سیب کی بیماریاں

سیب کی بیماریاں ⇐ سیب کی بیماریوں میں سیب کی سڑاند کو بڑی اہمیت حاصل ہے اس لیے کہ یہ ہماری زمینداروں کو بہت نقصان پہنچاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 15 سے 20 فی صد کے پھل اس بیماری کی وجہ سے ضائع ہو جاتے ہیں۔

Apple diseases  Apple rot is one of the most important apple diseases because it causes great damage to our farmers. It is estimated that 15 to 20 percent of the fruit is lost due to this disease.

سیب کی بیماریاں

بیماری کا حملہ

بیماری اگر شدید صورت اختیار کر لے تو پھل 50 سے 60 فی صدی خراب ہو جاتے ہیں ۔ یہ بیماری سیب پیدا کرنے والے تمام علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ پھل کے پکنے کے قریب اس بیماری کا حملہ ہوتا ہے۔ بیماری کے اثر انداز ہونے کے بعد پھل سڑنے لگتا ہے اور کچھ دیر بعد درخت سے گر جاتا ہے۔               سیب کے علاوہ زرد آلو اور آڑو کے باغوں میں بھی اس بیماری کا حملہ ہوتا ہے۔

Disease attack

If the disease becomes severe, 50 to 60 percent of the fruits are damaged. This disease is found in all apple-producing areas. The disease attacks the fruit near the ripening stage. After the disease takes effect, the fruit starts rotting and after some time falls from the tree. In addition to apples, this disease also attacks yellow potatoes and peach orchards.

علامات

سیب کے پھلوں پر شروع میں بھورے رنگ کے داغ نمودار ہوتے ہیں۔ عام طور پر یہ داغ اس وقت ظاہر ہوتے ہیں جب پھل پکنے کے قریب پہنچ جاتا ہے۔ یہ داغ سڑن کے داغ ہوتے ہیں۔ سڑے ہوئے پھلوں کا رنگ بھورا ہوتا ہے۔ متاثرہ پھلوں کو غور سے دیکھا جائے تو ان پر روٹی کی مانند پھپھوندی صاف دیکھی جاسکتی ہے۔ شروع میں پھپھوندی کا رنگ سفید ہوتا ہے جو بعد میں سیاہ ہو جاتا ہے۔

Symptoms

Brown spots appear on apple fruits initially. These spots usually appear when the fruit is nearing maturity. These spots are signs of rot. Rotten fruits are brown in color. If you look closely at the affected fruits, you can clearly see a bread-like mold on them. The mold is initially white in color, which later turns black.

پھلوں کے ڈنٹھل

بیماری کی وجہ سے کینکر   پھلوں کے ڈنٹھل پر بھی نظر آتے ہیں۔ اس بیماری کی وجہ سے سیب بدنما اور بدشکل ہو جاتا ہے۔ جو کچھ دنوں بعد مکمل طور پر سڑکر درخت سے گر جاتا ہے۔ بعض دفعہ متاثرہ پھل سوکھ جاتا ہے اور سیب کے درخت پر فصل کی برداشت کے بعد لٹکتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ جن پھلوں پر اس بیماری کا معمولی سا بھی اثر ہو وہ گودام میں جلد سڑ جاتا ہے۔

Fruit stalks

Cankers are also seen on the fruit stalks due to the disease. Due to this disease, the apple becomes ugly and deformed. After a few days, it completely falls off the tree. Sometimes the affected fruit dries up and is seen hanging on the apple tree after the harvest. Fruits that are even slightly affected by this disease rot quickly in the warehouse.

پھلوں کے ڈنٹھل

سبب 

سیب کی سڑن کی وجہ ایک فنگس ہے جیسے رہائیز و پس ارائی زس  کہتے ہیں۔ بیماری کے سپورز یا بیج ہوا یا دیگر ذرائع مثلاً بارش کے چھینٹے، کیڑے مکوڑے اور پھلوں کی مکھیاں وغیرہ سے تندرست پھلوں پر پہنچتے ہیں۔

Cause

Apple rot is caused by a fungus called Rhizoctonia solani. The spores or seeds of the disease reach healthy fruit by wind or other means such as rain splashes, insects, and fruit flies.

پھل  سڑنے کا سبب

پھل کسی وجہ سے زخمی ہو جائے تو بیماری کا بیج یا سپورز تندرست پھل میں داخل ہو جاتا ہے اور پھل کے سڑنے کا سبب بنتا ہے۔ تندرست پھل جو زخمی نہیں ہوتے ان میں سپورز داخل نہیں ہو سکتے اور وہ بیماری سے محفوظ رہتے ہیں۔

Causes of Fruit Rotting

If the fruit is injured for any reason, the disease seeds or spores enter the healthy fruit and cause the fruit to rot. Healthy fruits that are not injured cannot be infected by the spores and remain protected from the disease.

علاج

موسم سرما میں بیمار اور سوکھے ہوئے سیب کے پھل جو درخت پر لٹکے ہوئے ہوں انہیں جمع کر

کے جلا دیں یا گہراز مین میں دبا دیں۔

بیمار ڈنٹھل یا بیمار شاخوں کو کاٹ کر جلا دیں۔

ماہ فروری میں درختوں پر فرمیٹ کا سپرے کریں ۔ 910 گرام (2 پونڈ ) 454 لیٹر (100 گیلن ) پانی میں حل فرمیٹ کے ساتھکر کے سپرے کریں۔

Treatment

  • Collect diseased and dried apple fruits that are hanging on the tree in winter
  • and burn them or bury them in a deep pit.
  • Cut out diseased stems or diseased branches and burn them.
  • Spray the trees with fermet in February. Spray with fermet diluted in 910 grams (2 pounds) of water in 454 liters (100 gallons).

دوائیاں

 جولائی اگست ستمبر میں 15 سے 20 دن کے وقفہ سے 910 گرام (2 پونڈ ) زرلیٹ یا فرمیٹ کے ساتھ میلا تھیان ملا کر 454 لیٹر (100 گیلن) پانی میں ملا کر سپرے کریں۔ چونکہ زخمی پھلوں سے بیماری پھیلتی ہے اور عام طور پر کیڑے پھلوں کو زخمی کرتے ہیں۔ اس لیے فرمیٹ یا زر لیٹ کے ساتھ میلا تھیان ملا کر سپرے کرنا بہتر ہوگا۔

Medicine

In July, August and September, spray 910 grams (2 pounds) of Zerlet or Fermet with Melathione mixed in 454 liters (100 gallons) of water at 15 to 20 day intervals. Since the disease spreads through injured fruits and insects usually injure fruits, it is better to spray Fermet or Zerlet with Melathione.

سیب کے پتوں پر سفید سفوف کی بیماری

پہاڑی علاقوں میں یہ بیماری موسم بہار کے آخر یا موسم خزاں کے شروع میں سیب کے باغوں میں ظاہر ہوتی ہے۔ اس موسم میں بیماری کے لیے درجہ حرارت سازگار ہوتا ہے۔ عام طور پر یہ بیماری شدید صورت اختیار نہیں کرتی اور صرف 5 سے 10 فی صد تک نقصان پہنچاتی ہے۔ لیکن اگر حملہ سخت اور شدید ہو جائے تو 50 فی صد تک بھی نقصان ہو سکتا ہے۔

White powdery mildew on apple leaves

In mountainous areas, this disease appears in apple orchards in late spring or early autumn. Temperatures are favorable for the disease during this season. Usually, this disease is not severe and causes only 5 to 10 percent damage. However, if the attack is severe and severe, the damage can be as high as 50 percent.

علامات

اس بیماری کا حملہ پتوں پھلوں نئی شاخوں اور پھل پر ہوتا ہے۔ پتوں میں چھوٹے چھوٹے دھبوں کی صورت میں ہوتی ہے اور بھورا جالا سا بن جاتا ہے۔ پہلے یہ بیماری پتوں کی نچلی سطح پر ظاہر ہوتی ہے۔ لیکن اور بڑھ کر یہ دونوں اوپر اور نچلی سطحوں پر آجاتی ہے ۔ متاثرہ پتے کمزور ہو کر سوکھ جاتے ہیں اور درختوں سے گر جاتے ہیں ۔

Symptoms

This disease attacks leaves, young shoots and fruits. It appears as small spots on the leaves and forms a brown web. The disease first appears on the lower surface of the leaves. But it gradually spreads to both the upper and lower surfaces. The affected leaves become weak, dry and fall from the trees.

متاثرہ شاخیں

پتوں کے گرنے سے شاخیں نگی ہو جاتی ہیں متاثرہ شاخیں چھوٹی رہ جاتی ہیں اور پھول خشک ہو کر گر جاتے ہیں موسم بہار میں پتے جیسے ہی نکلتے ہیں یہ بیماری حملہ کر دیتی ہے۔ اگر پتے پہلے نکلے ہوں جن پر یہ بیماری موجود نہ ہوتو وہ بھی بیمار ہو جاتے ہیں۔ بیمار پتے اندر کی طرف مڑنے لگتے ہیں اور تندرست پتوں  کے مقابلہ میں پتلےاور لمبے ہو جاتے ہیں ۔ پتوں سے یہ بیماری نئی نازک شاخوں اور ٹہنیوں پر آجاتی ہے اور انہیں خشک کر دیتی ہے۔ جب پھولوں پر بیماری کا اثر ہوتا ہے تو پھل نہیں بنتا۔

Affected branches

The branches become bare due to leaf fall. Affected branches remain small and flowers dry up and fall off. This disease attacks in spring as soon as the leaves emerge. If the leaves have emerged earlier and are not affected by this disease, they also become sick. The sick leaves start curling inwards and become thinner and longer than the healthy leaves. From the leaves, this disease spreads to the new, delicate branches and twigs and dries them out. When the flowers are affected by the disease, fruit is not formed.

متاثرہ شاخیں

سبب 

پوڈرسفیر الیوکو ٹرائیکا  ایک              فنگس                                                 ہے جس کی وجہ سے یہ بیماری پیدا ہوتی ہے۔ اس بیماری کے دوقسم کے ڈسپورز ہوتے ہیں۔

Cause

Podspherus aleucotricha is a fungus that causes this disease. There are two types of spores of this disease.

 

 

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “سیب کی بیماریاں”  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

        MUASHYAAAT.COM 👈🏻  مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *