معاشرتی منصوبہ بندی اور پالیسی ⇐ ہر ادارے کی پالیسی اس کے مقاصد، پروگرام، فلسفہ اور اصولوں کا وضاحتی بیان ہوتا ہے۔ ادارے کی پالیسی اس کا بورڈ ، سٹاف سے مشورے کے بعد مرتب کرتا ہے۔ اسی طرح معاشرتی منصوبہ بندی کیلئے بھی پالیسی مرتب کرتے وقت مندرجہ ذیل اقدام لازمی ہوتے ہیں۔
پالیسی مرتب کرنے کے اقدام
سب سے پہلے پالیسی کی ضرورت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
اگر پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو ادارے کا بورڈ پالیسی مرتب کرنے کیلئے اسے ایک کمیٹی کے حوالے کرتا ہے۔
بورڈ پالیسی کے خاکے پر غور کرتا ہے۔
پالیسی بناتے وقت جماعت کی ضرورت اور وسائل کو مد نظر رکھنا چاہئے۔
پروگرام
موثر پالیسی بنانے کیلے ضروری ہے کہ یہ کام ایک ایسی کمیٹی کے حوالے ہو، جو ادارے کے مقاصد اور پروگرام سے واقف ہونے کے ساتھ ساتھ عملی تجربہ رکھتی ہو، یہ افراد را ہ منصوبہ بندی ہوں ۔ مندرجہ بالا اصولوں کی روشنی میں مندرجہ ذیل وظائف کا ہونا ضروری ہے۔
عملے کی تقرری
موثر منصوبہ بندی کیلئے تربیت یافتہ سٹاف کا ہونا ضروری ہے۔ عملے کی تقرری کرتے وقت تعلیمی معیار کے علاوہ تربیت اور رویے کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔
عملے کا انتخاب
اس میں عملے کا انتخاب زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ہر ادارے کی اپنی ایک پالیسی ہوتی ہے اور اس کی روشنی میں سٹاف کی تقرری کرنی چاہئے ۔ اس کیلئے ایک مینول رکھا جاتا ہے۔
مینول
جس میں تقرری کے بنیادی اصول اور طریقے ، سٹاف کی تعداد اور نوعیت ، ان کی اہلیت ، ذمہ داریاں اوقات کار مرعات سب شامل ہوتے ہیں۔ مینول میں تمام وہ اہم باتیں درج کی جاتی ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہوتا ہے
سربراہ رہنمائی کے اصول
سربراہ رہنمائی کے اصول بیان کرے سربراہ اس لحاظ سے تقرری کی پالیسی کے مطابق عملے کی تقرری کرتا ہے ۔ ہر پوزیشن کے لحاظ سے تعلیم و تربیت اور تجربے کا تعین کیا جاتا ہے
تمام آسامیاں
اس طرح تمام آسامیاں پر کی جاتی ہیں۔ آسامیاں کو پر کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہوتا ہے کہ اخبار میں اشتہار دے کر درخواستیں وصول کی جاتی ہیں کچھ آسامیاں ادارے کے کارکنوں کو ترقیاں دے کر بھی پر کی جاتی ہیں۔
سماجی بہبود کی تربیت
اس میں گزشتہ کارکردگی اور موجودہ صلاحیتوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ عام طور پر کم عمر کے لوگوں کو اہمیت نہیں ملتی ۔ سماجی بہبود کی تربیت رکھنے والوں کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے
انٹرویو
انٹرویو کیلئے ایک بورڈ مقرر کیا جاتا ہے جو عام طور پر ادارے کے صدر سیکرٹری یا سر براہ پر مشتمل ہوتا ہے۔ منتخب امید داروں کے چال چلن کا خاص خیال رکھا جاتا ہے
طبی معائنہ
ادارے میں شریک ہونے سے پہلے اس کا طبی معائنہ بے حد ضروری ہے۔ اگر امیدواراہل ہوتا ہے تو اس سے پالیسی کی شرائط کی روشنی میں عہد نامہ لکھوایا جاتا ہے اور اس طرح امیدوار کا انتخاب ہو جاتا ہے۔
عملے کی تربیت
جب کسی بھی فرد کی تقرری کی جاتی ہے تو ادارے کا سربراہ یا کوئی دوسرا پرانا ممبر اس کو ادارے کے تمام پہلوؤں سے متعارف کراتا ہے اور اس کے پروگرام سے آگاہ کرتا ہے
ذمہ داری
وہ تھوڑے ہی وقت میں اپنی ذمہ داری سے واقف ہو جائے۔ اس کے ساتھ یہ بھی ہوتا ہے کہ یہ ادارہ نئے آنے والے کیلئے کا نفرنس، مباحثہ اور سٹاف میٹنگ بلانے کا بندوبست بھی کرتا ہے تا کہ مقاصد اور پروگرام سے واقف کرایا جائے اور اسی طرح نئے لوگ پرانے سٹاف سے بہت سیکھتے ہیں۔
تربیتی کورسز
اس کے علاوہ وقتا فوقتا تربیتی کورسز کا بندو بست کیا جاتا ہے۔ اگر تربیت یافتہ عملے کی کمی ہوتی ہے تو معقول افراد کو منتخب کر کے ادارہ ان کی تربیت کا انتظام کرتا ہے۔
ملازمت کی شرائط
تقرری کی پالیسی میں ہرفرد کولازمی تعلیم وتربیت تجربہ عمر، فرائض تعطیل تنخواہ، پروموشن کا وقفہ، استعفی ریٹائرمنٹ، پنشن، سزا اور درخواست کرنے کے طریقے اور شرائط کو واضح کیا جاتا ہے۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “معاشرتی منصوبہ بندی اور پالیسی“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ
……….معاشرتی منصوبہ بندی اور پالیسی ……….