پھلدار پودوں کی افزائش نسل کے طریقے

پھلدار پودوں کی افزائش نسل کے طریقے ⇐ پھلدار پودوں کی افزائش نسل کے دو مشہور طریقے ہیں۔

 بذریعہ بیج یا قدرتی طریقہ

 نباتاتی یا نباتاتی طریقہ

Methods of breeding fruit plants There are two popular methods of propagating fruit plants.

  • By seed or natural method
  • Vegetative or vegetative method

پھلدار پودوں کی افزائش نسل کے طریقے

بذریعہ بیج یا قدرتی طریقہ

یہ افزائش نسل کا قدرتی ، آسان اور بہت پرانا طریقہ ہے اور عموماً تمام فصلیں پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ باغبانی میں اس کی اہمیت زیادہ تر سٹاک پیدا کرنے کے لیے ہے۔ تخمی پودے نسبتا زیادہ طاقتور ولمبی عمر والے ہوتے ہیں کیڑوں بیماریوں کا مقابلہ زیادہ موثر طریقہ پر کرسکتے ہیں۔ یہ پھل بھی زیادہ دیتے ہیں۔ پھلدار پودوں کی بہت سی اقسام شروع میں بیچ سے اگائی گئیں۔ مثام لنگڑا اور دسہری آم ۔ سیب کی ڈیلشس (مزیدار) قسم ۔ البرٹا قسم کا آڑو۔ انگور کی کنکارڈ (اتفاق) قسم ۔ اور اخروٹ کی تھامس بلیک  قسم ۔

By seed or natural method

This is a natural, easy and very old method of propagation and is generally used to produce all crops. Its importance in horticulture is mostly for producing stock. Seed plants are relatively more vigorous, have a longer lifespan, can fight pests and diseases more effectively. They also give more fruits. Many varieties of fruit plants were initially grown from seeds. For example, Langra and Daseri mangoes. Delicious apple varieties. Alberta peach varieties. Concord grape varieties. And Thomas Black walnut varieties.

اس طریقہ میں نقص

لیکن اس طریقہ میں سب سے بڑا نقص یہ ہے کہ بیچ سے تیار شدہ پودے ضروری نہیں کہ اپنے والدین سے مشابہت رکھیں۔ سیب، آم، ناشپاتی ، آڑو، چیری مالٹا وغیرہ ایسے پودے پھل دیر سے لانا شروع کرتے ہیں جو مونا ناقص ہوتے ہیں۔ اس طرح پھلوں کی صنعت کو کافی نقصان پہنچنے کا احتمال ہے ۔ چونکہ منڈی میں ہی اعلیٰ قسم کا پھل آنا چاہیے اور اس کی کوالٹی بھی برقرار رکھنا لازمی ہے۔ تاہم بعض پھل دار پودے بیچ سے بھی پیدا کیے جاسکتے ہیں اور ان کے پودوں اور پھلوں میں اپنے والدین کی نسبت کوئی خاص تبدیلی واقع نہیں ہوتی ۔ ان کی مثال بیر، فالسہ، امرود، جامن، کاغذی لیموں، میٹھا اور لوکاٹ ہیں۔

Disadvantages of this method

But the biggest drawback of this method is that the plants produced from the batch do not necessarily resemble their parents. Such plants like apple, mango, pear, peach, cherry Malta etc. start bearing fruits late and are deficient in quality. Thus, there is a possibility of considerable damage to the fruit industry. Since high quality fruit should be available in the market and its quality must also be maintained. However, some fruit plants can also be produced from the batch and their plants and fruits do not change significantly compared to their parents. Examples of these are plum, falsa, guava, jamun, paper lemon, sweet and loquat.

نباتاتی طریقہ

اس طریقہ سے جو پودے پیدا کیے جاتے ہیں۔ وہ اپنے والدین سے ہر لحاظ میں مشابہت رکھتے ہیں اور اپنی نسل کے عین مطابق ہوتے ہیں۔ پھل کی کوالٹی ہمیشہ یکساں رہتی ہے۔ جاتاتی طریقہ کا اختیار کرنا کئی ایک وجوہ کی بنا پرلازمی ہے

Vegetative method

The plants produced by this method are similar to their parents in every respect and are true to their species. The quality of the fruit is always the same. Adopting the varietal method is necessary for several reasons.

مثلاً 

 بعض پودوں سے بھی نہیں بنتا۔ مثلاً کیلا، انگور کی تھامس(تھامسن سیڈلک) تم اور انجیری بعض اقسام ۔ اس صورت میں یقینا نباتاتی طریقہ استعمال کرنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات بہت سے پھلدار پودوں میں اختلاط داخل ہوتا ہے اور اس طرح جو بیچ بنتے ہیں اپنی نسل سے بالکل مختلف ہوتے ہیں ۔ ایسے پھل دار پودوں کی صورت میں پھل کی کوالٹی کا قائم رکھنا عملی طور پر ناممکن ہو جاتا ہے ۔ یہ صورت پھلدار پودوں کے علاوہ پھلدار درختوں اور جھاڑیوں میں بھی ممکن ہے

For example

some plants do not produce fruit. For example, bananas, grapes Thomas (Thomson Sydlik), some types of figs and some types of figs. In this case, of course, the vegetative method has to be used. Sometimes, many fruit-bearing plants are mixed and the resulting batches are completely different from their own species. In the case of such fruit-bearing plants, it becomes practically impossible to maintain the quality of the fruit. This situation is possible in fruit-bearing trees and shrubs as well as fruit-bearing plants.

پودوں کی شکل

بعض اوقات نباتاتی طریقہ کا استعمال اس لیے بھی ضروری ہو جاتا ہے تا کہ پودوں کی شکل برقرار رکھی جائے ۔ مثلاً ایسی شاخوں سے آنکھیں یا چشمے لیے جاتے ہیں جن پر کانٹے نہ ہوں اور اس طرح بغیر کانٹے کے پودے تیار کیے جاتے ہیں۔

Plant Shape

Sometimes it is necessary to use vegetative methods to maintain the shape of plants. For example, eyes or buds are taken from branches that do not have thorns, and thus thornless plants are produced.

اہمیت

نباتاتی طریقہ کی اہمیت اس لحاظ سے بھی بہت زیادہ ہے کیونکہ بہت سے پودے با آسانی اور تیزی کے ساتھ ذخیرہ میں پیدا کیے جاسکتے ہیں۔ مثلاً کھجور کا بیچ بویا جائے تو بچہ یا سکر کے مقابلہ میں کئی سال بعد اتنا بڑا ہوگا جتنا بچہ یا جڑواں شروع میں لگایا گیا تھا اسی طرح بہت سے پھلدار پودوں میں قلم یا داب کے ذریعے تخمی پودوں کی نسبت زیادہ پودے پیدا کیے جاسکتے ہیں۔ پھلدار اور پھولدار پودوں ، نمائشی جھاڑیوں مستقل پودوں اور انگور کی صورت میں تھوڑے عرصہ میں کافی بڑے سائز کے پودے تیار کیے جاسکتے ہیں۔ اور اس مقصد کے لیے قلم ، داب ، پھول دار پودے کی گنڈیوں میں گنٹھیوں کو تقسیم کر کے زیادہ تعداد میں پودے پیدا کیے جاسکتے ہیں۔

Importance

The importance of the vegetative method is also very high in this respect because many plants can be easily and quickly produced in storage. For example, if a date palm is sown, the child or sucker will be as big as the child or twin that was planted at the beginning after several years. Similarly, in many fruit plants, more plants can be produced through cuttings or grafting than from seed plants. In the case of fruit and flowering plants, showy shrubs, perennial plants and grapes, plants of quite large size can be produced in a short time. And for this purpose, a large number of plants can be produced by dividing the tubers in the tubers of the pen, grafting, flowering plants.

اہمیت

قوت مدافعت

نباتاتی طریقہ بسا اوقات کیڑوں اور بیماریوں سے قوت مدافعت پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال میں لایا جاتا ہے۔ مثلاً امریکن انگور کی قسم ایک خاص قسم کی جوں ( کیڑے) سے محفوظ رہتی ہے۔ اس طرح انگوروں کی یور پین اقسام امریکن قسم پر پوند کی جاتی ہیں۔ سیب کی نارون سپائی قسم کے تیلا سے کافی حد تک محفوظ رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا میں یہ قسم بطور سٹاک کے استعمال کی جاتی ہے۔

Immunity

Plant breeding is also sometimes used to create resistance to pests and diseases. For example, American grape varieties are protected from a particular type of aphid (insect). In this way, European grape varieties are crossed with American varieties. Apple varieties are largely protected from the gall midge. This is why this variety is used as a stock in Australia.

زمین کی ضروریات

پھل دار پودوں میں بعض دفعہ آب و ہوا اور زمین کی ضروریات کے مطابق نباتاتی طریقہ لاز می اختیار کرنا پڑتا ہے۔ مثلاً مالٹا ، جٹی کھٹی ، گریپ فروٹ ، ٹرائی فولی ایٹ اور نج ( سہ پتی شاک) مختلف قسم کی زمینوں میں ہر پودے کی خصوصی ضرورت کے مطابق کامیابی  استعمال کیا جا سکتا ہے اسی طرح آڑو، آلوچہ خوبانی اور بادام ہر ایک پودے کی زمین کی خصوصی ضرورت کے مطابق ایک دوسرے پر پیوند کر کے پیدا کیے جاسکتے ہیں۔

Soil Requirements

In fruit crops, sometimes it is necessary to adopt a vegetative method according to the climate and soil requirements. For example, malta, jati khati, grapefruit, trifoliate and naj (three-leafed sago) can be successfully used in different types of soil according to the special requirements of each plant. Similarly, peach, plum, apricot and almond can be produced by grafting each other according to the special requirements of each plant on the soil.

چھوٹے قد کے پودے

 بعض اوقات چھوٹے قد کے پودے پیدا کرنے کے لیے چھوٹے قد کےسٹاک استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ طریقہ خصوصاً سیب کی مختلف قسموں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

Shorter plants

Sometimes short-stemmed stock is used to produce shorter plants. This method is especially used with apple varieties.

نقائص

ان تمام خوبیوں کے باوجود نباتاتی طریقہ میں بہت سے نقائص بھی ہیں۔ یہ ایک غیر قدرتی طریقہ ہے۔ پودے نسبتا زیادہ نازک ہوتے ہیں اور نباتاتی طریقہ سے پیدا شدہ پودوں پر گرمی سردی اور خشکی کا زیادہ اثر ہوتا ہے۔ تخمی پودوں کے مقابلہ میں یہ پودے بیماری اور کیڑوں سے زیادہ اثر پذیر ہوتے ہیں۔ ان پر اوسطا پھل بھی کم لگتا ہے۔ بعض اوقات پودوں کی جڑیں کمزور اور زمین سے اوپر کے حصے میں رہتی ہیں۔ اس طریقہ سے پودوں کے پھل لانے کی کل عمر بھی کم ہوتی ہے تخمی طریقہ کی نسبت نباتاتی طریقہ زیادہ مشکل ہے اور مہارت چاہتا ہے۔

Disadvantages

Despite all these advantages, the vegetative method also has many disadvantages. It is an unnatural method. The plants are relatively more fragile and plants produced by the vegetative method are more affected by heat, cold and drought. Compared to seed plants, these plants are more affected by diseases and pests. They also bear less fruit on average. Sometimes the roots of the plants are weak and remain above the ground. This method also reduces the total age of the plants to bear fruit. The vegetative method is more difficult and requires skill than the seed method.

نقائص

مشہور نباتاتی طریقے

بچہ جڑواں یا سکر قلم، داب پیوند گرافٹنگ ، بغل گیر پیوند، ٹی نما چشمہ، پیوند کی دیگر اقسام، پھانا نما، زبان نما، پل نما، ونیئر گرافٹنگ۔ ان کے علاوہ اور بھی بہت سے نباتاتی طریقے ہیں جو پھل اور پھول دار پودوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان کا استعمال اتنا زیادہ نہیں مثلاً کھٹے یا گنڈیاں زمین کے نیچے جڑوں سے بڑھنے والے چھوٹے پودے، بچے وغیرہ۔

Popular vegetative methods

Child twinning or sucker pen, dab grafting, side grafting, T-shaped spring, other types of grafting, fana-shaped, tongue-shaped, bridge-shaped, veneer grafting. Apart from these, there are many other vegetative methods that are used in fruit and flowering plants. They are not used so much, for example, small plants growing from underground roots, children, etc.

ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “پھلدار پودوں کی افزائش نسل کے طریقے  کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔                

    MUASHYAAAT.COM  👈🏻  مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں

ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئےشکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *