روز نامچہ خریداری

روز نامچہ خریداری ⇐ ذیلی روز نامچوں میں روز نامچہ خریداری کی بہت اہمیت ہے یہ ابتدائی اندراج کی وہ کتاب ہے جس میں ادھار خرید کا تمام لین دین تحریر کیا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں یہ وضاحت خاص طور پر ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ روز نامچہ خریداری میں صرف ادھار خرید کا ہی اندراج ہوتا ہے کیوں کہ نقد خریداری کا اندراج کیش بک میں کر لیا جاتا ہے۔

روز نامچہ خریداری

میزان

عام طور پر ہر ماہ کے آخر میں اس روز نامچہ کا میزان کر کے لیجر کے کھاتہ خرید میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔ میزان ظاہر کرتا ہے کہ مہینہ بھر میں ادھار خرید کتنی تھی۔ روز نامچہ خریداری میں اندراج روزانہ کیا جاتا ہے اور ہر سودے کے اندراج کے ساتھ بل نمبر جمعہ تاریخ اور دوسرے کو الف بھی تفصیلاً درج کئے جاتے ہیں۔

روز نامچہ خریداری کا خاکہ

عام روزنامچہ او روز نامچہ خریداری کے خاکہ وخانوں میں آپ فرق بھی دیکھ سکتے ہیں۔ روز نامچہ خریداری کا خاکہ مندرجہ ذیل ہے۔

وضاحت

روز نامچہ خریداری میں اندراج کی وضاحت مندرجہ ذیل مثال سے کی جاتی ہے۔

1 مثال نبر

کپڑے کے ایک تاجر نے ماہ فروری میں اپنے مال کے سلسلہ میں مندرجہ ذیل خریداری کی جس کی ادائیگی نہیں ہوئی ۔

دو فروری محمد اسلم 20 تھان لٹھا بحساب چار سوروپیہ فی تھان خریدا۔

حوالہ بیچک نمبر 202 یکم فروری

پندرہ  فروری اقبال اینڈ برادرز سے 100 تھان سلک بحساب 300 روپے فی تھان خریدا۔

حوالہ بیچک نمبر 1015، 10 فروری

بائیس فروری اعزاز اینڈ کو سے 10 کمبل بحساب 500 روپے فی کمبل خریدے۔

حوالہ بیچک نمبر 32- 200 فروری

اس کالم میں لیجر کے اس صفحہ کا حوالہ دیا جاتا ہے جس پر فروخت کنندہ کا کھاتہ رکھا جاتا ہے۔

روز نامچہ خریداری میں اندراج کرتے وقت مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

بیچک نمبر

بیچک نمبر اور تاریخ متعلقہ کالموں میں صاف اور واضح درج کرنا چاہیے ۔ تا کہ خرید شدہ مال کی پڑتال میں آسانی ہو۔

تجارتی کٹوتی

تجارتی کٹوتی (تجارتی رعایت) کو نظر انداز کر دینا چاہیے۔ روز نامچہ خریداری میں صرف رقم واجب الا د اہی کا اندراج ہوتا ہے۔

تجارتی کٹوتی

فروخت کنندہ

اگر فروخت کنندہ نے قیمت مال کے علاوہ دوسرے اخراجات مثلاً کرایہ گاڑی یا ٹرک ، چنگی ٹیکس وغیرہ، بذمہ خریدار ڈالے ہوں تو وہ بھی قیمت مال میں جمع کرنے چاہئیں اور روز نامچہ خریداری میں اندراج پوری رقم کا ہونا چاہیے۔

روز نامچہ واپسی خرید

اس کتاب میں اس مال کا اندراج ہوتا ہے، جو خریدار اس مال کے فروخت کنندہ کو واپس لوٹاتا ہے، پورے کا پورا خریدا ہوا مال بھی واپس کیا جاسکتا ہے یا اس کا کچھ حصہ، مال کی واپسی کی کئی ایک وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ مثلا مال بمطابق نمونہ یا آرڈر نہ تھا یا ناکارہ تھا یامال غیر معمولی تاخیر سے بھیجا گیا تھا، یا مال بوجہ ناقص پیکنگ خراب ہو گیا وغیرہ وغیرہ خریدار واپسی مال کے ساتھ فروخت کنندہ کو ایک (ڈیبٹ نوٹ)بھیجتا ہے۔

مالیت کے مطابق

جس میں واپس کردہ مال کی پو ری تفصیل درج ہوتی ہے اور اس کے ذریعے فروخت کنندہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس کے حساب میں مال کی مالیت کے مطابق ڈیبٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈیبٹ نوٹ کی دو کا پیاں تیار کی جاتی ہیں ایک فروخت کنندہ کو بیھجی جاتی ہے اور دوسری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں رکھی جاتی ہے۔ اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ اس کاپی سے روزنامچہ واپسی خرید میں اندراج کرتا ہے۔ اس تمام طریقہ کار کی وضاحت کے لئے مندرجہ ذیل مثال پیش کی جاتی ہے۔

طریقے کار کی وضاحت

فرض کریں تاجر اینڈ کمپنی اسلام آباد نے نفیس سٹورز لاہور سے کچھ الماریاں خریدیں۔ مال وصول ہونے پر پتہ چلا کہ اس میں دو الماریاں بمطابق نمونہ نہ تھیں۔ جنہیں واپس کر دیا گیا ان الماریوں کی قیمت 15000 روپے فی الماری تھی۔ اس سلسلہ میں جو ڈیبٹ نوٹ تیار کیا گیا اس کا خاکہ اور تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔

روز نامچہ واپسی  خرید کا اندراج

مندرجہ بالا واپسی مال کا اندراج از میں روز نامچہ واپسی خرید اس طرح ہوگا۔

روز نامچہ واپسی  خرید کا اندراج

نوٹ 1

روز نامچہ واپسی خرید کی میزان ہر ماہ کے آخر میں کی جاتی ہے اور اسے پھر لیجر میں کھاتہ واپسی خرید میں منتقل کر دیا جاتا ہے اس طرح بہی کھاتے میں ہر واپسی روزانہ درج نہیں کرنی پڑتی۔ ماہوار میز ان کا صرف ایک ہی اندراج ہو جاتا ہے۔

نوٹ 2

ایل ایف کا مطلب لیجر فولیو ہے اس کالم میں لیجر کے اس صفحہ کا حوالہ دیا جاتا ہے جہاں پر متعلقہ فروخت کنندہ کا کھاتہ درج ہے۔

روز نامچہ فروخت 

ابتدائی اندراج کی ایک اور اہم کتاب روز نامچہ فروخت (سیلز جرتل ) ہے، جس میں صرف ادھار فروخت کالین دین تحریر ہوتا ہے۔ اس کتاب میں اندراج ان بیچکوں (انوائس بلز) سے ہوتا ہے جو کہ گاہکوں کو مال روانہ کرنے کے ساتھ بھیجے جاتے ہیں ۔ عام طور پر ہر ماہ کے آخر میں اس کا میزان کر لیا جاتا ہے جو کہ بعد میں رجسٹر کھاتہ ( لیجر ) میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔

کوائف کے کالم

جہاں تک روز نامچہ فروخت میں اصول اندراج کا تعلق ہے تو اس سلسلہ میں اتنا بتانا ہی کافی ہے کہ اس کا خاکہ اور اصول اندراج وہی ہیں جو روز نامچہ خرید کے ہیں سوائے اس کے کہ اس کے کوائف کے کالم میں بجائے متعلقہ شخصی کھاتہ کو کریڈٹ کرنے کے روز نامچہ فروخت میں اسے ڈیبیٹ  کیا جاتا ہے۔

 خاکہ اور اس کی وضاحت

روز نامچہ فروخت کا کھاتہ مندرجہ ذیل ہوتا ہے۔

مثال

کپڑے کے ایک تاجر کی ماہ فروری کی فروخت مندرجہ ذیل تھی۔

پانچ فروری بل نمبر ایک سو پانچ محمد افضل کو فروخت کیا ۔

دس تھان لٹھا بحساب بارہ سو روپے فی تھان

دو  کمبل سترہ سو روپے فی کمبل

بارہ ہزار روپے

تین ہزار چار سو روپے

پندرہ ہزار چار سو روپے

واجب الا دار قم

سترہ فروری بل نمبر دو سو سترہ محمد اقبال کو فروخت کیا۔

دس  تھان سلک بحساب پانچ ہزار روپے فی تھان

چھوٹ دس فیصد کٹوتی

پچاس ہزار روپے

پچاس ہزار روپے

پنتالیس ہزار روپے
واجب الا دار قم

چو بیس فروری  بل نمبر 324 محمد امین کو فروخت کیا۔

آٹھ تھان ململ بحساب پچیس سو روپے فی تھان

چھوٹ دس فیصد

بیس ہزار روپے

بیس ہزار روپے

اٹھارہ ہزار روپے

واجب الا دار قم

 طریقہ اندراج 

روز نامچہ میں اس کا اندراج مندرجہ ذیل طریقہ سے ہوگا۔ روز نامچہ فروخت کا ماہ فروری کا میزان رجسڑ کھاتہ سےکھاتہ فروخت میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔

 ضرورت و اہمیت

اس روز نامچہ میں اس فروخت شدہ مال کے بارے میں اندراج ہوتا ہے

جو تاجر کو اس کے گاہک کسی وجہ سے واپس لوٹا دیتے ہیں۔

اس کو اندرونی واپسی کی کتاب (اندرونی کتابیں واپس کرتا ہے)بھی کہتے ہیں۔  ضرورت و اہمیت

مال کی واپسی

مال کو گاہک کی طرف غیر معمولی تاخیر سے روانہ کیا گیا یا مال کارآمد نہ تھا ، وغیرہ وغیرہ۔ اگر تاجر اس بات سے مطمئن ہو جائے کہ گاہک کی طرف سے خریدے ہوئے مال کی واپسی جائز ہے۔ تو وہ گاہک کو واپس شدہ مال کی مالیت کے برابر ایک کریڈٹ نوٹ جاری کرتا ہے، جو گاہک کو بات کی تحریری اطلاع ہوتی ہے کہ مال کی واپسی قبول کرلی گئی ہے۔

ڈیپارٹمنٹ

اور آپکا کھاتہ ان ہی مالیت کے برابر کریڈٹ کر لیا گیا ہے۔ کریڈٹ نوٹ کی دو نقلیں تیار کی جاتی ہیں، ایک گاہک کو روانہ کر دی جاتی ہے اور دوسری اکا ؤنٹس ڈیپارٹمنٹ اس کاپی کی مدد سے روز نامچہ واپسی فروخت میں اندراج کرتا ہے۔ طریقہ کار کی وضاحت کے لئے مندرجہ ذیل مثال پیش کی جاتی ہے۔

 خاکہ اور اس کی وضاحت

فرض کریں نفیس سٹورز لاہور نے کچھ الماریاں تاجر اینڈ کمپنی اسلام آباد کے پاس فروخت کیں۔ لیکن تاجر اینڈ کمپنی نے دو الماریاں نفیس سٹورز کو واپس بھیج دیں کیونکہ یہ نمونہ کے مطابق نہ تھیں۔ نفیس سٹورز لاہور نے غلطی قبول کر لی۔ ان الماریوں کی قیمت 15,000 روپے فی الماری تھی۔ نفیس سٹورز نے اس سلسلہ میں تاجر اینڈ کمپنی کو 30,000 روپے کا کریڈٹ نوٹ بھیجا اور ساتھ ہی اپنے روز نامچہ واپسی فروخت میں اندراج بھی کیا۔ جو مندرجہ ذیل ہے۔

روز نامچہ واپسی فروخت میں اندراج

روز نامچه واپسی فروخت میں اس کا اندراج یوں ہوگا روز نامچه واپسی فروخت کی میزان ہر ماہ کے آخر میں کی جاتی ہے اور پھر اسے لیجر  کھاتہ واپسی  میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کوروز نامچہ خریداری  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

    MUASHYAAAT.COM

…….روز نامچہ خریداری  …….

Leave a comment