معمر افراد کی غذائی ضروریات ⇐ ساٹھ سال کی عمر سے اس دور کا تعین کیا جاتا ہے۔ یہاں پر نشو و نمارک جاتی ہے اور حرکات و سکنات میں کمی ہوتی ہے۔ لہٰذا ایندھنی اجزاء کی کم مقدار میں ضرورت ہوتی ہے۔ معمر لوگوں کو بھی صحت اور تندرستی کیلئے تو انائی پروٹین اور حیاتین کی ضرورت ہوتی ہے۔
مینوتر تیب دینے سے متعلق مفید مشورے
بنیادی غذا گر وہ اور ان کی مقررہ مقدار کو ذہن میں رکھیں۔ 2 ایسی غذائیں دیں جس میں حرارے کم ہوں ۔ پروٹین، نمکیات اور حیا تین زیادہ ہوں۔ کھانا تین بار کی بجائے وقفے دے کر چار یا پانچ مرتبہ دیا جائے ۔ کھانے میں چینی اور روغن کم دیا جائے کیونکہ اس سے وزن بڑھے گا جو ان کیلئے اچھا نہیں اور طبیعت میں گھبراہٹ بھی ہوگی ۔ دو پہر کا کھانا زیادہ ہو لیکن رات کا کھانا نسبتا کم۔ رات کو سوتے وقت چائے اور کافی سے پر ہیز کر لیں۔ اگر عمر ستر سال ہے تو مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں ۔ ایسی غذا منتخب کریں جو چہانے میں آسان ہو۔ گوشت قیمه سوپ اور یخنی کی شکل میں ہو۔ مچھلی سے کانٹے نکال کر دیئے جائیں۔ انڈا تلے ہوئے ہونے کے بجائے نرم اہال کر دیا جائے۔ سبزیاں نرم پکی ہوئی ہوں، کچی نہ دیں۔ سخت پھل مثلاً سیب یا ناشپاتی ابال کر دیئے جائیں۔
معمر افراد کیلئے ایک دن کا مینو
ناشتہ
مالٹے کا جوس (1/2 پیالی) تلا ہوا انڈا (ایک عدد) چپاتی (ایک عدد) دودہ (ایک پیالی)
دس بجے
موسمی پھل (ایک عدد)
دو پہر کا کھانا
تیمہ مٹر (4) 1 پیالی) کھچڑی (ایک پیالی) رائتہ (1/4 پیالی) کیلا (ایک عدد)
شمام
بسکٹ (ایک عدد) چائے (ایک پیالی)
رات کا کھانا
آلو میتھی پالک کی سبزی (1/2 پیالی) چپاتی (ایک عدد) دودھ (ایک پیالی)
مریضوں کی غذائی ضروریات کے مطابق مینو پلان کرنا
جب گھر میں کوئی فرد بیمار ہو جاتا ہے تو طبیب اس کو ملکی غذا خاص طور سے دودھ پھلوں کا عرق یخنی اور ساگودانہ وغیرہ دینے کا مشورہ دیتے ہیں۔
مریض کی غذا کے بارے میں مفید مشورے
عام بیماریوں میں روز مرہ کی غذا کو تبدیل کرنے سے جسم کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں۔ غذا طبیب کے مشورے کے مطابق طاقت بخش اور زود ہضم ہونی چاہیے ۔ غذا ری کے ذریعے مریض میں قوت مدافعت پیدا ہو گی ۔ غذا تازہ صاف ستھری اور جراثیم سے پاک ہو۔ پینے کا پانی ابال کر استعمال میں لایا جائے۔ غذا متوازن اور خوش ذائقہ ہو۔ غذا تھوڑی مقدار میں وقفے وقفے سے دی جائے ۔ زیادہ مرچ مصالحے کھٹائی مٹھاس اور چکنائی سے پر ہیز کریں۔ غذاؤں میں گلوکوز کمپلان یا خشک دودھ وغیرہ شامل کر کے ان کی غذائیت کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ غذا کو بی اوقات پر خوبصورتی سے ٹرے میں سجا کر دینا چاہیے ۔ سیال غذا میں مثلاً دودھ سوپ پھل کا عرق شدید بیاری میں دیا جاسکتا ہے۔
مریض کیلئے نرم اور ہلکی غذا کے ایک دن کے مینو کا نمونہ
ناشتہ
مالٹے کا عرق (1/2 پیالی) دنیا (1/4 پیالی) دوده (ایک پیالی)
دس بجے
ابلا ہوا احد و (ایک عدد) .
دو پہر کا کھانا
سیری کا شور بہ (1/4 پیالی) وہی (1/2 پیالی) چپاتی (ایک عدد) دورہ (ایک پیالی)
رات کا کھانا
مونگ کی دال کی کھچڑی ( ایک پیالی ) گوشت کا پھیکا شور بہ (1/2 پیالی) پودینے کی چننی (ایک چی)
سوتے وقت
دودھ (ایک پیالی)
مریضوں کیلئے چند سیال غذا ئیں اور ان کو تیار کرنے کا طریقہ
الهيومن واثر
ایک عدد انڈے کی سفیدی کو کانٹے سے خوب پھینٹیں۔ اس میں نصف پاکٹ (ایک پیالی) پہلے سے جوش دیا ہوا ٹھنڈا پانی ملا میں۔ ایک چٹکی نمک بھی شامل کر لیں ۔ گلاس میں ڈھک کر پیش کریں ۔ معدہ اور آنتوں کے شدید عارضہ میں دیا جاتا ہے ۔ خاص طور سے جب بچوں کو دست وغیرہ لگے ہوں تو یہ بہت مفید ہوتا ہے۔
جویا بار نے وائر
دو بڑے چھیچ پرل ہارنے کے لے کر اچھی طرح دھولیں۔ ( دو پائٹ) پانی ملا کر ایک صاف دیکھی میں پکالیں ۔ ایک بار جوش آنے کے بعد بہت دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ جب پانی نصف رہ جائے تو چنکی بر نمک ملا کر اس میں چھان کر پیش کریں۔
چاول کی گنجنی رائس واٹر
دو بڑے کچے چاول دھو کر ایک دیکھی میں دو پاکٹ پانی کے ساتھ ہلکی آنچ پر پکالیں۔ جب پانی نصف رو جائے تو چھان کر نمک ملا کر گلاس میں سر پوش سے ڈھک کر دیں ۔
لیموں کی شکنجبین لیمنڈ
لیموں دھو کر احتیاط سے اس کا عرق نچوڑ لیں۔ پہلے سے جوش دیا ہوا ٹھنڈا پانی گلاس بھر ملا کر حسب خواہش نمک یا شکر ڈال کر چھان لیں ۔ ٹھنڈا کر کے گلاس میں پیش کریں۔
گوشت کی چائے بیف ٹی
ایک برتن میں ایک پاؤ گوشت کے چھوٹے صاف ٹکڑے پاؤ بھر پانی اور نمک ملا کر چکنے کا فنڈ سے ڈھک دیں ۔ اطراف سے کاغذ کے کنارے نیچے کی طرف موڑ دیں ۔ ایک بڑی دیچی میں پانی ڈال کر گوشت کا برتن اس میں رکھ دیں اور دو گھنٹوں تک دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ چکنائی نکال لیں اور گرم پیش کریں ۔ یہ زود ہضم اور غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے۔
دودھ کا پانی
ایک پائنٹ آدھا سیر دودھ کو جوش دیں پھر اس میں لیموں تھوڑا تھوڑا کر کے نچوڑ دیں۔ جب دودھ پھٹے گے تو اتار کر گھنٹ بھر ایک جگہ رکھ دیں ۔ صاف کپڑے سے اس کا پانی چھان کر گلوکوز ملا دیں۔ پھٹے ہوئے دودھ کی پروٹین معدے میں جمتی نہیں ۔ بہت زود ہضم اور غذائیت بخش ہے یہ کمزور اور بیمار بچوں ٹامینا نیارے مریضوں اور آنتوں کے عارضوں میں مفید ہے۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو "معمر افراد کی غذائی ضروریات" کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ