زمین کا کٹاؤ ⇐تیز بارش کا پانی جمع کر کے اس کا مقابلہ گلیوں اور نالوں کے پانی سے کریں۔ بارش کا پانی صاف ہے جبکہ گلیوں کا پانی گدلا ہے، اسی طرح آندھی میں دھول ہوتی ہے تب ہی تو کھڑکیاں اور دروازے بند کرنا پڑتے ہیں لیکن اگر آندھی نہ چلےتب بھی روزانہ گھر کی صفائی کرنا پڑتی ہے۔
Land erosion Collect heavy rain water and compare it with the water from streets and drains. Rain water is clean while the water from streets is muddy. Similarly, when there is dust in the wind, only then do you have to close the windows and doors. But even if there is no wind, you still have to clean the house daily.
مشاہدات
یہ تمام مشاہدات زمین کا کٹاؤ یا ز مین بردگی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ جس کا محرک پانی یا ہوا ہے ۔
زمین کی سطح سے مٹی کی نقل مکانی کو زمین کا کٹاؤ کہتے ہیں۔
Observations
- All these observations indicate soil erosion or soil degradation.
- The driving force is water or wind. The movement of soil from the surface of the earth is called soil erosion.
زمین کے کٹاؤ کے نقصانات
زمین کے کٹاؤ کے مندرجہ ذیل نقصانات ہیں۔
زرخیز مٹی کا ضائع ہوتا
دریاؤں اور بند (ڈیم) کی گہرائی میں کمی۔
Disadvantages of Soil Erosion
- The following are the disadvantages of soil erosion:
- Loss of fertile soil
- Reduction in the depth of rivers and dams.
دریائے سندھ کے ذریعے
زمین کے کٹاؤ کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ بہت سی مٹی ( زرخیز ) بہہ کر ضائع ہو جاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق صرف دریائے سندھ کے ذریعے بیس لاکھ ٹن مٹی سالانہ بہہ کر ضائع ہو جاتی ہے۔
Through the Indus River
The biggest loss of land erosion is that a lot of (fertile) soil is washed away. According to an estimate, two million tons of soil are washed away annually through the Indus River alone.
میدانی علاقوں
پہاڑی علاقوں سے یہ مٹی بہہ کر جب میدانی علاقوں میں پہنچتی ہے تو ڈھلوان کی وجہ سے پانی کی رفتار کم ہو جاتی ہے اور مٹی بہہ میں بیٹھنےلگتی ہے۔
Plains
When this soil flows from the mountainous areas and reaches the plains, the speed of the water decreases due to the slope and the soil starts settling in the flow.
مون سون کی بارشوں
اس طرح دریاؤں اور ان پر باند ھے جانے والے بند کی گہرائی کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ان میں پانی اکٹھا کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔ ہمارے ملک میں زمین کا کٹاؤ بہت بڑا مسئلہ ہے۔ مون سون کی بارشوں کے بعد جب پانی دریاؤں میں گنجائش کی کمی کے باعث سیلاب کی شکل اختیار کر لیتا ہے تو اس سے نہ صرف قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے بلکہ فصلیں بھی تباہ ہو جاتی ہیں۔
Monsoon rains
Thus, the depth of rivers and the dams built on them decreases, due to which their capacity to collect water decreases. Land erosion is a big problem in our country. After the monsoon rains, when the water takes the form of floods due to lack of capacity in the rivers, it not only causes the loss of precious lives but also destroys crops.
زمین کے کٹاؤ سے بچاؤ
قومی اور انفرادی سطح پر زمین کے کٹاؤ کے جو نقصانات غلے کی صورت میں ہو رہے ہیں۔ ان سے بچنے کیلیے ضروری ہے کہ اس کٹاؤ سے بچنے کیلئے مناسب طریقے ڈھونڈے جائیں۔
Prevention of soil erosion
To avoid the losses caused by soil erosion in the form of grain at the national and individual levels, it is necessary to find appropriate ways to prevent this erosion.
احتیاطی تدابیر
ایک محب الوطن شہری کی حیثیت سے آپ کا فر ہے کہ افرادی طورپر جب بھی ممکن ہوتو اپنے فرائض کو پہچانیں اور زمین کو کٹاؤ سے بچانے کی ہرممکن کوشش کریں ۔ زمین کے کٹاؤ سے بچنے کی مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر ہیں۔
نباتات کا تحفظ
کاشت کاری کے بہتر طریقے
مٹی کی کوالٹی بہتر کرنا
Precautions
As a patriotic citizen, it is your duty to recognize your individual duties whenever possible and make every effort to protect the land from erosion. The following are the precautions to prevent soil erosion.
- Plant protection
- Better farming methods
Improving soil quality
نباتات کا تحفظ
نباتات کی موجودگی سے پانی اور ہوا دونوں طریقوں سے ہونے والا کٹاؤ کم ہو جاتا ہے۔ اس کیلئے مندرجہ ذیل احتیاطیں کی جاسکتی ہیں۔
Vegetation Protection
The presence of vegetation reduces erosion by both water and wind. The following precautions can be taken for this.
جنگلات
جنگلات اور گھاس کے میدانوں کو آگ لگنے سے بچایا جائے ۔ اکثر لوگ خزاں کے موسم میں جب پودے بالکل سوکھے ہوتے ہیں۔ جلتے ہوئے سگریٹ کو بے احتیاطی سے پھینک دیتے ہیں۔ آپ کی اتنی غلطی کئی مرتبہ بہت بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ اکثر دیہاتوں میں لوگ ہاتھ سیکنے کیلئے باہر آگ جلا لیتے ہیں۔ یہ بھی بہت سے پودوں کے جلنے کا باعث بنتا ہے۔
Forests
Forests and grasslands should be protected from fire. Most people throw away burning cigarettes carelessly in the autumn season when the plants are completely dry. Your mistake can cause great damage many times. In many villages, people light fires outside to dry their hands. This also causes the burning of many plants.
درختوں کی شاخوں
مویشیوں کو کسی علاقے میں حد سے زیادہ نباتات نہیں چرنے دینا چاہیے۔ اس طرح آہستہ آہستہ نباتات کی تعداد میں کمی آجاتی ہے اور بالآخر وہ علاقہ بنجرہو جاتا ہے۔ بہت سے لوگ درختوں کی شاخوں کو کاٹ کر ایندھن بنا لیتے ہیں۔ اس طرح بھی نباتات متاثر ہوتے ہیں۔ نئے درخت اگانے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔
Tree branches
Cattle should not be allowed to graze excessively in an area. This gradually reduces the number of plants and eventually the area becomes barren. Many people cut tree branches and make fuel. This also affects the plants. One should actively participate in the campaign to plant new trees.
کاشتکاری کے بہتر طریقے
زمینی نشیب و فراز کو مد نظر رکھ کر پہاڑی علاقوں میں تھوڑے تھوڑے علاقے کو ہموار کر کے کھیت بنا لیے جاتے ہیں۔ انہیں کنٹور کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے ڈھلوان سطح پر بہنے والے پانی کی رفتار میں کافی کمی آجاتی ہے۔
Better Farming Methods
Keeping in mind the terrain, small areas are flattened and made into fields in hilly areas. They are called contours. Due to this, the speed of water flowing on the sloping surface is significantly reduced.
مٹی کے ذرات
کنٹور پر اگائی جانے والی فصلیں بھی مٹی کے ذرات کو بہنے سے روکتی ہیں۔ ڈھلوان زمین پانی کے بہاؤ کیلئے علیحدہ سے نالیاں بھی بنا دی جاتی ہیں۔ ایسے علاقے جہاں ہوا کی وجہ سے زمین کا کٹاؤ ہوتا ہے۔ کھیتوں کے کناروں پر درختوں کی قطارا گادی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہوا کی رفتار میں کافی کمی آجاتی ہے۔
Soil particles
Crops grown on the contour also prevent soil particles from flowing. Separate channels are also made for the flow of water on sloping land. In areas where soil erosion occurs due to wind, rows of trees are planted on the edges of the fields, due to which the wind speed is significantly reduced.
مٹی کی کوالٹی کو بہتر کرنا
اگر مٹی میں نامیاتی مواد کی مقدار بڑھادی جائے تو مٹی کی آب پذیری بڑھ جاتی ہے۔
جس کی وجہ سے پانی کا بہاؤ کم ہو جاتا ہے۔
اس طرح نہ صرف زمین کا کٹاؤ کم ہو جاتا ہے بلکہ یہ پانی مٹی میں محفوظ ہو کر نباتات کے کام بھی آتا ہے۔
Improving soil quality
- If the amount of organic matter in the soil is increased, the water holding capacity of the soil increases.
- Due to which the flow of water is reduced.
- In this way, not only is soil erosion reduced, but this water is also stored in the soil and used by plants.
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “زمین کا کٹاؤ“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ