دور جدید میں کمپیوٹر ⇐ دور جدید میں کمپیوٹر کا استعمال روز مرہ کے عوامل میں تیز رفتار ترقی کا ضامن ہے ۔ ایک پرسنل کمپوٹر کے ذریعے ہم بہت سے کام سرانجام دے سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایکسل میں کوئی ورک شیٹ پروگرام ہو یا ایم ایس ورڈ میں کوئی دفتری خط ٹائپ کرنا ہو یا پاور پوائنٹ میں کوئی سلائیڈ بنانی ہو غیرہ۔
پرسنل کمپیوٹر کی صلاحیت
ان تمام امور کو انجام دینے کے لئے ہم پرسنل کمپیوٹر کی صلاحیت کو استعمال کرتے ہیں۔ ایک پرسنل کمپیوٹر میں کام کرنے کی محدود صلاحیتیں ہیں جو کمپیوٹر کے ہارڈ ویئر پر منحصر ہوتی ہیں ۔ کمپیوٹر کے وسائل اور صلاحیتوں کو آپس میں منسلک کر کے ایک لامحدود صلاحیتوں والا نظام وضع کیا جا سکتا ہے اور اس نظام کو ڈیٹا میونیکیشن کا نام دیا جاسکتا ہے۔
ڈیٹا کمیونیکیشن
ڈیٹاکمیونیکیشن لیکن ایک ایسا نظم ہے جس میں کمپوٹرز ایک دوسرے کے ساتھ پیغام رسانی کے ذریعے اپنی معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ ان معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے یہ کمپیوٹرز ایک دوسرے کے رسائل بھی استعمال کر سکتے ہیں
ٹرانسمیشن میڈیم
اور محدود وسائل کو لامحدود بنا سکتے ہیں ۔ تاہم یہ علومات کا تبادلہ س ٹرانسمیشن میڈیم کے مرہون منت ہوتا ہے جس کے ذریعے پیغام رسائی کرنے والے کمپیوٹر آپس میں منسلک ہوتے ہیں ۔
ڈیٹا کمیونیکیشن کی خصوصیات
ڈیٹا کمیونیکیشن نظام میں تین بنیادی خصوصیات ضروری ہیں جو اسے اثر پذیر یا فائدہ مند بناتی ہیں۔ یہ تین خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں۔
- کوائف یا ڈیٹا کی ترسیل
- درستگی
- اور وقت کی پابندی
ان تمام خصوصیات کے حامل نظام کے ذریعے ضروری کوائف یا ڈیٹا ایک جگہ سے دوسری جگہ با آسانی منتقل کئے جاسکتے ہیں۔
کمیونیکیشن سسٹم کے بنیادی اجزاء
کمیونیکیشن ایک ایسا عمل ہے جس میں پیغامات کو ایک جگہ سے دوسر جگہ منتقل کیا جاتا ہے۔ اس عمل کے تین بنیادی عناصر ہیں ۔
- پیغام بھیجنے والا
- وسیله
- پیغام وصول کرنے والا
پیغام بھیجنے والا
جہاں سے ڈیٹا بھیجا جاتا ہے اسے پیغام بھیجنے والاکہتے ہیں۔
میڈیم وسیلہ
جس واسطے سے ڈیٹا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتا ہے اسے میڈیم کہتے ہیں۔ میڈیم ٹیلی فون لائنوں، کیبل، فائبر آپٹک وغیرہ پر مشتمل ہو سکتا ہے۔
ریسیور
ڈیٹا وصول کرنے والے کو ریسیور کہا جاتا ہے۔
مثال
مثال کے طور پر جب آپ اپنے کسی دوست سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہیں تو آپ ( پیغام بھجنے والا کے طور پر عمل کرتے ہیں ۔ ٹیلی فون لائن جس کے ذریعے آپ کی آواز آپ کے دوست تک پہنچتی ہے، یہ وسیلہ ہے اور آپ کا دوست جو آپ کی آواز سنتا ہے وہ پیغام وصول کرنے والا ) کے طور پر عمل کرتا ہے۔ اسی طرح جب آپ کا دوست آپ کی بات کا جواب دیتا ہے تو وہ آپ جو اس آواز کو وصول کرتے ہیں ایک کے طور پر عمل کرتے ہیں ۔ ڈیٹا کمیونیکیشن کوالف کو ایک مشین سے دوسری مشین پر منتقل کرنے کے عمل کو کہتے ہیں ۔ یہ مشین دراصل ایک کمپیوٹر سسٹم ہے جو ڈیٹا کمیونیکیشن کے پورے نظام کو وضع کرتا ہے۔
ڈیٹا ٹرانسمیشن کی اقسام
ڈیٹا کو الف کی منتقلی کے مندرجہ ذیل دو طریقے ہیں۔
- اینلاگ ڈیٹا ٹرانسمیشن
- ڈیجیٹل ڈیٹا ٹرانسمیشناین
اینالاگ ڈیٹاٹراسمیشن
اینا لاگ ڈیٹا ٹرانسمیشن ایک ایسا طریقہ ہے جس میں کوائف کی منتقلی ایک لگا تار عمل کے ذریعے کی جاتی ہے اینالاگ سگنل کی طاقت کم یا زیادہ تو ہو سکتی ہے تاہم یہ ایک مستقل عمل ہے۔ اپنا لاگ سگنل کی وسعت وولٹ میں ناپی جاتی ہے جبکہ اس کی فریکوئنسی کے لئے ہرٹز کا استعمال کیا جاتا ہے۔آواز اور روشنی اینا لاگ سگنل کی ایک مثال ہے۔ یہ دونوں ایک مستقل عمل کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ اپنا سفر طے کرتی ہیں
اینالاگ سگنل کی اصل خصوصیت
اور یہی اینالاگ سگنل کی اصل خصوصیت ہے۔ فاصلہ اگر کم ہو تو اینالاگ ٹرانسمیشن زیادہ موزوں ہے جو کہ کوائف کو برق رفتاری سے منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تاہم فاصلہ اگر زیادہ ہو تو اینالاگ سگنل کمزور پڑ جاتے ہیں۔ ان کی طاقت کو بحال کرنے کے لئے ایمپلی فائر کا استعمال کیا جاتا ہے جو سگنل کی طاقت کو بڑھا کر اسے آگے روانہ کر دیتے ہیں۔
ڈیجیٹل ڈیٹا ٹرانسمیشن
ڈیجیٹل ٹرانسمیشن میں کوائف کی منتقلی ایک ترتیب میں عمل میں لائی جاتی ہے ۔ یہ عمل وقفے وقفے سے جاری رہتا ہے۔ سگنل کی منتقلی کو جبکہ وقفے کو 0سے مزین کیا جاتا ہے جس میں0 کا مطلب آف اور 1 کا مطلب آن ہے۔آپکے کمرے میں لگا لائٹ کا بٹن ایک وقت میں یا آن یا آف ہو سکتا ہے اور یہی ڈیجیٹل طرز عمل کی ایک مثال ہے۔ یعنی ڈیجیٹل ڈیٹا 0 اور 1 کی صورت میں بروئے کار لایا جاتا ہے جو کہ اینالاگ کے بر عکس ایک وقفے میں وقوع پذیر ہوتا ہے۔ ڈیجیٹل ڈیٹا ٹرانسمیشن کی کچھ خصوصیات ایسی ہیں جو اسے اپنا لاگ ٹرانسمیشن سے ممتاز بناتی ہیں ۔ مثال کے طور پر
- لاگت میں کم
- زیادہ قابل اعتماد
- زیادہ محفوظ
- اور آسان انتظام شامل ہیں۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “دور جدید میں کمپیوٹر“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ
……….دور جدید میں کمپیوٹر……….