فلاحی مرکز (ایف ڈبلیوسی) ⇐ پاکستان میں فلاحی مراکز بہبود آبادی پروگرام کی خشت اول ہیں۔ پورے ملک میں ان مراکز کا وسیع جال پھیلا ہوا ہے تاکہ شہری اور دیہی آبادیوں میں خاندانی منصوبہ بندی کے پروگرام کو فروغ دیا جا سکے۔ نیز خدمات کی فراہمی جاری رہے فلاحی مراکز کرائے کی عمارت میں قائم ہوتے ہیں اور انداز 7 ہزار لوگوں کو سہولیات فراہم کرتے ہیں
ان کے متعلقہ کردہ سیٹلایٹ کلینک اور دور دراز علاقوں تک پہنچائی جانے والی سہولتوں سے تقریباً 20 تا 25 ہزار لوگ مستفید ہوتے ہیں۔
فلاحی مراکز کے دائرہ کار میں خاندانی منصوبہ بندی کی سہولت فراہم کرنا ماں بچے کی صحت کی دیکھے بھال اور معمولی بیماریوں کا علاج کرنا شامل ہے۔
بین الاقوامی کانفرنس برائے آبادی اور ترقی کے بعد فلاحی مراکز کے دائرہ کار میں تولیدی صحت کے مسائل کو بھی شامل کر دیا گیا ہے
مامتا شیر خوار بچے کی صحت کی دیکھ بھال تولیدی نظام کی متعدی بیماریوں جنسی متعدی بیماریوں ایچ آئی وی ایڈز اور ہیپاٹا ئیس۔
(موبائل سروس یو نٹ (ایم ہیں۔ یو
موبائل سروس یونٹ کا تصور ایک نئی سرگرمی کے طور پر ساتویں پانچ سالہ منصوبے (93–1988) کے دوران پیش کیا گیا تھا۔ تا کہ دور دراز سہولتوں سے محروم دیہی آبادیوں تک بہبود آبادی پروگرام کی خدمات پہنچائی جاسکیں ۔
تحصیل کی سطح
یہ موبائل سروس یونٹ تحصیل کی سطح پر کام کرتے ہیں اور اس کے ارد گرد 15 تا 20 دیہاتوں میں رہنے والے تقریبا 30 ہزار لوگ یا 5000 جوڑے ان کی خدمات سے مستفید ہوتے ہیں اور ہر ماہ 10 سے 12 کیمپ مختلف جگہوں پر باقاعدگی سے لگائے جاتے ہیں۔
آر ایچ ایس سنٹر
تولیدی صحت کی خدمات فراہم کرنے والے مراکز بہبود آبادی پروگرام کا ایک اہم طبی حصہ ہیں۔ اس مقصد کے لیے مختلف ہسپتال میں یہ مراکز کھولے گئے ہیں مثلاً ٹیچنگ ہسپتال بڑے شہروں کے اہم ہسپتال تمام ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال
ہیڈ کوارٹر
منتخب تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ان تمام مراکز میں خاندانی منصوبہ بندی کے خواہشمند افراد کے لئے مانع حمل جراحی سمیت تمام اقسام حمل طریقے مثلا چھلے ٹیکے کنڈوم گولیاں اور امپلائٹس کی سہولتیں موجود ہیں۔
مردوں کی منصوبہ بندی کی ترغیب دینے والے میل موبلائزر
مرد کار کن جو مقامی سطح پر مردوں کو خاندانی منصوبہ بندی کی طرف راغب کرتے ہیں کی اس پروگرام میں مرکزی اہمیت ہے۔ ان کی ذمہ داریوں میں مقامی با اثر افراد مرد اسا تذہ مذہبی رہنماؤں ( امام مسجد ) اور سی بی اور سے مشاورت اور پروگرام کی حمایت کے لئے رابطے کرنا اور پروگرام کے مقاصد کو فروغ دینا شامل ہے۔
بہبود آبادی پروگرام خدمات کی فراہمی کا نظام 2007
(2712) فلاحی مرکز
(286) خدمات فراہم کرنے والے موبائل یونٹ (ایم ایس یو )
(152) آر ایچ اوس۔ اے مراکز
(135) آر ایچ ایس بی مراکز
(4,195) ترغیب دینے والے مرد کارکن
(26,080) اندراج شده طبی ماہرین
(26,550) حکیم اور ہومیو پیتھک ڈاکٹر
(7,012) ڈی او ایچ ایم او ایچ
(96000) لیڈی ہیلتھ ورکرز ( ایل ایچ ڈبلیوز )
(98) نجی عوامی ادارے ( پی پی ایس او )
(600) غیر سرکاری تنظمیں (این جی اوز )
(02) مانع حمل ادویات کے فروخت کے ادارے (سوشل مارکیٹنگ )
اعلیٰ معیاری خدمات
علاج کے معیار کا تعلق کلائنٹ کے مفاد سے ہے کہ انہیں علاج کی بہترین سہولتیں بنیادی انسانی حق کے طور پر فراہم کی جائیں۔ یہ تصور خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کی سہولیات کا اہم ترین حصہ ہے ۔
نجی شعبہ
اور اسی تصور کو معاشرے کے تمام با اثر افراد نجی شعبہ اور غیر سرکاری تنظمیں فروغ دیتے ہیں کیونکہ انہوں نے بین الاقوامی کانفرنسوں میں اس کا عہد کر رکھا ہے
اعلیٰ معیار کی خدمات
اعلیٰ معیار کی خدمات میں اس بات کی یقین دہانی کرانا شامل ہے کہ کلائنٹس کو وہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں جن کے وہ مستحق ہیں۔
خاندانی منصوبہ بندی کے طریقے
علاوہ ازیں مناسب قیمت پر بہتر خدمات فراہم کرنے سے سہولت حاصل کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ خاندانی منصوبہ بندی کے طریقے استعمال کرنے والوں کی تعداد بڑھتی ہے اور خواہش کے بغیر حمل کی تعداد کم ہوتی ہے۔
ثقافتی اقدار
کلائنٹس کے لئے علاج کے معیار کو بہتر بنانے کا مطلب ہے کہ ان کی ثقافتی اقدار سابقہ تجربات اور نظام صحت کے کردار سے وابستہ تصورات کو سمجھا جائے اور اس کے بعد تولیدی صحت کی خدمات فراہم کرنے والے معاشرے مل جل کر معیار کا مشتر کہ تصور تشکیل دیں۔
صحت کی خدمات
اسی طرح صحت کی خدمات فراہم کرنے والوں کے لیے علاج کے معیار کو بہتر بنانے کا مطلب ہے خدمات فراہم کرنے والوں کی آمادگی کا جائزہ لیا جائے ۔
انتظامی معاونت
ان کی ضروریات پوری کی جائیں، بشمول انتظامی معاونت اور اشیاء کی فراہمی کے اور ان کی مدد کی جائے کہ وہ معیار کے بارے میں کلائنٹ کے نکتہ نظر کو سمجھیں اور اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں۔
منتظمین خدمات
علاج کے معیار کا مشتر کہ تصور تشکیل دینے کے لئے بہت ضروری ہے کہ پروگرام کے منتظمین خدمات فراہم کرنے ہے تحقیق کرنے اور خدمات حاصل کرنے والے اس تصور کے حامی ہوں کہ معیار ضروری ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ کوششیں جاری رکھی جائیں
خدمات
علاج کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششیں لاز ما معیاری درجے کی ہوں گی اور ضروریات کی مانگ کے سلسلے میں پیدا ہو نیوالے خلا کو پر کرنے کے لیے کلائنٹس اور خدمات فراہم کرنے والوں کی ضروریات کو پورا کر سکیں گی
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “فلاحی مرکز (ایف ڈبلیوسی)“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ
………فلاحی مرکز (ایف ڈبلیوسی) ..……..