دھاتوں کے ماخذ ⇐ قدرت میں سب دھاتیں خالص حالت میں نہیں ملتیں۔ بہت کم دھاتیں خالص حالت میں ملتی ہیں۔ یہ تعداد اتنی کم میں ہے کہ ہماری ضروریات پوری نہیں کر سکتی۔ چاندی، سونا ، پلاٹینم کی قلیل مقدار آزاد حالت میں پائی جاتی ہے۔
Sources of metals Not all metals are found in pure form in nature. Very few metals are found in pure form. This number is so small that it cannot meet our needs. Small amounts of silver, gold, platinum are found in free form.
دھاتیں
ان کے علاوہ تانبا اور پارہ بھی ملتے ہیں۔ یہ عناصر چونکہ کیمیائی طور پر عامل نہیں ہوتے اس لیے آزاد حالت میں مل جاتے ہیں جبکہ بیشتر دھاتیں کیمیائی طور پر بہت عامل ہوتی ہیں۔ اور اس وجہ سے دیگر عناصر مثلا آکسیجن، سلفر اور کاربن کے ساتھ کیمیائی عمل کر کے مرکبات بنا لیتی ہیں ۔ ان مرکبات سے خالص دھاتوں کو مختلف طریقوں سے حاصل کیا جا تا ہے۔
Metals
In addition to these, copper and mercury are also found. Since these elements are not chemically reactive, they are found in the free state, while most metals are very reactive chemically. And therefore, they form compounds by chemical reactions with other elements such as oxygen, sulfur and carbon. Pure metals are obtained from these compounds in various ways.
معدن
قدرتی طور پر پائے جانے والے، دھاتوں کے مرکبات زیادہ تر ان صورتوں میں ہوتے ہیں۔ وہ معدن جس سے منافع بخش طور پر دھات حاصل کی جاتی ہے اسے کچ دھات کہتے ہیں ۔
Minerals
- Naturally occurring, metallic compounds are mostly in these forms. The mineral from which the metal is profitably extracted is called ore.
مرکبات سے دھاتیں حاصل کرنا
دھاتوں کو مرکبات سے علیحدہ کرنے کیلئے کچ دھات کو مختلف مراحل سے گزارا جاتا ہے۔ وہ عمل جن سے دھاتیں صاف اور خالص حالت میں حاصل کی جاتی ہیں فلز کاری کہلاتا ہے۔ فلز کار عمل پانچ مراحل میں مکمل ہوتا ہے۔ یہ مراحل مندرجہ ذیل ہیں۔
Extracting Metals from Compounds
To separate metals from compounds, ore is subjected to various stages. The process by which metals are obtained in a clean and pure state is called smelting. The smelting process is completed in five stages. These stages are as follows:
مراحل
کچلاؤ اور پسلاؤ
ارتکاز
بھوننا
تخفیف
تخلیص
Stages
- Mash and grind
- Concentration
- Roasting
- Reduction
- Refining
کچلاؤ اور پسلاؤ
کچ دھات کی بڑی بڑی چٹانیں اور سلیں ہوتی ہیں۔ ان چٹانوں یا سلوں کو لوہے کے کولہوں میں کچلاؤ اور پسلاؤ مشینوں میں چلا جاتا ہے۔ تاکہ ٹوٹ کر اور پس کر باریک ہو جائیں بعض کچ دھاتوں کو بہت باریک پیسا جاتا ہے۔
Crushing and grinding
- Ore is made up of large rocks and lumps. These rocks or lumps are then fed into iron ore crushing and grinding machines. Some ores are ground very finely to break them down and become finer.
ارتکاز
کچلاؤکے بعد کچ دھات سے پتھر، ریت اور مٹی نکالے جاتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے کئی طریقے اختیار کیے جاتے ہیں۔ مثلا تانبے کی سلفائیڈ کچ دھات میں سے ریت، پتھرمٹی نکالنے کیلئے باریک پسی ہوئی کچ دھات کو ایک بڑے حوض میں پانی اور تیل کے ساتھ ڈال دیا جاتا ہے۔
Concentration
After crushing, stones, sand and clay are removed from the ore. Several methods are used for this purpose. For example, to extract sand, stones and clay from copper sulfide ore, finely ground ore is put into a large tank with water and oil.
چھلنیوں
اس حوض میں سے ہوا کی ایک تیز رو گزاری جاتی ہے تا کہ سب چیزیں آپس میں مل جائیں ۔ ہوا کی رو کی وجہ سے سطح پر بلبلے بن جاتے ہیں۔ ان بلبلوں کی سطح پر کچ دھات چھپٹی ہوئی ہوتی ہے جس طرح گڑ کی میل کو چھلنیوں سے نکالا جاتا ہے اسی طرح کچ دھات کو چھلنیوں سے علیحدہ کر لیا جاتا ہے۔ ریت پھر مٹی وغیرہ تہ میں بیٹھ جاتے ہیں۔
Sieves
A strong current of air is passed through this tank so that everything mixes together. Due to the current of air, bubbles are formed on the surface. The ore is deposited on the surface of these bubbles. Just as the molasses is removed from the sieves, the ore is separated from the sieves. Sand, then clay, etc. settle to the bottom.
بھوننا
چھلنیوں کی مدد سے جمع کردہ کچ دھات کو پون بھٹیوں میں بھونا جاتا ہے تا کہ اس میں سے فالتو گندھک اور دوسرے اجزاء نکل جائیں اور یہ مسام دار مادے کی شکل اختیار کر لے نیز کچ دھات آکسیجن سے مل جائے یعنی آکسائیڈ کی صورت اختیار کرے۔
Roasting
- The ore collected with the help of sieves is roasted in wind furnaces so that excess sulfur and other components are removed from it and it takes the form of a porous material, and the ore combines with oxygen, that is, takes the form of oxide.
تخفیف
ارتکاز شدہ اور بھنی ہوئی کچ دھات کو خاص قسم کی بھٹیوں میں کوک اور چونے کا پتھر ملا کر گرم کیا جاتا ہے۔ اس سے کچ دھات میں سے ریت اور آکسیجن علیحدہ ہو جاتی ہیں چونکہ اس عمل میں آکسیجن علیحدہ ہوتی ہے اس اس سے لیے اسے تخفیف کہتے ہیں۔ اس مرحلے کے بعد جو دھات حاصل ہوتی ہے وہ بھی غیر خالص ہی ہوتی ہے۔
Reduction
The concentrated and roasted ore is heated in special furnaces with a mixture of coke and limestone. This separates the sand and oxygen from the ore. Since oxygen is separated in this process, it is called reduction. The metal obtained after this stage is also impure.
تخلیص
غیر خالص دھات کو خالص بنانے کے کئی طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔ جن میں غیر خالص دھات کی لوشیں علیحدہ ہو جاتی ہیں اور خالص دھات حاصل ہو جاتی ہے۔ ان میں سے ایک طریقہ برق پاشیدگان تخلیص ہے اس طریقے میں برقی رو کے استعمال سے خالص دھات حاصل ہوتی ہے۔
Purification
There are several methods used to purify impure metals. In which the impurities of the impure metal are separated and the pure metal is obtained. One of these methods is electrolytic purification, in which pure metal is obtained by using an electric current.
زیر تخلیص دھات
اس عمل کیلئے زیر تخلیص دھات کا آبی محلول تیار کیا جاتا ہے۔ اس محلول میں دو پتریاں ڈالی جاتی ہیں۔ بلکہ اسی غیر خالص دھات کی پتری ہوتی ہے۔
Purified Metal
For this process, an aqueous solution of the purified metal is prepared. Two pellets are added to this solution. Rather, the pellets are of the same impure metal.
پتری
دوسری اسی دھات کی خالص پتری سے پتلی ہوتی ہے۔ غیر خالص دھات کی پتری کا ایک سرا بیٹری کے مثبت سرے سے جوڑ دیا جاتا ہے جبکہ خالص پتری کا سرا بیٹری کے منفی سرے سے جوڑ دیتے ہیں۔ برقی رو مثبت سرے والی پتری سے داخل ہو کر محلول سے گزرتی ہوئی منفی سرے والی پتری میں داخل ہو جاتی ہے۔
The strip
is thinner than the other pure strip of the same metal. One end of the impure metal strip is connected to the positive terminal of the battery, while the end of the pure strip is connected to the negative terminal of the battery. The electric current enters the strip with the positive terminal, passes through the solution, and enters the strip with the negative terminal.
محلول
برقی رو کے غیر خالص پتری سے خالص پتری میں داخل ہونے کے دوران غیر خالص دھات کی پتری سے مطلوبہ دھات خالص دھات خالص حالت میں علیحدہ ہو کر نفی سرے والی پتری پر جمع ہونے لگتی ہے۔جبکہ تمام لوث محلول میں رہ جاتے ہیں آخرکار تمام دھات علیحدہ ہو کر خالص پتری پر جمع ہو جاتی ہے ۔
Solution
As an electric current passes from an impure metal to a pure metal, the desired metal separates from the impure metal and starts to accumulate on the negatively charged metal. While all the impurities remain in the solution, eventually all the metal separates and accumulates on the pure metal.
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “دھاتوں کے ماخذ“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ