وائرس کیخلاف حفاظتی اقدامات

وائرس کیخلاف حفاظتی اقدامات ⇐ اپنےکمپیوٹر کو وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے آپ مندرجہ ذیل حفاظتی اقدامات کر سکتے ہیں وائرس سے بچنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اپنے کمپیوٹر میں اینٹی وائرس کا پروگرام انسٹال رکھیں ۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ جو نہی آپ کوئی فلاپی ڈسک جس میں وائرس ہو گا اپنے کمپیوٹر میں لگائیں گے

یہ اینٹی وائرس کا پروگرام آپ کو بتا دے گا

 اس فلاپی میں وائرس ہے ۔

کوئی بھی اجنبی ڈسک اپنے کمپیوٹر میں استعمال کرنے سے پہلے

اس کو اینٹی وائرس پروگرام سے اچھی طرح چیک کر لیں

اس میں وائرس ہو تو اس کو ختم کر لیں ۔

وائرس کیخلاف حفاظتی اقدامات

اینٹی وائرس

آج کل اینٹی وائرس کے پروگراموں میں سب سے زیادہ مقبول یا نورٹون اینٹی وائرس ہے۔

کمپیوٹر میں انسٹال

آپ ان میں سے کسی ایک کو اپنے کمپیوٹر میں انسٹال رکھیں تا کہ وائرس آپ کے کمپیوٹر میں نہ آسکے۔

اینٹی وائرس

کسی مشہور کمپنی کا بنا ہوا جدید ترین اینٹی وائرس گارڈ کمپیوٹر میں لوڈ کریں تا کہ وہ کسی نئے وائرس کی فوری اطلاع الارم کے ذریعے دے سکے۔

ڈسکیں

اجنبی ڈسکوں کو اپنے کمپیوٹر میں استعمال کرنے سے گریز کیجئے ۔ خاص طور پر گیمز کی ڈسکیں کیونکہ اکثر وائرس گیمز کے ساتھ آتے ہیں۔

نیٹ ورک

اگر آپ کا کمپیوٹر کسی نیٹ ورک سے منسلک ہے تو غیر مصدقہ فائلوں کو چلانے سے پہلے یقین کر لیں کہ آپ نے مناسب احتیاطی اقدامات کر لئے ہیں۔

فلاپی ڈسک

فلاپی ڈسک کو استعمال کرنے میں احتیاط کریں ۔ کسی کمپیوٹر پر جس قدر زیادہ فلا پیز استعمال ہوں گی اس میں اتنے زیادہ وائرس منتقل ہونے کے امکانات ہوں گے۔

سوفٹ ویئر

کسی بھی فلاپی کو استعمال کرنے سے پہلے اینٹی وائرس پروگرام سے مدد لیں۔ اپنے ای میل سوفٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں

اقدامات

کیونکہ اچھی سوفٹ ویئر کمپنیاں ہمیشہ اپنے سوفٹ ویئر کی حفاظت کیلئے نئے نئے اقدامات اٹھاتی رہتی ہیں۔

فائل

جب بھی کمپیوٹر وائرس کے حملہ سیوآور ہونے کا پتہ چلے تو کمپیوٹر کو آف کر دیں اور جس فائل میں کام کر رہے تھے

فلاپی ڈسک

اس کو محفوظ  کرنا مت بھولیں۔ اگر وائرس فلاپی ڈسک سے آیا ہے تو اس ڈسک کو  فارمیٹ کردیں۔


مواد کے تحفظ کے اصول

اکثر افراد کمپنیوں یا بڑے بڑے اداروں کا بہت اہم اور خاص نوعیت کا ڈیٹا کمپیوٹرز میں محفوظ ہوتا ہے ۔ کئی شریر قسم کے اور منفی ذہنیت کے لوگ اور کمپیوٹر ٹیکنا لوجی سے واقف افراد مختلف طریقوں سے اس ڈیٹا کو چوری کر لیتے ہیں اور پھر اس کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔

مواد کے تحفظ کے اصول

مقاصد

ڈیٹا کے اس طرح چوری ہونے اور اس کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کیلئے کئی حکومتوں نے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے ڈیٹا پروٹیکشن کے قوانین بنائے ہیں۔

غیر مناسب استعمال

ان قوانین کا مقصد افراد اور اداروں کو ان کے قیمتی ڈیٹا کی چوری اور اس کے غیر مناسب استعمال سے بچانا ہے۔

منظور کردہ قانون

ڈیٹا کے تحفظ کا قانون حکومت کا منظور کردہ قانون ہے جو افراد اور اداروں کو ڈیٹا سے متعلق تحفظ مہیا کرتا ہے۔

ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق آٹھ رہنما اصول

ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق ایکٹ میں آٹھ رہنما اصول دیئے گئے ہیں

جو کہ مندرجہ ذیل ہیں

اصول

ڈیٹا دیانتداری سے اور قانونی طور پر حاصل کیا گیا ہو ڈیٹا کو صرف قانونی اور جائز مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے  ڈیٹا یوزر کی رجسٹریشن کے مطابق ڈیٹا کا افشایا استعمال کیا جائے

اصول

اپ ٹو ڈیٹ

ڈیٹا کا استعمال بالکل مناسب اور بیان کردہ مقاصد کے مطابق ہو ڈیٹا بالکل موزوں حالت میں اور جہاں ضرورت ہو وہ بالکل اپ ٹو ڈیٹ ہونا چاہیے

مناسب بندوبست

 خاص مقاصد کے حصول سے زیادہ ڈیٹا کو ہولڈ نہ کیا گیا ہو

درخواست

 ڈیٹا جن افراد سے متعلق ہو ان کی درخواست پر ان کو مہیا کیا جانا چاہیے

افشاء

ڈیٹا گم ہو جانے یا افشاء ہونے سے بچانے کیلئے مناسب بندوبست کیاجائے


وائرس اور اینٹی وائرس پروگرام

اینٹی وائرس ایک کمپیوٹر پروگرام ہے جو آپ کے کمپیوٹر کو وائرس سے بچانے اور وائرس زدہ کمپیوٹر کو وائرس سے پاک کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

استعمال

کسی بھی اینٹی وائرس کو استعمال کرنے کے لئے آپ کو اسے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کرنا پڑتا ہے۔

پروگرامز

مشہور اینٹی وائرس پروگرامز میں مندرجہ ذیل شامل ہیں۔

نارٹرن اینٹی وائرس

 اویرا اینٹی وائرس

 نوڈ 32 اینٹی وائرس

میکیفے اینٹی وائرس

 اعداد و شمار کا تحفظ

انفارمیشن ٹیکنالوجی اعداد و شمار کا کھیل ہے جو عمل کاری کے ذریعے معلومات کو جدت کے ساتھ ہے پیش کرتا ہے۔ لیکن جس جگہ اعداد وشمار اور عمل کاری کی ضرورت ہو وہاں ایسے نظام کو تحفظ کی ضرورت ہے تا کہ یہ اعداد وشمار بحفاظت پیش کیے جاسکیں اور ان کو کوئی چرانہ سکے یا ان میں کوئی تبدیلی نہ کر سکے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا کی میگا یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے ۔ اس کے پاس ملک کا سب سے بڑا سٹوڈنٹ ڈیٹا میں ہے۔

 اعداد و شمار کا تحفظ

ڈیٹا بیس

اس بڑے ڈیٹا بیس کی حفاظت بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنا اس کا استعمال ۔ اسی طرح نادرا کے پاس شناختی کارڈ کا ملک کا سب سے بڑا ڈیٹا میں ہے جس کی حفاظت بھی یقینی طور پر ضروری ہے۔

حفاظت

 کسی بھی ادارے کے اعداد و شمار کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے کوئی طریقہ کار اور اصول وضع کرنے ضروری ہیں

سسٹمز کی حفاظت

اسی سلسلے کے چند بنیادی اصول درج ذیل ہیں۔ اپنے کمپیوٹر سسٹمز کی حفاظت یقینی بنائیں

اعداد و شمار تک رسائی

 اعداد و شمار تک رسائی کی اجازت صرف متعلقہ اشخاص کو دیں صرف رجسٹرڈ پروگرامز اور ڈیٹا بیسز کو استعمال کریں

نشر و اشاعت

افرادی قوت کو مناسب تربیت سے لیس کریں اعداد وشمار کی نشر و اشاعت با قاعدہ ایک پالیسی کے تحت کریں

ہم أمید کرتے ہیں آپ کووائرس کیخلاف حفاظتی اقدامات  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

    MUASHYAAAT.COM

…………وائرس کیخلاف حفاظتی اقدامات ………..

Leave a comment