پتوں کی نچلی سطح ⇐ اس کے جسم کے آخری حصے پر چار نمایاں اور موٹے بڑھاؤ ہوتے ہیں جبکہ نر خاکستری رنگ کا اور لمبوترا ہوتا ہے۔ اس کا درمیانی ابھار ایک طرف ہوتا ہے۔
Lower surface of leaves The male has four prominent, thick growths on the posterior end of its body, while the female is grayish and elongated. Its median ridge is on one side.
سکیل
اس قسم کے سکیل پتوں کی نچلی سطح پرنسوں کے ساتھ ساتھ زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ کیڑا سیب کے علاوہ ، ناشپاتی ، آڑو اور آلوچہ سے بھی اپنی خوراک حاصل کرتا ہے۔ یہ کیڑ امری کی پہاڑی ضلع ہزارہ، پشاور اور دادی قراقرم میں پایا جاتا ہے۔
Scale
This type of scale is found in large numbers on the lower surface of the leaves along with the stems. This pest also gets its food from pears, peaches and plums besides apples. This pest is found in the hills of Amri, Hazara district, Peshawar and Dadi Karakoram.
درختوں کے تنے
موسم سرما میں یہ کیڑا بچے کی حالت میں سیاہ رنگ کے چھلکے کے نیچے حملہ شدہ درختوں کے تنے شاخوں اورٹہنیوں پر گزارتا ہے ۔ مارچ میں مادہ بچے اپنے منہ کی سوئیاں درخت کے مختلف حصوں میں چھبو کر مستقل طور پر جم جاتے ہیں اور درخت کا رس چوستے رہتے ہیں۔ اس طرح پودے میں رس کی کمی ہو جاتی ہے جس سے وہ مرجھا کر سوکھ جاتا ہے۔
Tree trunks
In winter, this insect spends its time as a pupa under the black bark on the trunks, branches and twigs of infested trees. In March, the females stick their mouthparts into different parts of the tree and become permanently attached to it, sucking the sap from the tree. This causes the plant to lose sap, causing it to wither and dry up.
شدید حملے کی صورت میں
شدید حملے کی صورت میں تمام پودوں پر سفید چھلکوں کی موٹی تہہ جم جاتی ہے۔ جس کے نیچے یہ کیڑے پائے جاتے ہیں ۔ عام طور پر کیڑے تنے پر ہوتے ہیں۔ لیکن بعض حالات میں پھلوں پر بھی حملہ کرتے ہیں۔ متاثرہ پھلوں پر بھرے ہوئے سرخ رنگ کے نشان پڑ جاتے ہیں۔
In case of severe attack
In case of severe attack, a thick layer of white scales forms on all the plants. Under which these insects are found. Usually the insects are on the stem. But in some cases they also attack the fruits. The affected fruits have deep red marks.
شاخوں کے ذریعے
یہ کیڑا ایک جگہ سے دوسری جگہ اور ایک ملک سے دوسرے ملک تک عام طور پر ذخیرہ کے پودوں اور پیوند کرنے والی شاخوں کے ذریعے پہنچ جاتا ہے۔ کوے، مینا، بلبل اور دوسرے کئی پرندے اس کیڑے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔
Through branches
This pest is usually spread from one place to another and from one country to another through stock plants and grafting branches. Crows, mynas, nightingales and many other birds also help in transporting this pest from one place to another.
روک تھام
جن علاقوں میں یہ کیڑا نہ پایا جاتا ہو وہاں نئے پودے لے جانے سے پہلے پودوں پر ہائیڈ روسائلیک ایسڈ گیس کا عمل ماہرین کے مشورے سے کیا جانا چاہیے۔
Prevention
In areas where this pest is not found, before transporting new plants, plants should be treated with hydrosilicic acid gas, in consultation with experts.
موسم سرما
موسم سرما میں ڈائمیکر ان 230 ملی لیٹر ( آدھا پونڈ ) 454 لیٹر (100 گیلن ) پانی میں ملا کر سپرے کریں۔ جبکہ موسم گرما میں ایتھیان 900 ملی لیٹر (ڈیڑھ پونڈ )454 لیٹر (100 گیلن) پانی میں ملا کر سپرے کریں۔ ( یہ تیار شدہ محلول تقریبا ایک ایکڑ رقبے کے لیے کافی ہے ) سردی میں برف گرنے سے پہلے اور گرمی میں جون سے ستمبر تک سپرے کرنی چاہیے۔
Winter
In winter, spray Dimekar at a rate of 230 ml (half a pound) in 454 liters (100 gallons) of water. In summer, spray Ethian at a rate of 900 ml (one and a half pounds) in 454 liters (100 gallons) of water. (This prepared solution is enough for about one acre of land.) In winter, spray before snow falls and in summer from June to September.
سیب کے تنے اور شاخ کی سنڈ ی
مکمل پر دار کیڑے خاکستری رنگ کے ہوتے ہیں اور مونچھیں لمبی ہوتی ہیں۔ اگلے پر سر کے نزدیک تیز قسم کے کانٹے ہوتے ہیں۔ تازہ سنڈی کا رنگ زردی مائل ہوتا ہے مگر اس کا سر بھورا ہوتا ہے۔ مکمل سنڈی کے جسم پر چھوٹے چھوٹے کانٹے ہوتے ہیں۔
Apple stem and branch caterpillar
The full-fledged winged insects are gray in color and have long antennae. The forewings have sharp spines near the head. The fresh caterpillar is yellowish in color but its head is brown. The full-fledged caterpillar has small spines on its body.
درخت کی چھال
مادہ اپنے منہ سے درخت کی چھال میں ایک چھوٹا سوراخ بنا کر اس میں اکیلا انڈہ دیتی ہے اور مئی سے اکتوبر تک انڈے دیتی ہے۔ انڈے سے سنڈی نکلنے کے بعد درخت کے چھلکے میں سرنگ بتاتی ہے اور اندر کا حصہ کھاتی رہتی ہے۔ حملہ شدہ درختوں کے تنوں اور شاخوں میں بنائی ہوئی سرنگوں کے اندرے لکڑی کا بار یک برادہ نکل کر متاثرہ درختوں کے نیچے گرتا رہتا ہے۔ ایسے درخت کمزور رہتے ہیں۔
Tree bark
The female bores a small hole in the bark of a tree with her mouth and lays a single egg in it, and lays eggs from May to October. After the larva hatches, it tunnels into the bark of the tree and continues to eat the inside. Inside the tunnels made in the trunks and branches of the attacked trees, a single piece of wood comes out and falls under the affected trees. Such trees remain weak.
مری کے پہاڑی علاقے
یہ کیڑا سیب کے علاوہ دوسرے پھلدار پودوں سے بھی اپنی خوراک حاصل کرتا ہے۔ یہ کیڑا آزاد کشمیر، بلوچستان ، صوبہ سرحد اور مری کے پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔
Hilly areas of Murree
This insect obtains its food from other fruit plants besides apples. This insect is found in the hilly areas of Azad Kashmir, Balochistan, NWFP and Murree.
روک تھام
سیب کے درختوں میں جہاں جہاں سنڈی کی سرنگیں دکھائی دیتی ہیں انہیں صاف کر کے اینڈرین ڈال کر ان کا منہ گارے سے بند کر دیں۔
Prevention
Clean out any caterpillar tunnels in apple trees, apply Andrin, and seal their mouths with slurry.
سرنگوں میں موجود کیڑے
فاسٹاکسن یا ڈیٹیا کی گولیاں سرنگوں میں رکھی جائیں۔ ایک گولی 12 سوراخوں کے لیے کافی ہے۔ گولیوں کے ٹکڑے سوراخوں میں رکھنے کے بعد ان کے منہ گارے سے بند کر دیں۔ اس طرح سرنگوں میں موجود کیڑے زہریلی گیس سے مرجائیں گے۔
Insects in tunnels
Pastexin or Detia tablets in the tunnels. One tablet is enough for 12 holes. After placing the tablet pieces in the holes, close their mouths with mortar. In this way, the insects in the tunnels will die from the poisonous gas.
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “پتوں کی نچلی سطح” کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ




