معیادی یا مدتی بیمہ ⇐ بیمہ کی اس قسم کے تحت بیمہ ایک خاص مدت کے لیے کیا جاتا ہے۔ اگر بیمہ کرانے والا اس مدت تک زندہ رہے تو رقم اس کو جیتے جی مل جاتی ہے۔ ورنہ رقم اسکے ورثاء کومل جاتی ہے۔ مدتی بیمہ میں ہم مدت کے لحاظ سے بیمہ کمپنی کو قسطیں ادا کرتے ہیں۔ اگر بیمہ کرانے والے کی موت چند ایک اقساط ادا کرنے کے بعد واقع ہو جائے تو پھر بھی بیہ کمپنی اس بات کی پابند ہے کہ وہ بیمہ شدہ رقم اس کے لواحقین کو واپس کر دے تا کہ وہ با عزت زندگی گزار سکیں ۔
بامنافع اور بے منافع بیمہ
بیمہ مینی یا منافع اور بلا منافع دونوں قسم کی پالیسیوں کا اجراء کرتی ہے۔ با منافع پالیسی کی صورت میں لگائی ہوئی رقم پر سو نہیں لیتا۔ اس لیے اسے قسط ادا کرنی پڑتی ہے۔ اور اگر کوئی خص بچہ پر منافع (سود) لیتا ہے تو اسے قسط زیادہ ادا کرنی پڑتی ہے۔
کل عمری بیمہ
بیمہ کی اس صورت میں بیمہ کمپنی صرف رقم اس وقت ہی ادا کرتی ہے جب واقعی ہی ہمہ دار مر جائے ۔ مدت کے بعد رتم بیمہ دار کے ورثاء کومل جاتی ہے۔
میقاتی بیمہ
بیمہ نامہ کی اس قسم کے تحت بیمہ ایک خاص مدت کے لیے کر وایا جاتا ہے۔ اگر اس مدت میں بیمہ کرنے والا مر جائے تو ہمہ شدہ رقم یہ کمپنی ادا کر دے گی۔ اگر وہ مدت خیر و عافیت سے گزرگئی تو بی معنی کچھ بھی ادا نہیں کرے گی۔
مشترکہ زندگی کا یا شراکتی بیمہ
ہیمہ کی اس قسم میں دو، تین یا چار اشخاص یا کوئی ای خاندان مل کر یہ کر والیتا ہے۔ ان بیمہ کروانے والے افراد میں سے اگر کوئی ایک بھی فوت ہو جائے تو بیمہ کمپنی رقم ادا کر دیتی ہے۔
جماعتی بیمہ
بیمہ کی یہ قسم کسی دفتر یا ادارہ کے ملازمین کی سہولت کے لیے بیمہ کمپنی پیش کرتی ہے۔ اس بیمہ میں ایک گروپ کے لیے صرف ایک پالیسی جاری کی جاتی ہے اور ہمہ کا تصدیق نامہ اس گروہ کے ہر فرد کو دیا جاتا ہے۔ گروہ کے ہر فرد کو ہیمہ کا تحفظ اس وقت تک رہتا ہے جب تک وہ اس گروہ یا گروپ کا نمبر ہے اگر وہ اس ادارہ سے الگ ہو جائے تو وہ تحفظ ختم ہو جائے گا لیکن بیمہ کمپنی عموما یہ اختیار اس فرد کو دیتی ہے کہ اگر وہ چاہے تو اپنے بیمہ کی تصدیق نامہ کواپنی زندگی کے بیمہ میں عمر کے لحاظ سے تبدیل کرسکتا ہے۔ جماعتی بیمہ کے لیے طبی معاینہ کی قید یا پابندی نہیں ہوتی۔ جہاں تک گروہ کے افراد کا تعلق ہے۔ بیمہ کمپنی اس ادارہ یا دفتر وغیرہ کے افراد کی مجموعی تعداد کو آبادی کا ایک ہی عمر کا مو نہ بجھتی ہے اور پریمیم کی رقم اس آبادی کو دیکھتے ہوئے مقرر کرتی ہے۔ اس گروہ کا گر کوئی فرد یا افراد فوت ہوجائیں تو بیمہ شدہ رقم اس کے ان ورثاء کول جاتی ہے۔
بچوں کی تعلیم و تربیت کا بیمہ
یہ بیمہ بچوں کی تعلیم وتربیت کی غرض سے کیا جاتا ہے تا کہ بوقت ضرورت بچوں کو ایک معقول رقم میر آسکے اس مقصد کے لیے والدین اقساط ک ادائیگی ایک مقررہ مدت تک یا اپنی موت تک کرتے رہتے ہیں۔ ان کی موت کے بعد ایک خاص رقم ایک خاص مدت تک ان کے بچوں کوملتی رہتی ہے تا کہ وہ اپنی تعلیم کے اخراجات برداشت کر کے اپنی تعلیم کی تکمیل کرسکیں۔ بیمہ کی اس قسم کو دور اندیشی کا بیمہ بھی کہا جاتا ہے۔
شادی کے لیے بیمہ
یہ بیمہ والدین اپنے بچوں کی شادی بیاہ کے لیے حاصل کرتے ہیں ۔ وہ تھوڑی تھوڑی رقم بیمہ کمپنی کو باقاعدگی سے ادا کرتے رہتے ہیں ۔ انہیں ایک عرصہ کے بعد اپنے بچوں کی شادی کے لیے ایک خطیر رقم مل جاتی ہے۔ اس طرح والدین اپنے بچوں کی شادی کے اخراجات کے تفکرات سے آزاد ہو جاتے ہیں۔
بیمہ سالانہ آمدنی یا سالانہ وظیفہ ادائی بیمہ
عام طور پر بیمہ کمپنیاں سالانہ وظیفہ دستاویزات بھی فروخت کرتی ہیں اور جو شخص انہیں سالانہ ادائیگی کے معاہدہ کے تحت خرید کرتا ہے وہ سالانہ خریدار وظیفہ وار کہلاتا ہے۔ سالانہ وظیفہ ادائی کے بیمہ میں خریدار اس دستاویز کی قیمت یکمشت ادا کرتا ہے۔ جس کے بعد ہمہ کمپنی ذمہ دار بن جاتی ہے کہ وظیفہ دار کو ایک مقررہ رقم اس کو تاحیات ادا کرتی رہے۔ یہ دستاویز بیمہ پالیسی بالکل برعکس ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر بیمہ دار کو تاحیات پریمیم ادا کرنا پڑتا ہے اور اس کے فوت ہونے پر بیمہ کی رقم قابل ادائیگی ہوتی ہے۔ لیکن اس کے برعکس سالانہ وظیفہ ادائی کی دستاویز میں وظیفہ دار ابتداء ہی میں یکمشت رقم ادا کر دیتا ہے اور بیمہ کمپنی اس کے عوض اسی کو سالانہ وظیفہ مقررہ اوقات میں تاحیات ادا کرتی رہتی ہے اور اس کے فوت ہونے پر یہ ختم کر دی جاتی ہے۔
محدود ادائی پالیسی بیمہ
اس بیمہ پالیسی کے تحت بیمہ کی اقساط کی ادائیگی ایک مقررہ محدود مدت مثلاً پانچ ، دس یا پندرہ سال گزرنے کے بعد ختم ہو جاتا ہے۔ لیکن بیمہ کا معاہدہ قائم و دائم رہتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کسی نے عمری بیمہ پالیسی خرید رکھی ہواور یہ محدود پالیسی کے تحت ہو تو بیمہ دار پریمیم کی اقساط ایک مقررہ مدت تک جو کہ بیمہ کی مدت سے کم مدت ہوتی ہے ادا کرنے کے بعد اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد اس کے فوت ہونے پر بیمہ کی رقم اس کے ورثاء کو ادا کر دی جائے گی۔
بیمہ قرضہ
قرضہ کا بیمہ ایک معینہ مدت کے لیے کیا جاتا ہے۔ اگر اس مدت کے اندر قرض دارد یوالیہ ہو جائے یا منکر ہو جائے یا فوت ہو جائے اور قرضہ ادا نہ ہو تو مد گزرنے پر رقم بیمہ کمپنی ادا کرتی ہے۔ عموما اس قسم کا بیمہ بہت تھوڑے عرصہ کے لیے ہوتا ہے۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو "معیادی یا مدتی بیمہ" کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ