چیک کی اقسام ⇐ تجارتی دنیا میں عام طور پر جن اقسام کے چیک استعمال ہوتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔
حامل چیک
یہ وہ چیک ہے جس پر رقم کی ادائیگی اس شخص کو ہوسکتی ہے جو کہ اسے بنک میں لے جا کر ادائیگی کے لئے پیش کرے۔ ایسے چیک کو ایک شخص سے دوسرے شخص تک منتقل کرنے کے لئے کسی تحریری ہدایت یا توثیق کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ چیک پیش ہونے پر بنک ادائیگی کر دیتا ہے۔
آرڈر چیک
اگر چیک پر درج شده(بردار) کا لفظ کاٹ دیا جائے تو وہ آرڈر چیک بن جاتا ہے۔ آرڈر چیک پر رقم کی وصولی وہی شخص کر سکتا ہے
تحریری ہدایت کے ذریعے
جس کا نام اس چیک پر درج ہو۔ اگر اس چیک کی ادائیگی کسی اور شخص کو کرنی مقصود ہو تو صرف تحریری ہدایت کے ذریعے ہی اس چیک کو اس شخص کے نام منتقل کیا جاسکتا ہے۔
خط کشیدہ چیک
اگر چیک کے بائیں کونے پر دو ترچھی متوازی لائنیں کھینچ دی جائیں تو یہ چیک کر اسڈ چیک بن جاتا ہے۔
بعض النمران
بعض النمران دو متوازی لائنوں کے بیچ اینڈ کو کا اضافہ بھی کر دیا جاتا ہے لیکن اس اضافہ لفظ کے تحریر کرنے یا نہ کرنے سےکراسڈ چیک کی نوعیت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
کراسڈ
اس کی ادائیگی صرف ایسے شخص کے کھاتہ میں ہی جمع ہو سکتی ہے جس کا کسی بنک میں حساب ہو۔ اگر کراسڈ چیک کو ایک شخص سے دوسرے شخص تک منتقل کرنا مقصود ہو تو ایسا صرف تحریر کی ہدایت کے ذریعہ ہی ہوسکتا ہے۔
چک کا ضمنی اقسام
چیک کی مذکورہ بالا مستند اقسام کے علاوہ مندرجہ ذیل ضمنی اقسام بھی ہیں۔ جن کی مختصر وضاحت کر دی گئی ہے۔
- کھلا چیک
- پس تاریخی تاریخ سے بعد کا چیک
- زائد المیعادباسی چیک
- پھٹا ہوا چیک
- گم شدہ چیک
- نشان زده مصدقه اعتمادی چیک
- جعلی چیک
- مشترکہ چیک
کھلا چیک
ایسا چیک جو کراسڈ نہ ہو، کھلا چیک کہلاتا ہے۔
پس تاریخی تاریخ سے بعد کا چیک
اگر چیک پر بعد کی تاریخ ڈال دی جائے تو اسے پس تاریخی چیک کہتے ہیں۔
زائد المیعاد باسی چیک
ایسا چیک جو بہت عرصہ بعد بنک میں پیش کیا جائے عموما چھ ماہ بعد چیک زائد المیعاد (باسی) ہو جاتا ہے۔
پھٹا ہوا چیک
جو چیک پھٹ گیا ہو بنک اسے ادا نہیں کرتا ۔
گم شدہ چیک
اگر چیک ہولڈر سے کوئی چیک گم ہو جائے تو اسے چاہیے کہ وہ مرتب کنندہ کو مطلع کرے نیز چیک کے گم ہو جا کی فوری اطلاع بنک کو بھی دی جانی چاہیے۔
نشان زده مصدقه اعتمادی چیک
ایسا چیک جس کے بارے میں بنک تصدیق دے دے کہ مرتب کنندہ(دراز)کے کھاتہ میں کافی رقم ہے۔
جعلی چیک
ایسا چیک جو حساب دار نے خود جاری نہ کیا ہو بلکہ کسی اور نے اس کی چیک بک سے سادہ چیک اُڑا کر پر کر لیا ہو جعلی چیک کہلاتا ہے۔
مشترکہ چیک
جس چیک کی ایک سے زائد آدمیوں کو ادائیگی کرتا ہوا اسے مشترکہ چیک کہتے۔ ہیں۔
نوٹ
جب کوئی شخص اپنا چیک کسی دوسرے شخص کو نقل کرتا ہے تو وہ چیک کی پشت پر اس شخص کا نام تحریر کر کے اپنے دستخط کر دیتا ہے۔ چیک کی پشت پر اس تحریر کوتحریر ظہری یا انڈور سمنٹ (توثیق) کہتے ہیں۔
بنک سے لین دین کا اندراج
بنک ایک ایسا ادارہ ہے جو روپیہ کی افادیت کی خرید و فروخت کرتا ہے۔ تاجر اور بنک کے مابین لین دین میں کبھی تاجر کی حیثیت لین دار اور کبھی دین دار کی ہوتی ہے اور ایسے ہی بنک کی حیثیت کبھی لین دار اور کبھی دین دار کی ہوتی ہے۔
ہر معاملے کا انفرادی تجزیہ
تاجر اور بنک باہمی لین دین کا اندراج کرنے کے لئے اپنے اپنے نقطہ نظر سے ہر معاملے کا انفرادی تجزیہ کرتے ہیں اور بہی کھاتہ کے بنیادی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے متعلقہ کھاتوں کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کرتے رہتے ہیں۔ اس کی وضاحت ذیل میں کی جاتی ہے۔
تاجر کی کتب میں بنک سے لین دین کا اندراج
تاجر اپنے بہی کھاتہ میں بنک سے لین دین کے موقع پر مختلف معاملات کے سلسلہ میں جو اندراج کرتا ہے وہ مندرجہ ذیل ہے
نقد رقم
جب تاجر بنک میں نقد رقم جمع کرواتا ہے
بنک سے رقم نکلوانا
جب تاجر بنک سے رقم نکلواتا ہے۔
قرض خواہ
جب تاجر کسی قرض خواہ کو چیک کے ذریعہ ادائیگی کرتا ہے۔
مقروض سے چیک وصول
جب تاجر کسی مقروض سے چیک وصول کرتا ہے اور اسی روز چیک کو بنک میں اپنے کھاتہ میں جمع کرواتا ہے
بنک میں اپنے کھاتہ میں جمع
جب تاجر کسی مقروض سے چیک وصول کرے لیکن اسی دن اس کو بنک میں اپنے کھاتہ میں جمع نہ کروائے ، تو یہ چیک نقد رقم ( کیش ہی تصور ہوگا) اور اس کا اندراج ایسے ہی ہوگا جیسے کیش کا ہوتا ہے۔
کلیکشن چارج
جب بنک تاجر سے چیک کی وصولی کلیکشن چارج یا اور کسی خدمت کا معاوضہ وصول کرے۔
مقروض کے کھاتہ
جب کسی مقروض کا چیک مسترد (بے عزتی) ہو جائے تو اس صورت میں مقروض کے کھاتہ کو چیک کی رقم اور بنک کے معاوضہ کی رقم سے مجموعہ طور پر ڈیبٹ کیا جاتا ہے اور اتنی ہی رقم سے بنک کے کھاتہ کو کریڈٹ کیا جاتا ہے۔
جمع شدہ رقم سے زائد رقم
جب بنک تاجر سے جمع شدہ رقم سے زائد رقم نکلوانے پر سود وصول کرتا ہے۔
منافع
جب تاجر کو بنک جمع شدہ رقم پر منافع دیتا ہے۔
بنک
جب تاجر بنک سے قرض وصول کرتا ہے اور نقد رقم لیتا ہے۔
قرض وصول
جب تاجر بنک سے اس طرح قرض وصول کرتا ہے کہ قرض کی رقم اس کے بنک کے کھاتہ میں جمع ہو جاتی ہے۔
ہم أمید کرتے ہیں آپ کو “چیک کی اقسام“ کے بارے میں مکمل آگاہی مل گئی ہوگی۔۔۔
👈🏻مزید معلومات کیلئے ہمارے اس لنک پر کلک کریں
ہماری ویب سائٹ پر آنے کیلئے شکریہ
……. …….