سپریڈ شیٹ

سپریڈ شیٹ ⇐ سپریڈ شیٹ جس کو ورک شیٹ بھی کہا جاتا ہے اس میں قطاریں اور کالم ہوتے ہیں اور یہ عددی اور مالیاتی امور کے سرچ اور موازنہ کرنے کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ کارپوریشنز اپنے نفع اور نقصان کا حساب لگاتی ہیں ۔

ماہرین معاشیات ملکی معاشی ترقی کے بارے میں گراف وغیرہ تیار کرتے ہیں ۔

ماہرین شماریات مارکیٹ کے کریش ہونے کا جائزہ لیتے ہیں ۔

خواتین گھروں کے بجٹ بناتی ہیں ۔

ان تمام کاموں کیلئے لوگ سپریڈ شیٹ پروگراموں کا استعمال کرتے ہیں۔

سپریڈ شیٹ

 سپریڈ شیٹ 

سپریڈ شیٹ جس کو ورک شیٹ بھی کہا جاتا ہے اس میں قطار یں اور کالم ہوتے ہیں اور یہ عددی اور مالیاتی امور کے سرچ اور موازنہ کرنے کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ کارپوریشنز اپنے نفع اور نقصان کا حساب لگاتی ہیں ۔

ملکی معاشی ترقی

ماہرین معاشیات ملکی معاشی ترقی کے بارے میں گراف وغیرہ تیار کرتے ہیں ۔ ماہرین شماریات مارکیٹ کے کریش ہونے کا جائزہ لیتے ہیں ۔ خواتین گھروں کے بجٹ بناتی ہیں ۔ ان تمام کاموں کیلئے لوگ سپریڈ شیٹ پروگراموں کا استعمال کرتے ہیں۔

سپریڈشیٹ پروگرام

سپریڈ شیٹ پروگرام ایک سافٹ ویئر ٹول ہے جس کی مدد سے ہم اعداد و شمار کی انٹری کر سکتے ہیں ۔ ان کو جمع کر سکتے ہیں اور ان کا تجزیہ کر سکتے ہیں ۔

اعدادو شمار کے متعلق

سپریڈ شیٹ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ اعدادو شمار کے متعلق کام کر سکتی ہے ۔ اس میں بہت بڑی مقدار میں ڈیٹا کو قطاروں اور کالموں کی صورت میں ترتیب دے کر رکھا جا سکتا ہے ۔ یہ مختلف مقداروں کو شماریاتی انداز میں پیش کر سکتی ہے۔

سیلز کی پہچان کیسے کی جاتی ہے

ورک ایریا میں کالم سب سے اوپر ہوتے ہیں جبکہ قطاریں بائیں جانب اعداد سے ظاہر کی جاتی ہیں ۔ ایک قطار اور ایک کالم کے تقاطع سے بننے والے باکس کو سیل  کہتے ہیں۔

سیلز کی پہچان کیسے کی جاتی ہے

سیلز کی پہچان

سیلز کی پہچان کالم کے حرف اور قطار کے عدد کو ملانے سے ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر دوسرے کالم میں پانچواں میل 5بی ہوگا۔

ایکٹوسیل

آپ دیئے گئے کسی بھی لمحے میں جس اکیلے سیل میں ہوتے ہیں

اسے عموما ایکٹوسیل یا کرنٹ میل کہتے ہیں

جب آپ کوئی ڈیٹا انٹر کرتے ہیں

یہ سیل میں داخل ہو جاتا ہے

 جب آپ اس کی فارمیٹنگ کرتے ہیں

تو یہ اسی کرنٹ سیل میں اپلائی ہوگا۔

کیسے معلوم ہو کہ آپ کس سیل میں ہیں

آپ سیل کی پوزیشن دیکھ کر آسانی سے بتا سکتے ہیں کہ آپ کس سیل میں ہیں کرنٹ سیل کا پتہ ورک ایریا کے اوپر ایک لائن پر ظاہر ہو جاتا ہے ۔

سیل ایڈریس انڈیکیٹر

اس لائن کو سیل ایڈریس انڈیکیٹر کہتے ہیں ۔ میل ایڈریس انڈیکیٹر کے دائیں جانب ایریا کو فارمولا بار کہتے ہیں۔ آپ یقینا سیل کے اندر موجود اعداد ٹیکسٹ یا فارمولا کو دیکھ سکتےہیں


سپریڈ شیٹ کا کام

پریڈ شیٹ کے ذریعے ہر طرح کا حسابی کام کیا جا سکتا ہے۔ سپریڈ شیٹ پہلے سے ہی حسابی کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتی بلکہ یہ آپ کا کام ہے کہ ٹیکسٹ اعداد اور فارمولے انٹر کر کے اس کیلئے گرڈ کو پورا کریں پھر کمپیوٹر کو حسابی کام کرنے کی کمانڈ دیں تو سپریڈ شیٹ آسانی سے اسے کر سکے گی۔

سپریڈ شیٹ کا کام

حسابی کام کرنے کیلئے فارمولوں کا استعمال

فرض کریں کہ آپ کسی کمپنی کی آمدنی کا حساب لگانا چاہتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ شروع ہی میں ایک سیل میں کل آمدنی اور ایک سیل میں کل اخراجات لکھ دیں یا پھر آپ دو ایک جیسے سیلز میں ان اعداد کی پہچان کیلئے ٹیکسٹ انٹر کر دیں ۔

پروگرام

تب آپ ایک فارمولا لکھیں گے جس سے پروگرام آپ کے اخراجات کو آمدنی سے تفریق کر دے گا اور آپ کے پاس مطلوبہ نتیجہ آجائے گا۔

فارمولا

سیل میں آمدنی لکھی جائے اور  میں اخراجات ہوں تو آپ ایسا فارمولا انٹر کریں گے۔  بعض اوقات سپریڈ شیٹ پروگرام میں فارمولا تبدیل ہوتا ہے ۔

فارمولا کے نتائج

فارمولا کے نتائج خود بخود دوبارہ دہرائے جائیں گے ۔ جب آپ  اور سیلز میں قیمتیں تبدیل کریں گے تو فارمولا کے نتائج بھی خود بخود بدل جائیں گے ۔ اس خصوصیت کو آٹو میٹک ری کیلکولیشن کہتے ہیں ۔ یہ سب سے اہم فائدہ ہے جو سپریڈ شیٹ کے حسابی طریقے میں ہوتا ہے۔

آئو میٹک ری کیلکولیشن

سپریڈ شیٹ کو کمانڈ دینے کے بعد آپ آزاد ہوں گے کہ آپ ڈیٹا تبدیل کر بھی دیں تو نتائج خود بخود پروگرام کے ذریعے آپ تک پہنچ جائیں گے ۔ آئو میٹک ری کیلکولیشن کا یہی فائدہ ہے کہ آپ کچھ اعداد تبدیل کر کے نیا رزلٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ کو فارمولا یا ہدایات دوبارہ انٹر نہیں کرنی پڑے گی ۔

فنکشنز

آٹو میٹک ری کیلکولیشنز کے علاوہ فنکشنز بھی دوسرا بڑا فائدہ ہیں۔ سپریڈ شیٹ کا حسابی نقطہ نظر سے تمام سپریڈ شیٹ پروگرام کے فنکشنز جنہیں حسابی کام سرانجام دینے کیلئے بنایا گیا ہو

فنکشنز

حسابی کام

وہ سادہ حسابی کام جیسا کہ تفریق، جمع ضرب اور تقسیم بآسانی کر سکتے ہیں۔

ڈیٹا بیس مینجمنٹ

جب بہت زیادہ ڈیٹا کا حساب کتاب رکھنا مقصود ہو اور سپریڈ شیٹ اس کو سنبھال نہ پائے تب ڈیٹا بیس کا کام شروع ہو جاتا ہے ۔

ریکارڈ کی درستگی

آج کل کی تیز رفتار زندگی میں ریکارڈ کی درستگی اور بروقت دستیابی بہت ضروری ہے تا کہ مناسب موقع پر درست فیصلے کئے جاسکیں۔

مختلف فیڈز

اس کام کیلئے ڈیٹا بیس سے بہتر کوئی حل نہیں جو کہ تمام معاملات کا ریکارڈ مختلف فیڈز میں محفوظ کر سکتا ہے ۔ ان ریکارڈ ز کو ہم مختلف طریقوں سے پروگرامنگ کے ذریعے سے اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

 ڈیسک ٹاپ پبلشنگ ٹولز

بہت سے سپریڈ شیٹ پروگرامز ڈیسک ٹاپ پبلشنگ ٹولز کی پیشکش کرتے ہیں ۔ یہ ٹولز آپ کو سپریڈ شیٹ کا پرنٹ نکالنے، انہیں لائنوں اور باکسز میں ترتیب دینے اور انکی گرافکس تیار کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔

گراف ڈیزائز

یہ پیکیجز تصاویر اور اشکال کو بنانے کیلئے استعمال ہوتے ہیں جبکہ عام طور پر ان کے اندر ڈیزائنگ کے شعبہ اور ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سے متعلقہ تمام آلات موجود ہوتے ہیں ۔ مثلاً تحریر کو مختلف انداز اور سائز میں لکھنا، فری ہینڈ اشکال نگاری، پہلے سے بنی تصاویر کو اپنے کام میں چسپاں کرنا اور ان میں رنگ بھرنا شامل ہے ۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کوسپریڈ شیٹ  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

    MUASHYAAAT.COM

Leave a comment