صارف کو لاگ آف سوئچ یوزر کرنا

صارف کو لاگ آف سوئچ یوزر کرنا ⇐ اگر ایک سے زیادہ صارف ایک کمپیوٹر سسٹم کو استعمال کر رہے ہیں تو ونڈو ایکس پی مختلف صارفین کے الگ الگ اکاؤنٹ بنانے کی سہولت مہیا کرتی ہے۔ ایک صارف اپنا کام ختم کر کے لاگ آف کر سکتا ہے اور دوسرا لاگ ان کے ذریعے اپنا اکاؤنٹ کھول سکتا ہے۔  اسٹارٹ بٹن پر کلک کریں اور لاگ آف پر کلک کریں۔  ایک ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا۔ جس میں سوئچ یا لاگ آف کے بارے میں پوچھا جائے گا۔  سوئیچ صارف کسی اور صارف کو کمپیوٹر پر لاگ ان کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اگر آپ سوئچ صارف کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کی ایپلی کیشنز پس منظر میں جاری رہیں گی۔ جبکہ دوسرا صارف بھی لاگ ان ہو جائیگا۔  اگر آپ لاگ آف کا انتخاب کرتے ہیں ، تو کمپیوٹر آپ کی ایپلی کیشنز کو بند کرے گا

صارف کو لاگ آف سوئچ یوزر  کرنا

کمپیوٹر کو بند کرنا

جب کمپیوٹر پر کام ختم کر لیا جائے تو اسے صحیح طریقے سے بند کرنا چاہیے۔ اس عمل کو ٹرن آف کہا جاتا ہے۔ جس کا طریقہ درج ذیل ہے۔ اسٹارٹ بٹن پر کلک کریں۔ ٹرن آف پر کلک کریں۔ ایک ڈائیلاگ باکس کھلے گا۔ جس میں ” ٹرن آف  پر کلک کریں ۔ اگر آپ کمپیوٹر کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں یا اس میں کچھ نیا انسٹال کیا ہے تو آپ اپنے کمپیوٹرکو ریسٹارٹ کر سکتے ہیں ۔

کمپیوٹر کوری سٹارٹ کرنا

کمپیوٹرکوری جب کبھی سسٹم میں خرابی آ جائے یا کوئی پروگرام، کوئی آلہ کام کرنا چھوڑ دے تو سسٹم کو عارضی طور پر بند اور دوبارہ لوڈ کیا جاتا ہے۔ اس عمل کو ری سٹارٹ کہتے ہیں ۔ ری سٹارٹ کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے۔

  •  اسٹارٹ بٹن پر کلک کریں۔
  • ٹرن آف کمپیوٹر  پر کلک کریں۔
  • ایک ڈائیلاگ باکس کھلے گا جس میں ری سٹارٹ پر کلک کریں۔

کمپیوٹر کوری سٹارٹ کرنا

کمپیوٹرکوسٹینڈ بائی کرنا

جب آپ کام کرنے کے دوران کمپیوٹر کا استعمال کچھ دیر کیلئے چھوڑ دیں تو کمپیوٹر سٹینڈ ہائی موڈ میں چلا جاتا ہے یا صارف اسے خود سٹینڈ بائی موڈ میں لے جاتا ہے۔ اس موڈ میں کمپیوٹر کم بجلی استعمال کر رہا ہوتا ہے جو پروگرام دستاویزات کھلی ہوتی ہیں انہیں بھی اوپن رکھتا ہے۔ سٹینڈ بائی موڈ میں لے جانے کا طریقہ درج ذیل ہے۔

  • اسٹارٹ بٹن پر کلک کریں۔
  • ٹرن آف کمپیوٹرپر کلک کریں۔
  •  ایک ڈائیلاگ باکس کھلے گا جس میں اسٹینڈ بائی“ پر کلک کریں

پروگراموں اور انٹرنٹ ایکسپلوررکوسٹارٹ مینو سے کھولنا

پروگراموں اور انٹرنیٹ ایکسپلوررکو سٹارٹ مینو سے کھولنا۔

پروگراموں اور انٹرنٹ ایکسپلوررکوسٹارٹ مینو سے کھولنا

 سٹارٹ مینو سے پروگراموں کو ایکسپلور کرنا

ونڈو ایکس پی کی مدد سے آپ مختلف ایپلیکیشن پروگرامز استعمال کر کے اپنے کمپیوٹر پر کام کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر مائیکروسافٹ ورڈ پیڈ ایک ورڈ پروسیسر پروگرام ہے جو دستاویز بنانے کی اجازت دیتا ہے۔ اس پروگرام اور اسی طرح کے دوسرے ایپلیکیشن پروگرامز پر آپ اسٹارٹ بٹن کے ذریعے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ سٹارٹ بٹن پر کلک کریں۔ اب آل پروگرام کی آپشن پر کلک کریں اور اس کے بعد ماؤس پوائنٹ یاکر سر کو اپنے مطلوبہ پروگرام پر لے جائیں۔ اب مطلو بہ پروگرام پر کلک کریں یاد رکھیں، جہاں ضروری ہوگا، سیاہ تیر کے ساتھ پروگرام میں ایک اور مینو کھلتا جائیگا کام ختم کرنے کے بعد بند کرنے کیلئے ونڈو کے اوپر دائیں جانب کراس کے بٹن پر کلک کریں


فائل کیا ہے

فائل بنیادی طور پر معلومات کا ذخیرہ ہے۔ کمپیوٹر میں تمام معلومات کوسیکنڈری میموری میں  ایک فائل میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

فائلوں کی اقسام

فائلوں کی تین اقسام ہیں۔

آپریٹنگ سسٹم فائلیں

جب ہم کوئی بھی آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرتے ہیں تو وہ اپنی بہت سی فائلیں بناتا ہے جس میں آپریٹنگ سسٹم کی ترتیبات کو محفوظ کیا جاتا ہے۔ ان فائلوں کو آپریٹنگ سسٹم فائلیں کہا جاتا ہے۔

آپریٹنگ سسٹم فائلیں

 پروگرام فائلیں 

جب ہم کوئی پروگرام انسٹال کرتے ہیں تو اس سے متعلق تمام معلومات ان فائلوں میں محفوظ ہو جاتی ہیں اور یہ فائلیں آپریٹنگ سسٹم سے رابطے کا ذریعہ فراہم کرتی ہیں۔

 یوزر فائلیں

کوئی بھی صارف روز مرہ کے کام کو محفوظ کرنے کے لئے ایپلیکیشنز پروگراموں مثلاً مائیکروسافٹ ورڈ ، نوٹ پیڈ وغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے ان فائلوں کو بناتا ہے تا کہ مستقبل میں دوبارہ ضرورت پڑنے پر ان کو استعمال کیا جاسکے ۔ ہر فائل کو منفرد نام دیا جاتا ہے۔ نام کے دو حصے ہوتے ہیں۔

  • فائل کا نام
  •  فائل کی ایکسٹینشن

نام کے ساتھ تین حرفی فائل کی ایکسٹینشن ایپلیکیشن پروگرام خود منسلک کرتا ہے ، جو فائل کی قسم کی شناخت ہے۔ فائل کا نام اور اس کی ایکسٹینشن کو ایک نکتے سے علیحدہ کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر مختلف پروگراموں کی فائلوں کو مندرجہ ذیل ایکسٹنشنز کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔

ڈی او سی ایس

ورڈ یا ورڈ پیڈ دستاویز

ٹیکسٹ

نوٹ پیڈ ٹیکسٹ فائل

ٹیکسٹ

ای میل

ای میل فائل

ایکسلایکس

ایکسل سپریڈ شیٹ

ایچ ٹی ایم اور ایچ ٹی ایم ایل

ایچ ٹی ایم ایل فائل (دیب بیچ )

پی پی ٹی ایکس

پاور پوائنٹ پریزنٹیشن

ایم ڈی بی ایکس

ایکس ڈیٹا بیس ۔

فائلوں کو بنانا

ونڈوز میں ورڈ پیڈ یا نوٹ پیڈ جیسے مختلف پروگراموں کا استعمال کرتے ہوئے آپ فائل بنا سکتے ہیں ۔ آئیے نوٹ پیڈ کی مدد سے فائل بنانا سیکھتے ہیں۔ سٹارٹ بٹن پر کلک کریں۔آل پروگرامر ایکسسریزکی  نوٹ پیڈ پر جاکرکلک کریں۔  نوٹ پیڈ کھل جائے گا۔ اپنا مطلوبہ ٹیکسٹ ٹائپ کریں۔-  یا فائل مینیو میں سے منتخب کریں۔ سیو کا ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا۔  سیوڈائلاگ باکس  جس جگہ آپ فائل محفوظ کرنا چاہتے ہیں اس کا انتخاب کریں۔ اپنی دستاویز کو مناسب نام دیں۔  سیو  کے بٹن پر کلک کریں۔ آپ کی فائل منتخب کردہ جگہ پر محفوظ ہو جائے گی۔

 فائل کا نام تبدیل کرنا

اپنی فائل کو تلاش کریں اس مثال میں، فائل ڈیسک ٹاپ پر واقع ہے۔  فائل آئیکن پر دایاں کلک کریں۔نام تبدیل کرنے کے لئے  کو منتخب کریں۔  فال کا نام نیلے رنگ میں دوبارہ اندراج کے لئے ظاہر ہو جائے گا۔ ایک نیا نام ٹائپ کریں اور انٹر کابٹن  پریس کریں فائل کا نام تبدیل ہو جائے گا۔

 فائل کا نام تبدیل کرنا

 فائل کو حذف  کرنا

اپنی فائل کو تلاش کریں اس مثال میں، فائل ڈیسک ٹاپ پر واقع ہے قائل کویقینی طور پرحذف کرنے کے بارے میں ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا ۔ جی ہاں  کا انتخاب کریں۔ فائل ری سائیکل بن  میں منتقل ہو جائے گی۔ جہاں سے ضرورت پڑھنے پر دوبارہ ریکور  کیا جا سکتا ہے۔

 نوٹ

کام کے دوران وقتا فوقتا دستاویزات کو محفوظ کرنے کی عادت ڈالیے تا کہ بجلی جانے یا دیگر مسائل کی صورت میں آپ کے کام میں کی گئی تبدیلیاں محفوظ رہیں 

ہم أمید کرتے ہیں آپ کوصارف کو لاگ آف سوئچ یوزر کرنا  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

MUASHYAAAT.COM

……………. صارف کو لاگ آف سوئچ یوزر کرنا   …………..

Leave a comment