پروٹین ⇐ پروٹین جسم کی نشو نما اور مرمت کیلئے ضروری ہیں۔ جسم کا ہر خلیہ پروٹین سے بنتا ہے پروٹین کا بنیادی جزو امینو ایسڈ ہے۔ جس میں کاربن، ہائیڈ روجن اور نائٹروجن جیسے عناصر پائے جاتے ہیں۔ پروٹین میں 20 مختلف اقسام کے امینو ایسڈ پائے جاتے ہیں۔
Protein Protein is essential for the growth and repair of the body. Every cell in the body is made up of protein. The main component of protein is amino acids. In which elements such as carbon, hydrogen and nitrogen are found. There are 20 different types of amino acids in proteins.
ذرائع
پروٹین دو ذرائع سے حاصل ہوتے ہیں۔ حیوانی ذرائع مثلا مچھلی، مرغی، بھینس کا گوشت، دودھ، انڈے، پنیر، وہی وغیرہ سے نباتاتی ذرائع دالیں، مٹر، مونگ پھلی سویا بین اور ییسٹ (سنگل سیل پروٹین ) وغیر سے۔
Sources
Protein comes from two sources: Animal sources such as fish, chicken, buffalo meat, milk, eggs, cheese, whey, etc. Plant sources such as pulses, peas, peanuts, soybeans, and yeast (single cell protein), etc.
امینوایسڈ
جو پروٹین حیوانی ذرائع سے حاصل ہوتے ہیں۔ ان میں تمام لازمی امینوایسڈ ایسی مقدار اور نسبت میں موجود ہوتے ہیں۔ جو جسم کی نشو ونما اور مرمت کیلئے ضروری ہے۔ ایسے پروٹین کو مکمل یا اعلی قدر روالے پروٹین کہا جاتا ہے۔ نباتاتی ذرائع سے حاصل ہونے والے پروٹین نامکمل پروٹین کہلاتے ہیں۔
Amino Acids
Proteins that come from animal sources contain all the essential amino acids in the amounts and ratios necessary for the growth and repair of the body. Such proteins are called complete or high-value proteins. Proteins that come from plant sources are called incomplete proteins.
مناسب مقدار
اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ نباتاتی پروٹین میں ایک یا زیادہ لازمی امینو ایسیڈ کم ہوتے ہیں۔ اس لیے نباتاتی ذریعے سے حاصل ہونے والی پروٹین میں ایک یا زیادہ لازمی امینو ایسڈ تو کم ہو سکتے ہیں لیکن اس میں بعض لازمی امینو ایسڈ مناسب مقدار میں موجود ہوں گے لہذا دو یا زیادہ نباتاتی ذرائع سے تمام لازمی امینو ایسڈ ز مناسب مقدار میں حاصل کر سکتے ہیں۔
Adequate amounts
This is because plant proteins are deficient in one or more essential amino acids. Therefore, proteins from plant sources may be deficient in one or more essential amino acids, but they will still contain some essential amino acids in adequate amounts. Therefore, all essential amino acids can be obtained in adequate amounts from two or more plant sources.
نباتاتی
پروٹین کے حیوانی ذرائع میں لسی ، دودھ ، جگر ، گوشت، مچھلی، پنیر، انڈے اور مرغی کا گوشت شامل ہیں۔ پروٹین کے نباتاتی ذرائع میں دالیں، گندم، چاول ، مکئی، مونگ پھلی وغیرہ شامل ہیں۔ مسور، لوبیا، سویا بین ، مٹر میں موجود پروٹین حیوانی پروٹین کے زیادہ قریب ہوتے ہیں۔
Plant-based
Animal sources of protein include milk, milk, liver, meat, fish, cheese, eggs, and poultry. Plant-based sources of protein include pulses, wheat, rice, corn, peanuts, etc. The proteins in lentils, beans, soybeans, and peas are closer to animal proteins.
روزانہ ضرورت
کسی فرد کو مطلوبہ حراروں کا کم از کم 10 سے 15 فیصد پروٹین سے حاصل ہونا چاہیے۔
Daily requirement
- A person should get at least 10 to 15 percent of their calories from protein.
فوائد
پروٹین جسم کی نشو و نما اور نئے خلیوں کا اہم جزو ہوتے ہیں۔
پروٹین بوقت ضرورت جسم میں کاربوہائیڈریٹس اور روغنیات کی کمی کی صورت میں توانائی بھی مہیا کرتے ہیں۔ ایک گرام پروٹین کی تکسید سے 4000 کیلوریز توانائی پیدا ہوتی ہے۔
خون میں موجود سرخ رنگ کی پروٹین ہیموگلوبن جسم میں آکسیجن کی ترسیل کو ممکن بناتی ہے۔
جسم کے بہت سے سٹرکچر مثلا ناخن ، بال، پٹھے وغیرہ پروٹین سے ہی بنے ہوتے ہیں۔
جسم میں وقوع پذیر ہونے والے کیمیائی عوامل میں اہم کردار ادا کرنے والے خامر ےکے پروٹین سےہی بنتے ہیں۔
Benefits
- Protein is an important component of the body’s growth and new cells.
- Proteins also provide energy when needed in the absence of carbohydrates and fats in the body. The oxidation of one gram of protein produces 4000 calories of energy.
- The red protein hemoglobin in the blood enables the delivery of oxygen to the body.
- Many structures of the body such as nails, hair, muscles, etc. are made of protein.
- Enzymes that play an important role in the chemical reactions that occur in the body are made of protein.
پروٹین کی کمی کے اثرات
اگر معدہ یا آنتوں کی بیماری ہو تو پروٹین کا بڑا حصہ جسم میں استعمال نہیں ہوتا پروٹین کی کمی کے نتیجے میں کواشیور کور جیسا مرض ہو جاتا ہے۔ اس میں بچے آہستہ آہستہ بڑھتے ہیں قد و قامت مناسب طور پر نہیں بڑھتا، خون کی کمی ہو جاتی ہے۔
Effects of Protein Deficiency
If there is a disease of the stomach or intestines, a large part of the protein is not used in the body. Protein deficiency results in a disease like Kwashiorkor. In this, children grow slowly, their height and weight do not increase properly, and they become anemic.
مرسمس
پاؤں اور ٹانگوں، ہاتھوں، پیٹھ اور بدن کے دوسرے حصوں میں ورم آجاتا ہے۔ اگر پروٹین کی کمی کے ساتھ حراروں کی بھی کمی ہو تو بچے ایک مرض میں مبتلا ہو سکتے ہیں جسے مرسمس یا سوکھا کہا جاتا ہے۔ بے حد کمزوری ڈھیلے پٹھے اور سر کا بڑا نظر آنا اس کی چند علامات ہیں۔
Marasmus
Swelling occurs in the feet and legs, hands, back and other parts of the body. If there is a lack of protein along with a lack of heat, children can suffer from a disease called marasmus or dry cough. Extreme weakness, loose muscles and an enlarged head are some of its symptoms.
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “پروٹین“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ