Vitamins وٹامن

وٹامن ⇐ وٹامن ایسے نامیاتی مرکبات ہیں جو جسم میں غذائی اجزاء کی تحلیل میں مدد دیتے ہیں اور ان میں کیمیائی تبدیلی لاتے ہیں۔ لیکن خودان میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔ اس لحاظ سے انہیں عمل انگیز کہا جاتا ہے۔

 

Vitamins  Vitamins are organic compounds that help in the breakdown of nutrients in the body and bring about chemical changes in them. But they themselves do not undergo any changes. In this sense, they are called catalysts.

Vitamins وٹامن

غذا

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ وٹا من طاقت مہیا کرتے ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہے جیسا کہ اوپر کے چند فقرے پڑھنے سے آپ کو اندازہ ہوا ہو گا ان سے توانائی تو نہیں ملتی لیکن یہ غذا کو جسم کا جزو بنے میں مدد دیتے ہیں۔ وٹامن کے نام انگریزی زبان کے حروف اے، بی یاسی وغیرہ کے نام پر ہیں۔ لیکن اب ان کے کیمیائی نام رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Food

Many people believe that vitamins provide energy, although this is not the case, as you may have guessed from reading the above few sentences. They do not provide energy, but they help the food to become a part of the body. The names of vitamins are named after the English letters A, B, C, etc. But now an attempt is being made to give them chemical names.

وٹامن    گروہ

 حیا تین کو دو گروہوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

پانی میں حل ہونے والے وٹامن مثلا وٹامن بی کمپلیکس، وٹامن سی وغیرہ۔

روغن یا چکنائی میں حل ہونے والے وٹا من مثلا وٹامن  ڈی,اے اور کے

Vitamin Groups

  • Vitamins are divided into two groups.
  • Water-soluble vitamins such as vitamin B complex, vitamin C, etc.
  • Fat-soluble vitamins such as vitamin D, A, and K

وٹامن اے

یہ چکنائی میں حل ہونے والا وٹامن ہے۔

Vitamin A

  • This is a fat-soluble vitamin.

وٹامن اے کے فوائد

وٹامن اے اعضاء کے بیرونی غلاف جلد اور غدودوں کو صحیح طور پر کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔

آنکھوں کی بینائی اور صحت کیلئے ضروری ہے۔

اس سے جسم کو بیماریوں سے تحفظ کے نظام کو تقویت ملتی ہے۔

 ہڈیوں کی نشو و نما میں مدد دیتا ہے۔

Benefits of Vitamin A

  • Vitamin A helps the outer covering of the organs, skin and glands to function properly.
  • It is essential for vision and eye health.
  • It strengthens the body’s immune system.
  • It helps in the development and growth of bones.

وٹامن اے کے فوائد

وٹامن اے کی کمی کے اثرات

جلد کھردری ہو جاتی ہے۔

دانتوں کی ہڈی اور اس کی بیرونی چمکدار سخت تہہ بنے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

وٹامن اے کی کمی سے شب کوری یا اندھراتا کی شکایت ہو جاتی ہے۔ اس مرض میں مریض کو رات میں نظر نہیں آتا۔

Effects of Vitamin A Deficiency

  • The skin becomes rough.
  • The formation of dental bone and its outer shiny hard layer is hindered.
  • Vitamin A deficiency causes night blindness or blindness. In this disease, the patient cannot see at night.

ذرائع

مچھلی کا تیل ، جگر ، انڈے کی زردی ، گہرے سبز رنگ کے پتوں والی سبزیاں، مثلاً پالک، ساگ میتھی ، سلاد، زردرنگ کی سبزیاں مثلا گاجر، حلوہ کدو، ٹماٹر، زرد رنگ کے پھل مثلاً آم، خربوزہ، مالٹے مکھن ، دودھ اور پنیر وٹامن اے  کے ذرائع ہیں۔

Sources

Fish oil, liver, egg yolks, dark green leafy vegetables such as spinach, fenugreek, salads, yellow vegetables such as carrots, pumpkin, tomatoes, yellow fruits such as mango, melon, butternut squash, milk and cheese are sources of vitamin A.

وٹامن بی کمپلیکس

وٹامن بی کمپلیکس اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس میں کئی کیمیائی مرکبات شامل ہیں اور یا ایک دوسرے سے ملتی جلتی پندرہ وٹامنز کامجموعہ ہے۔ یہ سب وٹامنز پانی میں حل ہو جاتے ہیں۔ وٹامن بی  کمپلیکس کی اہم اقسام کا ذکر مندرجہ ذیل ہے۔

Vitamin B Complex

Vitamin B complex is so called because it contains many chemical compounds and/or is a combination of fifteen vitamins that are similar to each other. All these vitamins are water soluble. The main types of vitamin B complex are mentioned below.

وٹامن بی ون

وٹامن  بی ون کا کیمیائی نام تھایا مین ہے۔ یہ حرارت سے ضائع ہو جاتی ہے۔ اس لیے خوراک کو بہت زیادہ اور دیر تک بھوننا نہیں چاہیے۔

Vitamin B1

The chemical name of vitamin B1 is thiamine. It is destroyed by heat. Therefore, food should not be fried too much or for too long.

فوائد

نشاستہ دار غذاؤں کو ہضم کر کے توانائی میں بدلنے میں مدد دیتے ہیں ۔

دل اور اعصاب کے صحیح کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

Benefits

  • Helps digest starchy foods and convert them into energy.
  • Helps the heart and nerves function properly.

کمی کے اثرات

تھایا مین کی کمی سے بیری بیری کا مرض ہو جاتا ہے۔ اس بیماری کی ابتدا میں بھوک کم لگتی ہے۔ پھر مریض کمزور اور لاغر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

Effects of Deficiency

Deficiency of thiamine causes beriberi. In the beginning of this disease, there is a loss of appetite. Then the patient starts to become weak and emaciated.

ذرائع

اناج خاص طور پر اس کے چھلکے ، نباتاتی خمیر ( سنگل سیل پروٹین ) اور انڈے کی زردی وغیرہ میں وٹامن بی ون پایا جاتا ہے۔ آٹے میں چوکر نکالنے اور مشینوں سے چاول کا چھلکا اتارنے کے بعد اس کی مقدار کم رہ جاتی ہے۔ لہذاچاول ابالنے کیلئے کم پانی استعمال کیا جائے اور کچھ پیچھ نہ جائے ۔

Sources

Vitamin B1 is found in grains, especially in their husks, plant-based yeast (single-cell protein), and egg yolks. After removing the bran from the flour and removing the rice husk from machines, its amount remains low. Therefore, less water should be used for boiling rice and nothing should be wasted.

وٹامن بی  ٹو

وٹامن  بی ٹو کورائبوفلیوین کہا جاتا ہے۔ روشنی اسے ضائع کر دیتی ہے۔

Vitamin B2

  • Vitamin B2 is also called riboflavin. Light destroys it.

فوائد

یہ وٹا من غذائی اجزاء کے ہاضمے میں مدد دیتے ہیں۔

Benefits

  • These vitamins help in the digestion of nutrients.

فوائد

کمی کے اثرات

رائبوفلیوین  کی کمی سے ہونٹ اور باچھیں پھٹ جاتی ہیں۔

آنکھوں سے آنسو بہتے رہتے ہیں۔

آنکھوں میں لال لال ڈوروں کا جال کی شکل میں ہونا وٹامن  بی ٹو    کمی کی علامت ہے ۔

Effects of Deficiency

  • Riboflavin deficiency causes chapped lips and cheeks.
  • Tears flow from the eyes.
  • Red streaks in the eyes in the form of a net are a sign of vitamin B2 deficiency.

ذرائعرائبوفلیوین

دودھ خمیر کلیجی، پنیر کی جگر اور سویابین میں پائی جاتی ہے۔

Sources of Riboflavin

  • Found in milk, yeast, cheese, liver, and soybeans.

وٹامن بی تھری

وٹامن بی تھری  کو نیا سین یا نکوٹینک ایسڈ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ حرارت یا روشنی سے ضائع نہیں ہوتی ۔

Vitamin B3

  • Vitamin B3 is also called niacin or nicotinic acid. It is not destroyed by heat or light.

فوائد

نشاستہ دار غذاؤں کے جذب ہونے کیلئے ضروری ہے۔

غذائی اجزاء کے ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔

Benefits

  • Necessary for the absorption of starchy foods.
  • Helps in the digestion of nutrients

 

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “وٹامن  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

    MUASHYAAAT.COM  👈🏻  مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *