مضامین کا مطالعہ

مضامین کا مطالعہ ⇐  کسی مضمون کو یاد کر کے اس پر عبور حاصل کرنا تعلیم کہلاتی تھی۔ اس میں اس بات کی کوشش کی جاتی تھی کہ بچے کو زیادہ سے زیادہ معلومات بہم پہنچائی جائیں۔ اس وجہ سے بچے کو ایک ہی وقت میں کئی کئی مضامین کا مطالعہ کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔ زیادہ تر مضامین ایسے ہوتے تھے جن کا ان کی زندگی یا قریبی ماحول سے واسطہ نہ ہوتا تھا۔

Study of articles Learning a subject by memorizing it was called education. In this, an effort was made to convey as much information as possible to the child. For this reason, the child was forced to study many subjects at the same time. Most of the subjects were such that they were not related to their life or immediate environment.

مضامین کا مطالعہ

تعلیم سے محروم

جماعت بندی عمر اور امتحان وغیرہ کا زیادہ رواج نہ تھا۔ تعلیم دینے کا کام زیادہ تر مذہبی لوگ سر انجام دیتے تھے اور یہ تعلیم صرف امراء کے بچوں کیلئے مخصوص ہوتی تھی۔ باقی عوام اور خصوصاً عور تیں تعلیم سے محروم رہتی تھیں۔ کتابیں  بہت کم تعداد میں ہوتی تھیں وہ طویل قصے کہانیوں پر مشتمل ہوتی تھیں۔

Deprived of education

There was no such thing as age-based grouping and examinations. Education was mostly done by religious people and this education was reserved only for the children of the nobles. The rest of the people, especially women, were deprived of education. Books were very few and consisted of long stories.

ممالک کا درس

 تاریخ میں اپنے ملک کے علاوہ دیگر ممالک کا درس دیا جاتا تھا۔ جغرافیہ میں بھی ایسی باتیں سکھائی جاتی تھیں جن کا طالب علموں کے اپنے ملک سے کوئی تعلق اور رابطہ نہ ہوتا تھا۔ زیادہ زور صرف اس پر دیا جاتا کہ بچہ سب چیزیں زبانی یاد کرے اس کی قابلیت کا معیار اس کی یادداشت اور قوت حافظہ پر ہوتا تھا۔

The Lesson of Countries

In history, lessons were given about countries other than one’s own. In geography, too, things were taught that had no connection or connection with the students’ own country. Much emphasis was placed on the child’s ability to memorize everything verbally, and the standard of his ability was based on his memory and power of retention.

جدید نظری تعلیم

مغربی مفکرین تعلیم میں سے جان لاک پہلا شخص تھا جس نے تعلیم کو صحت مند اصولوں پر استوار کرنے کی کوشش گیا۔ اس کے نظریہ کے مطابق تعلیم سے صحت مند جسم اور صحت مند ذہن تیار ہونا چاہیے۔

Modern Theoretical Education

Among Western educational thinkers, John Locke was the first to attempt to base education on healthy principles. According to his theory, education should develop a healthy body and a healthy mind.

جدید نظری تعلیم

تعلیم کی بنیاد

 لاک کے بعد دوسرا نام جو قابل ذکر اور قابل تعریف ہے وہ روسو (روسکن ) کا ہے۔ حقیقت میں یہی شخص جدید تعلیم  کا بانی ہے۔ اس کے نظریے کے تحت تعلیم کی بنیاد بچے کی خواہشات اور ان کے نفسیاتی تقاضوں پر ہونی چاہیے۔

The Foundation of Education

After Locke, the second name that is noteworthy and worthy of praise is that of Rousseau (Ruskin). In fact, this person is the founder of modern education. According to his theory, education should be based on the desires of the child and their psychological needs.

نظم ونسق

جدید نظام میں بچے کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اور سارا نظام تعلیم بچے کے گرد گردش کرتا ہے۔ انفرادی تعلیم کےہر عمل  میں بچے  کومد  نظر رکھاجاتا ہے۔ اس نظام تعلیم میں چاہے اس کا تعلق نظم ونسق سےہو یا نصاب تعلیم یاطریقہ تعلیم و تدریس سے بچوں کی خواہشات احساسات اور نفسیاتی تقاضوں کی تشفی کی جاتی ہے۔ ہر عمل میں بچے کی فطرت اور نفسیات کا خیال رکھا جاتا ہے۔

Discipline

In the modern system, the child has a central position and the entire education system revolves around the child. The child is kept in mind in every process of individual education. In this education system, whether it is related to discipline or curriculum or teaching methods, the desires, feelings and psychological needs of the children are fulfilled. In every process, the nature and psychology of the child are taken care of.

بچے کی صلاحیت

قدیم نظام تعلیم میں مضامین کو بڑی اہمیت دی جاتی تھی مگر اب بچے اور طریقہ تدریس پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ طریقہ تدریس کی تشکیل بچے کی عمر صلاحیت رجحان، طبیعت اور نفسیات کے اصولوں پر کی جاتی ہے۔ اگر تدریس نفسیاتی اصولوں کے ماتحت کی جائے تو وہ بچے کیلئے فائدہ مند ہے۔ اگر طریقہ تدریس میں نفسیاتی اصولوں کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا تو تدریس سے کوئی فائدہ نہیں۔ اس طرح مضمون بے معنی اور بے جان رہے گا۔

Child’s Ability

In the old education system, subjects were given great importance, but now more attention is paid to the child and the teaching method. The teaching method is formed on the principles of the child’s age, ability, tendency, nature and psychology. If teaching is done under psychological principles, it is beneficial for the child. If psychological principles are not taken into account in the teaching method, then there is no benefit from teaching. In this way, the subject will remain meaningless and lifeless.

استاد کی حیثیت

 پستالوزی کے مطابق تعلیم جست نہیں لگاتی بلکہ بچے کے ساتھ ساتھ بالیدگی کی طرف گامزن رہتی ہے۔ پستالوزی کا خرید کہنا ہے کہ بچے کی فطرت کی عکاسی اس کی تعلیمی سرگرمیوں میں ہونی چاہیے۔ بچہ ایک پودا ہے اور استاد کی حیثیت ایک مالی کی ہے۔ مالی کی ذمہ داری بڑی اہم ہوتی ہے۔

The Role of the Teacher

According to Pestalozzi, education does not stop but rather progresses with the child towards maturity. Pestalozzi believes that the child’s nature should be reflected in his educational activities. The child is a plant and the role of the teacher is that of a gardener. The responsibility of a gardener is very important.

 مقصد کے حصول کیلئے

مالی پودے کی نشوو نما کیلئے ہرممکن کوشش کرتا ہے۔ مثلاً نگرانی کیسے کی جائے ؟ پانی کب دیا جائے؟ اس طرح استاد بچے کو دیکھتا ہے کہ اسے کب پڑھانا چاہیے؟ کیا اور کیسے پڑھانا چاہیے؟ اور مقصد کے حصول کیلئے کیا ماحول پیدا کرنا چاہیے؟ تعلیم کو ٹھونسنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

To achieve the goal

The gardener makes every effort to ensure the growth of the plant. For example, how should supervision be done? When should water be given? In this way, the teacher sees the child when he should be taught? What and how should he be taught? And what environment should be created to achieve the goal? One should not try to force education.

 مقصد کے حصول کیلئے

مشغلے کی صورت

ہر بارٹ اور پستالوزی نے ایسے اصولوں کا پتہ لگانے کی کوشش کی ہے جس سے تعلیم بچے کیلئے دلچسپ مشغلے کی صورت میں پیش کی جاسکے لیکن اس کی کامیاب تکمیل کیلئے استاد کا خودان اصولوں سے واقف ہونا ضروری ہے۔

The Form of Activity

Each Bart and Pestalozzi have tried to find out such principles by which education can be presented in the form of an interesting activity for the child, but for its successful completion, the teacher himself must be familiar with these principles.

 

 

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو مضامین کا مطالعہ”  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

    MUASHYAAAT.COM  👈🏻  مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *