معاشرتی مسائل کے حل میں ماہرین عمرانیات کا کردار ⇐ دنیا کا کوئی بھی معاشرہ ایسا نہیں جو مکمل طور پر معاشرتی مسائل سے مبرا ہو کیونکہ جب ایک سے زیادہ گروہ یا لوگ اکٹھے رہتے ہیں تو معاشرتی مسائل کا پیدا ہونالازمی امر ہے اور انسان ان کو حل کرنے کیلئے کوشاں رہتا ہے۔
عمرانیات ایسے معاشرتی مسائل کا مطالعہ کرتی ہے
جس سے عوام کی اکثریت متاثر ہو
ماہرین عمرانیات انہیں حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہوں۔
اس سلسلے میں ماہرین عمرانیات کے کردار کی وضاحت مندرجہ ذیل نکات سے ہوگی۔
مسائل کا مطالعہ اور تجزیہ
ماہرین عمرانیات معاشرے میں موجود ایسی ناپسندیدہ صورتحال کا مطالعہ کرتے ہیں
روز مرہ زندگی
جس سے لوگ بری طرف متاثر ہو رہے ہوں اور جو ان کی روز مرہ زندگی کو تلخ بنانے کا باعث بنتی ہوں۔
صورتحال
ماہرین عمرانیات ایسی نا پسندیدہ صورتحال کا تفصیلاً مطالعہ کرتے ہیں ان کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہیں اور اسے معاشرتی مسئلہ قرار دیتے ہیں۔
مسئلے کی نوعیت سے عوام کو آگاہ کرنا
ماہرین عمرانیات معاشرتی مسئلے کے نقصانات اور دور رس اثرات سے عوام اور حکومت کو آگاہ کرتے ہیں تا کہ لوگ مسئلے کی سنگینی کو محسوس کریں اور اپنی مدد آپ کے تحت ان کو حل کرنے کی کوشش کریں اور حکومت بھی عوام کے تعاون سے ان کے تدارک کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
مسئلے کے اصل اسباب سے عوام کو آگاہ کرنا
ایسے ممالک جہاں کی آبادی میں تعلیم کا تناسب کم ہوتا ہے وہاں کے عوام مسائل کے اسباب اور وجوہات سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں اور عام طور پر اس کا ذمہ دار حکومت کو گردانتے ہیں جس سے سیاسی انتشار پھیلنے کا ڈر رہتا ہے۔ ماہرین عمرانیات انہیں مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے صحیح صورتحال اور اسباب سے آگاہ کرتے ہیں ۔ مثلاً کسی ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار حکومت کو گردانا جاتا ہے جبکہ اس کی اور بھی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں مثلاً بین الاقوامی حالات قدرتی آفات اور افراط آبادی وغیرہ۔
ترقی یافتہ معاشروں میں ماہرین عمرانیات کی اہمیت
کسی بھی معاشرے کی تعمیر وترقی میں ماہرین عمرانیات اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ترقی یافتہ اقوام عمرانیات اور ماہرین عمرانیات کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہیں۔
موضوعات
مختلف معاشرتی موضوعات کو بہت اہمیت دی جاتی ہے اور تحقیقات کیلئے بڑے پیمانے پر ذرائع اور مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔
مسئلے کے حل کیلئے عوام کے تعاون کی اہمیت
ماہرین عمرانیات اپنا فعال کردار اسی وقت ادا کر سکتے ہیں جب عوام اور حکومت ان کے ساتھ تعاون کریں اور ان کے مشوروں پر سنجیدگی سے غور کیا جائے ہر ترقیاتی پروگرام میں ان کی آراء کو مد نظر رکھا جائے اور ان کے تحقیقاتی عمل کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “معاشرتی مسائل کے حل میں ماہرین عمرانیات کا کردار“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ