ولی کے حقوق ⇐ بعض صورتوں میں عدالت نابالغ کے تحفظ کے مدنظر ولی کے فرائض کی انجام دہی کے عوض اس کا معاوضہ بھی مقرر کر سکتی ہے ۔
دوباره تحویل کا حق
اگر نا بالغ ولی کی تحویل سے خود چلا جائے یا کوئی شخص اسے لے جائے تو ولی عدالت کی مدد سے نا بالغ کو دوبارہ حاصل کرنے کا اہل ہوتا ہے۔
ایک سے زائد ولیوں کی صورت میں
جب کسی نا بالغ کے ایک سے زائد ولی ہوں تو کسی ایک ولی کی موت پر باقی ولیوں یا ولی کو ولادیت کا حق حاصل ہو جاتا ہے جو نئے ولی کی تقرری تک قائم رہتا ہے۔
جائیداد کی دیکھ بھال
کسی بھی نا بالغ کو ولی کی تحویل میں دینے کا مقصد نا بالغ کی فلاح و بہبود کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کی ذات اور جائیداد کی بہتر نگہداشت ہے۔ ولی کا فرض ہے کہ وہ نابالغ کی صحت اور تعلیم سے متعلق تمام امور کا خیال رکھے جس کا قانون اس سے تقاضا کرتا ہے۔
نابالغ کی جائیداد کی مناسب دیکھ بھال
ولی اس بات کا پابند ہے کہ نا بالغ کی جائیداد کا اس طرح خیال رکھے جیسے وہ اپنی جائیداد کے تحفظ کی خاطر تمام مناسب اقدامات بروئے کار لاتا ہے اور بندو بست کرتا ہے۔
ضابطہ جائیداد کے حسابات
ولی عدالت کے حکم کے مطابق وقتاً فوقتاً اپنے حسابات عدالت میں پیش کرتا رہے گا اور اگر عدالت طلب کرے تو ممکن حد تک مقررہ فارم پر ایک ضمانت نامہ (بانڈ)دے جس میں وہ تصدیق کرے کہ وہ جو آمدنی نا بالغ کی جائیداد سے حاصل کرے گا اس کا با ضابطہ حساب عدالت کو پیش کرے گا۔
جائیداد کی آمدنی نابالغ کی تعلیم پر خرچ کرنا
ولی نا بالغ کی جائیداد سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک مناسب حصہ نا بالغ کی تعلیم، نگہداشت اور فلاح و بہبود سے متعلق امور پر خرچ کرے گا۔
نابالغ کی جائیداد کو پٹہ پر دینا
ولی نا بالغ کی جائیداد کو پانچ سال کے عرصہ یا اتنی مدت کیلئے پٹہ پر نہ دے گا جو ایک نا بالغ کے بالغ ہونے کی تاریخ سے ایک سال زیادہ ہو۔
نابالغ کی جائیداد کو رہن رکھنے بیچنے ھبہ (تحفہ)اور تبادلہ کرنے کی ممانعت
قانون ولی پر یہ پابندی عائد کرتا ہے کہ وہ نا بالغ کی غیر منقولہ جائیداد کا کوئی حصہ نہ رہن رکھ سکتا ہے اور نہ ہی زیر بار لا سکتا ہے اور نہ وہ اسے بیچنے ھبہ اور تبادلہ کرنے کی کوشش کرے گا۔
ولی کی ذمہ داریاں
ولی اس امر کا ذمہ دار ہے کہ وہ مجاز عدالت کی اجازت کے بغیر اس عدالت کے دائر و اختیار سے نا بالغ کو باہر نہیں لے جائے گا۔ البتہ وہ عدالت کی اجازت سے نا بالغ کو ان ہی امور کیلئے باہر لے جانے کا اہل ہوگا جن کیلئے عدالت نے اسے اجازت دی ہو۔
نابالغ کی جائیداد سے کوئی منافع حاصل کرنے کی ممانعت
نا بالغ اور ولی کے مابین اعتماد اور امانت کا رشتہ ہوتا ہے۔ قانونی طور پر ولی وصیت یا کسی دیگر دستاویز میں دیی گئی اجازت کے علاوہ کسی بھی صورت کوئی منافع حاصل نہیں کر دیگا۔ اس پر پابندی کا مقصد یہ ہے کہ ولی اپنی مفادات کیلئے وارڈ کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش سے محفوظ رہے۔
ولی کی برطرفی کی وجوہات
ولی کے حقوق ولی کی تقرری خواہ کسی بھی طور عمل میں آئی ہو عدالت درج ذیل میں سے ایک سے زائد وجوہات کی بنأ اسے بر طرف کرنے کی اہل ہے
اگر ولی اپنے اعتماد کا نا جائز استعمال کرے۔
اپنے فرائض کی بجا آوری میں ناکام رہے۔
اپنی ذمہ داری اور فرائض ادا کرنے کا اہل نہ ہو۔
نا بالغ سے برا سلوک کرے۔
نا بالغ کی دیکھ بھال میں غفلت برتے۔
عدالت کے کسی حکم کی تعمیل نہ کرے۔
قانون ولی نا بالغاں کی کسی شرط پر عمل کرنے سے انکار کرے۔
ولی کے کسی جرم میں سزا پانے کی صورت میں ۔
ولی اپنے فرائض کی انجام دی میں نا بالغ کے مفاد کیخلاف کوئی مقصد رکھتا ہو۔
– ولی عدالت کے دائرہ اختیار سے اپنی سکونت ترک کر کے کسی دوسری جگہ رہائش رکھے اور نا بالغ کو عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر لے جائے۔
اگر اسے نا بالغ کی جائیداد کا ولی مقرر کیا گیا ہوتو نابالغ کے دیوالیہ ہو جانے کی وجہ ہے ۔
قانون کے مطابق نا بالغ کی ولایت کے اختتام پر۔
بغیر کسی وجہ کے ولی کو برطرف نہیں کیا جاسکتا
مندرجہ بالا وجوہات کے علاوہ ولی کو برطرف کرنا غیر قانونی عمل ہوگا۔ ولی کا محض کمزور یا بوڑھا ہونا ولی کی برطرفی کا سبب نہیں بن سکتا۔
تقاضوں کے مطابق
اسی طرح اگر کوئی ولی اپنے فرائض قانونی تقاضوں کے مطابق ادا کر رہا ہو تو اس کو بر طرف کرنا درست نہیں ہوگا جب تک یہ ثابت نہ ہو جائے کہ مندرجہ بالا کسی بھی وجہ یا وجوہات کے تحت ولی کے طور پر اپنے فرائض صحیح طریقے سے ادا نہیں کر رہا ۔ عدالت ولی کو اس پر لگائے جانے والے الزامات سے آگاہ کرے گی اور اس کو اپنے دفاع کا موقع دے گی ۔
شہادت قلمبند کروانا
اس ضمن میں اگر کوئی فریق شہادت قلمبند کروانا چاہے تو عدالت ایسی شہادت کی سماعت کرے گی تا کہ حالات کا جائزہ لے کر صحیح نتیجہ اخذ کیا جا سکے ۔
برخاست
عدالت کسی ولی کو بر طرف کرے تو عدالت ولی کو برخاست کرنے کے بعد نا بالغ کی ذات یا جائیداد دونوں کی دیکھ بھال کیلئے کسی دوسرے شخص کے بی مقرر کرے گی۔
ولی کی سبکدوشی
اگر عدالت کے پاس کسی ولی کی ایسی درخواست آئے جس میں بطور ولی اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہو ایسی صورت میں اگر عدالت یہ سمجھے کہ درخواست دینے کی قابل قبول وجہ ہے تو عدالت اس کو سبکدوش کر دے گی ۔ اگر ایسی درخواست کلکٹر یا صوبائی حکومت کی طرف سے دی جائے تو عدالت ہر صورت میں اسے سبکدوش کر دے گی۔
ولی کے اختیارات کا اختتام
دفعہ 41 میں وہ وجوہات بیان کی گئی ہیں جن کی بناء پر نابالغ کی ذات یا جائیداد پر ولی کے اختیارات ختم ہو جاتے ہیں۔
نابالغ کی ذات پرولی کے اختیارات کا اختتام
ذات کے ولی کے اختیارات مندرجہ ذیل میں سے ایک یا زائد وجوہات کے سبب اختتام پذیر ہو سکتے ہیں۔
ولی کی موت بر طرفی یا سبکدوشی یا
جب وارڈ یعنی نا بالغ کی ذمہ داری کورٹ آف وارڈنز (کورٹ آف وارڈز) اپنے ذمے لے لے یا
جب نا بالغ سن بلوغت کو پہنچ جائے یا
نا بالغ لڑکی کی شادی ہونے کے بعد یا
تا بالغ جس کا باپ اس کی ذات کا ولی مقرر ہونے کا اہل نہ تھا مگر بعد میں وہ اہل ہو گیا تو ایسی صورت میں عدالت باپ ہی کو ولی تصور کرے گی۔
جا ئیداد سے دلی کے اختیارات کا اختتام
جائیداد سے ولی کے اختیارات کا اختتام درج ذیل وجوہات میں سے کسی ایک یا زائد کی بناء پر ہوسکتا ہے
اگر ولی وفات پا جائے یا
ولی کی علیحدگی یا سبکدوشی کی صورت میں یا
جب نا بالغ کی جائیداد کی نگہداشت کورٹ آف وارڈز اپنے ذمے لے لے یا
جب نا بالغ سن بلوغت کو پہنچ جائے۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “ولی کے حقوق“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ
………ولی کے حقوق. ………