پلاسٹک ⇐ پلاسٹک کے معنی ہیں ایسی نرم اور لچکدار چیز جسے کسی سانچے میں ڈھالا جاسکے۔ انسان شروع ہی سے ایسی چیزوں کی تلاش میں رہا ہے۔
Plastic Plastic means a soft and flexible material that can be molded into a mold. Man has been searching for such materials since the beginning of time.
مختلف قسم کے برتن
جنہیں وہ سانچوں میں ڈھال کر ان سے مختلف اشیاء بنا سکے گارا مٹی اس کام کیلئے صدیوں سے استعمال ہو رہے ہیں دھاتوں کو پگھلا کر ان سے مختلف قسم کے برتن اور اوزار بنائے جاتے ہیں پرانے زمانے میں اس مقصد کیلئے موم، بیروزہ، رال اور دوسری قدرتی چیزوں سے بھی کام لیا جاتا رہا ہے ۔
Different types of pots
Which they can mold into different objects. Clay has been used for centuries for this purpose. Metals are melted and used to make different types of pots and tools. In ancient times, wax, turquoise, resin and other natural materials were also used for this purpose.
مالیکیولز
جو در حقیقت یا اسٹک ہیں لیکن موجودہ زمانے میں پلاسٹک سے مراد وہ چیزیں ہیں جو انسان نے خود کیمیائی طریقوں سے تیار کی ہیں۔ دراصل یہ نامیاتی مرکبات ہیں جنہیں مختلف طریقوں سے تشکیل دیا جاتا ہے۔ ان کی بناوٹ میں ہزاروں مالیکیولز تسبیح کے دانوں کی طرح آپس میں جڑے ہوتے ہیں۔ اور اس طرح بہت سے مالیکیو نرمل کر یہ مرکبات تشکیل پاتے ہیں۔
Molecules
Which are actually sticks, but in modern times, plastic refers to things that humans have produced themselves through chemical methods. In fact, these are organic compounds that are formed in various ways. In their structure, thousands of molecules are linked together like the beads of a prayer rug. And in this way, these compounds are formed by combining many molecules.
روز مرہ زندگی میں پلاسٹک کی اہمیت
اپنے ارد گرد ماحول کا جائزہ لیں تو آپ کو ہزاروں چیزیں اسی قسم کے مادوں سے بنی ہوئی نظر آئیں گی۔ آج حالت یہ ہے کہ نرم سے نرم اور سخت سے سخت ہلکی سے ہلکی اور بھاری سے بھاری چیز پلاسٹک سے تیار ہو رہی ہے۔ انسانی لباس ، سوت اور ریشم کی جگہ نائیلون اور پولی ایسٹر اور دوسرے پلاسٹک ریشوں سے بنایا جاتا ہے۔
Importance of Plastic in Daily Life
If you look around you, you will see thousands of things made of the same type of material. Today, the situation is that everything from soft to soft, hard to hard, light to light, and heavy to heavy is being made of plastic. Human clothing is made of nylon, polyester, and other plastic fibers instead of yarn and silk.
پلاسٹک کے سامان
زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جہاں پلاسٹک نے اپنی صلاحیت نہ منوالی ہو۔ ہر جگہ اس کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے اور ہم بجاطور پر یہ کہہ سکتے ہیں کہ موجودہ زمانہ پلاسٹک کا زمانہ ہے۔اگر چہ پلاسٹک کے سامان قریباً سو سال سے استعمال ہو رہے ہیں مگر بڑے پیمانے پر اس کی تیاری کی ابتداء 1909ء سے ہوئی ہے۔
Plastic Products
There is no area of life where plastic has not proven its worth. Its use is increasing everywhere and we can rightly say that the present era is the era of plastic. Although plastic products have been used for almost a hundred years, its large-scale production began in 1909.
گندھک
تب سے لے کر آج تک مختلف طریقوں سے مختلف اقسام کے پلاسٹک تیار کیے جا رہے ہیں۔ سب سے پہلے سیلولوز نائیٹریٹ (نامیاتی مرکب ) کا کافور کے ساتھ ملا کر مصنوعی پلاسٹک بنایا گیا۔ اس کے بعد کاربالک ایسڈ اور فارم ایلڈی ہائیڈ کو ملا کر بیک لائیٹ بنایا گیا اسی طرح قدرتی ربڑ کو گندھک کے ساتھ ملا کر گرم کرنے سے ایک سخت چیز تیار کی گئی جسے ولکا نائیٹ کا نام دیا گیا۔
Sulfur
Since then, different types of plastics have been produced in different ways. First, cellulose nitrate (an organic compound) was mixed with camphor to make synthetic plastic. Then, carbolic acid and formaldehyde were mixed to make bakelite. Similarly, by heating natural rubber with sulfur, a hard substance was produced, which was called vulcanite.
پلاسٹک کی خصوصیات
پلاسٹک کا استعمال اس کی مندرجہ ذیل خصوصیات کی وجہ سے ہے۔
مضبوطی
پانی روک
شکل پذیری ( مختلف اشکال میں ڈھل جانے کی صلاحیت )
رنگ پذیری ( نامیاتی رنگوں کو حل کر لینے کی صلاحیت )
Properties of Plastic
- The use of plastic is due to its following properties:
- Strength
- Water resistance
- Mouldability (ability to be molded into different shapes)
- Colorability (ability to dissolve organic dyes)
پلاسٹک کو پولی مر
پلاسٹک بجلی اور حرارت کیلئے غیر موصل ہوتا ہے یہ وزن میں ہلکا اور قیمت سستابھی ہے۔ اس صنعت میں جن خاص اشیاء کی ضرورت پڑتی ہے وہ بھی آسانی سے مل جاتی ہیں۔ پلاسٹک کو پولی مر بھی کہتے ہیں۔ پلاسٹک نامیاتی مرکبات کے ہزاروں مالیکیولوں سے مل کر بنتا ہے اس لیے اسے پولی مربھی کہا جاتا ہے۔
Plastic is a polymer
Plastic is an insulator of electricity and heat, it is also light in weight and cheap in price. The special materials required in this industry are also easily available. Plastic is also called a polymer. Plastic is made up of thousands of molecules of organic compounds, so it is also called a polymer.
پولی مرائزیشن
وہ عمل جس کے دوران نامیاتی مرکبات کے ہزاروں مالیکیولز آپس میں مل کر پلاسٹک بناتے ہیں۔یہ عمل پولی مرائزیشن کہلاتا ہے۔ عمل پولی مرائزیشن میں مختلف قسم کی خاص اشیاء استعمال ہوتی ہیں جن میں سوئی گیس، کوئلہ اور پٹرولیم سے حاصل ہونے والے چند نامیاتی مرکبات ، روئی لکڑی، ہوا، نمک اور پانی ہیں۔ ان میں سے کوئلہ اور پٹرولیم مختلف قسم کے پلاسٹک بنانے کیلئے چند بنیادی مرکبات مہیا کرتے ہیں۔
Polymerization
The process by which thousands of molecules of organic compounds join together to form plastic. This process is called polymerization. The polymerization process uses a variety of special materials, including natural gas, some organic compounds derived from coal and petroleum, cottonwood, air, salt, and water. Of these, coal and petroleum provide some of the basic compounds for making various types of plastics.
پلاسٹک کی جماعت بندی
مصنوعی طور پر تیار کیے جانے والے پلاسٹک کو دو بڑے گروہوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
تھر موسیٹنگ پلاسٹک
تھر مو پلاسٹک
Classification of Plastics
- Artificially produced plastics are divided into two major groups.
- Thermosetting plastics
- Thermoplastics
تھر موسیٹنگ پلاسٹک
یہ ایسے تالیفی پلاسٹک ہیں جو دو مختلف نامیاتی مرکبات کو ملانے سے بنتے ہیں اس عمل کے دوران پانی کاربن ڈائی آکسائیڈ یا دیگر مرکبات کے مالیکیول خارج ہوتے ہیں اس عمل کو تکثیفی پولی مرائز یشن کا نام دیتے ہیں۔ اس طرح سے بننے والے پلاسٹک کو صرف ایک بار سانچوں میں ڈھالا جاسکتا ہے۔
Thermosetting plastics
These are synthetic plastics that are made by mixing two different organic compounds. During this process, water, carbon dioxide, or other compound molecules are released. This process is called condensation polymerization. The plastic made in this way can be molded only once.
پلاسٹک ناحل پذیر
اس صورت میں جو چیز ایک مرتبہ تیار ہو جائے اسے پگھلا کر دوبارہ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ یہ پلاسٹک ناحل پذیر ہوتے ہیں اور گرم ہونے پر جم جاتے ہیں۔ یہ عموماٹیلیویژن ، ریڈیو اور ٹیلیفون کے ڈھانچے بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔
Plastic insoluble
In this case, once the material is made, it cannot be melted and reused. These plastics are insoluble and solidify when heated. They are commonly used in making television, radio, and telephone housings.
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “پلاسٹک“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
MUASHYAAAT.COM 👈🏻 مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ