حصہ داروں کی اقسام ⇐ حصہ دار سے مراد ایسا شخص ہے جو شراکتی کاروبار میں سرمایہ لگاتا ہے اور کاروبار کے دوسرے ممبران کا نمائندہ بن کر کام کرتا ہے۔ نیز یہ حصہ دار کا روبار کا مالک بھی کہلاتا ہے۔ شراکتی کاروبار میں حصہ داروں کی مندرجہ ذیل اہم اقسام ہیں۔
بالغ حصہ دار
بالغ حصہ دارے مراد ایسا حصہ دار ہے جس کی عمر 18 سال سے زائد ہو۔ بالغ حصہ دار کاروبار کے نفع و نقصان میں مکمل طور پر شریک ہوتا ہے۔
نابالغ حصہ دار
نابالغ حصہ دارے مراد لیا حصہ دار ہے جس کی عمر 18 سال سے کم ہوتی ہے۔ شراکتی قانون میں نابالغ کو کاروبار میں حصہ دار بنانے پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔ نا بالغ حصہ دار صرف نفع میں شریک ہوتا ہے اور اگر نا بالغ حصہ دار بالغ ہو جائے تو اسے چھ ماہ کی مدت کے اندر یہ اعلان کرتا ہوتا ہے کہ وہ کاروبار کا حصہ دار رہنا چاہتا ہے یا نہیں۔ اعلان نہ کرنے کی صورت میں مقررہ مدت گزرنے کے بعد وہ قانونی طور پر بالغ حصہ دار ہی تصور ہوگا
سینئر حصہ دار
سینئر حصہ دار سے مراد ایسا حصہ دار ہے جس کا کاروبار میں زیادہ سرمایہ لگا ہوا اور وہ زیادہ تجربہ و قابلیت رکھتا ہو۔ اس کا کاروبار کے نفع ونقصان میں تناسب بھی دوسرے حصہ داروں سے زیادہ ہوتا ہے۔
جونیئر حصہ دار
ایسا حصہ دار جس کا تجربہ بھی کم ہو اور اس نے کاروبار میں سرمایہ بھی کم لگایا ہو جو نیز حصہ دار کہلاتا ہے۔ اس کا کاروبار کے نفع ونقصان میں تناسب بھی دوسرے حصہ داروں کی نسبت کم ہوتا ہے۔
محدود زمہ داری والے حصہ دار
ایسے حصہ دار جو کاروبار کے نقصان میں صرف اپنے سرمائے کی حد تک ذمہ دار ہوں محدود ذمہ داری والے حصہ دار کہلاتے ہیں۔ ان حصہ داروں کو کاروباری امور میں شرکت کی اجازت نہیں ہوتی۔
غیر محدود ذمہ داری والے حصہ دار
ایسے حصہ دار جو کاروبار میں ہونے والے تمام نقصان کے ذمہ دار ہوں غیر محمد و ذمہ داری والے حصہ دار کہلاتے ہیں اور بعض دفعہ کاروبار کے ذمہ واجب الا دار تم ادا کرنے کیلئے ان کی ذاتی جائیداد بھی نیلام ہو جاتی ہے۔
مستعد حصہ دار
یہ ایسے حصہ دار ہیں جو کاروبار میں سرمایہ لگانے کے علاوہ انتظامی امور میں بھی بھر پور حصہ لیتے ہیں اور کاروبار کی کامیابی کا انحصار بہت حد تک ان کی صلاحیتوں پر ہوتا ہے۔
پوشیدہ حصہ دار
یہ ایسے حصہ دار ہیں جو کاروبار میں سرمایہ بھی لگاتے ہیں اور انتظامی امور میں شرکت بھی کرتے ہیں لیکن لوگ انہیں شراکت میں حصہ دار کے طور پر نہیں مانتے۔
غیر مستعد حصہ دار
یا لیے حصہ دار ہوتے ہیں جو کاروبار کو سرمایہ فراہم کرنے کے علاوہ نفع و نقصان کے بھی ذمہ دار ہوتے ہیں لیکن کا روبار کے انتظامی امور کی انجام دہی میں ان کا کوئی حصہ نہیں ہوتا۔
نمائشی ظاہری حصہ دار
یہ ایسے حصہ دار ہوتے ہیں جو نہ تو کاروبار کے لیے سرمایہ فراہم کرتے ہیں اور نہ ہی کا روبار کے انتظامی امور میں حصہ لیتے ہیں اس کے علاوہ ان کا کاروبار کے نفع و نقصان میں بھی کوئی حصہ نہیں ہوتا۔ یہ اور میں لیتے ہیں اس کے اور ان کا کے لے ہوتا ہے صرف اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو فائدہ پہنچانے کی غرض سے کاروبار کے حصہ دار بن جاتے ہیں۔
دیگر حصہ دار
مندرجہ بالا حصہ داروں کے علاوہ اہمیت اور فرائض کے لحاظ سے حصہ داروں کی مزید یا دیگر اقسام درج ذیل ہیں۔
نیا حصہ دار
وہ حصہ دار جے شراکت کے چلتے کاروبار میں دوسرے حصہ داروں کی رضا مندی سے شامل کیا جائے نیا حصہ دار کہلاتا ہے۔ یہ حصہ دار اپنے داخلے سے پہلے کے کاروباری معاملات کا ذمہ دار ہیں ہوتا ۔
نفع میں شریک حصہ دار
یہ ایسا حصہ دار ہے جو صرف کاروبار کے نفع میں شریک ہوتا ہے یعنی کاروبار کے نقصان او واجبات سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔ یہ کاروبار کے انتظامی معاملات میں شرکت نہیں کر سکتا۔
تنخواه دار حصہ دار
یہ ایسا حصہ دار ہے جو کاروبار سے نفع حاصل کرنے کے علاوہ اپنی خدمات کے صلے میں تنخواہ یا معاوضہ بھی وصول کرتا ہے۔
ریٹائرڈ حصہ دار
ایسا حصہ دار جو کی وجہ سے شراکت چھوڑے دے ریٹائرڈ حصہ دار کہلاتا ہے۔ یہ اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے کے کاروباری معاملات کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ اس صورت میں باقی حصہ دار کا روبار کو جاری رکھ سکتے ہیں۔ لیکن اگر ریٹائر ڈ حصہ دار اپنی ریٹائرمنٹ کا پبلک نوٹس نہیں دیتا جب وہ مستقبل میں ہونے والے لین دین کا ذمہ دار ہو گا
دیوالیہ حصہ دار
ایسا حصہ دار جو اپنے حصے کے کاروباری واجبات ادا نہ کر سکے دیوالیہ حصہ دار کہلاتا ہے۔ ایسی صورت میں دوسرے حصہ دار اس کے واجبات کو آپس میں تقسیم کر لیتے ہیں۔
مرحوم حصہ دار
ایسا حصہ دار جو وفات پاچکا ہو مرحوم حصہ دار کہلاتا ہے۔ اس کے سرمایہ اور منافع کا حصہ اس کے ورثاء کو یا تو فورا ادا کر دیا جاتا ہے یا پھر معاہدے کے مطابق اس کی ادائیگی وقتا فوت کر دی جاتی ہے۔ حصہ داروں کے حقوق قانون شراکت 1932ء کی شق 12 اور 13 میں حصہ داروں کے مندرجہ ذیل حقوق و فرائض بیان کیے گئے ہیں:
نفع میں شرکت
شرکت میں ہر حصہ دار کو شراکتی معاہدہ کے مطابق کاروبار کے نفع میں شرکت کا حق حاصل ہوتا ہے۔
سرمائے پر سود
اگر شراکتی معاہدہ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہو کہ سرمایہ لگانے پر سود ادا نہیں کیا جائے گا تو کوئی حصہ دار سرمایہ لگانے پر سود حاصل نہیں کر سکتا۔
قرض پر سود
قرض اگر کوئی حصہ دار اپنے اضافی سرمائے سے زیادہ سرمایہ شراکتی کاروبار میں لگاتا ہے تو وہ چھ فیصد سالانہ کے حساب سے سود وصول کرنے کے حق دار ہو گا۔
رقم کی وصولی
اگر کسی حصہ دار نے فرم کو نقصان سے بچانے کیلئے کوئی رقم خرچ کی ہو تو اسے اس کی وصولی کا حق حاصل ہوتا ہے۔
انتظامی امور
ہر حصہ دار شراکتی کاروبار کے انتظامی امور میں شرکت کا حق رکھتا ہے۔
معائنے کا حق
شراکتی کاروبار میں حصہ دار کو یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ حساب کتاب کی پڑتال اور اگر اس میں سے کچھ نقل کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔
معاوضہ
اگر شراکتی کاروبار میں یہ طے پایا ہو کہ کاروباری امور سر انجام دینے پر حصہ دار کوکوئی معاوضہ ادا کیا جائے گا تو فرائض کی انجام دہی پر حصہ دار کو معاوضہ کی وصولی کا حق حاصل ہوتا ہے۔
رائے کا حق
شراکتی کاروبار میں ہر حصہ دار کو یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ کاروباری لین دین کے سلسلے میں اپنی رائے دے سکے۔
کاروبار کی نوعیت
کی حصہ دار کو شراکتی کاروبار میں یہ حق حاصل نہیں ہوتا کہ وہ دیگر حصہ داروں کی مرضی کے بغیر کاروبار کی نوعیت بدل سکے۔
نے حصہ داروں کی شمولیت
شراکتی کاروبار میں نیا حصہ دار موجودہ حصہ داروں کی مرضی کے بغیر کاروبار میں شامل نہیں ہو سکتا یعنی اس سلسلے میں ہر حصہ دار کو رائے دینے کا حق حاصل ہوتا ہے۔
موجود رہنے کا حق
شراکتی کاروبار میں ہر حصہ دار کو یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ کاروبار میں موجود رہے اور دوسرے حصہ داروں کو یہ حق نہیں ہوتا کہ وہ کسی حصہ دار کو کاروبار سے نکالیں۔
اختیارات کا استعمال
شراکتی کاروبار میں ہر حصہ دار کے کاروبار کونقصان سے بچانے کے لیے اپنے اختیارات استعمال کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے۔
ریٹائرمنٹ کا حق
شراکتی کاروبار میں ہر حصہ دار کو یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ بذریعہ نوٹس فرم کے کاروبار سے علیحدہ ہو جائے۔
فرم کا ایجنٹ
تمام حصہ داروں کو یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ شراکتی کاروبار میں فرم کے ایجنٹ کے طور پر کام سرانجام دیں۔
نیا کاروبار
اگر کوئی حصہ دار شراکتی کاروبار چھوڑ کر چلا جائے تو اسے اپنے پرانے شراکتی کاروبار کی طر زیا نوعیت کا نیا کاروبار کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے۔
کاروباری امور کی انجام دہی
ہر حصہ دار کا یہ اولین فرض ہے کہ وہ اپنے کاروباری امور محنت ایمانداری ذمہ داری اور خلوص نیت سے سر انجام دے۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو "حصہ داروں کی اقسام" کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ