سافٹ ومائیکرورڈ کے مختلف حصے

سافٹ ومائیکرورڈ کے مختلف حصے مائیکروسافٹ ورڈ کے مختلف حصے درج ذیل ہیں

 ٹائٹل بار

مائیکرو سافٹ ورڈ ونڈو کے بالائی حصے پر موجود پٹی ٹائٹل بار کہلاتی ہے ۔ٹائٹل بار پر کھلی ہوئی فائل کا نام اور مائیکروسافٹ ورڈ کا نام ظاہر کیا جاتا ہے۔

ڈاکومنٹ ونڈو

ڈاکومنٹ ونڈو سے مراد مائیکروسافٹ ورڈ کا وہ حصہ ہے جو ٹیکسٹ لکھنے، پڑھنے اور دیگر امور سر انجام دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔ ڈاکومنٹ ونڈو کے مختلف اجزاء درج ذیل ہیں

انسرشن پوائنٹ 

ڈاکومنٹ ونڈو میں بلنک کرتا ہوا عمودی بار انسرشن پوائنٹ یا کر سر کہلاتا ہے۔ یہ اس جگہ کو ظاہر کرے ہے جہاں ٹائپ کیا گیا ٹیکسٹ ظاہر ہوگا۔

اینڈ مارک

ڈاکومنٹ ونڈو میں پتلی افقی لائن اینڈ مارک  کہلاتی ہے۔ یہ ڈاکومنٹ کے اختتام کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ لائن صرف نارمل ویو میں نظر آتی ہے۔

آئی بیم

ڈاکومنٹ ونڈو میں ماؤس کا پوائنٹر آئی  کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے اور اسے آئی بیم کہا جاتا ہے۔

مینیو بار

کسی پروگرام میں مختلف کمانڈز کی فہرست کو مینیو کہا جاتا ہے۔ مینیو استعمال کرتے ہوئے مختلف کام آسانی سے سر انجام دیے جاسکتے ہیں۔ مینیو جس پٹی پر نظر آتے ہیں اسے مینیو بار کہا جاتا ہے۔ ونڈو فائل ایڈیٹ ویو انسرٹ فورمیٹ ٹولز ٹیبل اور ہیلپ

ٹول بار 

ٹول بار مختلف کمانڈز کے شارٹ کٹ ہوتے ہیں۔ یہ عموماً مینیو بار کے نیچے نظر آتے ہیں۔ مائیکر وسافٹ ورڈ میں مختلف ٹول بارز دستیاب ہیں جن کے ذریعے مختلف امور آسانی اور تیز رفتاری سے سرانجام دیے جا سکتے ہیں۔

ٹول بار 

 رولر

مائیکروسافٹ ورڈ میں ڈاکومنٹ کی لمبائی اور چوڑائی کوظاہر کرنے کے لیے  رولر استعمال ہوا ہے۔ رولر دو قسم کے ہوتے ہیں جو کہ افقی اور عمودی ہیں۔

 رولر

سکرول بار

سکرول بارڈاکومنٹ میں مختلف جگہوں پر جانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں ۔ عمودی سکرول بار کے ذریعے ڈاکومنٹ میں اوپر یا نیچے حرکت دی جاتی ہے جبکہ افقی سکرول بار کے ذریعے دائیں یا بائیں حرکت دی جاتی ہے ۔

ٹاسک پین

ٹاسک پین سکرین کے دائیں جانب موجود ہوتا ہے۔ یہ مائیکروسافٹ ورڈ میں عام استعمال ہو نیوالے عوامل تک رسائی فراہم کرتا ہے ۔ جب کوئی مخصوص عمل سر انجام دیا جائے تو یہ خود بخود ظاہر ہو جاتا ہے۔

سٹیٹس بار

مائیکروسافٹ ورڈ میں بالکل نچلے حصے پرموجود پٹی سٹیٹس بار کہلاتی ہے۔ یہ ڈاکومنٹ کے بارے میں مختلف قسم کی معلومات مہیا کرتی ہے مثلاً فائل میں موجود کل صفحات کی تعداد و غیرہ۔

مائیکرو سافٹ ورڈ پروسیسر کو لوڈ کرنا

ٹاسک بار کے اوپر سٹارٹ کے بٹن پر کلک کریں۔ کر سر کو آل پروگرام  پر لائیں۔  مائیکرو سافٹ ورڈ پروسیسر آپ کے سامنے سکرین پر لوڈ ہو جائیگا ۔

مائیکرو سافٹ ورڈ پروسیسر کو لوڈ کرنا

ایم ایس ورڈ کی سکرین کا لے آؤٹ

اپلی کیشن ونڈو ورڈ ڈاکومنٹ کیئے جگہ فراہم کرتی ہے، ایپلی کیشن ونڈو کے بنیادی اجزاء درج ذیل ہیں ۔

  • ٹائٹل بار
  • مینو بار
  • ٹول بار
  • ڈاکومنٹ ونڈو
  • سٹیٹسن بار
  • ویو بٹن

ایم ایس ورڈ کی سکرین کا لے آؤٹ

مائیکرو سافٹ آفس بٹن میں وہ تمام افعال شامل ہیں جو پچھلے ورژنز  کے فائل مینیو میں پائے جاتے ہیں۔ یہ بٹن آپ کو نہ صرف نئی دستاویز  بنانے ، موجودہ دستاویز  کو کھولنے، ان کو محفوظ کرنے ، پرنٹ اور بند کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “سافٹ ومائیکرورڈ کے مختلف حصے”  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

MUASHYAAAT.COM

……………  سافٹ ومائیکرورڈ کے مختلف حصے   ………..

Leave a comment