معدنیات کا کاروبار کی ترقی پر اثر

معدنیات کا کاروبار کی ترقی پر اثر موجودہ تہذیبی ارتقاء معد نیات کا مرہون منت ہے۔ معدنیات نے دنیا کو منفی ترقی سے روشناس کرایا۔ معدنیات کو ملک کی منفی اور تجارتی ترقی میں بڑا دخل حاصل ہے۔ جن ممالک میں معدنیات زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہیں وہ دنیا کے عظیم ترین ممالک ہیں ۔ کسی ملک کی اقتصادی ترقی اور ملکی معیشت کو ہیں مضبوط بنانے میں معدنیات جو اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ وہ مندرجہ ذیل نکات سے واضح ہے۔

مشینی دور کا آغاز

معدنیات کے بغیر صنعتی اور زرعی ترقی بالکل ناممکن ہے۔ زراعت میں اس وقت تک نمایاں ترقی نہیں ہوگی جب تک ملوں میں لوہے کے پھالوں کا استعمال شروع نہیں ہوگا۔ پتھر کے کوئلے کی دریافت سے مشینی دور کا آغاز ہوا جس سے موجودہ دور کی ترقی کی داغ بیل پڑی۔ مشینوں کا استعمال: موجودہ دور میں لوہے کو جو اہمیت حاصل ہے وہ کسی تشریح کی محتاج نہیں۔ لوہا سخت اور پائیدار ہوتا ہے۔ اس کو آسانی سے مختلف شکلوں میں ڈھالا جا سکتا ہے۔ ان اوصاف کی بناء پر اس کو مشینیں بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں جتنی مشینیں ہر قسم کی مصنوعات تیار کر رہی ہیں۔ وہ تمام کی تمام لوہے کی بنی ہوئی ہوتی ہیں۔ مشینوں کے استعمال کی بدولت انسان دنوں کا کام گھنٹوں میں کر لیتا ہے۔ اور انسانی اعضاء پر کام کا بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے جس سے انسان ن کی استعداد کار میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس بنا پر لو ہے اور فولاد کو موجودہ صنعتوں کی ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا ہے۔ تجارتی اور صنعتی زندگی میں لو ہے اور فولاد کو جو اہمیت حاصل ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔

خام مال

قدرتی گیس نہ صرف ایک اہم وسیلہ قوت ہے بلکہ کھاد اور ربڑ کی صنعت میں خام مال کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہے اس طرح پٹرولیم قوت محرکہ ہونے کے علاوہ کی کیمیائی صنعتوں میں خام مال کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

ضمنی پیداوار

کوئلہ جو ایک اہم معدنی دولت ہے نہ صرف صنعتی اداروں میں لوہا پگھلانے کے لئے استعمال ہوتا ہے بلکہ اس سے کول تار، رنگ، دھاگہ، ٹائپ مشین ، کاربن اور مصنوعی ربڑ کے علاوہ کوئی دولاکھ کے قریب اشیاء ضمنی پیداوار کے طور پر تیار کی جاتی ہے۔ جو صنعتی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہوتی ہیں۔

ستا ایندھن

پرویم بار برداری اور آمد و رفت کا عمدہ اور ستا ایندھن ہے۔ اس کی بدولت بحری جہاز، ہوائی جہاز ، ریل کے انجن، ٹرک اور موٹریں چلتی ہیں۔ اگر ملک میں پٹرولیم اور دوسرے وسائل قوت آسانی سے فراہم نہ ہوسکیں تو ملک صنعتی اور معاشی طور پر ترقی نہیں کر سکے گا۔ کیونکہ اسکو یہ چیزیں باہر کے ملکوں سے منگوانی پڑیں گی۔ جس پر وسیع زر مبادلہ خرچ ہو گا۔

ذرائع نقل و حمل

دور حاضر کے انسان کی اہم ضرورت وقت اور فاصلے کی رکاوٹوں پر قابو پانا ہے۔ ان رکاوٹوں پر قابو پانے کے لئے ترقی یافتہ ذرائع نقل وحمل مثلاً ہوائی جہاز ، موٹر گاڑیاں اور ریل گاڑیاں درکار ہوتے ہیں نقل و حمل کے یہ تمام ذرائع لو ہے اور فولاد کی بدولت تیار ہوتے ہیں۔

قوت محرکہ

آج کے مشینی دور میں قوت محرکہ کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے قوت محرکہ کے بغیر کوئی صنعت قائم نہیں کی جاسکتی قوت محرکہ کے اہم وسائل کوئلہ، پٹرولیم اور آب رواں میں کوئی ملک اس وقت تک صنعتی اور تجارتی ترقی نہیں کر سکتا۔ جب تک اس کے پاس قوت محرکہ کی فراوانی نہ ہو۔ پرانے زمانے میں صنعتیں کو سلے کی کانوں کے قریب قائم کی جاتی تھیں۔ لیکن اب اکثر صنعتیں ایسی جگہ قائم کی جاتی ہیں جہاں بجلی آسانی سے فراہم ہو سکے، کیوں کہ قوت محرکہ صنعتوں کی بنیادی ضرورت ہے۔

معاشی حالت

ملک میں کاروبارکی ترقی کا دارو مدار ملک کی معاشی حالت پر ہوتا ہے۔ جو ممالک معاشی طور پر زیادہ خوشحال ہوتے ہیں وہاں کاروبارکی ترقی کے وسیع امکانات ہوتے ہیں ملک کی خوشحالی کا انحصار بہت حد تک قیمتی دھاتوں مثلاً سونا، چاندی اور پلاٹینیم کے وسیع ذخائر پر ہے۔

نباتات کا کاروبار کی ترقی پر اثر

کسی ملک میں بھی نباتات کی اقتصادی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ نباتات کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی پر براہ راس اور بالواسطہ دونوں تم کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

خام مال کی فراہمی

ل کی بات سنوں کیلئے سے مالامال ہے دل میں اس کی اہم دی جاری ہیں۔ ملک کی بہت کی صنعتوں کیلئے نباتات سے خام مال حاصل ہوتا ہے۔ ذیل میں اس کی اہم مثالیں دی جارہی ہیں۔ 1 شہتوت اور بید کے درختوں کی لکڑی کھیل کا سامان تیار کرنے کے لئے بطور خام مال استعمال ہوتی ہے۔ نرم لکڑی سے دیا سلائی تیار کی جاتی ہے ۔ 3- شاہ بلوط کی چھال چمڑا رنگنے کے کام آتی ہے۔ تارپین کا تیل جو چیل اور صنوبر کے درختوں کا رس ہوتا ہے۔ کو وارنش ، بوٹ پالش بنانے کے لئے اور مالش کی دوائیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ گنده بروزہ جو چیل اور صنوبر کے درختوں سے حاصل ہوتا ہے۔ صابن، چھاپہ کی سیاہی بنانے میں کام آتا ہے یہ گراموفون کے ریکارڈ بنانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ نرم لکڑی کے گودے سے کاغذ تیار کیا جاتا ہے ۔ سب سے زیادہ کاغذ سپروس سے تیار ہوتا ہے۔ ہیمولوک اور صنوبے سے بھی کاغذ تیار ہوتا ہے۔

صنعتوں میں اضافہ

جنگلات میں اضافہ ہو جانے سے ان صنعتوں کی ترقی کا امکان ہے جن کا دارو مدار جنگلاتی وسائل پر ہے۔

روزگار کے مواقع

جنگلات کی بدولت جب ملک میں صنعتی ترقی ہو تو ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لئے روزگار کے زیادہ مواقع فراہم کئے جاسکتے ہیں۔

زرعی پیداوار میں اضافہ

جنگلاتی رقبے میں اضافے سے زمین کا کٹاؤ رک جاتا ہے، سیلاب سے ہونے والے نقصان میں کی ہو جاتی ہے۔ بارش میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ آب و ہوا معتدل ہو جاتی ہے۔ اور ملک کی زرعی پیداوار میں واقع اضافہ ہوتا ہے۔ ملک غذائی لحاظ سے خود فیل ہو جاتا ہے اور جوز رمبادلہ غذائی اجناس کی درآمد پر خرچ ہونے سے یا جاتا ہے۔ اس اشیائے سرمایہ کی درآمد پرخرچ کر کے ملک کی معاشی ترقی کی رفتار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو معدنیات کا کاروبار کی ترقی پر اثر  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔

افادہ

رسد

معاشیات کی نوعیت اور وسعت

MUASHYAAAT.COM 👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

MUASHYAAAT.COM

Leave a comment