتا۔ حادثات کے بہیمہ کو درج ذیل اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
  • ذاتی حادثات
  • عوامی ذمہ داری کا بیمہ
  • جائیداد کا بیمہ النقب زنی کا بیمہ
  • موٹر کے حادثات
  • وفاداری کا بیمہ
  • ذاتی حادثہ

ذاتی حادثہ

حادثاتی بیمہ کی اس قسم کے تحت موت اور وہ تمام ذاتی ضرر آتے ہیں جو کسی حادثہ سے واقع ہوئے ہوں۔ بیمہ کمپنی اس بیمہ کے تحت بیمہ دار سے وہ وعدہ کرتی ہے کہ اگر وہ کسی حادثہ میں فوت ہو جائے تو کمپنی اس کے ورثاء کو یہ شدہ رقم کی ادائیگی کر دیے گی ۔ اگر حادثہ سے اسے کوئی اور نقصان پہنچے جیسے جسم کوئی حصہ بوجہ حادثہ کٹ جائے تو اس کو وہ معینہ رقم جو کسی عضو کے قطع ہونے پر پالیسی میں ادائیگی کے حادثہ سے ہوا یا اتفاقا گولی لگنے سے یا کا لیے درج ہو، بیمہ کمپنی ادا کرے گی۔ موت یا ضرر خواہ موٹر کے ہو یا جسم کے کسی حصہ کو نقصان پہنچے بیمہ دار کے ورثاء کی کارخانہ میں کسی مشین وغیرہ سے، بیمہ کمپنی اس کی ذمہ دار ہو جاتی ہے۔ حادثہ کی صورت میں بیمہ دار کی موت واقع ذمہ داری ہے کہ وہ اس امر کی اطلاع فوری طور پر ہمہ کمپنی کو بیجیں۔ بصورت دیگر بیمہ کمپنی اپنی ذمہ داری سے بری یعنی آزاد ہوگی ۔ چوں کہ اس بیمہ کا تعلق بیمہ دار کی ذات سے ہے، اس لیے اس بیمہ پر معاہدہ اجراء کا اطلاق نہیں ہوتا بلکہ یہ کمپنی نے جس رقم کا معاہدہ کیا ہے، اسے ادا کرنا پڑے گی۔

موٹر کے حادثات کا بیمہ

حادثاتی بیمہ کی اس قسم کا تعلق موٹر گاڑیوں مثلاً موٹر کار، سکوٹر ، موٹر سائیکل، بیس ، رک ویگن ٹریکٹر وغیرہ سے ہوتا ہے۔ اس معاہدہ کے تحت بیمہ اپنی بیمہ دار کی گاڑی کو حادثہ وغیرہ کی صورت میں نقصان پہنچنے پر اس کی تلافی کرتی ہے۔ موٹر کار کا بیمہ بھی مکمل دیانتداری اور صحیح معلومات بہم پہنچانے کے اصول پر مبنی ہوتا ہے۔ بیمہ کروانے کے خواہشمند شخص کو تمام سوالات جو اس سے دریافت کیے گئے ہوں، کا سی اور دیانتدارانہ جواب دینا لازمی ہوتا ہے۔ اگر بیمہ کروانے والے کی طرف سے صحیح جوابات نہیں دیئے گئے اور کوئی بھی مخفی بات رکھی گئی ہو تو بیمہ کمپنی صحیح حالات سے آگاہ ہونے پر پالیسی کو کالعدم قرار دے سکتی ہے۔ یہ سوالات ایک فارم میں درج ہوتے ہیں اور بیمہ داران کا تحریری جواب بیمہ کمپنی کو فراہم کرتا ہے۔ مثلا بیمہ دار کی عمر ، موٹر کے انجن کی قوت یا موٹر کی قیمت کی غلط بیانی کی بنا پر بیمہ کمپنی بیمہ دار کے مقابلہ میں اپنی ذمہ داری سے بری نہیں ہوتی ۔ خواہ بیمہ دار نے وہ پالیسی غلط بیانی سے ہی کیوں نہ حاصل کی ہو۔ اس کا اصل سبب یہ ہے کہ حکومت نے موٹر کا بیمہ لازمی قرار دیا ہے۔ اس لیے تیسرے شخص کا نقصان تو کمپنی کو ادا کرنا پڑے گا۔ مگر وہ رقم جو اس نے تیسرے شخص کو ادا کی ہے بیمہ دار سے وصول کر سکتی ہے۔ موٹر کے بیمہ میں حسب ذیل خطرات کا تحفظ ہوتا ہے۔

  • عوام کے خطرہ کی ذمہ داری
  • موٹر کی ٹکر کے خطرہ کی ذمہ داری
  • چوری کا خطرہ
  • جائیداد کے نقصان کی ذمہ داری
  • آتشزدگی کا خطرہ

مذکورہ تمام خطرات اگر ایک ہی پالیسی کے تحت ہوں تو وہ جامع پالیسی کہلاتی ہے۔

عوام کے خطرہ کی ذمہ داری

اس کے تحت وہ تمام حادثات آتے ہیں جو تیسرے شخص کو بیمہ دار کی موٹر سے پیش آسکتے ہوں ۔ خواہ وہ مہلک ہوں یا نہ ہوں۔ ان حادثات اور نقصانات کی ذمہ داری بیمہ کمپنی پر آتی ہے۔ بیمہ کمپنی بیمہ پالیسی میں کچھ قود مقرر کر سکتی ہے جس کی پابندی بیمہ دار پر لازمی ہوتی ہے۔ مثلاً موٹرکار کا مقررہ حدود کے اندر ہی چلانا ، موٹر کے مقررہ کام کے استعمال کا تعین وغیرہ وغیرہ ۔ اسے فریق ثالث کے نقصان کا بیمہ بھی کہتے ہیں۔

جائیداد کے نقصان کی ذمہ داری

اگر بیمہ شدہ بس یا موٹر نے کسی دوسرے شخص کی جائیداد کو نقصان پہنچا کر باہ کر دیا ہو تو اس نقصان کی تلافی کی ذمہ داری بیمہ اپنی پر ہوتی ہے۔

موٹر کے تصادم کے خطرہ کا بیمہ

اس بیمہ کا یہ مقصد ہوتا ہے کہ مالک کو اس نقصان سے محفوظ رکھا جائے جو اس کی بیمہ شدہ موٹر کو کسی ساکت یا غیر ساکت شے کے تصادم کے نتیجہ میں پہنچا ہو۔ اس نقصان کی تلافی یا تو مرمت کر کے یا اس کو بحال کر کے یا اس کی قیمت مارکیٹ کے مطابق ادا کر کے کی جاسکتی ہے۔

آتشزدگی کا خطرہ

اس پالیسی کے تحت بہیمہ شدہ موٹر کی آتشزدگی سے مالک کو جو نقصان ہوتا ہے۔ بیمہ کمپنی اس کی تلافی کی ذمہ دار ہوتی ہے۔ یہ پالیسی آگ کی پالیسی کے مشابہ ہوتی ہے۔

چوری کا خطرہ

اس پالیسی کے تحت بیمہ شدہ موٹر کی چوری سے مالک کو جو نقصان ہوتا ہے۔ بیمہ کمپنی اس نقصان کی تلافی کرتی ہے۔

فریق ثالث کے نقصان کی ذمہ داری کا بیمہ

چونکہ ملکی قانون کی رو سے موٹر گاڑیوں کے مالکان کو بہیمہ کروانا ضروری ہوتا ہے۔ لہذا وہ اپنی موٹر کا ا فریق ثالث کے نقصان کا بیمہ کرائے اور اگروہ بیمہ نہیں کراتا تو وہ اپنی موٹر ٹرک پر نہیں لا سکتا۔ اس لیے جب موٹر کا ہمہ ہو چکا ہوتو کسی شخص کو اس موٹر سے نقصان پہنچے تو بیمہ کمپنی ذمہ دار ہو جاتی ہے۔ اس سے قائدہ یہ حاصل ہوتا ہے کہ جس شخص کو نقصان پہنچا ہودہ بیمہ کمپنی سے وصول کر لیتا ہے۔ اگر بیمہ غلط بیانی سے کر دیا گیا ہوتو بیمہ کمپنی نقصان کی ادائیگی کے بعد رقم واپس لینے کا مطالبہ کر سکتی ہے۔

وفاداری کا بیمہ

وفاداری کا بیمہ کر کے بیمہ کمپنی اس نقصان کی ذمہ داری لیتی ہے جو بیمہ دار کے کسی ملازم نے غین خورد برد یا دیگر بد معاملگی یا کام کی لاپروائی سے اسے پہنچایا ہو۔ بیمہ کمپنی ایسے نقصان کی تلافی کر دیتی ہے۔

نقب زنی کا بیمہ

چوری بھی چونکہ ایک حادثہ ہے۔ لہذا حادثاتی بیمہ کے خطرات کی اس صورت میں بیمہ کمپنی بیمہ دار کے مال کی بوقت شب یا دن چوری سے پیدا ہونے والے نقصان کی تلافی کی ذمہ داری لیتی ہے۔ لیکن اس نقصان میں سرقہ یعنی بغیر نقب کے چوری سے ہونے والے نقصان کی رقم شامل نہیں ہوتی ۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو "حادثاتی بیمہ کی تعریف"  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                 

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

MUASHYAAAT.COM

Leave a comment